وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ بر کت علی مطہری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عہدے داروں اور کار کنوں کی سینکڑوں تعداد اس موقع پر شمن علی حیدری، مولانا محمد سچل صادقی، ظفر حیدری، لعل محمد شاہوانی ،دولت علی اور شو کت علی حیدری نے مشترکہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ اسلامیہ کو کئی چیلنج در پیش ہے جن کا تقاضہ ہے کہ ہم متحد ہو جائیں وطن عزیز پاکستان اسلام کا قلعہ ہے پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے MWMکے ہر کا رکن تیار ہے اور قائد وحد ت علامہ ناصر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک سے تکفیری گروپوں کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ملت تشیع وطن عزیز پاکستان کیلئے اپنے خون کے آخری قطرہ تک دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اسلامی ملک یمن پر حملہ کر کے غلط اقدام کیا ہے ۔
وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہاشمی نے یمن پر سعودی و اتحادی شیوخ اور آمر عرب حکمرانوں کے حکم پر کی جانے والی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس یکطرفہ اسلام دشمن اور انسانیت دشمن جنگ کا کوئی کھوکھلا سا جواز یا بہانہ بھی نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز جنگ زدہ یمنی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منائے جانے والے یوم دفاع امت مسلمہ کے ایک اجتماع سے خطاب میں کیا۔یوم دفاع امت مسلمہ کے حوالے سے کراچی جامع مساجد میں یمن کے مظلوم عوام پر عرب ممالک کے جارحیت کی مذمت کی گئی اور مظلوم یمنی عوام کے حق میں خصوصی دعائیں بھی کی گئی ۔حسن ہاشمی نے مزید کہا کہ عرب لیگ اور او آئی سی کے قیام کا مقصد عربوں کا اور مسلمانوں کا تحفظ تھا اور اس کا بنیادی ترین ہدف مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور ایک ایسی فلسطینی ریاست کا قیام تھا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔انہوں نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ مقبوضہ یروشلم یعنی بیت المقدس شہر میں غاصب و ناجائز جعلی ریاست اسرائیل کے قبضے میں ہے اور غزہ کی جنگ میں فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والی اسرائیلی افواج تھیں۔لیکن نہ تو عرب لیگ اور خلیج فارس کی عرب تعاون کاؤنسل (جی سی سی) کے ممالک نے اور نہ ہی او آئی سی نے عربوں یا مسلمانوں کی مشترکہ افواج بنائی۔حالانکہ فلسطینی خواتین اور بچوں نے عربوں کی غیرت کو للکارا کہ تم ہماری مدد کو کیوں نہیں آتے لیکن کسی عرب حکمران کے کان پر جوں نہ رینگی۔اب امریکا اور اسرائیل کے دوست عرب حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے دفن کرکے نئے مسائل ایجاد کرنے کے لئے پورے مشرق وسطیٰ اور نزدیکی عرب ممالک میں امریکا و اسرائیل کی نیابتی جنگیں شروع کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ و مدینہ کے تاریخی قبرستانوں میں امہات المومنین (س)، آئمہ اہلبیت (ع) اور صحابہ کرام (رض) کے مزارات کو اسی خائن حرمین شریفین آل سعود کی حکومت نے مسمار کیا تھا اور مقامات مقدسہ کو خطرہ بھی انہی سے تھا نہ کہ یمن یا دنیا کے کسی بھی مسلمان ملک سے۔انکا کہنا تھا کہ اسلام دشمن امریکی پٹھو آل سعود کی بادشاہت کے خاتمہ کے دن آگئے ہیں امت مسلمہ حرمین الشریفین کی جنگ کے نام پر دھوکہ نہیں کھائے گی، حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے پرو پگینڈا کرنے والے آل سعود کی نمک خواری میں اس جنگ کو مسلکی رنگ دے رہے ہیں یمن میں حوثی قبائل کی مزاحمت کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش کو پاکستان کے شیعہ و سنی عوام یکسر مسترد کرچکے ہیں۔ حوثی قبائل کو باغی کہناٹھیک نہیں کیونکہ وہ ریاست یمن کے باغی نہیں ۔ غیر ملکی مداخلت کے باغی ہیں اور یمن کے صدر، وزیر اعظم اور ان کی عبوری حکومت جنوری میں ہی مستعفی ہوچکی تھی۔ اس وقت یمنی فوج ، حوثی اور شافعی سنی مسلمانوں پر سعودی وہابی افواج بمباری کررہی ہے۔بمباری یمن پر ہورہی ہے نہ کہ سعودی اتحادی ممالک پر۔ میڈیا سعودی ریالوں پر زرد صحافت سے گریز کرے۔خود سعودی حمایت یافتہ صدر علی عبداللہ صالح بھی زیدی شیعہ تھا جسے حوثیوں نے اقتدار سے عوامی طاقت کے ذریعے نکال باہر کیا۔ ایم ڈبلیو ایم حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ یمن میں موجود ہم وطنوں کی وطن واپسی کی یقینی بنائیں اور پرائی جنگ میں نہ کودے ۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان خواتین ونگ کے کوارڈینیٹر عظیمہ نے وحدت ہاؤس گلگت میں خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صالح معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسلام نے معاشرے میں خواتین کو جو عزت اور مقام عطا کی وہ کسی اور مذہب و مکتب نے عطا نہیں کر سکے۔ آج مغربی خواتین اسلام سے متاثر ہو کر جوق درجوق رجوع کر رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے معاشرے نے خواتین کو وہ عزت و وقار نہیں دیا جو اسلام نے دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان میں خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہی ہیں جو ایک فعال اور متحرک معاشرے کیلئے افرادی قوت فراہم کرتی ہیں، خواتین اگر اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کوتاہی نہیں کرینگی تو معاشرہ کبھی بیمار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو اپنے حقوق کیلئے آگے آنا ہوگا اور ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے عنقریب خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔
انہوں نے نام نہاد این جی اوز کی جانب سے حقوق نسواں کے نام پر بدترین استحصال کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام نہاد ادارے علاقے میں مغربی سوچ اور تہذیب کو پروان چڑھانے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں جن کا مقابلہ اسلامی تہذیب و ثقافت کے زیور سے آراستہ خواتین ہی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے ماروی میمن کے حالیہ دورے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے ہمیں کسی بھیک کی ضرورت نہیں اور ماروی میمن الیکشن سے قبل علاقے کی غربت کا فائدہ اٹھا کر جھوٹے وعدوں سے الیکشن چرانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) مظلوم کی حمایت اور ظالم سے اظہار بیزاری کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کرکے ہراسان کرنا حقوق انسانی اور تعلیمات اسلامی کے منافی اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی حکومت مسلم لیگ نواز کی ڈکٹیشن پر مجلس وحدت کے خلاف انتقامی کاروائی کا حصہ نہ بنے تو بہتر ہے۔حرمین شریفین کا واویلا کرنے والے بتائیں کہ کیا یمنی عوام نے سعودی عرب پر حملہ کیا ہے یا پھر سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کی ہے؟ مظلوم اور ظالم میں فرق نہ کرنے والی حکومتیں بہت جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائینگی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات خواہر ساحرہ نے امپھری گلگت میں خواتین ونگ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی یہودی لابی کے ایماء پر یمن پر حملہ آور ہوئے ہیں حالانکہ یمن کی طرف سے کسی کو کوئی خطرہ لاحق تھا اور نہ ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اگر کسی ملک سے خطرہ ہے تو وہ یہودی ریاست ہے جو آئے روز مظلوم فلسطینی عوام، بچوں اور خواتین کے خون سے سیراب ہورہے ہیں جن کے خلاف سعودی اتحاد نے آج تک کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ فلسطین کے مظلوم عوام مدد کیلئے پکار رہے ہیں اور عرب عیاش پرست حکمرانوں کی جانب سے مدد تو درکنار زبان سے حمایت میں کوئی بیان تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سعودی ڈالر سے پیٹ بھرنے والے حرمین شریفین کے دفاع کا شور مچاکر رائے عامہ کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ ملک حجاز میں واقع ہونے سے سعودی حکمران مقدس نہیں ہونگے ، آل سعود نے مقدس سرزمین کا کتنا احترام کیا سب جانتے ہیں اسی مقدس سرزمین یعنی مکہ مکرمہ میں امریکہ کے اشاروں پر آل سعود نے 400 حجاج کرام کا خون بہادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حامی ہیں چاہے اس کا تعلق کسی بھی فرقے اور مذہب سے ہو۔انہوں نے مسلم لیگ نواز کی ڈکٹیشن پرچلنی والی کٹھ پتلی نگران حکومت کو خبردار کیا کہ سیاسی انتقام کی بنا ء پر قائم مقدمات کو فوری ختم کیا جائے ۔
وحدت نیوز (بغداد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے وفد نےحزب الدعوة الاسلامیہ کے موسسئہ البلاغ والارشاد الاسلامی کی دعوت پر الحفلہ للدعم الحشد الشعبی کے عنوان سے بغدادمیں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی، جس میں عراق کے وزیر أعظم ڈاکٹر حیدر العبادی کے علاوہ وزیر داخلہ اور دوسرے وزراء سمیت شیعہ اور سنی علما کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی.اس کانفرنس میں مقام معظم رہبری کے نمائندہ عراق حضرت آیت الله الشیخ محمد مہدی آ صفی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا،اس کے علاوہ حزب الدعوة الاسلامیہ کے سینیر عہدہ دران اور اور دوسرے سیاستدانوں نے بھی شرکت کی،مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی سربراہی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ الشیخ ناصر عباس النجفی صاحب نے کی،اس وفد میں سیکرٹری جنرل کے علاوہ سابق سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ السید مھدی رضوی صاحب،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی صاحب اور سیکرٹری نشر واشاعت حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ عبد الحفیظ واعظی صاحب شامل تھے، ایم ڈبلیوایم کےوفد نےکانفرنس کے اختتام پر نمائندہ ولی فقہی عراق آ یت الله الشیخ محمد مھدی آ صفی صاحب سے خصوصی ملاقات کی
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری روابط عارف قنبری کو گلگت بلتستان پولیس نے یمنی مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے، گذشتہ روزعارف قبنری کو کڑے پہرے میں پولیس نے انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے وقت وکٹری کا نشان بناکر اپنے عزم وحوصلے کی بلندی کا واضح ثبوت دیا، یاد رہے کہ انہیں یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں سعودی جارحیت کی مذمت کرنے پر گلگت بلتستان کی کٹھ پتلی نگران حکومت جو براہ راست یہودی ریاست کے نمک خوار ہیں کی جانب سے انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے۔