وحدت نیوز(گجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام میں ظلم وجبر کی کوئی گنجائش نہیں ، اسلام کی تبلیغ کرداروں سے نہ کہ تلواروں سے، تعلیمات محمدی ص ہمیں صحیح بات منوانے کے لئے بھی طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتیں ، شام میں شکست سے دوچار تکفیری دہشت گردوں نے اب عراق کا رخ کیا ہے، مقامات مقدسہ کا تحفظ نہ فقط عراقی عوام بلکے عالم اسلام کی شرعی ذمہ داری ہے، نجف و کربلا تو بہت دور ان بزدل دہشت گردوں کا صفایہ بغداد ، تکریت اور موصل میں ہی کر دیا جائے گا،  انشاء اللہ شام کی طرح عراق میں بھی شکست تکفیری دہشت گردوں کا مقدر بننے گی، رہبر معظم کے حکم کے بعد گھروں میں بیٹھنا حرام ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرانوالہ میں سالانہ مجلس عزاکے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر شہر کے معززین سمیت مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لبنان اور شام سے بھاگےہوئے کھسیانے بلے اب عراق میں کھمبے نوچنے پہنچے ہیں ، سعودیہ عرب اپنے اقتدار کی ڈوبتی نیاں کو پار لگانے کے لئے پڑوسی ممالک میں آگ و خون کھیل رہا ہے، شام میں عرب تاریخ کی بدترین شکست کے بعد آل سعود کے نمک خوار داعش کے دہشت گرد اپنی موت کی تلاش میں عراق پہنچے ہیں ، عراقی قیادت خصوصاً حضرت آیت اللہ سیستانی نےمقدس مقامات کے تحفظ کے لئے  بر وقت احکامات جاری کر کے دشمن کو مذید مشکل سے دو چار کر دیا ہے، عراق کے اہل سنت علماء اور عوام نے بھی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے کے عزم کا اظہا رکیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ عراق کے شیعہ ہوں یہ سنی مقامات مقدسہ کی حفاظت اور مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلک کو نہیں بلکہ دین کو ترجیح دیتے ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے اب تک انتہائی جرات و بہادری سے داعش کے تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے ،بغداداور سامراہ کے مقبوضہ علاقوں کو بھی دشمن کے ناپاک پنجوں سے نجات دلائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرایک مخصوص حکمت عملی کے تحت مشرق وسطیٰ کے امن کو تباہ کر نے کی سازش تیار کی گئی ہے جس میں سعودیہ سمیت، ترکی ، اسرائیل اور امریکہ بھی ملوث ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مسلم لیگ (ق)کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نےوفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری سے ا ن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی اورسابق صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت  بھی وفد میں موجود تھے، جب کہ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ اور آزاد جموں کشمیر کےسیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین جوادی بھی شریک تھے، دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان قومی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جب کہ تفتان اور کراچی ایئر پورٹ پر ہونے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پرافسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا، چوہدری شجاعت حسین کا علامہ ناصرعباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی داخلی اور خارجی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، موجودہ حکومت نہ صرف بیرونی بلکہ اندرونی خطرات سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی ہے، عوامی ریلیف کے کیئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا،ملک کو درپیش سنگین چیلنجز سے نپٹنے کے لئے صرف اصلاحات نہیں بلکہ انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ تما م محب وطن سیاسی و مذہبی قوتیں مل بیٹھ کر ان نا اہل حکمرانوں سےعوام کی جان چھڑانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں ،چوہدری شجاعت حسین نے علامہ ناصر عباس جعفری کو مسلم لیگ ق اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب مشترکہ طور پر تشکیل کردہ دس نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا بھی پیش کیا، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ یہ اصلاحاتی ایجنڈا آئین پاکستان کی حقیقی روح کے عین مطابق ہے،افسوس ناک بات یہ ہے کہ پاکستان کے شہریوں کو آئین کی روح کے مطابق حقوق کبھی بھی فراہم نہیں کیئے گئے، ان نکات کو پیش نظر رکھ کر مشترکہ حکمت عملی مرتب کر کے ہی ہم عوام کے حق کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں اور ملک کو درپیش اس بحرانی  کیفیت سے نجات دلا سکتے ہیں ۔

 

 علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ ایک برس سے کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر بر سر اقتدار آئی ہے، قابض حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کے حل کا نہیں بلکہ اپنے وسائل میں اضافے کا ایجنڈہ ہو تا ہے، ایک بزنس مین وزیر اعظم کبھی قومی مفادات کو نہیں ذاتی مفادات کو ہی مدِ نظر رکھتا ہے، غربت ،لوڈشیڈنگ ، کرپشن، لوٹ مار، دہشت گردی ، خودکش حملے عروج پر ہیں ، حکمران ابھی تک کنفیوژن کا شکار ہیں, ہم نے گذشتہ سال ماہ ستمبر میں اے پی سی سے قبل ہی واضح کر دیا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات  قومی سلامتی کے ساتھ  گہنائونا مذاق ہیں ، آج وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ہماری باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں ، جس موقف پر ہم ماضی میں اکیلے ڈٹے ہو ئے تھے آج پوری اٹھا رہ کروڑ عوام اور تمام محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتیں ہمارے واضح اور دوٹوک موقف کی تائید کر رہی ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس نےچوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ق کے دیگر رہنماوں کی آمد پر شکریہ اداکیا، انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کو یقین دھانی کروائی کے آپ کا اصلاحاتی ایجنڈا سچائی پر مبنی ہے، جس کا ہم خیر مقدم کر تے ہیں  لیکن حتمی فیصلہ 15جون کو مرکزی کابینہ کے اجلاس اور سنی اتحاد کونسل سے مشاورت کے بعد کریں گے، جس سے آپ کو جلد آگاہ کرد یا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مسلم لیگ نواز کی حکومت نے پاکستان کو سکیورٹی اسٹیٹ بنا دیا ہے، حکمرانوں ک ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، تفتان میں زائرین اور کراچی میں ایئر پورٹ پر حملہ نواز حکومت کی واضح نا اہلی اور دہشت گردوں سے اس کی ہمدردانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے،زائرین کو فل پروف سکیورٹی کی فراہمی صوبائی حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری تھی، پاک فوج ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کی ڈھونگ کا خاتمہ کر کے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت نے خدشات کے باوجود ایران سے آنے اور ایران جانے والے زائرین کی سکیورٹی کے لئے کوئی جامع حکمت عملی مرتب نہیں کی ، سکیورٹی اداروں اور صوبائی حکومت کی غفلت کی بدولت قوم ایک مرتبہ پھر اندہوناک سانحہ سے دوچار ہو ئی ، 25سے زائدبے گناہ خواتین ، مرد اور بچے شہید جب کے دسیوں شدید زخمی ہوئے ،زائرین کو بے دردی کے ساتھ بسوں سے اتار کر اندھادھند گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے بے حسی کا مجسمہ بنے ہوئے ہیں ، جس طرح وزیر ستان میں ایئر اسٹرائک کے نتیجے میں ملک دشمن دہشت گردوں کو واصل جہنم کی جایا ہے ، اسی طرح کوئٹہ تفتان روٹ پر موجود دہشت گردو ں کے ٹھکانوں پر پھر بھی فضائی بمباری کی جائے ، کراچی ایئرپورٹ اورتفتان بارڈر سانحہ ایک ہی گروپ آف کمپنیز کی کارستانی ہے، جو حکومت ائیرپورٹ جیسے حساس اثاثے کی حفاظت نہیں کر سکتی اسے اقتدار پر قابض رہنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، کراچی میں ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اے ایس ایف اور پی آئی اے کے اہلکار ہمارے گھر کے شہید ہیں ، تفتان اور کراچی کے شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دونوں سانحات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہیں ، البتہ اس دونوں سنگین سانحات کے رو نما ہو نے کے بعد میاں نواز شریف کے اقتدار میں رہنے کااخلاقی جواز ختم ہو چکا، میاں صاحب اپنی ناکامی اور نااہلی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستعفی ہوجائیں ۔



ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم آج بھی اپنے واضح اور دو ٹوک موقف پر قائم ہیں کہ آئین ، قانون اور ریاست کے باغیوں اور شہریوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات ریاست کو کمزور اور دہشت گردوں کو تقویت بخشنے کے مترادف ہیں ، لہٰذا عوام موجودہ کمزور، ڈرے ہوئے، بزدل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ، اٹھارہ کروڑعوام کا فقط ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک و قوم کے دشمن طالبان کے ساتھ زبان سے نہیں گولی سے بات کی جائے، مذید وقت ضائع کیئے بغیر پاک فوج ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کرے انشاء اللہ اٹھا رہ کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری 26 جون کو دو روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے، اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ مختلف کانفرنسز، سیمینار، جلسہ عام اور مختلف علاقوں کے دورہ جات بھی کریں گے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ اس دورے کے دوران ملتان میں شہداء کانفرنس، شجاع آباد اور جلالپور میں کانفرنسز سے خطاب اور دورہ جات کریں گے۔ دورے کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم کے تنظیمی رہنمائوں، علمائے کرام اور زعمائے ملتان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امام امت بانی انقلاب اسلامی بت شکن زمان حضرت امام خمینی قدس سرہ کی پچیسویں برسی کے موقع پر وحدت ہاوس اسلام آباد سے جاری اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نےکہاہے کہ امام خمینی آزادی خواہوں کی امیدوں کا مرکزتھے، دنیا بھر مستضعفین ومحرومین امام خمینی کو اپنے دردوں کا مداوا سمجھتے تھے، انقلاب اسلامی کی کامیابی امام خمینی کی غدیر و عاشورا پر کامل ایمان کا نتیجہ تھا ، ان کا مذید کہنا تھا کہ عالم غربت میں پر وان چڑھنے والا ایک فقیہ دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بن گیا، گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ تمام استکباری قوتوں کے مکروہ چہروں سے نقابیں نوچنا امام خمینی کا عظیم کارنامہ تھا، وحدت اسلامی کے فلسفے کو موجودہ معاشرے میں عملی شکل دینے میں امام خمینی نے کلیدی کردار ادا کیا،قبلہ اول پر غاصب صیہونی قبضے کے خلاف امام خمینی کا نقطہ نظر آج پورا عالم بشریت تسلیم کرتا ہے، امام خمینی نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کامل اسلامی نظام سیاست و حکومت دنیا کے سامنے پیش کیا جو آج بھی دنیائے اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے اور امام سید علی خامنہ ای امام خمینی کے افکار و نظریات کی روشنی میں دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کو مکمل رہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم یتیمان آل محمد (ع) کے خادم ہیں اور کبھی بھی اپنی ملت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ ہم قیامت تک مسلط ہونے کیلئے نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں وارد ہوئے ہیں، سعودی اور امریکی پیرول پر چلنے والی سیاسی جماعتیں پاکستان میں ملت تشیع کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتیں، کیونکہ ملت تشیع کی مضبوطی امریکی و سعودی ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آئمہ جمعہ و جماعت کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مبارک موسوی، علامہ باقر زیدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ عقیل موسٰی، علامہ صادق جعفری، علامہ علی افضال،مولانامحمد حسین رئیسی، مولانااسحاق قرائتی، مولانا رحمت علی سولنگی ، سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام موجود تھے۔

 

علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ جب زمانے میں فرعونوں کی حکومت ہو تو ہمیں عزت کی موت کو ترجیح دینی چاہیئے، عصر حاضر کے طاغوتوں کے مقابلے میں پاکستان کی ملت جعفریہ سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی استعمار کی سازشوں کے خلاف عوامی جدوجہد رہبر معظم کی آرزوں میں سے ایک آرزو ہے اور ہم اپنے رہبر کی آرزووں کی تکمیل کیلئے اپنی جان تک نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں نہ صرف ملت تشیع کی مظلومیت کی آواز کو بلند کیا، ساتھ ہی ساتھ دوسرے مکاتب فکر اور مذاہب کی بھی مظلومیت کی آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی مظلوم ملت نے ہمیشہ استعماری سازشوں کے آگے بند باندھا ہے اور انشاءاللہ اس دور میں بھی ان قوتوں اور ان کے ایجنٹوں کے آگے سینہ سپر رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree