kpk convention shaheediوحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ملت تشیع پاکستان میں مظلوموں کیلئے نجات دہندہ اور امت مسلمہ کی رہبری کرنے کے قابل ہوگئی ہے۔ ہم اپنی شناخت کا اظہار اور سیاسی میدان میں قدم رکھ چکے، اب اگلا مرحلہ بھرپور انداز میں میدان میں کردار ادا کرنے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ ’’افکار خمینی (رح) کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 36 ماہ میں جس بھی موقع پر دشمن نے ہم پر وار کیا تو ہم اس سے ڈرے نہیں بلکہ بھرپور انداز میں میدان میں نکل پڑے۔ شہادت سے ہم خوفزہ ہونے والے نہیں بلکہ شہادت ہماری طاقت ہے۔ شہادت وہ عظیم مقام ہے جس کی تمناء اور دعا اور امام علی (ع) ابن ابی طالب شدت سے کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملت تشیع پاکستان میں بیدار ہونے کیساتھ دیگر مظلوم طبقات کیلئے رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے، آج دیگر مکاتب فکر کے تنظیمیں بھی تشیع کی استقامت اور شجاعت کی معترف ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ آج دیگر مکاتب فکر کی مذہبی شخصیات یہ کہنے پر مجبور ہوگئی ہیں کہ جب مجلس وحدت مسلمین کی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کاوشیں اور کوششیں خراج تحسین کے قابل ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے جماعتی انتخابات صوبائی سطح پر تکمیل کے قریب ہیں، اب اضلاع اور یونٹ تک یہ سلسلہ جائے گا، تاہم ہمیں اب پہلے سے زیادہ بہتر اور موثر انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مسئولین تنظیمی اعتبار سے اپنے چھوٹے اہداف مقرر کریں اور پھر آہستہ آہستہ ان اہداف کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہ آج شیعہ میں ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا جذبہ اور ہمت پیدا ہوچکی ہے۔ اب شیعہ دشمن کے کسی حربے سے مرعوب نہیں ہوتا بلکہ یاعلی (ع) مدد کہہ کر میدان میں اتر آتا ہے۔

hassanjaffri rajanasirوحدت نیوز (بلتستان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر مرکزی جامع مسجد امامیہ اسکردو کے امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی بھی موجود تھے ۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا ، دونوں علماء کرام نے گلگت بلتستان کی سیاسی اور سماجی صورتحال ہر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ شیخ حسن جعفری کو عظمت شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔
ملاقات کے اختتام پر علامہ شیخ حسن جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو مرکزی جامع مسجد امامیہ کے احاطے میں قائم کتب خانے کا معائنہ بھی کروایا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree