قومی ایکشن پلان پر سختی سے عمل در آمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، آغا رضا

14 May 2015
قومی ایکشن پلان پر سختی سے عمل در آمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، آغا رضا



وحدت نیوز(کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضانے کہا ہے کہ دہشتگردی کے آگے حکومتی بے بسی قومی المیہ ہے بے گناہ انسانوں کے قاتل دہشتگرد آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں ملک بھر میں اب بھی دہشتگردوں کے تربیتی مراکز اور محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن نا گزیر ہے آپریشن کے باوجود انسانوں کا بہتا لہو ریاستی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دہشتگرد چاہے کسی مدرسے میں ہو یا کسی سیاسی و مذہبی جماعت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے وطن عزیز پاکستان کی بد قسمتی اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ پاکستان کے عوام آئے روز دہشتگردی کے بھینٹ چڑھ رہے ہیں اس حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا حماقت ہے کیونکہ یہ دہشتگرد خود انکے پالے ہوئے ہیں حکومتی جماعت اس وقت دہشتگردوں اور کالعدم جماعتوں کی پشت پناہ بن چکی ہے حکومت نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے ایک طرف فوج کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو دوسری جانب دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے سانحہ کراچی و سانحہ کوئٹہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہیں تخریب کار انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں تو کہیں کرپٹ عناصر مالی دہشتگردی سے قوم کے ارمانوں کا خون کر رہے ہیں انتظامی افراتفری و بد نظمی سے آئین و قانون کا قتل عام ہو رہا ہے اس لئے دہشتگردی سے نجات ملک کیلئے نا گزیر ہے جنگ جیتنا ہے تو اچھے اور برے کی تمیز ختم و جانبداری سے اجتناب کر کے ہر قسم کے دہشتگردی کا سر سختی سے کچلنا ہوگا مگر بد قسمتی سے ہمارے حکمران آج بھی دہشتگردی کے اقسام میں الجھے ہوئے ہیں اور انکے لئے اب بھی ڈھکی چھپی ہمدردی پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ دہشتگردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ، حکومت دہشتگردی کو روکنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree