agha ali 3وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے سانحہ پشاور کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مدرسہ عارف حسین الحسینی میں خودکش دھماکہ اور حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، ورنہ دن کے اجالے میں کیسے ممکن ہے کہ حملہ آور اتنی آسانی سے فرار ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہماری سکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، وہاں امریکہ کی زرخرید غلام اور فلسطینی مسلمانوں کے خون کی ذمہ دار سعودی عرب کی حکومت کے اشارے پر ناچنے والی نواز شریف حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ پشاور مسجد میں دھماکہ نواز شریف حکومت کا قوم کو باالعموم اور ملت تشیع کو بالخصوص  تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان میں بھی سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی کارکردگی نہ صرف تسلی بخش نہیں بلکہ تشویشناک ہے۔ سکیورٹی اداروں کی نظر دہشت گردوں، فتنہ پروروں اور ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد پر ہونے کے بجائے امن پسند افراد پر ہوتی ہے۔ میں قبل از وقت انتباہ کرتا ہوں کہ بلتستان کی سکیورٹی کے لیے انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے مخلص ہوجائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عجیب نہیں کہ بلتستان میں ہمیشہ ملک کے دوسرے حصوں سے عزاداری کے لیے آنے والوں پر پابندی عائد کرکے انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس خطے کو "را" اور "سی آئی اے" کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے دوسرے حصوں سے الگ کریں اور پاکستان کے شمال  میں بھی ایک بلوچستان بنانے کی کوشش جاری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں متعصب اور نادان انتظامیہ کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس خطے کو ہمارے آباء و اجداد نے قوت بازو سے حاصل کیا ہے، کسی نے صدقے اور تحفہ میں آزادی نہیں دی اور کسی کو یہ حق بھی نہیں پہنچتا کہ پاکستان کے دوسرے حصوں سے آنے والے عزاداروں کو روکے، اگر ہماری ایجنسیاں وطن سے مخلص ہیں تو دہشت گردوں اور فتنہ پروروں کو روکیں، تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

allama s a rوحدت نیوز (بلتستان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلتستان میں سرکاری تعلیمی اداروں سے توقعات وابستہ رکھنا عبث ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ نجی اور معیاری تعلیمی ادارے دوستیوں، تعلقات اور تعصبات کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں پبلک اسکول اینڈ کالج کے علاوہ آرمی پبلک اسکول کا شمار معیار تعلیم فراہم کرنے والے اداروں میں ہوتا ہے اور دونوں پاکستان آرمی کے سرپرستی میں ہے۔ ان دونوں اداروں کے قوم پر بڑے احسانات ہیں اور پڑھے لکھے افراد میں پیدا کرنے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے لیکن گذشتہ سال سے ان اداروں کے تعلیمی ماحول کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہا ہے۔ گذشتہ سال پبلک اسکول اینڈ کالج میں بھی طویل عرصہ تعلیمی بحران پیدا کیا گیا اور ادارہ لائق فائق اساتذہ کو نکالنے پر منتج ہوا اور اس کی بازگشت اس سال آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج میں سنائی دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ادارہ مسائل سے خالی نہیں ہوتا لیکن ان مسائل کا حل طاقت کے بل بوتے پر نہیں بلکہ مفاہمت و مصالحت سے کریں۔ میں ان دونوں اداروں میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور دیگر مسائل بالخصوص اخلاقی مسائل کے حوالے سے ایف سی این اے تک آواز بلند کروں گا۔ کیونکہ یہ ادارے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے زیر سرپرستی چلنے والے ادارے ہیں نہ کہ لبرل، کمیونسٹ اور فرد واحد کی ملکیت ہے۔ یہاں اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کو پروان چڑھنا چاہیئے نہ کہ بالغ بچیوں کو گراونڈ میں لے جایا جائے اور ان کی اخلاقات کو تباہ و برباد کیا جائے۔

nasir abbas sheraziوحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملتان سمیت پاکستان میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کہ جس کی سیاسی عمر ان انتخابات میں صرف دوماہ کی تھی سینکڑوں جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بعض مقامات پر پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، ایم کیو ایم، سنی تحریک، متحدہ دینی محاذ سمیت کئی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین سے پیچھے رہی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے سیاسی میدان میں کئی جماعتوں کو شکست دے کر اپنا واضح سیاسی تشخص اُجاگر کیا ہے۔ کل تک جو حکومتیں ہمارے مطالبات سننا گوارا نہیں کرتی تھیں وہ آج ہمارے مطالبات پورے کرنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی مجلس وحدت مسلمین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

malik iqrarوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے برادر ملک اقرار حسین کی مرکزی کابینہ میں سیکریٹری روابط و ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔

برادر ملک اقرار حسین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی گذشتہ کابینہ میں بھی مرکزی سیکریٹری روابط اور مسئول مرکزی آفس کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں ۔

hyd protest peshawarوحدت نیوز (حیدرآباد) پشاور میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت اور جامعہ مسجد میں گذشتہ روز ہو نے والے  خودکش حملے اور بیگناہ نمازیوں کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔

شرکائے دھرنا پشاور بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لئے نعرے بازی کر رہےتھے ، جبکے انہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر دہشت گردی کی مذمت میں نعرے درج تھے ۔یہ احتجاجی علامتی دھرنا دو گھنٹے تک جاری رہنے کہ بعدپر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

fazal naqviوحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اُمورجوان سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے ملتان میں سانحہ پشاور کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور جہاں سیکیورٹی اداروں کے لیے ناکامی کا باعث ہے وہیں پر نئی وفاقی اور صوبائی حکومت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ دہشت گرد مذاکرات کے نہیں پھانسی کے مستحق ہیں، حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بجائے اُن کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ عالمی طاقتیں پاکستان میں ایسا ماحول ہموار کرنا چاہتی ہیں کہ پاکستان ایک غیرمحفوظ ملک بن جائے۔ طاغوت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تشیع سے خوف زدہ ہے اسی لیے ہمارے مساجد، امام بارگاہ، مدارس اور دیگر ادارے دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

 ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں خانیوال، کبیروالا، عبدالحکیم، میاں چنوں، تلمبہ، ساہیوال، بہاولپور، لودھراں، رحیم یارخان،احمد پور شرقیہ، علی پور، مظفرگڑھ، خانگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، تونسہ شریف میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کیا گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر پشاور میں ہونے حملے کے خلاف اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree