The Latest

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے پشاور میں اے ایس آئی ملک جرار علی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی غفلت کے باعث شرپسند قوتیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں شیعہ افراد کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے، جس سے خیبر پختونخوا حکومت کی ’’اعلٰی صلاحیتیں‘‘ بے نقاب ہوگئی ہیں۔ ملت تشیع کو مجالس و جلوس کے حوالے سے دھمکی آمیز خطوط موصول ہو رہے ہیں۔ بنوں میں مجالس و جلوس محدود کرنے کے لئے مبینہ طور پر داعش کی طرف سے لکھا گیا خط تقسیم کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شرپسند عناصر کی جڑیں ابھی تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ضرب عضب کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے پشاور سمیت پورے صوبے تک پھیلایا جانا چاہیئے، تاکہ ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مکمل طور پر صفایا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ محرم کے دوران حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے، تاکہ کسی قوت کو عزاداری کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی ہمت نہ ہوسکے۔ مجالس و جلوس کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے۔ خدا نخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری خبیر پختونخوا حکومت اور متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں حاجی محمد خان خوشہ اور حاجی محمد عیسٰی خوشہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے کابینہ کو ظہرانے کی دعوت دی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رکن شورٰی عالی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، حاجی محمد علی، حاجی کریم، امام جمعہ ہزارہ ٹاون سید محمد حسن مبلغ، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے ممبران سمیت نور وہلفیئر سوسائٹی کے چئیرمین عامر علی چنگیزی کے وفد بھی موجود تھے۔ آخر میں حاجی محمد خان خوشہ نے خوشہ طائفہ سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں پاکستانی قوم کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ خوشہ طائفہ کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت انتہائی خوش آئند ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزادرای امام حسینؑ ہماری شہ رگ حیات ہے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن نواسہ رسولؑ کی عزاداری پر قدغن لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، پنجاب میں علماء و ذاکرین کی ضلع بندیاں ہمیں کسی صورت قبول نہیں، ہم مقبوضہ کشمیر میں نہیں پاکستان میں رہتے ہیں، جسے ہمارے آبا و اجداد نے جان اور مال کی قربانی دے کر حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہے، ہم کسی بھی ایسے اقدام کو ہرگز قبول نہیں کریں گے جو عزاداری امام مظلومؑ کو محدود کرنے کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت پنجاب نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ہم ملک بھر میں عاشور کے روز جلوس ہائے عزاء  روک کر پنجاب کے متعصب حکمرانوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے، ہم اپنے دینی و ایمانی فریضے کو ہرحال میں ادا کریں گے، چاہے اس راستے میں ہمیں جان کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے، پنجاب پولیس سٹیٹ کی ملازم ہے، پولیس کو مراعات ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے ملتی ہیں، وہ شریف فیملی کی ملازم نہ بنے، آئین و قانون کیخلاف کسی بھی اقدام کو عزاداران امام مظلوم برداشت نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں مجالس و عزاداری کے جلوسوں کی موثر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت خیبر پختونخوا کو فوری طور پر جامع، مربوط اور ٹھوس لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ یہ صوبہ دہشت گردوں کی سب سے زیادہ کارروائیوں کا شکار رہا ہے۔ یہاں پر ملک دشمن عناصر کی باقیات ابھی تک موجود ہیں اور وہ کسی بھی شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ ایسی صورتحال میں فول پروف سیکورٹی کی اشد ضرورت ہے۔ عزاداری کے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں۔ مرکزی جلوسوں کی فضائی نگرانی کا انتظام کیا جائے تاکہ گرد و نواح کے حالات پر نظر رکھی جا سکے۔ داعش اور طالبان سمیت دیگر دہشت گرد طاقتیں قومی سلامتی کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ ان کی طرف سے عزاداری کے پروگراموں کو ٹارگٹ کرنے کی متعدد بار دھمکیاں بھی موصول ہو چکی ہیں، ایسی صورتحال میں انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے ملک کے دیگر صوبوں سے پنجاب میں داخل ہونے پر علماء و ذاکرین پر پابندی لگانے کے احکامات کو غیر قانونی، بنیادی حقوق سے متصادم اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت اور یہاں کی پُرامن فضا کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے۔ صوبہ پنجاب میں ماہ محرم کے احترام میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت حسینؑ کے ایام غم میں شیعہ سنی مل کر تعزیہ نکالتے ہیں اور سبیلیں لگائی جاتیں ہیں۔ اہل سنت کی مساجد میں غم حسینؑ کا بیان ہونا اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ بریلوی حضرات بھی محرم کو اسی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ صوبوں کے مابین نقل و حرکت پر پابندی کسی بیمار ذہن کی اختراع ہے۔

علماء کرام اور ذاکرین ماہ محرم کے دوران فضائل و مصائب اہل بیت علیہم السلام بیان کرتے ہیں، انہیں محدود کرنے کا مطلب ذکرِ خانوادہ رسالت کو محدود کرنا ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ پاکستان کی سات کروڑ شیعہ آبادی کے بارے میں کسی بھی فیصلہ سے قبل قوم کے عمائدین کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں شامل تکفیری گروہ کے ہمدردوں کے متعصبانہ فیصلے پنجاب حکومت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت کو چاہییے کہ وہ کسی مخصوص مکتبہ فکر کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ملت تشیع کے پُرامن لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ عبداللہ مطہری نے سندھ میں ماہ محرم کے دوران بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی کی عقل پر انسان دھنگ رہ جاتا ہے جسے نہ اسلامی اقدار کا لحاظ ہے اور نہ ہی تاریخ اسلام سے آگاہی، حالانکہ کسی گلی محلہ میں بھی اجتماعی پروگرام رکھنے سے پہلے اہل محلہ کی رائے اور غمی خوشی کے اوقات کو مدنظر رکھا جاتا ہے، جب کہ الیکشن کے شیڈول کے اجراء میں جلدبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی مکتبہ فکر سے رائے لینے کو غیر ضروری سمجھا گیا جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم کے مہینے میں پاکستان کے کروڑوں شیعہ سنی بھائی نواسہ رسول کریم ﷺ کا غم مناتے ہیں، اس مہینے میں انتخابات کے انعقاد سے ٹرن آوٹ کی شرح اس حد تک کم ہوگی کہ اس کے نتائج کو تسلیم شدہ قرار نہیں دیا جا سکے گا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کے اس شیڈول کو فوری طورپر تبدیل کیا جائے۔

وحدت نیوز (گلگت) مظلومین یمن پر آل سعود کے بہیمانہ ظلم و بربرت اور وطن عزیز پاکستان سے فوج کو بھیجنے کے نواز حکومت کے فیصلے کیخلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں اسیر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس، ایم ڈبلیو ایم گلگت کے رہنما مولانا شہادت حسین ، مطہر عباس اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدرکو آج ضمانت پر رہائی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق یمن پر جب آل سعود کی جانب سے حملہ ہوا اور نواز حکومت نے پاکستان سے آل سعود کی ایماء پر پاکستانی فوج کو بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا تو ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی اپریل کے پہلے ہفتے میں مظلومین یمن کے حق اور آل سعود کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس احتجاجی ریلی میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے مظلومین یمن کی حمایت، آل سعود کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور یمن میں پاکستان آرمی کو بھیجنے کی مخالفت کی۔ گلگت کی سرزمین پر اس وقت کے نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور دیگر ریاستی اداروں نے اس احتجاج کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر ان رہنماوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا تھا۔ یمن میں دہشتگردی کی مخالفت کرنا گلگت میں دہشتگردی کے مترادف قرار دیا گیا اور انہیں پولیس نے ہتھکڑیاں پہنا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا۔ آج ان تمام رہنماوں کو ضمانت پر رہائی مل گئی اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے اسراء کا استقبال کیا اور انہیں ریلی کی صورت میں گھروں تک پہنچایا۔

وحدت نیوز (کراچی) عید مباہلہ وعید غدیر کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی جشن عید مباہلہ و غدیر بعنوان واثان ولایت کانفرنس مرکزی امام روڈ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں شہر بھر سے ہزاروں عاشقان ولایت نے شرکت کی ، کانفرنس میں جدید علماء کرام، ذاکرین ،شعراء کرام اور منقبت خوان حضرات نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کیا ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے اپنے انبیا ء کے ذریعے انسانی معاشرے کی فلاح و بہود کے لئے نظام ولایت بھیجا جوخاتم النبین (ص) کے بعد ایک عادل اور معصوم امام کو غدیر کے روز سپر د کیا گیا، نظام ولایت علی دراصل ولایت انبیا ء کا تسلسل ہے جو من جانب اللہ ہے۔ اللہ جو انسان کی خلقت سے واقف ہے اس نے انسانی ضروریات کے مطابق یہ نظام دیا جس میں سیاست بھی ہے معیشت اور سماجیات بھی ہے اور نظام کو ولایت کہتے ہیں جسکا حاکم امام ہے، اور آج جبکہ امام برحق باحکم خدا پردہ غیبت میں ہیں تو اس ولایت کی حاکمیت ایک جامع شرائط فقہی کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمار ا رہبر شجاع، بہادر،بابصیرت فقیہہ ہے جو نظام باطل کے مقابلے میں کھڑا انکا مقابلہ کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا دو بلاک میں ایک بار پھر تقسیم ہوچکی ہے ، ایک بلاک سرمایہ دارانہ نظام، اور لبرل ازم کا بلاک ہے جسکا امام اوبامہ ہے اور دوسرا بلاک ولایت کا بلاک ہے جسکا رہبر ولی فقیہہ ہے ،سعودی عرب ،بحرین ،یمن شام اور پاکستان میں انہیں باطل اور حق کی قوتوں کا ٹکراو ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سعودی عرب،ترکی اور مصر نظام باطل کے بلاک کا حصہ بن کر ولایت کے مقابل آکھڑے ہوئے ہیں اور پاکستان میں نواز حکومت سعودی عرب کی چاپلسوی میں اہل ولایت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی نواز پاکستانی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان جو دہشتگردوں کے خلاف بنایا تھااسکا رخ اب شیعہ اور سنیوں کی طرف موڑ دیا ہے جو باطل بلاک کے اہم کردار سعودی عرب کے خلاف ہیں۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا پنجاب میں سعودی نواز حکومت نےاہلسنت مائک پر دورد شریف پڑھنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اب عزاداری کے خلاف قوانین بناکر اسے محددو کرنے کی کوشیش کررہے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ کیا یہ تمھاری دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز عزاداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عزاداری سید الشہداء اس سال بھرپور انداز میں مناکر ہم تمھاری سازشوں کو ناکام بنادیں گے واضح کیا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کے خلاف ہے یا عزاداری سید الشہداء کے،، علامہ راجہ ناصر نے اہلسنت براداران سے بھی گذارش کی وہ بھی نواسہ رسول کی عزاداری اس سال بھرپور انداز میں منائیں تاکہ تکفیریت کا پاکستان میں راستہ روکا جائے۔ علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے گذارش کرتا ہوں کے علاقائی سطح پر پنجاب حکومت کے عزاداری کے خلاف بنائے گئے کالے قانوں پر فوری پریس کانفرنس کا اہتمام کریں، اور عوام سے بھی گذارش کی اس سال محرم میں بھرپور انداز میں عزاداری کو انجام دین ۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی عید غدیر ومباہلہ کی مناسبت سے عظیم الشان وارثان ولایت کا کانفرنس کا انعقاد مرکزی روڈجعفرطیارمیں کیا گیا، جس میں شہر بھر سے خواتین ، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکائے کانفرنس سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا جبکہ دیگرمقررین میں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ علی انورجعفری،علی حسین نقوی شامل تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جلسہ گاہ آمد پر پوراپنڈال لبیک یاحسین ؑکے نعروں سے گونج اٹھا،شرکاءنے کھٹرےہوکر اپنے محبوب لیڈر کا استقبال کیا،کانفرنس میں مختلف منقبت خوانوں سمیت معروف شاعر اہلبیت میر تکلم نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن نے انجام دیئےوارثان ولایت کانفرنس میں شہر بھر سے خانوادہ شہداءنے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمابھی خصوصی طور پر شریک ہوئے،کانفرنس کے اختتام پر ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ملیر سید احسن عباس رضوی نے اختتامی کلمات اور اظہارتشکر ادا کیا۔واضح رہے کے وارثان ولایت کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں پوری جعفرطیارسوسائٹی میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے گئے تھے،پولیس اور رینجرز کے جوانوں اور اسکاوٹس رضا کاروں نے پورے علاقے میں سکیورٹی انتطامات کیئے ہوئے تھے،جبکہ پورےعلاقے میں تنظیمی ومذہبی پرچموں کی بہار تھی۔

مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے انبیا ء کے ذرئعے انسانی معاشرے کی فلاح و بہود کے لئے نظام ولایت بھیجا جوخاتم النبین (ص) کے بعد ایک عادل اور معصوم امام کو غدیر کے روز سپر د کیا گیا، نظام ولایت علی دراصل ولایت انبیا ء کا تسلسل ہے جو من جانب بااللہ ہے۔ اللہ جو انسان کی خلقیت سے واقف ہے اس نے انسانی ضروریات کے مطابق یہ نظام دیا جس میں سیاست بھی ہے معیشت اور سماجیات بھی ہے اور نظام کو ولایت کہتے ہیں جسکا حاکم امام ہے، اور آج جبکہ امام برحق باحکم خدا پردہ غیبت میں ہیں تو اس ولایت کی حاکمیت ایک جامع شرائط فقہی کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمار ا رہبر شجاع، بہادر،بابصیرت فقہی ہے جو نظام باطل کے مقابلے میں کھڑا انکا مقابلہ کررہا ہے۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا پنجاب میں سعودی نواز حکومت نےاہلسنت کے مائک پر دورد شریف پڑھنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اب عزاداری کے خلاف قوانین بناکر اسے محددو کرنے کی کوشیش کررہے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ کیا یہ تمھاری دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز عزاداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عزاداری سید الشہداء اس سال بھرپور انداز میں مناکر ہم تمھاری سازشوں کو ناکام بنادیں گے،پہلے عزاداری واجب تھی مگراس برس اوجب سمجھ کر انجام دیں ،واضح کیا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کے خلاف ہے یا عزاداری سید الشہداء کے،، علامہ راجہ ناصر نے اہلسنت براداران سے بھی گذارش کی وہ بھی نواسہ رسول کی عزاداری اس سال بھرپور انداز میں منائیں تاکہ تکفیریت کا پاکستان میں راستہ روکا جائے۔ علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے گذارش کرتا ہوں کے علاقائی سطح پر پنجاب حکومت کے عزاداری کے خلاف بنائے گئے کالے قانوں پر فوری پریس کانفرنس کا اہتمام کریں، اور عوام سے بھی گذارش کی اس سال محرم میں بھرپور انداز میں عزاداری کو انجام دین ۔

علامہ صلاح الدین نے کہا کہ ولایت بشریت کی معراج کا نام ہے، ولایت اطاعت کی معراج کا نام ہے،زمان و مکان کی دورمیں بھی خدا ،رسول اور اولی امرکی ولایت سے خالی نہیں رہتا، غیبت امام زمان عج میں نظام ولایت فقیہہ ولایت اللہ ولایت رسول اور ولایت آئمہ کا تسلسل ہے،رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ خامنہ ای جیسا بہادر، نڈر، جری ،شجاع، با بصیرت،دانشمند، عادل فقیہہ آج اسلامی دنیا کا رہبر ہے جو کہ کسی نعمت سے کم نہیں ۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آج کا یہ عظیم اجتماع غدیر خم میں موجود ولائیوں کی یاد کو تازہ کررہا ہے، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سالانہ جشن غدیر ومباہلہ کا انعقاد روز غدیر کے احیاءکا بہترین ذریعہ ہے،اس دن کا حق ہے کہ اسے شایان شان انداز میں منایا جائےکیونکہ خداوند متعال نے اس روز کو روز تکمیل دین قرار دیا اور نعمتوں کے تمام ہونے کا اعلان اپنے محبوب پیغمبر (ص)کی زبانی کروایااور ختم نبوت کے بعد آغاز امامت کا کی نوید سنائی۔

وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن نے ضلع میانوالی میں یتیم بچوں میں وضائف کی تقسیم کا باقائدہ آغا کردیا ہے ، پہلے مرحلے میں تیرا لاکھ آٹھ ہزارپانچ سوسولہ روپے دوسوترپن یتم بچوں میں تقسیم کیئے گئے،اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب تحصیل پپلاں ضلع میانوالی کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوئی،جس میں مہمان خصوصی خیر العمل فائونڈیشن کی مرکزی رہنما سید حسین نقوی تھے،اس موقع پر حسین نقوی نے شرکاءسے خطاب کیا اور ایتام پروجیکٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی،تقریب کے اختتام پر 253یتیم بچوں میں Rs.13,0,8,516کی خطیر رقم وضائف کے طور پرتقسیم کی گئی، سید حسین نقوی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان بچوں میں یہ وضائف سہہ ماہی بنیادوں پر تقسیم کیئے جائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree