The Latest
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دفاع کے لیئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی ، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔ہم عزاداری سید الشہدا کے لیئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ رحیم یار خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا بھارت کے درندہ صفت وزیر اعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیئے بزدلانہ کاروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کے لیئے اپنی جانیں دینے کے لیئے مکمل طور پر تیار ہے۔محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علما ، خطبا اور زاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔علامہ اقتدار حسین نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر آئینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ عدلیہ اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پابندیوں کے خلاف سو موٹو نوٹس لے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ سند ہ علامہ مقصودعلی ڈومکی ، صوبائی سیکریٹری نشرواشاعت آغا ندیم جعفری اور ضلعی سیکریٹری جنرل رحمٰن رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے زیر اہتمام گذشتہ روزقدم گاہ مولا علی ؑ حیدر آباد پہ (صوبائی تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس) منعقد ہوئی ، جس میں سندہ بھر سے عزاداری سیل کے اراکین، ضلعی اور ڈویژنل نمائندے، برادر تنظیموں اور انجمنوں کے نمائندگان ، علمائے کرام اور اراکین صوبائی کابینہ شریک ہوئے۔ جس میں سندہ کے بعض اضلاع میں افسران کے متعصبانہ رویہ کی شکایات آئیں ، جنہوں نے کالعدم تنظیموں اور دھشت گردوں کے مقابلے میں تو مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مگر وہ پر امن عزاداروں کے خلاف غیر آئینی اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ مثلا ایس ایس پی میر پور خاص کے ضابطہ اخلاق میںکہا گیا کہ دوران جلوس کوئی بھی شخص لائوڈ سپیکر ، ایکو سائونڈیا میگا فون استعمال نہیں کرے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ کے ضابطہ اخلاق کے ہوتے ہوئے کسی مقامی افسر کا ضابطہ نا قابل قبول ہے۔ اگر لاوڈ سپیکر پر مکمل پابندی ہے ، توپچاس ہزار کے مجمع میں اسپیکر کے بغیر کیسے مجلس عزا، نوحہ خوانی اور خطاب ہوگا۔ بعض متعصب افسران نے چنگچی سے چلنے والے نوحوں پہ پابندی لگائی ہے، اہل تشیع اور عزاداروں کے خلاف امتیازی سلوک قبول نہیں، اگر کوئی قانون بنانا ہو تو سب کے لئے ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ تین دن قبل ہی وزیراعلیٰ سندہ سے ہماری تفصیلی میٹنگ ہوئی، جس میں سانحہ شکارپور، خانپور اور جیکب آباد کے المناک واقعات،سندہ حکومت کے معاہدے، دھشت گردوں کے نیٹ ورک، کالعدم تنظیموں کی غیر قانونی فعالیت اور ماہ محرم کے مسائل پر بات چیت ہوئی، جس کے بعد سندہ گورنمنٹ سے مثبت روئے کی امید تھی، مگرسندہ کے بعض متعصب افسران کے رویئے قابل مذمت ہیں، سندہ حکومت بعض اضلاع میں موجود متعصب افسران کے غیر آئینی ضابطہ اخلاق کا نوٹس لے، عزاداری سیدالشہداء ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔ہم واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ عزاداری کے خلاف تعصب پر مبنی احکامات کو پھاڑ کر چوراہوں پر جلا دیں گے۔ ہم حکومت سے ماہ محرم کے دوران، سندہ سمیت ملک بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظام کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ماہ محرم میں عزاداری سید الشہداء امام حسین ؑ ، میں رکاوٹوں اور بعض افسران کے متعصبانہ ضابطہ اخلاق اور سندہ میں دھشت گردی کے مراکز کے خلاف جمعہ تیس ستمبر کو سندہ بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔ جبکہ بیس محرم سے دھشت گردی کے خلاف سندہ میں کشمور سے کراچی تک( پیغام کربلا اور بیداری ملت مہم) کا آغاز کریں گے۔ ہم سندہ کے چپے چپے پر دھشت گردی کے مراکز کی موجودگی میں امن و امان کی صورتحال سے مطمئن نہیں، لہذاہم سندہ گورنمنٹ اور متعصب افسران کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ نہتے مظلوم عزاداروں کی شہری آزادیوں کو چھیننے کی بجائے سندہ بھر میں دھشت گردتنظیموں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔
وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام پیام کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ضلع بھر سے علما و ذاکرین ،بانیان و مہتممین جلوس و مجالس عزا ، ماتمی دستوں کے سالار و نوحہ خوان ، سمیت عمائدین ملت جعفریہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، کانفرنس سے علامہ اقتدار حسین نقوی ، ،مولانا عاشق حسین علوی ، ذاکر اقبال ناصر چانڈیہ ، سید غلام شبیر بخاری ،مولانا مجاہد حسین، اهل سنت برادران کی نمائندگی کرتے ہوے حافظ ریاض نوری ممبر ضلعی امن کمیٹی و دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسفہ شہادت امام حسین کا ہم سے تقاضا یہ ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ کر حق کا ساتھ دیں ، مشترکہ طور پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اتحاد و وحدت کا دامن تھام کر ہر اس رکاوٹ کو عبور کریں گے جو ایام محرم میں عزاداری کو روکنے کے لئیے اٹھائی گئے ، دریں اثنا کانفرنس میں شیعہ علما کونسل کے سابق ضلعی رہنما و ممبر ضلعی امن کمیٹی مجید حسن زیدی ایڈووکیٹ نے اپنے خصوصی خطاب میں ڈپٹی صوبائی سیکرٹری جنرل غلام اصغر تقی کی ملت کے لئیے خدمات کو سراہتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں عزاداری سیل کی سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سے ملاقات۔ اس موقع پر سی پی او سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ قیام امن کیلئے پولیس کے جوانوں کی کاوشیں اور قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ قیام امن کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے عزاداری سیل سےبھرپور تعاون کیا جائے گا اور مربوط رہا جائے گا۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس کے جوان انشاء اللہ اس مرتبہ پہلے سے بڑھ کر عزاداران، مجالس عزا، اور جلوسوں کی حفاظت کا کام سرانجام دیں گے۔ عزاداران عزادری کے مسائل کے حل کیلئے عزاداری سیل سے رابطہ کرسکتے ۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء و رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹرحاجی رضوان علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نیب کو کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے، کرپشن کے متعدد کیسز پر تاحال کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی جس کے باعث اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے، اب تک کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا ہے۔ تعمیرات عامہ میں اثر و رسوخ استعمال کر کے بااثر افراد اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، موجودہ حکومت نے اب تک اپنی طرف سے کوئی اے ڈی پی نہیں رکھی۔ موجودہ حکومت پی پی دور کی اے ڈی پی پر کام کر رہی ہے۔ ٹھیکے بغیر ٹینڈر کے من پسند افراد کو دئیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان پالیسی کی باتیں کرتے نہیں تھکتے لیکن ابھی تک کوئی موثر پالیسی سامنے لانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا اب حکمرانوں کو اپنے رویے میں تبدیلی لا کر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ دنیا ہو گی۔ مسائل کو نظرانداز کرنے کی روش ترک نہیں کی گئی عوام ان کا گھیرا تنگ کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت کی جانب سے بیلنس پالیسی کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کالعدم ،تکفیری، فتنہ پرست جماعتوں کے متعدد علماء کے علاوہ کئی محب وطن شیعہ علماء کے اسلام آباد میں داخلے اور زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،یہ پابندی دو ماہ کیلئے لگائی ہے، جن میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بھی شامل ہیں ، واضح رہے کہ حکومتی اقدام کے تعصب کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اسے پابندی لگاتے وقت یہ بھی خیال نہ کیا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اسلام آباد کے ہی رہائشی ہیں جن پر یہ پابندی غیر آئینی اور بلاسود ہے۔ تفصیلات کے مطابق، محرم الحرام میں سولہ علماء کرام کے اسلام آباد میں داخلے اور گیارہ علماء کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گیارہ علمائے کرام کی اسلام آباد میں زبان بندی کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جن علماء کی زبان بندی کا حکم صادر کیا گیا ہے ، ان میں دہشت گرد جماعتوں کےرہنمائوں کے علاوہ مختلف پر امن اور محب وطن مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت بالخصوص سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ شیخ محسن نجفی اور علامہ شیخ شفاء نجفی کا نام بھی شامل ہے ۔ حکم نامہ کے مطابق یہ علماء کرام دو ماہ تک اسلام آباد میں تقاریر کرسکیں گے اور نہ ہی اسلام آباد میں رہائش رکھ سکیں گے، حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سندھ بھر کی ماتمی سنگتوں اور مرکزی جلوسوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دفاع کے لیئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عزاداری سید الشہدا کے لئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کانفرنس میں مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، سیکرٹری عزاداری سیل سید اکبر شاہ اور سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے درندہ صفت وزیر اعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیئے بزدلانہ کاروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کے لئے اپنی جانیں دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء، خطباء اور ذاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر آئینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، عدلیہ اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پابندیوں کے خلاف سو موٹو نوٹس لے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) ولایت آل ؑ محمدؐ خدا کے قریب کرنے کا ذریعہ ، پیروکار دنیا و آخرت میں کامیاب ہیں ، 24ذی الحج دین اسلام کی فتح کا دن ہے ، نصرانیوں کے مقابلے میں پانچ تن کا نکلنا اور ان کا شکست قبول کرنا ایسا واقعہ کہ جس کی یاد سے ایمان کو حرارت ملتی ہے ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے یہاں مظفرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی جب باوجود علمی دلیلوں کے نہ مانے ، تو پروردگار نے آیت مبارکہ کے ذریعے رسولؐ سے کہا کہ ’’ علم آجانے کے بعد بھی اگر نہیں مانتے تو میرا حبیب ؐ کہہ دی جئے ان سے کہ یہ اپنے بیٹوں کو لائیں ہم اپنے بیٹوں کو لاتے ہیں ، یہ اپنی عورتوں کو لائیں ہم اپنی عورتوں کو لاتے ہیں ، یہ اپنے مردوں کو لائیں ہم اپنی عورتوں کو لائے ہیں پھر مباہلہ کرتے ہیں کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہو‘‘اس اعلانکے بعد تفاسیر گواہ ہیں کہ رسول ؐجناب سیدہ زھراؑ ، حضرت علی ؑ اور حسنین ؑ کریمین کو ساتھ لیتے ہوئے نکلے ۔ جب میدان مباہلہ پہنچے تو نجران کے نصرانیوں کے رہنما نے یہ کہتے ہوئے اپنی شکست کو تسلیم کیا کہ میں ایسے چہرے دیکھ رہا ہوں کہ اگر یہ ابتہال کریں ، مباہلہ کریں تو زمین و آسمان فنا ہو جائیں ، یوں دین اسلام کی سربلندی و سرفرازی کو لیتے ہوئے پنجتن پاکؑ واپس پلٹے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ مسلمان 24ذی الحج کو عید مباہلہ منا کر یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم صادقین کی ماننے والے ہیں ، سچوں کے پیروکار ہیں ، ان کے پیروکار ہیں کہ جو میدان میں قدم رکھیں تو دشمن دیکھتے ہی شکست تسلیم کر لیتا ہے ، کردار پنج تن ہی ہمارا رہبر و رہنما ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سچوں کے ماننے والے ہیں انہی کی سیرت و کردار کو اپنائیں ۔ ان کی تعلیمات پر عمل کریں دنیا و آخرت میں کامیاب رہیں گے۔
وحدت نیوز (گلگت) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کی ضامن ہے۔ہم چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس اور دیگر اراکین کے جرات،حوصلہ اور علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے سلسلے میں اٹھائے جانیوالے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے وحدت ہائوس گلگت میں مولاناسلطان رئیس کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں فاروق احمد،سید یعسوب الدین، جہانزیب، شبیر حکیمی، ثاقب عمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے ہر سطح پر گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوامی مسائل سے چشم پوشی کررہی ہے اور سی پیک جیسے اہم منصوبے کو ناکام بنانے اور عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرکے عوامی مسائل کو پس پشت ڈالنے کے درپے ہیں اور اہم علاقائی ایشوز سے توجہ ہٹانے کی غرض سے عوامی ایکشن کمیٹی پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین کی قیادت میں علاقائی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرینگے اور باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا ہموار کرکے علاقے میں امن و امان کے قیام میں بھرپور کردار ادا کرینگے ۔
اس ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے آغا علی رضوی کو مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آغا علی رضوی ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ منتخب ہونے پر علاقے کے عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اور آپ کی نئی مسئولیت علاقے کے محروم عوام کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں۔مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ آغا علی رضوی اپنی باکردار قیادت اور جماعتی طاقت سے عوامی ایکشن کمیٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل باہمی اتحادو یگانگت میں مضمرہے۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید علی رضوی نے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے علاقے کے محرومیوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئینی حقوق اور سی پیک میں اپنا حصہ لے لیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور دیگر وفاقی جماعتیں اپنے مفادات کے آڑے آنے پر غیر ضروری بیان بازی پر اتر آئے ہیں جو کہ خطے کے عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں نہیں چاہتی کہ عوام ایکشن کمیٹی پھلے پھولے اور عوام کو ان کے جائز حقوق مل جائیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ ہم اپنے اتحاد کی طاقت سے ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
وحدت نیوز (رحیم یار خان) گزشتہ روز مجلس مسلمین رحیم یار خان کی ضلعی شوری کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی ، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب غلام اصغر تقی ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں اتفاق رائے سے آئندہ 3 سال کے لئیے سید حسنین رضا نقوی کو سیکرٹری جنرل براۓ ضلع رحیم یار خان چن لیا گیا ، بعد ازاں علامہ اقتدار حسین نقوی نے نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسنین رضا نقوی سے اپنے عہدہ کا حلف لیا ، سید حسنین رضا نقوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وه ضلع بھر میں مجلس وحدت مسلمین ی فعالیت کے لئیے اپنےتمام وسائل کو بروئے کر لانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔