وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیراعظم میان نواز شریف کے حالیہ دورہ ایران پر تبصرہ کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستا ن کی معاشی شہ رگ ہے، ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مددگار یہ منصوبہ فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے، میاں نواز شریف کا دورہ ایران کے موقع پر منصوبہ جاری رکھنے کا عزم خوش آئند ہے، لیکن شاید ان کی کابینہ اس مسئلے پر کنفیوژن کا شکار ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی مسلسل ذہنی دبائوں کا شکار لگتے ہیں ،نواز حکومت کاامریکہ کی ایران پر عائدپابندیوں کو جواز بنا کر اس منصوبے سے فرار اختیار کر نا دانش مندی نہیں، ترکی ، آذربیجان ، ترکمانستان ، بھارت اور دیگر ممالک امریکی پابندی کو خاطر میں لائے بغیر ایران سے تجارت کر سکتے ہیں تو پاکستانی حکومت کو کیا قباحت ہے، علامہ امین شہیدی نے مذید کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی بحران سے نجات دلانے میں اگر کوئی معاون ثابت ہو سکتا ہے تو وہ ایران اور چین ہے، جو ممالک پاکستان پر گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بن رہے ہیں وہ نا تو پاکستان کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پاکستانی عوام کے ، تمام محب وطن سیاسی و مذہبی قوتوں کو مسلم لیگ ن کی حکومت پر دباو ڈالنا چاہیئے کہ اس وطن دوست منصوبے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت جاری اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ، سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال، سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی،سیکریٹری آفس علامہ حسنین گردیزی، سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ، سیکریٹری اطلاعات سید مہدی شاہ ، سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ، سیکریٹری یوتھ ونگ فضل عباس نقوی اور سیکریٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی بھی شریک ہیں ،زرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور سیاسی حوالے سے اہم فیصلہ جات متوقع ہیں ، جن میں بلتستان میں بیداری امت و استحکام پاکستان کنونشن ، انتخابی دھاندلی کے ایک سال مکمل ہونے پر حکمت عملی اور دیگرایشوز شامل ہیں ، جب کہ مرکزی کابینہ میں معمولی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ۔
2 کروڑآبادی کے شہر سے صرف 10لاکھ افراد سڑک پر آجائیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی،علامہ امین شہیدی
وحدت نیوز(کراچی ) مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی نے کراچی میں مختلف اجتماعات اور ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات ایک عالمی سازش کے تحت خراب کیئے جا رہے ہیں ، کراچی میں جاری جاری ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، کرپشن اور لوٹ مارایک گریٹ گیم کا حصہ ہے، شہر اور شہریوں کی بقاء کے لئے تمام تبکات کو اکھٹا ہو نا ہو گا، ایک مخصوص گروہ ملک کو نا امن کر نے کے در پہ ہے، کراچی سمیت ملک بھرمیں کہیں بھی شیعہ سنی جھگڑا نہیں، حکومت کی پالیسیز نے پاکستان کو داخلی اور خارجی سطح پر تنہا کر دیا ہے، پاکستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان سے ناراض ہیں ، حکومت کو ملک کی بقاء کی خاطر جلد طالبان یہ پاکستان میں سے کسی کا انتخاب کر نا ہوگا۔انہوں نے کراچی کے شیعہ سنی عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ 2 کروڑآبادی کے شہر سے صرف 10لاکھ افراد سڑک پر آجائیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی،دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے لیکن علماء اور عوام کی خاموشی باعث افسوس ہے،رنگ و نسل ، مذہب و مسلک کی تفریق سے بالاتر ہو کر شہر کے امن کے لیئے اکھٹا ہو نا ہو گا، جب تک عوام کوخود اپنے دفاع میں منظم نہیں ہو نگے حکمران بھی عوام کی حفاظت میں غفلت برتتے رہیں گے۔
علامہ امین شہیدی نے اپنےچار روزہ دورہ کراچی کے دوران ملیر ، شاہ فیصل ، اسٹیل ٹاون، گلبہار، انچولی، سرجانی ،اورنگی ٹاون، رضویہ، ناظم آباداور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ دنوں شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید خرم، شہید سجاد مہدی، شہید حسن کاشمیری، شہید مختار رضوی، شہید گوہر رضوی اور شہید غلام حسین کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی، بعد ازاں علامہ امین شہیدی نے ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے زیر اہتمام مسجد خیر العمل میں مجلس شہادت امام علی نقی (ع)سے خطاب کیا، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ شہدائے امامیہ کانفرنس سے خطاب کیااور ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کے زیر اہتمام امام بارگاہ بزم فاطمہ ()میں جشن معصومین ()سے بھی خطاب کیاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علی حسین ، مبشر حسن اور علامہ علی انور بھی علامہ امین شہیدی کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کراچی گذری میں نجی شیعہ اسکول کی بس پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور اب عبادت گاہوں کے باہر بھی نماز یوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے یہ بات واضح ہے کہ یہ کالعدم گرہوں استعماری ایجنٹ ہیں جو اسلام کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انشا اللہ شیعہ و سنی مل کر ان دہشتگردوں کے مغموم عزائم کو ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ امین شہیدی نے گزری دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صیحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔دریں اثناءمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نمائندہ وفد نے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی کی سربراہی میں مقامی اسپتال میں گذری بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور حکومت سندھ اقتدارکی بندر بانٹ تقسیم میں مصروف عمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک محرم ہال میں منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں میں مولانا منور نقوی، مولانا باقر زیدی، مولانا علی ا نور جعفری، علامہ مبشر حسن اور کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی بھی موجود تھے۔
علامہ امین شہیدی کاکہنا تھا کہ شہر کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے میں دس سے زائد شیعہ مسلمانوں کا قتل سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت سندھ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ گذشتہ کئی ماہ سے شہر کراچی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملت جعفریہ کے عمائدین اور نوجوانوں سمیت علماء کرام، ڈاکٹروں ، پروفیسروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قوم اور ملک و ملت کو عظیم سرمایہ سے محروم کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل کیا جا رہاہے اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ سندھ حکومت کسی ایک بھی قاتل کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے میں ناکام نظر آتی ہے، انہوں نے کہا کہ اب تو ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ طویل عرصے سے قتل کئے جانے والے ملت کے عظیم سپوتوں کے قتل عام میں خود سندھ حکومت اور اعلیٰ ریاستی ادارے بھی ملوث ہیں۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور قاتلوں کوگرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے اورسندھ میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ اپنے حقوق کے دفاع کی خاطر کسی قسم کے راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ گلگت اور بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کریں گے، اور وفاقی حکومت سمیت گلگت انتظامیہ یہ بات جان لے کہ گلگت اور بلتستان میں گندم سبسڈی کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہو کر اسلام آباد میں ایوانوں تک جا پہنچے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی، انہوں نے وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور گندم سبسڈی کو بحال کیا جائے اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، گلگت اور بلتستان میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ضروت پڑی تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔علامہ امین شہیدی نے کراچی میں گذشتہ دنوں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والے معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت حامد میر سمیت شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے دیگر صحافی بھائیوں سمیت عام شہریوں کے قتل میں ملوث خطر ناک اور ملک دشمن دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ علمی حوالے سے بات علمی بحثوں میں کی جائے اور اس کا جواب بھی دلائل و برہان سے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مسالک کے درمیان اختلاف ضرور موجود ہے مگر اس پر تشدد اور تکفیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقد کی جانیوالی عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ا س کانفرنس میں پاکستان کی دینی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان سمیت ایران ، افغانستان اور پاکستان سے تمام اسلامی مسلک کے جید علمائے کرام او راکابرین موجود تھے ، جب کے اتحاد امت کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی کرتے ہو ئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خرابی ہر ملا کی ڈیڑھ انچ والی مسجد نے پیدا کی ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کرائے کے لوگ موجود ہیں جو چند پیسوں کی خاطر تکفیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری اور میلاد کے جلوس حساس موضوعات ہیں، کسی مسلک و مذہب پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی، اسلامی تعلیمات اور ملکی آئین ہمیں تمام مذاہب اور مسلک کے احترام کا درس دیتے ہیں ،پاکستان میں شیعہ سنی فرقہ واریت کا کہیں نام و نشان نہیں ہے، پاکستان میں جاری خون ریزی یک طرفہ دہشت گردی ہے، عالمی استعماری قوتوں نے پاکستان کو اپنے مضموم مقاصد کے حصول کے لئے تختہ مشق بنا رکھا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے مدارس و اجتماعات میں جانا ہوگااور باہمی اتحاد و راداری کو فروغ دینا ہو گا۔