The Latest

وحدت نیوز (راولپنڈی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام عزاداری کو محدود کرنے اور مقررین کو حراساں کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ راولپنڈی پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر پنجاب حکومت کے اقدامات کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں مولانا سید ساجد شیرازی، مولانا ظہیر سبزواری اور مولانا طاہر نقوی کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت عزداری کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گے، عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں پرامن لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے جس کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نوٹس لیں۔ دنیا جانتی ہے کہ ہم نے ہزاروں افراد اس مادر وطن کی خاطر قربان کیے ہیں لیکن چند مٹھی بھر دہشتگردوں کو خوش کرنے کیلئے پنجاب حکومت پرامن لوگوں کو تنگ کررہی ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو مہلت دیتے ہیں کہ وہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے اور گرفتار مقررین کو فی الفور رہا کیا جائے، اگر حکومت کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں تو آئندہ کا لائحہ عمل بنانے میں آزاد ہوں گے، اُس وقت حکومت سے کوئی تعاون نہیں ہوگا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (قم) عزاداری سید الشہداؑ کو محدود کرنے کی کوشش کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔عزاداری سید الشہدا ؑ  منانا ملت پاکستان کا آئینی و جمہوری حق ہے۔حکومت اپنی سعودی و امریکی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ملت ِ پاکستان کے آئینی حقوق کو سبوتاژ کرنے سے باز رہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری اطلاعات آگا نذرحافی نے ایم ڈبلیو ایم قم کے عزاداری کے حوالے سے  ایک اجلاس میں کیا،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سے اپنی اسلام اور پاکستان دشمن پالیسیوں کو ترک نہ کیا اورعزاداری سید الشہداؑ کی مخالفت سے باز نہ آئی تو وہ بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی جانب سے محرم الحرام اور عزاداری نواسہ رسولۖ سید شہداء کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں لاہور پریس کلب کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں چاروں صوبوں بالخصوص پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کیخلاف عزداران نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماء، ذاکرین اور بانیان مجالس کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی اور انتہاپسندی کی عفریت کے خاتمے کیلئے بنایا گیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے عاقبت نااندیش حکمران اسے محرم الحرام میں نواسہ رسولۖ کے نہتے اور پرامن عزاداروں کیخلاف استعمال کر کے ان سے مذہبی آزادی جو پاکستان کے آئین و قانون نے ان کو دی ہے، سلب کر رہے ہیں، جو ہمارے لئے کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عزاداری سید شہداء کے بغیر زندگی کو موت پر ترجیح دیتے ہیں، پنجاب کے حکمران ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں سے باز رہیں، ذاکرین اور علما کی ضلع بندیاں قابل مذمت ہیں، انہیں ہم ذکر محمد و آل محمد کیساتھ دشمنی قرار دیتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ روایتی جلوس ہائے عزاء اور چار دیواری کے اندر خواتین کی مجالس پر ہمیں کسے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، ایمپلی فائر ایکٹ سے عزاداری سید شہداء کو مثتثنیٰ قرار دیا جائے، ہم لاکھوں کے اجتماعات کو لاوڈ سپیکر کے بغیر کنٹرول نہیں کر سکتے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علامتی احتجاج کے بعد حکمران ہمیں اپنے آئینی و قانونی حق روکنے کی کوشش نہ کریں بصورت دیگر ملک بھر میں عزاداری کی مجالس و جلوس ہائے عزاء سڑکوں اور شاہراہوں پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کس کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، دہشتگردوں کے سرپرستوں اور داعش، النصرہ، بوکو حرام جیسے درندہ صفت گروہوں کے سرپرست بادشاہوں کے نظام کو ہم قائداعظم کے پاکستان میں نافذ نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید شہداء کیلئے ہم اپنی جانیں دینے کو تیار ہیں لیکن اس کیخلاف کسی بھی قدغن کو برادشت نہیں کریں گے، تاریخ گواہ ہے دنیا کا کوئی بھی ظالم و جابر آج تک نہ اس عزاداری کو روک سکا ہے نہ عزاداران امام مظلوم اسے رُکنے دینگے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پنجاب کے طول و عرض میں عزاداران امام مظلوم کیخلاف ایک منظم منصوبی بندی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، علماء، ذاکرین، بانیان مجالس کو ہراساں کیا جا رہا ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، ہم ان کارروائیوں کو ن لیگ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں تصور کرتے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک بھر میں نہ ختم ہونیوالے احتجاجی مظاہرے شروع ہونگے، جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے پرامن شہری ہیں، خدا کا شکر ہے کہ اس ملت سے تعلق رکھنے والوں نے کبھی بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اُٹھایا، ہم نے پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے 24 ہراز سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کئے، لیکن ملکی سلامتی پر آنچ تک نہیں آنے دی، پنجاب کے حکمران ہمارے قاتلوں کی سرپرستی کرتے رہے، آج بھی یہ انتقامی کارروائیاں دہشتگردوں کی خوشنودی کیلئے کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عزاداری سید شہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم اس سے ایک ایچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، پنجاب میں علماء و ذاکرین پر ضلع بندیاں ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کو محدود کرنے کے سازشی ایجنڈے کو ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے، ظالم اور مظلوم کو ایک لاٹھی سے ہانکنے کا عمل ختم ہونا چاہئے، ایمپلی فائر ایکٹ سے مجالس عزاء کو مستثیٰ قرار دیا جائے، ذکر محمد آل محمد میں کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ وحدت، اخوت اور محبت کا پیغام دیا جاتا ہے، آج کے اس علامتی مظاہرے کے بعد بھی حکمرانوں کا رویہ یہی رہا تو ہم ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ مظاہرین سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما توقیر عباس، علامہ وقارالحسنین نقوی، شیخ عمران علی، افسر حسین خان سمیت دیگر رہنماوُں نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے میں عزاداران و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومتی غنڈہ گردی کیخلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی جمہوری اور قانونی حق ہے جس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ وفاقی ، پنجاب اور سندھ حکومت کی جانب سے عزارداری کو محدود کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم کسی صورت اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن لگائیں ، حکومت پنجاب اور حکومت سندھ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے عزاداری اور پُر امن جلوس کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔آج اسی سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں عزاداری سید الشہداء کو محدود کرنے کی حکومتی سازش کے خلاف ملک گیر مظاہرہ کیا گیا۔وطن عزیز میں سالوں سے جو کام دہشت گرد نہیں کرسکے وہ کام وفاقی حکومت ، سندھ اور پنجاب حکومت نیشل ایکشن پلان کی آڑ میں عزاداری کے خلاف کر رہی ہے۔ حکمرانوں کی بے حسی اور ظلم عروج پر ہیں۔ دہشت گرد گروہوں کو خوش کرنے کے لیے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس پر پابندیاں عائد کی جاری ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ، سندھ اور وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ عزادارن سید الشہداء کو آزادی کے ساتھ مجالس اور جلوس عزاء کرنے کی مکمل آزادی دیں۔ بصورت دیگر ملک گیر پیمانے پہ احتجاجی مظاہروں کو مزید وسعت دیں گے ۔ جس کی وجہ سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔ یہ احتجاجی ریلی تمام عزاداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ عزاداری سید الشہداء ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت میں کی جاتی ہے۔ جو تمام مظلوم انسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو ظاہر کرتی ہے اور رہتی دنیا تک یہ عزاداری قائم و دائم رہے گی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امام بارگاہ یونین ملتان کے زیراہتمام نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر حسین مہدوی نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، پنجاب حکومت ہمارے آئینی اور قانونی حق کو غصب کرکے یزیدیت کو فروغ دے رہی ہے، جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ امام بارگاہ یونین ملتان کے صدر اسد عباس بخاری نے اس موقع پر ملتان کے لائسنسداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا ذکر کرنے والوں پر پابندیاں لگانا دراصل ذکر حسین کو محدود کرنا ہے، جو کام دہشت گردی 35سالوں میں نہیں کرسکی، اب وہ کام یہ حکومت کرنا چاہتی ہے، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر عزاداری کو روکا گیا یا ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تو پھر اس یزیدی حکومت کی بساط اسی محرم لپیٹ دی جائے گی۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ آج ملک بھر میں قائد وحدت کے حکم پر علامتی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جو کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے ایک الٹی میٹم ہے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے اور عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو ہم ملک کے ہر چوک میں دھرنا دیں گے اور عزاداری امام حسین کریں گے۔ سید اقبال مہدی زیدی نے کہا کہ ہر دور کے یزید نے حسینیت کو روکنے کی ناکام کوشش کی، لیکن وہ اپنے عزائم میں ناکام و نامراد ہوا اور انشاءاللہ اس دور کا یزید بھی ناکام ہوگا۔

وحدت نیوز (لاہور/کراچی/ راولپنڈی /کوئٹہ /ملتان /حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی جانب سے محرم الحرام اور عزاداری نواسہ رسولۖ سید شہداء کیخلاف متعصبانہ کاروائیوں کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے،لاہور،اسلام آباد راوالپنڈی،کراچی،اندرون سندھ حیدرآباد،نوابشاہ، شکارپور،ماتلی،بدین،نوشہروفیروز،سجاول،دادو،مورو،سانگھڑ،ٹنڈوالہیار،ٹنڈومحمد خان ،کوئٹہ،جیکب آباد ،سبی،پشاور،پاراچنار،ایبٹ آباد، مظفرآباد،گلگت سٹی،نگر،نلتر،گومل،سکردو سٹی،شگر،خپلو،کھرمنگ،مہدی آباد ،پنجاب میں لاہور،قصور،گجرانوالہ،فیصل آباد،ساہیوال،ملتان،مظفرگڑھ،پاک پتن ،ڈیرہ غازی خان، جھنگ،چینوٹ، لیہ، گجرات،جہلم،سرگودھاسمیت دیگر سینکڑوں مقامات پر عزاداران اور بانیان مجالس نے احتجاجی مظاہرے کئے،مظاہروں میں چاروں صوبوں بلخصوص پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کاروائیوں کیخلاف عزاداران نے شدید غم غصے کا اظہار کیا گیا،مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے علمائ،ذاکرین اور بانیان مجالس کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی اور انتہاپسندی کی عفریت کے خاتمے کے لئے بنایا گیا تھا بدقسمتی سے ہمارے عاقبت نااندیش حکمران اسے محرم الحرام میں نواسہ رسولۖ کے نہتے پرامن عزاداروں کے خلاف استعمال کر کے ان سے     مذہبی آزادی جو پاکستان کے آئین و قانون نے ان کو دیا ہے اسے سلب کررہے ہیں،جو ہمارے لئے کسی بھی صورت قبول نہیں،ہم عزاداری سید شہداء کے بغیر زندگی کو موت پر ترجیح دیتے ہیں،پنجاب کے حکمران ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کاروائیوں سے باز رہے، ذاکرین اور علما کی ضلع بندیاں قابل مذمت ہے اسے ہم ذکر محمد و آل محمد کے ساتھ دشمنی قرار دیتے ہیں،روائتی جلوس ہائے عزاء اور چار دیوار کے اندر خواتین کی مجالس پر ہمیں کسے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں،ایمپلی فائر ایکٹ سے عزاداری سید شہداء کو مثتثنیٰ قرار دیا جائے ہم لاکھوں کے اجتماعات کو لاوڈ سپیکر کے بغیر کنٹرول نہیں کر سکتے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علامتی احتجاج کے بعد حکمران ہمیں اپنی آئینی و قانونی حق روکنے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر ملک بھر میں عزاداری کے مجالس و جلوس ہائے عزاء سڑکوں اور شاہراہوں پر ہونگے،ن لیگ کس کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے،دہشت گردوں کے سرپرستوں اور داعش،النصرہ،بوکو حرام جیسے درندہ صفت گروہوں کے سرپرست بادشاہوں کے نظام کو ہم قائد اعظم کے پاکستان میں نافذ نہیں ہونے دینگے،عزاداری سید شہداء کے لئے ہم اپنی جانیں دینے کو تیار ہیں لیکن اس کیخلاف کسی بھی قدغن کو برادشت نہیں کریں گے،تاریخ گواہ ہے دنیا کا کوئی بھی ظالم و جابر آج تک نہ اس عزاداری کو روک سکے نہ عزاداران امام مظلوم روکنے دینگے۔

لاہور پریس کلب  کے سامنے عزاداران،علماء ،ذاکرین اور بانیان مجالس نے پنجاب میں ن لیگ حکومت کی متعصبانہ طرز عمل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پنجاب کے طول عرض میں عزاداران امام مظلوم کیخلاف ایک منظم منصوبی بندی کے تحت کاروائیاں جاری ہے علمائ،ذاکرین،بانیان مجالس کو ہراساں کیا جا رہا ہے،چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،ہم اس کاروائیوں کو ن لیگ کی جانب سے انتقامی کاروائیوں تصور کر تے ہیں،اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک بھر میں نہ ختم ہونے والے احتجاجی مظاہرے شروع ہونگے جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے پرامن شہری ہے خدا کا شکر ہے کہ اس ملت سے تعلق رکھنے والوں نے کبھی بھی پاکستان کی سلامتی کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھایا،ہم نے پاکستان کی سلامتی و بقا کے لئے چوبیس ہراز سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیئے،لیکن ملکی سلامتی پا ایک آنچ تک نہیں آنے دی،پنجاب کے حکمران ہمارے قاتلوں کی سرپرستی کرتے رہے،آج بھی یہ انتقامی کاروائیاں دہشت گردوں کیخوشنودی کے لئے کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عزاداری سید شہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اس سے ایک ایچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، پنجاب میں علماء و ذاکرین پر ضلع بندیاں ناقابل قبول ہے،عزاداری کو محدود کرنے کے سازشی ایجنڈے کو ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے،ظالم اور مظلوم کو ایک لاٹھی سے ہانکنے کا عمل ختم ہونا چاہئے،ایمپلی فائر ایکٹ سے مجالس عزاء کو مستثیٰ قرار دیا جائے،ذکر محمد آل محمد میں کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ وحدت ،اخوت اور محبت کا پیگام دیا جاتا ہے،آج کے اس علامتی مطاہرے کے بعد بھی حکمرانوں کا رویہ یہی رہا تو ہم ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے،مظاہرین سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما توقیر عباس،علامہ وقارلحسنین نقوی،شیخ عمران علی،افسرحسین خان سمیت دیگر رہنماوُں نے خطاب کیا،مظاہرے میں عزاداران و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومتی غنڈہ گردی کیخلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔


نشترپارک کراچی سے بعد ختم مرکزی مجلس عزا ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تحت احتجاجی ماتمی جلوس نکالاگیا جو کہ نمائش چورنگی پر اختتام پزیر ہو،احتجاجی جلو س  سےایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مختار امامی ، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ اور علی حسین نقوی نے خطاب کیا اس موقع پر صغیر عابد رضوی اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشرحسن ،سید رضا نقوی سمیت عزاداران کی بڑی تعداد شریک تھی،شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ آج یہ پر امن اور ہنگامی احتجاج حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے ،اگر عزاداری سید الشہداء ؑکے خلاف حکومتی سازشیں بند نہ ہوئیں تو ایوان اقتدار کے بام ودر ہلا کر دکھ دیئے جائیں گے۔

راولپنڈی پریس کلب کے باہر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے پنجاب حکومت کی عزاداری مخالف پالیسیزکے خلاف بھر پور احتجاج کیا ،شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ساجد حسین شیرازی نے کہا کہ ملت جعفریہ کی بقاءوسلامتی عزاداری سید الشہداءؑمیں مضمرہے، یہ عزاداری ہماری ملت کیلئے آکسیجن کی مانندکاآمد ہے ہم کسی صورت اس عزاداری پر کوئی قدغن اور پابندی قبول نہیں کرسکتے۔

حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ امداد نسیمی اور علامہ گل حسن مرتضوی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ذکر امام حسین ؑکے خلاف سازشیں بند کرے،ملتان میں بعد ختم مجلس چوک قذافی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر نے کہا کہ  یہ کیسا اسلامی جمہوری ملک ہے کہا فحاشی اور عریانی پھیلانے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں جبکہ ذکر رسول ﷺاور آل رسول ﷺکرنے کیلئے رکاوٹوں کا سامنا ہے، رہنماوں نے کہا کہ حکمران ضرب عضب کے نتیجے میں زخم خوردہ تکفیری دہشت گردوں کو خوش کرنے کیلئے عزاداری مظلوم کربلاپر بلاجواز پابندیاں عائد کررہی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی جانب سے محرم الحرام اور عزاداری نواسہ رسولﷺسید شہداء کیخلاف متعصبانہ کاروائیوں کیخلاف ملک گیریو م احتجاج منایا گیااور احتجاجی مظاہرے کئے گئے،کراچی مرکزی بعد از مجلس عزاء نشتر پارک ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی جلوس نمائش چورنگی تک نکالا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ مختار امامی ،علامہ عقیل موسی ، صغیر عابد رضوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ احسان دانش،علامہ صادق جعفری،علی حسین نقوی ،رضا امام نقوی، رضوان پنجوانی ،ناصر حسینی ،روح اللہ مجلسی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں عزاداران کے حکومت وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور عزاداری کو محدود کرنے نیشنل ایکشن پلان کو خراب کرنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کو جواز بنا کر علماء کرام کو حراساں کئے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی اور انتہاپسندی کی عفریت کے خاتمے کے لئے بنایا گیا تھا بدقسمتی سے ہمارے عاقبت نااندیش حکمران اسے محرم الحرام میں نواسہ رسولﷺ کے نہتے پرامن عزاداروں کے خلاف استعمال کر کے ان سے مذہبی آزادی جو پاکستان کے آئین و قانون نے ان کو دیا ہے اسے سلب کررہے ہیں،جو ہمارے لئے کسی بھی صورت قبول نہیں،ہم عزاداری سید شہداء کے بغیر زندگی کو موت پر ترجیح دیتے ہیں،سندھ وپنجاب کے حکمران ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کاروائیوں سے باز رہے، ذاکرین اور علما کی ضلع بندیاں قابل مذمت ہے اسے ہم ذکر محمد و آل محمد کے ساتھ دشمنی قرار دیتے ہیں،روائتی جلوس ہائے عزاء اور چار دیوار کے اندر خواتین کی مجالس پر ہمیں کسے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں،ایمپلی فائر ایکٹ سے عزاداری سید شہداء کو مثتثنیٰ قرار دیا جائے ہم لاکھوں کے اجتماعات کو لاوڈ سپیکر کے بغیر کنٹرول نہیں کر سکتے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علامتی احتجاج کے بعد حکمران ہمیں اپنی آئینی و قانونی حق روکنے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر ملک بھر میں عزاداری کے مجالس و جلوس ہائے عزاء سڑکوں اور شاہراہوں پر ہونگے،ن لیگ کس کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے،دہشت گردوں کے سرپرستوں اور داعش،النصرہ،بوکو حرام جیسے درندہ صفت گروہوں کے سرپرست بادشاہوں کے نظام کو ہم قائد اعظم کے پاکستان میں نافذ نہیں ہونے دینگے،عزاداری سید شہداء کے لئے ہم اپنی جانیں دینے کو تیار ہیں لیکن اس کیخلاف کسی بھی قدغن کو برادشت نہیں کریں گے،تاریخ گواہ ہے دنیا کا کوئی بھی ظالم و جابر آج تک نہ اس عزاداری کو روک سکے نہ عزاداران امام مظلوم روکنے دینگے۔عزاداری کے خلاف کسی کالے قانون کو نہیں مانتے وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل عزاداری کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،عزاداری کے خلاف سازشوں امریکہ و اسرائیل اور ان کے پٹھو سیاست دان ملوث ہیں،اگر صوبائی حکومت نے مجالس کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر چھوٹ نہیں دی تو وزیر اعلی ہاؤس پراحتجاج کیا جائے گا اگر وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پرایم ڈبلیوایم لاہور ڈویژن کی جانب سے پریس کلب کے سامنے عزاداری سید الشہداءؑکے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت میں احتجاج کرنے پرپنجاب حکومت کی ایماءپر ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سمیت  125رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں پر مقدمہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں پنجاب کی ن لیگی حکومت کے دبائوپر درج کیا گیا ہے،جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں پر نقص امن کی دفعات شامل کی گئی ہیں،واضح رہے کہ پنجاب حکومت ایک طرف صوبے بھر میں عزاداری امام حسین ؑکے خلاف بھر پور ریاستی طاقت کا استعمال کررہی ہے دوسری جانب اپنے آئینی ، قانونی اور جمہوری حق کے حصول کیلئے صدائے احتجاج بلندکرنے پر ایم ڈبلیوایم کے پر امن رہنماوں اور کارکنان کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کررہی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان سے پرامید تھے کہ دہشتگردی کی عفریت سے قوم کو نجات مل جائے گی،لیکن حکومت نے سازش کر کے نیشنل ایکشن پلان کا رخ عزاداری سید الشہداءؑکی جانب موڑ کر ایک بار پھر دہشت گردوں کیخلاف آواز بلندکرنے والوں کیخلاف کاروائیاں شروع کر دیں،انہوں نے کہا کہ 35سالوں میں جو کام دہشت گرد نہیں کرسکے وہ وفاقی حکومت سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہماری مذہبی آزادی کو سلب کر کے کردیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ کل سے ہماری مجالس احتجاجی مجالس میں تبدیل ہو جائیں گی اور پورے پاکستان میں کل سے احتجاجی جلوس نکالے جائیں گےاور دھرنے دیئے جائیں گے،پنجاب کے تمام اضلاع بشمول لاہور میں مقامی پولیس کے ذریعے حکومت عزاداروں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں، ذاکرین کو دوران مجلس گرفتار کرکے مجلس عزا اور امام بارگاہ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،پاکستان میں بسنے والے پانچ کڑور سے زائد ملت جعفریہ کی آبادی کو غزہ کی طرح محسور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، عزاداری سید شہدا  ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اپنے اس حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹیں گے،پنجاب پولیس عزاداری کیخلاف غیر قانونی و غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، جس طرح انڈین آرمی کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ برتاو کر رہی ہے ویسے ہی پنجاب پولیس ملت تشیع کے خلاف صف آرا ہے ،شہباز شریف قوم پر واضح کریں ان کو یہ ایجنڈا کس نے دیا ہے؟ہمارے چوبیس ہزار سے زائد پیارے اس مادر وطن سے وفا کی جرم میں شہید کیے ،پنجاب میں ہمارے شہدا کے قاتلوں کو شہباز شریف اور رانا ثنااللہ وظائف دیتے رہے ،ہم پنجاب حکومت کی اس متعصبانہ طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم پرامن اور اس مادر وطن کے باوفا بیٹے ہیں ،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ن لیگ ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کاروائی کر رہی ہے،ہم قائد اعظم کے پاکستان کو الباکستان نہیں بننے دینگے ،،عزاداری نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے،علما و ذاکرین پر ضلع بندیاں ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ذکر محمد وآل محمدپر پابندیوں کوہم آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی اور ریاستی جبر سمجھتے ہیں،ایمپلی فائر ایکٹ کو پنجاب حکومت عزاداری اور دورد و سلام پڑھنے والوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے،نفرت ،انتہا پسندی اور کفر کے فتوے جاری کرنے والوں کے خلاف حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،وہ مدارس اور گروہ جن کے ہاتھوں وطن عزیز کے ہزاروں افراد کے خون بہے اور ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ،،را،،سے مل کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہے وہ آج بھی نفرتیں پھیلانے اور مسلمانوں اور افواج پاکستان کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے،جنوبی پنجاب میں دہشت گرد تکفیری گروہ منظم ہو رہے ہیں اورعالمی سفاک دہشت گرد خارجی گروہ داعش کی بیعت کرکے ملک میں پھر سے خونریزی کی منصوبہ بندیاں جاری ہے،پنجاب حکومت ان دہشت گردوں کو لگام دینے کے بجائے دہشت گرد مخالف اور محب وطن قوتوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں،اسی طرح سندھ حکومت بھی کالعدم اور دہشت گرد جماعتوں کی مسلسل سرپرستی کر رہی ہے،امن کمیٹیوں میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو بٹھانا نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے،ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت سندھ گورنمنٹ عزاداری کو محدود کرنا چاہتی ہے،ہم اس حربے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگرصوبوں میں بھی ملت جعفریہ کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت لائوڈاسپیکرایکٹ کی آڑمیں عزاداری سید الشہداع کومحدودکرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، ہم بارہا اس بات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور یہ بات اظہرمن الشمس بھی ہے کہ مجالس عزااور ذکر امام حسین ع وشہدائے کربلاع دلوں کو توڑنے کا نہیں بلکہ جوڑنے کا باعث بنتا ہے،مجالس کے ممبرارض پاک کے دشمنوں کو للکارنے اور وطن دوستی  کا پیغام دینے کا مرکز ہیں ،ہمارے ممبروں سےشیعہ سنی وحدت کا پیغام نشر ہواہے،جس کی واضح دلیل اہلسنت اکابرین ومشائخ کی مجالس عزامیں بھر پور شرکت ہے۔نیشنل ایکشن پلان ملک دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے تشکیل دیا گیا تھا لیکن  نا عاقبت اندیشن حکمرانوں نے اپنی سابقہ بیلنس پالیسی کو ترجیح دیتے ہوئے وطن دوست قوتوں کے خلاف اس کا رخ موڑدیا،ظالم ومظلوم اور قاتل ومقتول کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی پالیسی ملت تشیع پاکستان مزید برداشت نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئٹہ میں سیکیورٹی کے نام پر ہزاروں زائرین کو کھلے آسمان تلے بے یار مدد گار بیٹھے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد ہیں،زائرین کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار وفاق اور بلوچستان کے حکمران ہونگے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے محرم الحرام میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ملتان کے مختلف مقامات پر مجالس کو رکوانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک اندھا قانون ہے اپنے گھر میں محفل رقص وسرور منعقد کرنے کی اجازت تو ہے لیکن سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں محرم الحرام کی پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینیئر سخاوت علی، زاہد حسین قریشی، فخر نسیم اور جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا ثقلین نقوی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداری خلاف کسی قسم کا قدغن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب پولیس مختلف اضلاع میں چادراور چاردیواری کاتقدس پامال کر رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، آر پی او اور ڈی سی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ ڈویژن بھر میں سیکیورٹی فول پروف انتظامات کیے جائیں اور مجالس عزا کو رکوانے سے شرمناک عمل سے باز رہا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree