00 hasan zafar newsوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی 4 روزہ دورے پر شہداء کی سرزمین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے موقع پر وہ مجالس عزا و دیگر محافل سے خطاب کریں گے جبکہ علمائے کرام اور عمائدینِ کوئٹہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کے دورے کی مناسبت سے پہلی رات کو ماہ شعبان کی فضیلت کے مناسبت سے امام بارگاہ ہزارہ نیچاری میں ایک پر نور مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مجلس 18,19,20,21 کو بھی منعقد ہوگی۔ مومنین و مومنات اس پر نورمجلس میں بھر پور شرکت کریں۔

allama zakaryaوحدت نیوز (مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (مظفرگڑھ) کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے ضلعی شوری کا اجلاس مقامی امام بارگا ہ مظفرگڑھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعع بھر کے تمام یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کی۔

 اجلاس کے آغاز میں سابقہ سیکرٹری جنرل نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی مکمل کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ بعدازاں یونٹس اور ضلع کی جانب سے تین اُمیدواروں کو ضلعی سیکرٹری جنرل کا الیکشن لڑنے کا موقع ملا جن میں سابق سیکرٹری جنرل علی رضا طوری، غلام حسین اور علامہ زکریا ترابی شامل تھے۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے اور باقاعدہ طور پر اُمیدواروں کی جانب کسی حد تک کمپین چلائی گئی۔ جس کے نتیجے مقابلہ کانٹے دار ہوگیا۔ باالاخر علامہ زکریا ترابی کو آئندہ تین سال کے لیے نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ جن سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے حلف لیا۔

hashimوحدت نیوز (کوئٹہ) مسجدوں امام بارگاہوں پر حملوں سے شروع ہونے والی دہشت گردی مزارات، بازاروں ، اسکولوں،فوجی اڈوں سے ہوتی ہوئی اب بانیان پاکستان کے گھروں تک پہنچ چکی ہے ، ہمارے سکیورٹی ادارے مصلحت پسندی کی چادر تانےخواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ قائد اعظم ریزیڈنسی زیارت پر ملک دشمن قوتو ں کے راکٹ حملے اور ریزیڈنسی کی تباہی کی پر زور مذمت کر تے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے رکن مرکزی شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید ہاشم موسوی نے صوبائی سیکریٹریٹ کوئٹہ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر معصوم انسانی جانوں سے کهیلنے والےامریکی وسعودی ایجنٹ  دہشت گردوں نے آج ایک اورافسوس ناک کارنامہ انجام دے دیا ہے،قائداعظم کو کافر اعظم کہنے والے انتہا پسندگروه نے بابائے قوم محمدعلی جناح کی زندگی کے آخری ایام کی رہائش گاه پر حملہ کرکے تباه کردیا، زیارت ریزیڈنسی فقط چند دیواروں ، کھڑکی دروازوں کا مجموعہ نہیں بلکے کڑوڑوں پاکستانیوں کے لیئے قابل احترام مقام ہے کیوں کہ ان کڑوڑوں دلوں کی دھڑکن ہمارے محبوب قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کےآخری ایام اپنی خواہر عزیز محترمہ فاطمہ جناح کے ہمراہ یہاں گذارے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارےبغیر کسی مصلحت پسندی اور کوتاہی کے ان ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور موثر فوجی کاروائی کریں ، یہ دہشت گرد بلوچستان کی خوبصورت جنت نظیر وادی پربد نماداغ کی مانند ظاہر ہوتے ہیں ۔

khushi rajanasirوحدت نیوز (اسلام آباد) سید شہداءحضرت امام حسین(ع) وہ ہستی ہیں جو وجہ تخلیق کائنات ہیں ، امام حسین (ع) خداوند متعال کی آرزو¿ ں کی تکمیل کا نام ہے ، امام حسین (ع) خدا کی عبادتوں کی بقاءکا نام ہے ، اورابولفضل العباس(ع)امام حسین(ع) کے سچے اور با وفا پیرو کا،مطیع و فرمانبردار کا نام ہے،آج دین مبین اسلام تقاضہ کر تا ہے کہ کوئی اٹھے اوراس دین کی بقاءاورسلامتی کے لیئے اپنا حسینی کردارادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہارمجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہ انوار شعبان اور یوم ولادت امام حسین(ع) اورمولا ابولفضل العباس(ع) کی مناسبت سے وحد ت ہاﺅس اسلام آباد سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ماہ شعبان خدا کی جانب بلانے والا مہینہ ہے ،مخصوص عبادات و مناجات اس ماہ کا خاصہ ہیں ، اس ماہ میں پرودگار عالم نے عالم بشریت کے لئے انمول نعمتیں آئمہ معصومین (ع)کی صورت میں عطا کیں ، اہل بیت (ع) کی مقدس ہستیوں کی ولادت نے اس ماہ کے ہر دن کو باعث برکت بنا دیا ۔ غرض اس ماہ کا آغاز ہو یا انجام سراپا رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین (ع )اورفقیہ زمان شہنشاہ وفا مولا عباس (ع) کی ولادت کے خوبصورت ایام بھی پر وردگا رعالم نے ہمیں اسی ماہ مبارک میں عطا کیئے ہیں ، ہمیں چاہیئے کہ ان ایام میں امام حسین (ع ) اور حضرت عباس علمدار(ع )کی سیرت کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو استور کر نے کی کوشش کریں ، اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ جب بھی کبھی اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں دین مبین خطرے میں پڑے اور کوئی مثل حسین ابن علی ع ہمیں آواز استغاثہ دے تو ہم شہنشاہ وفا حضرت ابوالفضل العباس ع کی طرح میدان استقامت میں ڈٹ جائیں یہاں تک کے ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جا ئیں اور ہمارے جسم کی راکھ بنا کر ہوا میں ہی کیوں نہ اڑا دی جائے ، لیکن اپنے امام کو تنہا نہ چھوڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آ ج بھی عالم کفرو نفاق عالم اسلام کے قلب میں خنجر اتارنے کے درپہ ہے ، سیرت امام حسین ومولا عباس ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ ایمانی قوت اور تقویٰ الہیٰ کو اختیار کر تے ہو ئے ہم میدان شجاعت وشہادت میں قدم رکھیں ، اخلاص نیت اوراخلاص عمل ہمارے پیش نگاہ ہو پھر یہ ممکن ہی نہیں کہ خدا اور اس کے مقرب ملائکہ ہماری مدد اور نصرت کے لئے حاضر نا ہوں ۔

fazal abbasوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تنظیم سازی کا مرحلہ جاری ہے، مرکز اور صوبائی سطح پر تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی کابینہ میں شعبہ جوان کی مسئولیت کے لئے برادر فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کو نامزد کر لیا گیا ہے ،مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے برادر فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کو شعبہ جوان کا سیکریٹری مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق شعبہ جوان کےصوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور یونٹس کی سطح پر اسٹرکچرز بنائے جائیں گے، ملک گیر سطح پر شعبہ جوان کو ازسر نو منظم کر کےایک قومی ادارہ مرتب کیا جائے گا ،تاکہ جوانوں کی تبلیغی ، سماجی ، سیاسی اور اجتماعی رہنمائی کی جائے اور مستقبل میں وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دست و بازو بن سکیں ۔

biltistan kafوحدت نیوز (بلتستان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلتستان بھر کے سینکڑوں مستحق یتیموں میں امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق تین سو پچاس سے زائد حقدار یتیموں میں اٹھارہ لاکھ سے زائد امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ سولہ سال تک کے حقدار یتیم بچوں کی مالی امداد کا ایک وسیع پروگرام پورے ملک میں شروع کیا گیا ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس کا مقصد ان بچوں کی تعلیمی و دیگر ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظلوم اور محروم طبقہ کی حمایت اور ان کی مالی و اخلاقی امداد کے لیے وسیع پیمانے پر پروجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree