وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط و کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ پارا چنار کے علاقے عید گاہ مارکیٹ میں بے گناہ انسانوں کی شہادت بد ترین دہشتگردی اور بربریت ہے۔ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے معصوم اور بت گناہ انسانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وقافی اور خیبر پختونخواں حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ وجہ سے کالعدم جماعتیں آزادانہ طور پر فصالیت جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقاء کے ازلی دشمن ہیں۔ ان کو سخت ترین سزا دینی چاہئے۔مساجد ، امام بارگاہوں ، بازاروں، سکولوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ روزی کمانے والوں کا خون بہانہ درندگی کی بدترین مثال ہے اور قطن عزیز پاکستان کے لئے بڑا سانحہ۔ عصر کے خوارج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نا اہل حکومت اور نا واقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بزدلی انکی درندگی سے زیادہ شرمناک ہے۔ ان واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کے دعوے بے بنیاد اور زمینی حقائق کے منافی ہیں جبکہ حقیقت میں مٹھی بھر عناصر آج بھی ملک کا امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے بغیر قیام امن ممکن نہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ پالیسی تشکیل دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ بیان میں دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔