وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون اور صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مرغے کی قربانی ہے، ہم نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت کو گرا کر دم لیں گے۔ پنجاب کے اضلاع کے دورہ جات کے دوران ساہیوال ضلع سرگودہا میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب اور وزیراعظم اپنے عہدے چھوڑ دیں، ہمیں مرغے کی نہیں بلکہ بکروں کی قربانی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم تحصیل ساہیوال اور ذاکراہلبیت سید زریت عمران شیرازی کی دعوت پر اتحاد امت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں ہزاروں کی تعداد میں شیعہ سنی مسلمان جمع ہیں دراصل یہ منبر اور محراب کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ابلیس کے ساتھ بات چیت قرار دیا تھا، جو آج سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے مختلف مسالک کے اندر اور فرقوں کے درمیان اخوت اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا ہمیں اندرونی طور پر متحد ہو کر تمام مسالک کو وحدت کی لڑی میں پرونا ہے اور انشاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر ہے۔ انکا کہنا تھا بدقسمتی سے جن لوگوں نے پاکستان بنایا تھا، ان سے چھین کر پاکستان کو وطن دشمن طاقتوں کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ہم اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنے وطن کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کریں گے۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر عباس شیرازی ،سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور ذاکر اہلبیت سید زریت عمران شیرازی نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(ٹیکسلا) 28 جون کو ٹیکسلا میں عظیم الشان کانفرنس بیاد شہداء منعقد کی جائے گی۔ جس سے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ ناصرعباس جعفری، مولانا سخاوت قمی اور سکینہ مہدوی خطاب کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ قلعہ زینبیہ ٹیکسلا میں منعقدہ ایم ڈبلیوایم ٹیکسلا کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر بیاد شہداء کانفرنس کے لئے انتظامی کمیٹیوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں مختلف مذاہب کے وفود کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ اتحاد بین المذاہب کی فضا کو سازگار بنایا جا سکے۔
وحدت نیوز(سرگودھا) پنجاب بھر میں شاہی نظام حکومت قائم ہے، تخت لاہور نے تمام صوبے کے عوام کو بیکس ولاچاربنا رکھا ہے، مذہبی آزادی صلب کر نے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،پورا پنجاب کالعدم تکفیری جماعتوں کی جنت بن چکا ہے، ڈی پی او سرگودھا ہلال پور میں عزاداری پر سے پابندی فوری طور پر ہٹائے ، سرگودھا کا ہر چوک عزاخانہ بنا دیا جائے گا،پنجاب حکومت نے قاتل ومقتول میں فرق ختم کر دیا ہے،گیارہ بے گناہ کارکنان کی شہادت کے باوجود صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے خلاف ایف آئی آر کااندراج انتقامی سیاست ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں منعقدہ شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں علامہ ناصر عباس جعفری سرگودھا کی حدود میں داخل ہوئے تو سیال موڑ پر علاقہ مکینوں نے سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ناصر ملت کا فقید المثال استقبال کیا، علامہ ناصرعباس جعفری نے سیال موڑ کی مرکزی امام بارگاہ میں مومنین سے مختصر خطا ب کیا، سیال موڑ سے علامہ ناصر عباس جعفری ایک بڑی ریلی کے ہمراہ کوٹ مومن سٹی پہنچے جہاں پہلے سے موجود سینکڑوں گاڑیوں میں سوار مومنین اور اہل علاقہ علامہ ناصر عباس جعفری کے قافلے میں شامل ہو گئے،ایک بڑا قافلہ دو کلومیٹر طویل ریلی کی صورت میں علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ بھلوال سٹی پہنچا جہاں مقامی تاریخ کا عظیم الشان استقبال کیا گیا ۔
بھلوال میں عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کی پنجاب میں حکومت ہمارے لئے ایسی ہی ہے جیسے کوفے میں یزید کے بھائی ابن زیاد کی حکومت ، نواز لیگ کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح بھی محب وطن قوتوں کو پنجاب سمیت ملک بھر میں کچلا جائے،آئین پاکستان کی روشنی میں کالعدم قرار دی جانے والی ملک دشمن تنظیمیں پنجاب کو اپنا ننھیال سمجھتی ہیں ، جس آزادی کے ساتھ کالعدم جماعتیں پنجاب میں فعال ہیں ایسی صورت حال کسی اور صوبے میں نہیں ،سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردو ں کو پنجاب حکومت مراعات فراہم کرتی ہے ،قاتلوں کو سرکاری پروٹوکول دیا جاتا ہے، کبھی جلوس پر پابندی کی ناکام کوششیں کی جاتی ہیں کبھی عزاداری پر قدغن لگانے کی بوگس سازشیں کی جا تی ہیں ، آج یہاں اس کانفرنس کے توسط سے ڈی پی او سرگودھا کو متنبہ کر تا ہوں کہ عزاداری کے اجتماعات پر سے پابندی کو فوری طور پر اٹھا یا جائے ورنہ سرگودھا کی ہر گلی ہر چوک سے ماتمیوں کے دستے نکلیں گے اور پورے سرگودھا کو عزاخانے میں تبدیل کر دیں گے، انہوں نے گذشتہ دنوں لاہور میں ریاستی ظلم و جبر کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے سیاسی انتقام کے نشے میں دہت ہو کر نہتے شہریوں پر گولیاں چلوائیں خواتین کی حرمت بھی پامال کی گئی، انتقامی سیاست میں ایک سیاہ باب رقم کیا گیا، شہباز شریف کی انتقام کی آگ ابھی بجھی نہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی گئی جو کے مقتول کو ہی قاتل بنانے کی گہناؤنی سازش ہے ، جس کی ہم پر زور مذمت کر تے ہیں ۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون انتہائی شرمناک ہے، بے گناہوں کو قتل کیا گیا اور ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جلوس نکالیں، دھرنے دیں یا حکومت کیخلاف لانگ مارچ کریں، ہم انکے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکنوں کو قتل کر کے انہیں فوج کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائد کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک سیاسی قوت بننے کا فیصلہ کر لیا ہے، اگرچہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن اگر ہم سیاسی طاقت نہیں بنیں گے تو اپنے حقوق کے لیے بھیک مانگنا پڑے گی، لیکن پھر بھی ٹھوکریں ملتی رہیں گی۔ بھلوال ضلع سرگودہا کی مرکزی امام بارگاہ میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردوں کی فیکٹری نہیں بننے دیں گے، پاکستان کے شیعہ اور سنی اکٹھے ہو جائیں تو پھر وہی ہو گا جو یہ چاہیں گے۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متعلق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا یہ کہنا کہ انہیں پولیس گردی کا علم ہی نہیں تھا، ایک جھوٹ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اہلسنت نے راولپنڈی واقعہ کے موقع پر ہمارا ساتھ دیا، ہم انکے شانہ بشانہ چلیں گے، لیکن اپنے حقوق کے لیے ہتھیار نہیں اٹھائیں گے، بلکہ عوامی جد و جہد کریں گے اور انشا اللہ کامیابی ہمارا مقدر ٹھہرے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریاستی ظلم و جبر کی تاریخ نئی رقم کر دی ہے، تحریک منہاج القرآن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے مددگار ہیں ،پاکستان کو کنگڈم آف رائیونڈنہیں بننے دیں گے،ماڈل ٹاون میں شہید ہو نے والے خواتین و حضرات کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، مجلس وحدت مسلمین کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتی ہے،سانحہ ماڈل ٹاون لاہور مسلم لیگ ن کی جانب سے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی مضموم سازش ہے،عوام پاک کی کامیابی اور دہشت گردوں کی نابودی کے لئے دعا گو ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی اور ناصر شیرازی بھی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ،میاں نواز شریف اور کے سیاسی کارندے فوجی آپریشن کا غصہ طالبان مخالف سیاسی و مذہبی قوتوں پر نکال رہے ہیں ، دہشت گردوں سے ساز باز کرنے والی پنجاب حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پرامن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، نواز شریف کی حکومت جمہوری اقدار کی پامالی میں تمام حدود کو پار کر گئی ہے، پاکستان میں جمہوریت کم اور بادشاہت کا نظام زیادہ نظر آتا ہے،پولیس کو شہباز شریف اور نواز شریف ذاتی اور سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر رہے ہیں ،لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہےمظلوم خواتین کی آہیں و سسکیاں ان بے ضمیر حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نزدیک ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت وصیت امیر المومنین حضرت علی ع ہے اور ہم تحریک منہاج القرآن کے ساتھ اس وصیت کی روشنی میں ہی اظہار ہمدردی کر رہے ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے لاہور میں بے گناہ مرد و خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کی پرزور مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیرستان آپریشن سے قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، منہاج القرآن کے پر امن شہریوں پر بے دریغ گولیاں اور لاٹھیاں برسہ کر شہباز شریف پنجاب کے قصاب ثابت ہو ئے ہیں ، رانا ثناء اللہ نے منہاج القرآن کی نہتی خواتین پر مسلح دہشت گرد ہونے کا جھوٹا الزام لگایا، نہتے شہریوں کے قتل عام کے بعد شہباز شریف پنجاب میں حق حکمرانی کھو چکے ہیں ، دسیوں بے گناہ کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوامی تحریک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پرامن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، لیکن آج لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے، پنجاب کا جھوٹا وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنے ظلم کو چھپانے کے لئے عوامی تحریک کے کارکنان کے مسلح ہونے کا الزام لگا رہا ہے، خواتین پر مظالم کی دلسوزتصاویر پنجاب حکومت کی بربریت کی گواہی دے رہی ہیں ، اس اندہوناک واقعے کے بعد عوام کا مطالبہ ہے کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف مسند اقتدار کو خیر باد کہہ دیں ایسا نہ ہو کے عوام انہیں ایوانوں سے گھسیٹ کر نکال باہر کریں ۔
وحدت نیوز(شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی خواہشات کا ترجمان اور آئینہ دار قرار دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ وزیر ستان میں ہونے والا پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب عوام پاکستان کی دل کی آرزو تھی،ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہم اس اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنی فوج کو مکمل یقین دہانی کراتے ہیں کہ ملک کا بچہ بچہ وطن دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ملت تشیع کے ایک لاکھ نوجوان فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری شیخوپورہ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ،علامہ حسن رضا ہمدانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع دن سے ہی یہی مطالبہ تھا کہ خارجیوں سے امن کی بھیک نہ مانگی جائے، یہ لوگ دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں، جن سے مذاکرات ریاست کے ساتھ مذاق تھا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلے گا کون سی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ ہیں اور کونسی جماعتیں طالبان کے ساتھ کھڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن فقط وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ملک کے تمام گوش و کنار جہاں جہاں دہشتگردوں کے ہمدرد آباد ہیں اور انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں، ان کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا جائے۔ وہ مدارس جو ان دہشتگردوں کو پروان چڑھاتے ہیں اور تعاون کرتے ہیں، انہیں بھی بند کیا جائے۔ نہ فقط ملکی و غیر ملکی طالبان بلکے ایوانوں میں بیٹھے ان کے اسٹریجیٹک پارٹنرز کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے،انسانوں کے قاتلوں اور ان کے ہمدردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔