وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کر دہ بیان میں حلقہ 10سے ایم ڈبلیوایم کے کونسلر سید عباس علی نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے معیا ری ادویات کا استعمال ضر وری ہے لیکن شہر کے مختلف ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کے استعال کی وجہ سے عوام کو علاج و معا لجے کی بہتر سہولیات میں مشکلات پیش آرہی ہے اور طرح طرح کی بیما ریوں میں اضا فہ ہو رہا ہے خصو صا گا ئنی کے شعبے میں غیر معیا ری ادویات کے استعمال کے سبب وقت سے پہلے بچو ں کی پیدا ئش کے واقعا ت میں اضا فہ ہو رہا ہے جس سے ماں اور بچے کی صحت کو بے انتہا دشوا ریوں کا سامنا ہے۔ضر ورت اس امر کی ہے کہ سر کاری اور پرائیوٹ ہسپتا لوں کے میڈیکل اسٹور ز پر موجود ادویا ت کامعا ئنہ کیا جا ئے اور غیر معیا ری اور ایسی کمپنیاں جن کے ادویات کی تصدیق کسی کوالٹی کنٹرول کے اد ارے سے نہ ہوئی ہو کو ضبط کرکے ایسے میڈیکل اسٹو ر ز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔حکومت کی ذمے دا ری بنتی ہے کہ وہ غیر معیا ری ادویات کی روک تھام کیلئے قا نون سا زی کرے اور موجودہ قو انین پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے اور ایسی غیر معیاری ادویات کو با زار میں فر وخت کرنے کے اوپر مکمل پا بند ی لگائی جائے۔