مجلس وحدت اسلامی احکامات،امن وامان اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کر رہی ہے، ولایت حسین جعفری

05 April 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ ولایت حسین جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اسلامی احکامات،امن و امان،ملکی اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ ہمارے اصول سب کیلئے واضح ہیں، عوام کی خدمت، انکی فلاح اور ہر میدان میں ترقی ہمارا عزم ہے، ہمارے نمائندے ان اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی میدان میں جدو جہد کر رہے ہیں اور نتائج قوم خود دیکھ رہی ہے۔ بے شمار پروپیگنڈوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دے کر، ہمارے حوصلوں کو پروان چھڑا دیا۔ملکی ترقی اور عوام کو انکے حقوق دلانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قیادت کی جانب سے اسلام آباد میں "پیام وحدت کنونشن" کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پارٹی کی سالانہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ مرکزی رہنماء خطاب فرمائیں گے۔

شیخ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میں مصروف ہیں۔ نہ صرف کوئٹہ میں بلکہ ملک کے تمام دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی قوت کے علاوہ ، عوام کے دلوں کو جیتنے والی جماعت کی حیثیت رکھتی ہے، ہم نے مشکلات کے دوران قوم کا ساتھ دیا ، انکے حقوق کیلئے استقامت کا سہارا لیا اور ان کیلئے ہر میدان میں جد و جہد کی۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کی جانب سے سالانہ کارکردگی کے مظاہرے کیلئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں ملک بھر سے علمائے کرام اور مجلس وحدت مسلمین کے نمائندے شرکت کیلئے پہنچتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے 8-9-10اپریل کو "پیام وحدت کنونشن" میں ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین نے نمائندے شرکت کریں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree