iftekhar naqviوحدت نیوز (فیصل آباد)  ڈاکٹر سید افتخارحسین نقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان فیصل آباد کے دوبارہ تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں ضلعی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اورصوبائی رہنما علامہ احمداقبال رضوی نے شرکت کی۔ ضلعی کنونشن میں یونٹس نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر سید افتخارحسین نقوی دوسری بار تین سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار تھے۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

allama iqtedarوحدت نیوز(ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ قومی بجٹ غریب دشمن ہے۔ مزدور، ملازمین، پنشنرز اور روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے محنت کشوں کا کچومر نکل جائے گا۔ حکمران بجلی بحران ختم کرنے کی بجائے بجلی ریٹ مسلسل بڑھا کر عوام کو بجلی کے جھٹکے لگارہے ہیں۔ زراعت، صنعت، تجارت کی ترقی کے لیے توانائی کا بحران حل کرنا ہوگا۔ آٹا، دال، چینی، چاول اور تیل وبجلی کی قیمتیں کم کر کے عوام کی حالت کا رخ خوشحالی کی طرف موڑا جائے وگرنہ عوام اب غصے کی انتہا پر ہیں۔،انارکی، سول نافرمانی، انتہا پسندی مستقبل کی تحریک کا عنوان بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ اقتدار نقوی نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کوئٹہ بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افسردہ اور غم زدہ ہے۔ مجرموں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ حکومت، انٹیلی جنس اداروں، قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی موجودگی میں دہشتگردی، تخریب کاری حیران کن اور ان سب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت کے قومی اسمبلی میں پالیسی بیانات، پریس بریفنگ اور وقتی نمائشی اور جذباتی اعلانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ خرابی کو جڑ سے اکھاڑنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے مسلسل قومی سلامتی کے لیے تباہ کن پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی سے نکلنے کے لیے نام نہاد اینٹی وار آن ٹیرر سے باہر آنا ہوگا اور پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار دادوں کی روشنی میں داخلہ اور خارجہ پالیسی از سر نو ترتیب دی جائے۔ دشمن کے اشارے پر قوم کو تقسیم کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کی جائے اور ملت پاکستان کو متحد، یکسو اور یک آواز کیا جائے۔

mwm logo officialوحدت نیوز (ٹوبہ ٹیک سنگھ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) کا ضلعی کنونشن سابق ضلعی سیکرٹری جنرل شیخوپورہ علامہ حسن رضا ہمدانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹ صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن میں خصوصی طور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی۔ تنظیمی کنونشن میں مرحلہ احتساب کے بعد سیکرٹری جنرل رانا شاہد علی نے اپنے سے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں کثرت رائے سے ر ضوان حیدر کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا آئندہ تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

 نو منتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب خدا کوئی ذمہ داری دیتا ہے تو اس کی بجا آوری کے لیے ہمت وطاقت بھی دیتا ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے لیکن ہم ان پراپیگنڈوں کی پرواہ کیے بغیر اپنا سفر جاری وساری رکھیں گے۔

s fazalوحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اُمورجوان سید فضل عباس نقوی نے کہا ہے کہ اگر سانحہ چلاس اور لولوسر کی تحقیقات کی جاتیں تو غیرملکیوں کے قتل جیسا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ دیا میر کا واقعہ پاکستان کا چہرہ مسخ اور عالمی برادری میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے۔

 ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقدہ ہ ''عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریوں ''سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم جوان کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں فوج اور کوہ پیما ئوں کے علاوہ دور دور تک کسی انسان کا نام و نشان نہیں ملتا اور لوگ ہیلی کاپٹرز پر جاتے ہوئے گھبراتے ہیں وہاں دہشتگردی کا واقعہ پیش آنا ہمارے سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی بدترین ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں مسجد پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے ۔ وفاقی وصوبائی حکومت نے اگر ان واقعات کا نوٹس نہ لیا تو پاکستان کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔

mwm flag 300x200وحدت نیوز (ڈیرہ غازی خان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ڈیرہ غازیخان کا تنظیمی کنونشن مقامی امام بارگاہ میں صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ تنظیمی کنونشن میں ضلع بھر کے یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کنونشن سے مجلس وحدت مسلمین کے قومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدوار زوارخادم حسین نے خصوصی خطاب کیا۔

 کنونشن کے اختتام پر اکثریت رائے سے مولانا ناصر سعید آئندہ تین سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازیخان کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل سے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں تشیع کی مظبوطی اور سربلندی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی رہنمائی میں ملت کو سرفراز کرے گی۔

imami01وحدت نیوز (کراچی)  کراچی میں طالبان دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں استحکام پاکستان کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومتوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے لیکن پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک دشمن دہشت گرد عناصر کی سرپرستی میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے شہر کراچی میں بارہ گھنٹوں کے دوران ہونیوالی دہشت گردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو شیعہ نوجوانوں کی شہادت پر دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج پورا ملک دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے اور حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے دہشت گردوں کی سرپرستی میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملوں میں ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتیں طالبان دہشت گرد ملوث ہیں، ان طالبان دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو پاکستان بنانے اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کرنے کے جرم کی پاداش میں دیوار سے لگانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جبکہ ملک بھر میں شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ علامہ مختار امامی نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سمیت افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے حساس اداروں کو متنبہ کیا کہ اگر ملک دشمن طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی کا سلسلہ نہ روکا گیا اور ملت جعفریہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عائد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree