وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی محمد ایوب شاہ کے زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل سیکٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن کونسل شیخ احمد علی نوری دیگر ممبران کونسل کے علاوہ جے ایس جی بی کونسل ڈی ایس اور کونسل آفس کے ذمہ دران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے موجودہ صورتحال خصوصاً گندم بحران، بجلی بحران اور گلگت بلتستان کی تعمير و ترقی کےحوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی.اجلاس میں وفاقی حکومت پر زور دیا کہ صوبے میں جاری گندم بحران کو جلد حل کرے اور ممبران کونسل کے زریعے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کیلئے مختص فنڈ کو بھی فوری اجراء کیا جائے تاکہ ممبران کونسل فوری علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کر سکے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم میں جو کٹوتی کی گئی ہے اسے فوری بحال کیا جائے۔
کونسل ممبران گلگت بلتستان کی تعمير و ترقی کے لئے اور محرومی کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاینگے۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام عارضی ملازمین کو وفاقی حکومت نے MNA مندوخیل کی قیادت میں جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس کے زریعے گلگت بلتستان کے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے اور سیلاب و زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی پر بھی زور دیا۔