اجتماعی شادی کے ذریعہ معاشرے میں سادگی کے ساتھ شادی کرنے کے کلچرکوفروغ دیناچاہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ

23 اپریل 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام علمدارروڈ نیچاری امام بارگاہ میں10جوڑوں کی اجتماعی شادی کی سادہ مگر پروقار تقریب انجام پائی مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغاسید محمد رضا رضوی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، اس چوتھی اجتماعی شادی کے پروقار تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سیدہاشم موسوی نے کہاکہ ہم اجتماعی شادی کے ذریعہ معاشرے میں سادگی کے ساتھ شادی کرنے کے کلچرکوفروغ دیناچاہتے ہیں۔اورشادی کی راہ میں حائل غیرضروری رسم و رواج کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ بروقت اورسادہ شادی کرکے اللہ کے نبی حضرت محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کوعام کریں۔

 

اُن کا کہناتھاکہ آج کے دورمیں معاشرے میں رونماہونے والے معصوم بچیوں کے ساتھ زناء جیسے غیراخلاقی واقعات اور معاشرے میں پھیلے ہوئے بے راہ روی کی وجوہات میں سے ایک وجہ بروقت شادی نہ کرنااورشادیوں کے دوران غیرضروری،غیراسلامی اوربھاری جہیزجیسی لعنت اوررسم و رواج کی انجادہی ہے۔جن کی وجہ سے غریب والدین کے لئے بیٹوں بیٹیوں کی شادی ایک خواب بن چکاہے۔

اُنہوں نے کہاکہ شادی کے دوران بھاری بھرکم جہیز، بے پناہ سونے کے زیورات اورپرتعیش کھانے دینے سے انسان اللہ کے قریب نہیں ہوجاتا۔ اگرہم نے اللہ کے قریب ہوناہے توہماری شادیوں میں خدائی رنگ ہوناچاہیئے۔ اُنہوں نے معاشرے کے صاحب ثروت طبقے پرزوردیاکہ وہ آگے بڑھیں اورغیراسلامی رسم و رواج اورانانیت کی زنجیروں کو توڑکر اپنے بچوں کی شادیاں مساجدو امام بارگاہوں جیسے مقدس مقامات میں کرائیں اورشادی کے دوران صرف ایک ہی قسم کاکھانامہمانوں کوپیش کرکے سفیدپوش خاندانوں کے لئے سادہ شادی کی راہ ہموارکرنے کی اعلیٰ مثال قائم کریں۔

 

تقریب کے آخرمیں مولاناولایت حسین جعفری نے دعاکی کہ یہ نکاح کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے ہمیشہ کے لئے مسکراہٹوں کے ساتھ اپنے اپنے شریک حیات کے ساتھ زندگی بسرکریں۔جس کے بعدعلامہ سیدہاشم موسوی اوررکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضانے اجتماعی شادی میں شرکت کرنے والے دس جوڑوں میں تحفے تحائف اورنقدرقوم تقسیم کئے اور جوڑوں کونیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ تقریب کے دوران جوڑوں کے چہروں پرزندگی کی نئی سفرشروع کرنے کی خوشی نمایاں تھی۔ بعدازاں شادی کے دیگرمہمانوں کی خدمت میں سادہ طعام بھی پیش کیاگیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree