وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کونسلر کربلائی رجب علی نے گذشتہ روز بلوچستان بور ڈآفس کے سامنے سراپہ احتجاج طلباء پر پولیس کی شیلنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس ان شیلنگ کا استعمال طلباء کے بجائے شر پسند عناصر پر کرے تو ملک میں امن بحال ہوسکتا ہے،نہتے طلباء پر شیلنگ غیر آئینی اور غیر انسانی سلوک ہے. ملک کے مستقبل کے معمار یہی طلباء ہے جن پر شیلینگ ہو رہی تھی. دنیا بھرمیں طلباء کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہی پاکستان کے اندر ان طلباء پر تشد د ہوتا ہے، ان پر ان کے اپنے محافظ تشدد کرتے ہیں. بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلے تو بلوچستان بورڈ نے نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ ان کے امتحانات اور نتائج میں زیادتی کی.طلباء کی بڑی تعداد کو فیل کر دیا اور جب طلباء مجبور ہو کر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا حق مانگنے لگے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ قابل مذمت ہے کیونکہ احتجاج ہر شخص کا آئینی اور قانونی حق ہے اگر کوئی محکمہ قانون شکنی کی قوت رکھتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ یہ کام کرے اور اپنے قوت کا غلط استعمال کرے انہوں نے آخر میں کہاہے کہ حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ بلوچستان بورڈ کے کارکردگی کا جائزہ لے اور ان کے بہتر کارکردگی کیلئے کام کریں اور بلوچستان بورڈ کو آگاہ کریں کہ آئندہ اس قسم کے کاموں سے گریز کرے.