ahmed hassanzaffar mohsinوحدت نیوز (کراچی) نومنتخب حکومت سندھ شہر میں قیام امن میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی، روزانہ کی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ نے شہر کو روشنی کے بجائے موت کا گہوارہ بنا دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے شہید احمد حسین، شہید محسن رضا اور شہید شفیع احمد کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے وحدت ہاؤس کراچی میں جاری تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے نو منتخب سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ محمد حسین کریمی، علامہ علی انور جعفری اور علامہ دیدار علی جلبانی بھی موجود تھے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ ہماری حکومت اور سکیورٹی ادارے کس خواب غفلت کا شکار ہیں، انہیں روزانہ کی نبیادوں پر اس شہر میں قتل ہونے والے بیگناہ جوانوں، بزرگوں اور بچوں کی لاشیں کیوں اذیت نہیں پہنچا رہیں، کیا ہمارے حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں، کیا خوف خدا ان کے دلوں سے مٹ چکا ہے۔ ایک ہی دن میں اس شہر میں تین شیعہ عمائدین کو دہشت گردوں نے سفاکی کے ساتھ قتل کیا، جب کہ شہید احمد حسین، شہید محسن رضا نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد نور ایمان جا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت اور سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے وفا نہیں کریں گے دہشت گردی اور لاقانونیت کے بھوت پر قابو نہیں پا سکتے، سنگین جرائم، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث درندوں کو کس کام کے لئے جیلوں میں پالا جا رہا ہے، وہ کون سے عناصر ہیں جو ان خطرناک دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ عدلیہ بھی دہشت گردوں کی سزاؤں میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے، سپریم کورٹ کو اس شہر میں روزانہ شہید ہونے والے سینکڑوں شاہ زیب کیوں نظر نہیں آتے، اس لئے کہ ان کے قاتلوں کو سزا دینے سے ججوں کو شہرت نہیں ملے گی۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سکیورٹی اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہید احمد حسین، شہید محسن رضا اور شہید شفیع احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

hashmi conventionوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کا تنظیمی کنونشن بعنوان ’’ افکار امام خمینی (رہ) کنونشن ‘‘ المحسن ہال، فیڈرل بی ایریا میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری فرہنگ علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکریٹری برائے بین الصوبائی روابط علامہ اقبال حسین بہشتی، مرکزی سیکریٹری میڈیا سیل مہدی عابدی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی نے شرکت کی۔ کنونشن میں یونٹس اور اضلاع کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کی نظامت کے فرائض سیکریٹری تنظیم سازی کراچی میثم عابدی نے انجام دیئے۔

افکار امام خمینی (رہ) کنونشن میں ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس میں نئے سیکریٹری جنرل کے لئے استصواب رائے کا مرحلہ شروع ہوا تو ڈویژن کابینہ اور اضلاع کی جانب سے انتخابی کمیٹی کو مختلف نام جن میں علامہ صادق رضا تقوی، ظہیر حیدر زیدی اور حسن ہاشمی کے نام شامل تھے ڈویژن شوریٰ کو پیش کئے گئے۔ بعدازاں ڈویژن شوریٰ نے کثرت رائے سے حسن ہاشمی کو ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کا نیا سیکریٹری جنرل برائے سال ۲۰۱۳ تا ۲۰۱۶ منتخب کرلیا۔ حسن ہاشمی نے ڈویژنل شوریٰ کے ۷۰ فیصد سے زائد اراکین کے ووٹ حاصل کئے۔نومنتخب سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن حسن ہاشمی سے علامہ امین شہیدی نے حلف لیا۔

 افکار امام خمینی (رہ) کنونشن سے الوداعی خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ الٰہی تنظیم میں عہدہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو ایک تشخص دیا، قوم کو وقار دیا، اور قوم کو بحیثیت قوم اپنی انفرادی اور اجتماعی صلاحیتوں کا موازنہ کرکے میدان عمل میں حاضر رہنے کا جو درس ہمیں دیا ہے، وہ پوری ملت جعفریہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

foreign affairsوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خارجہ امور کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق عراق میں زائرین پر حملہ کرنے والے تکفیری گروہ سامراجی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔

اس بیانیہ کے مطابق گذشتہ روز عراق میں ایرانی زائرین پرحملہ کرکے چودہ افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کرنے والے دہشتگرد وں کا تعلق اس سامراجی ایجنڈے سے ہے جس کا ہدف عراق میں بدامنی سمیت مسلمان بھائیوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا ہے ،یہی وجہ ہے کہ گذشتہ چند ماہ سے عراق میں ایک بار پھر بے گناہ افراد پر حملوں کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔

بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ ہم اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امت مسلمہ کو امریکہ صیہونزم اور ان کے آلہ کار تکفیری گروہوں سے ہشیار رہنے کی تلقین کرتے ہیں جو مسلم امت کوٹکڑوں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔

Mehdi Abidiوحدت نیوز ( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے پرْامن انتقال اقتدار پر تمام جمہوری قوتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب حکمرانوں کا امتحان شروع ہوا ہے عوام سے کیے گئے وعدے ،فقط الیکشن مہم کیلئے نہ ہوں۔نئی حکومت اور نومنتخب وزیر اعظم کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہو گا۔دہشت گردی،توانائی کا بحران،زبوں حال معیشت،بے روزگاری،کرپشن کا خاتمہ،احتساب کے ادارے کو خود مختار اور بلا تفریق سیاسی مصلحتوں سے بالا ہو کر بے رحمانہ احتساب،یکساں تعلیمی نظام تا کہ طبقاتی نظام کا خاتمہ ہو،صحت کے بنیادی سہولیات شہروں اور دیہاتوں میں برابری کی سطح پر مہیا کرنا،ایک چیلنج سے کم نہیں۔

سید مہدی کا کہنا تھا کہ توانائی کی بحران کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا اور قرض پر تیل لے کر توانائی کے بحران کا حل کرنا رینٹل پاور سے زیادہ خطرناک ہوگا۔توانائی کے بحران کا واحد اور دیر پا حل صرف اور صرف پاک ایران گیس پائپ لائن ہے نو منتخب حکو مت کو امریکہ اور پاکستان دشمنوں کے دباوُ میں آئے بغیر ملکی مفادات مد نظر رکھنا ہو گا اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل درآمد کر کے ایک خود مختار ریاست کا ثبوت دینا ہو گا ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کریگا۔

انہوں نے ڈروں حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا مجلس وحدت مسلمین ڈرون حملوں کو پاکستان کی سا لمیت پر حملہ سمجھتی ہیں ڈرون حملوں کا خاتمہ اْسی صورت ہو گا جب ہم خود مختار قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان طاغوتوں کے سامنے ڈٹ جائیں ۔دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانا ہو گا مذاکرات سیاسی لوگوں سے کیے جائیں جو آئین پاکستان کو من وعن مانتے ہوں آئین سے انحراف کرنے والے معصوم عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اْن سے مذاکرات کرناہزاروں شہدا کے خون سے غداری کے مترادف ہو گا۔

jawwad hadiوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن اورسابق سینیٹرعلامہ سید جواد حسین ہادی نے کہا ہے کہ شام کا معرکہ اسرائیل کو تحفظ دینے اور حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ کا ساتھ دینے والے عرب ممالک کے اندر جمہوریت نہیں ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام خمینی (رح) کی 24ویں برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) نے جو بھی قدم اٹھایا وہ امریکہ یا مغرب سے خوفزدہ ہوکر نہیں بلکہ اللہ کیلئے اٹھایا، ان کا ایمان تھا کہ ان کا اٹھنے والا ہر قدم اور کامیابی صرف اللہ کی مدد سے ممکن ہو ہے۔ اس کے برعکس آج کے حکمران دوسروں کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شہید مطہری فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) کا اپنے مشن اور جدوجہد پر مکمل ایمان تھا۔ ان کو اپنی ہر کوشش اور ہدف پر یقین تھا۔ یہ وہ یقین کامل تھا جس کی بنیاد پر انسان دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت سے ٹکرانے کو تیار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام (رح) کا راستہ بالکل واضح تھا، اس میں کوئی ابہام نہیں تھا۔ ایک لمحہ کیلئے بھی انہیں آگے بڑھنے کے حوالے سے شک و شبہ نہیں تھا۔ علامہ سید جواد ہادی نے مزید کہا کہ شہید مطہری ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) جب یقین کی منزل پر پہنچتے تھے تب بات کیا کرتے تھے، وہ ہوا میں تیر نہیں چلاتے تھے۔ یہ ان کی روحانی اور سیاسی قیادت کا اظہار تھا، جس کی وجہ سے آج دنیا بھر کے مسلمان ان پر فخر کرتے ہین۔ اور تمام انسان انہیں نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔

علامہ سید جواد ہادی کا کہنا تھا کہ آج مسلمان حکمرانوں کو اپنے رب پر بھروسہ نہیں، ان میں ذرہ بھر بھی ایمان موجود نہیں۔ آج ایک طرف ایران اور اسلامی تحریکیں ہیں اور دوسری طرف امریکہ ہے۔ اور امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو تحفظ دے۔

علامہ جواد ہادی نے کہا کہ آج شام میں جاری جنگ اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور مزاحمتی قوتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے لڑی جا رہی ہے۔ وہ عرب ممالک جو امریکہ کیساتھ کھڑے ہیں، ان ممالک کے اندر حقوق کہاں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آج سعودیہ، قطر اور بحرین میں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ اگر وہ سوریہ میں جمہوریت کیلئے مدد کر رہے ہیں تو کیا ان عرب ممالک میں جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے یہ معرکہ شروع کیا گیا ہے۔ ایران کی مدد کرنے والوں کے گرد دائرہ تنگ کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ شیطان بزرگ آج بھی انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈال رہا ہے۔ جیسے مجاہدین نے امریکہ کو افغانستان مین شکست دی ہے، اسی طرح شام میں بھی شکست ہوگی۔

markaz mettingوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی دس رُکنی کابینہ نے پنجاب سیکرٹریٹ میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔ حلف برادری کی تقریب علامہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی سربراہی میں ہوئی۔ مرکزی کابینہ میں علامہ امین شہیدی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، قائم مقام سربراہ، علامہ حسن ظفر نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مرکزی ترجمان، علامہ شفقت شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، سیکرٹری فلاح و بہبود، تنظیم سازی، امور خارجہ، سید ناصر عباس شیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، سید مہدی عابدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سید مبارک علی موسوی مرکزی سیکرٹری فنانس، علامہ ابوذر مہدوی مرکزی مسئول شعبہ خواتین پاکستان، علامہ اعجاز حسین بہشتی مرکزی سیکرٹری فرہنگ، علامہ اقبال بہشتی مرکزی سیکریٹری بین الصوبائی روابط اور علامہ حسنین گردیزی مسئول مرکزی سیکرٹریٹ منتخب ہوئے ہیں۔ کابینہ کے تمام اراکین سے علامہ ناصر عباس جعفری نے حلف لیا۔
 
اراکین کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں اور مستضعفین کی حمایت جاری رکھیں گے خواہ وہ کوئی غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کیخلاف ہم عَلم بغاوت بلند کرتے رہیں گے خواہ وہ کوئی مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ اور بعض عرب ممالک کے سفیروں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت اور سیاسی عمل میں دخل اندازی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک خود مختار اور ایٹمی طاقت کی حامل ریاست ہے، یہاں حکومت کرنے کا حق صرف اور صرف عوامی منتخب نمائندوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہم کسی وائسرائے کو نہیں مانتے، غلامی کا طوق 1947ء میں اُتار کر انگریزوں اور ہندؤں کو بتا دیا تھا کہ پاکستانی عوام ایک خود مختار، شجاع اور آزاد قوم ہیں۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملے کے بعد حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پاکستان کی آزاد اور خود مختار قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree