وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ گلگت کے موقع پر آج مرکزی جامع مسجد امامیہ پہنچے جہاں انہوں نے نما زجمعہ کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کیا، مرکزی جامع مسجد امامیہ آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے انکا پرتپاک کیا۔ نعروں اور درود کی گونج میں جامع مسجد امامیہ پہنچے، جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کیا۔ جامع مسجد امامیہ گلگت میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اتحاد و وحدت پر زور دیا اور اتحاد کی فقدان کو عالم اسلام کے لیے سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی غیور اور باشعور ملت نے اپنی قوت بازو سے اس خطہ کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا اور وطن عزیز پاکستان سے الحاق کیا لیکن گلگت بلتستان کی عوام کو انکے حقوق سے محروم رکھے گئے ہیں یہاں کی عوام مظلوم اور مستضعف ہے۔ ہم عوامی جدوجہد پر یقین رکھنے والے ہیں، عوامی طاقت اور جدوجہد کے ذریعے سیاسی جنگ لڑیں گے اور یہاں کی مظلوم عوام کو انکا حق پہنچائیں گے۔مسلح نہیں عوامی جدوجہد ہی قومی سرفرازی کا بہترین راستہ ہے، ہم سیاسی طاقت سے وہ فیصلہ کریں جو ملک کے حق میں بہتر ہو۔ ہم نے کسی کے آگے سر نہیں جھکانا۔ ہم گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں وحدت پر زور دے کر کہا کہ اشرافیہ نے یہاں کی عوام کو مسلکی بنیادوں پر اور زبانوں کی بنیادوں پر تقسیم کر کے انکے حقوق پر ڈاکے ڈالے ہیں اب وحدت کی طاقت سے ان اشرافیوں کو شکست دیں گے۔ بلتستان امن کا گہوارہ ہے تمام مکاتب فکر یہاں کی امن کو تقویت پہنچانے کے لیے کام کریں۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ گلگت کے دوران مرکزی جامع مسجد امامیہ میں امام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی اور عالمی سیاسی صورت حال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، علامہ ناصرعباس جعفری نے آغاراحت حسینی کو مجلس وحدت آئندہ کی سیاسی و انتخابی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا،علامہ سید راحت حسین الحسینی نے علامہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر انکا شکریہ اداکیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی، ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ سیدجعفرموسوی، علامہ عابد بہشتی ، غلام عباس، عارف قنبری اور سعید الحسنین بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ ناصرعباس جعفری جو ان دنوں آٹھ روزہ تنظیمی رودہ گلگت بلتستان پر ہیں ، آج انہوں نے مرکزی جامع مسجد امامیہ کے احاطے میں مدفون قائد گلگت بلتستان، مجاہد عالم دین علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے مرقد پر حاضری دی ، اس موقع پر موجودہ قائد گلگت بلتستان اورامام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، حاضرین نے شہید کے مرقد پر فاتحہ خوانی کی اوردعائے مغفرت کی،جبکہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ سیدجعفرموسوی، علامہ عابد بہشتی ، غلام عباس، عارف قنبری اور سعید الحسنین بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری گلگت میں کل مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز جمعہ خطاب اور امام جمعہ والجماعت حجتہ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کریں گے۔ وہ اپنے دورہ کے موقع پر گلگت شہر کے یونٹس کے دورہ جات کے دوران ہنزہ نگر کا بھی خصوصی دورہ کریں گے۔
وحدت نیوز (روندو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر سب ڈویژن روندو پہنچے۔ انکی روندو آمد کے موقع پر روندو باغیچہ کے مقام پر عوام کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا۔ یہ استقبالیہ تقریب ایک ریلی کی شکل اختیار کر گئی، جس میں درجنون موٹر سائیکل سورار اور گاڑیاں موجود تھیں۔ روندو کے عوام تکبیر اور نعروں کی گونج میں انہیں جامع مسجد تھوار لے گئے، جہاں انہوں نے علماء و زعماء سے خطاب کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں کے سر بہ فلک پہاڑوں کی طرح یہاں کی عوام کے حوصلے بلند ہیں اور یہاں کی عوام با وفا عوام ہے، غیرت مند عوام ہے، انہوں نے اپنی قوت بازو سے اس خطہ کو ہندو سامراج سے آزاد کرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کر دیا ہے، گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے محسن ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام کو حقوق سے محروم رکھنا وفاقی حکمرانوں کی احسان فراموش اور خیانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ وطن سے محبت کرتے ہیں، وطن کی خدمت کرتے ہیں، پاک فوج میں بھی وطن کا دفاع کرتے ہیں، لیکن یہاں کی عوام پر وقفے وقفے سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، صرف یہی نہیں بلکہ پورے ملک میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بانی پاکستان سے لیکر لیاقت علیخان تک سب کے ساتھ جو کچھ ہوا وه سب جانتے ہیں۔ بانی پاکستان اس دنیا سے جا رہے تھے تو کس کسمپرسی سے جا رہے تھے، سب جانتے ہیں۔ انہیں کس طرح کی مشکلات میں گھیرا گیا، سب جانتے ہیں۔ آج بھی وہی لوگ سرگرم عمل ہیں، وہی لوگ اولیاء کی قبروں کو اڑاتے ہیں، مسجدوں اور امام بارگاہوں پر حملے کرتے ہیں، تعلیمی اداروں اور شاہراہوں کو خون میں نہلاتے ہیں، حد تو یہ ہے کہ ان دہشتگردوں اور وطن دشمنوں کی جانب سے حکیم الامت علامہ اقبال کی قبر کو اڑانے کی دھمکی مل رہی ہے۔ یہ دہشتگرد بیس کروڑ آبادی کے ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں، انکے ہاتھوں کوئی ادارہ محفوظ نہیں۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے تھوار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس علاقے کے حقوق کو لیکر رہیں گے، چھین کر رہیں گے، یہاں منظم سازش کے تحت جوانوں میں منشیات عام کی جا رہی ہے، یہاں کے محکمہ صحت کو تباه کیا گیا ہے، اس ملک میں جب تک لاشیں لیکر دھرنا نہ دیں مظلوموں کی شنوائی نہیں ہوتی، ہم نے ملکر ان کرپٹ لوگوں کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت علاقہ لیکن بدحالی کا شکار ہے، سڑکوں کا برا حال ہے، صاف پانی میسر نہیں جبکہ یہاں مینرل واٹر ہے، بجلی کا بحران ہے، ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر میں چند ہزار کا ہیٹنگ سسٹم نہیں، ریسکیو کے پاس موسم کے مطابق ایمبولینس نہیں، غوطہ خور نہیں، مہینوں حادثات کے شکار ریسکیو نہیں ہوپاتے، یہ حکومت ہماری نسلوں کا کو برباد کر رہی ہے، یہاں الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے سوال کیا کہ کیا ہم غریب ملکر شرافت سے پیسہ کو شکست نہیں دے سکتے؟ کیا شریف اور ایماندار کو ملک کا حاکم نہیں بنایا جاسکتا۔؟ لہٰذا ہمیں معاشرتی مسائل کو حل کرنے کے لئے میدان عمل میں اترنا ہوگا۔ لوگ جب معاشرتی مسائل سے لاتعلق رہیں تو پھر امام بھی جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، ہم شریف اور مظلوم ملکر کرپشن کو شکست دے سکتے ہیں، سرمایہ دار کبھی بھی عوامی بہتری کا نہیں سوچتا۔ انہوں نے کہا کہ روندو عاشقان اہلبیت (ع) کی سرزمین ہے۔ کربلا دنیا پرستی، بزدلی، بے وفائی اور بے دینی کیخلاف جنگ کا نام ہے۔ کربلا حیا، پاک دامنی، شجاعت اور مظلوموں کے حق کی جنگ کا نام ہے۔ ہم نے خاموش نهیں رہنا ہے، ظلم چاہے دنیا کے جس کونے میں ہو، اسکے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے خیر پور میں بس حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک حادثے میں جاں بحق ہونے والے58افراد کی نا گہانی موت قومی سانحہ ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں میں انہوں نے کہا کہ خیرپور بس حادثہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اورحکومتی اداروں کی نا اہلی کا نتیجہ ہے، اوور اسپیڈنگ ،اوور لوڈنگ، اوورٹیکینگ جیسے سنگین مسائل پر ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس یہ تو غفلت برتتی ہے یہ رشوت لے کر قانون کی خلاف روزی کا باعث بنتی ہے، انہوں نے اس قومی سانحے کا ذمہ دار متعلقہ اداروں کا ٹھراتے ہوئےسندھ حکومت سےمطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے، مجلس وحدت مسلمین حادثےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔