The Latest

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ضلعی سیکریٹری روابط اور وارڈ نمبر 12 کے کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ہمیں پانی کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہئے تاکہ کل کو ہمیں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے. اہل محلہ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہی بار ایسا ہوا ہے کہ ہمارے علاقے کے ٹیوب ویل خراب ہو گئے ہے اور واسا والے لوگوں کو پانی مہیا کرنے سے قاصر رہے ہیں. اس بات کی پیشن گوئی کوئی نہیں کر سکتا کہ ایسا آئیندہ بھی ہوگا کہ نہیں. مگر بحیثیت ایک ذمہ دار شہری ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ہم پانی ضائع نا کریں، انہیں محفوظ کریں تاکہ اگر ٹیوب ویل ایک یا دو دن کیلئے خراب بھی ہوجائے تو ہمیں بے آبی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے لوگوں کو پانی کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ پانی اللہ کی ایک نعمت ہے اور ہم سب کو اس لئے بھی اللہ کا شکر گزار ہونا چاہئے ۔ پاکستان میں کہی علاقے ایسے بھی ہے جہاں صاف پانی میسر نہیں اور انہیں پانی پینے کیلئے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں یہ تو ہماری خوش نصیبی اور اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم ہے کہ ہم خود اپنے علاقوں سے صاف پانی نکالتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ہمارے قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اللہ کے اس نعمت کا استعمال اچھے سلیقے سے کریں اور پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں تاکہ ہمیں مستقبل میں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے. بلوچستان میں پانی کا بحران زیادہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے پانی کی اہمیت مسلمہ ہے قرآن پاک میں بھی پانی کے سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کے استعمال کے سلسلے میں احتیاط برتی جائے۔

اہل محلہ اور پرنٹ میڈیا کے توسط سے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منگی ڈیم کی تعمیر پر پوری توجہ دے اور کوئٹہ کے اطراف میں چھوٹے بڑے ڈیمز تیار کیے جائے تاکہ زیر زمین پانی کی سطح جو سال بہ سال نیچے جا رہی ہے ، اس لیول آب کو اوپر لایا جاسکے ورنہ ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ضائع ہوتا رہیگا اور عوام بھی اسی طرح مشکلات سے دوچار رہینگے۔

وحدت نیوز (بیروت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے تجمع العربی والاسلامی لدعم خیار المقاومۃ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحیٰی غدار کی دعوت پر  بیروت میں تجمع کے مرکزی آفس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے موضوع پر لیکچر دیا۔ اس اجلاس میں فلسطین، لبنان اور مصر سے تجمع کے اعضاء شریک تھے۔ لیکچر کے بعد شرکاء اجلاس کے سوالات کے جواب کی نشست ہوئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ استحکام پاکستان اور وحدت اسلامی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے عملی اقدامات کا تذکرہ کیا، جس پر حاضرین نے پاکستانی سیاسی قیادت کی بصیرت، پارلیمنٹ، مسلح افواج اور عوام کی یمن جنگ میں شریک نہ ہونے کے فیصلہ کو سراہا اور مجلس وحدت مسلمین کے وطنی و اسلامی کردار کی تعریف کی۔ اسرائیلی، سعودی اور ہندی گٹھ جوڑ پر روشنی ڈالی اور فلسطینی و کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت پر زور دیا گیا۔ یمن سمیت عراق، بحرین اور شام میں خلیجی و سعودی انسانیت سوز پالیسی اور امریکی و صیہونی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے مسائل جنگوں سے نہیں بلکہ خطے کی عوام کی مرضی اور سیاسی جدوجہد سے حل ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عاصفۃ الصحراء، عاصفۃ الحزم یا  عاصفۃ الجنوب خطے کے مسائل حل نہیں کرسکتے، ان طوفانوں اور عواصف سے مزید تباہی ہوگی اور فقط مقاومت کی راہ ہی ان سب مسائل کا فطری راہ حل ہے۔ تکفیریت اور دہشت گردی اسرائیل کی خدمت کر رہی ہے، بیت المقدس کا وجود خطرے میں ہے اور جہان اسلام پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) تنظیم سازی، میڈیا اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، ہر ضلع اپنی کابینہ مکمل کرے، ٹارگٹ کلنگ اور مختلف ملکی و عالمی حالات پر مقامی اور ملکی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور بیانات دیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ منعقدہ اجلاس میں پشاور سٹی کے سیکرٹری جنرل ارشد علی کو جنرل کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ارشد علی کے اقدامات کے باعث علاقہ کی اہل سنت آبادی نے بھی انہیں ووٹ دیا۔ شوریٰ کے اجلاس میں ادارہ تعمیر ملت و استحکام مستصعفین (اتمام) کے سربراہ ظہیر الدین بابر نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے اجلاس کو جاری فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف اضلاع کے سیکرٹری جنرلز نے اپنے اپنے علاقوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، راولپنڈی کابینہ کے جنرل سیکرٹری علامہ ساجد شیرازی اور علامہ علی اکبر کاظمی نے راولپنڈی میں سید نجف حسین شاہ اور کاشف حسین کو قتل کیے جانے کے واقعہ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعات کے محرکات جاننے کے لیے فوری طورپرپولیس انتظامیہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے کہ آیا یہ واقعہ کسی ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے یا پھر شیعہ نوجوانوں کو منظم طورپر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہیں محرم سے قبل راولپنڈی میں پھر کسی نئی سازش کو پروان چڑھانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی۔ پنجاب بھر میں شیعہ بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ پنجاب حکومت کے خلاف غصے اور نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ ایک طرف نیشنل ایکشن پلان کے نام پر بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف دہشت گرد عناصر دندناتے پھر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا راولپنڈی میں محرم الحرام میں سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ماہ مقدس سے قبل پورے شہر کا ایک بھرپور آپریشن کیا جائے ۔ راولپنڈی کے بہت سارے علاقوں میں دہشت گردوں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔ان تمام عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے جو دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بھارت کے جنگی عزائم علاقے کے امن کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں،پاکستان سرحدوں کی بارہا خلاف ورزی بھارت کے مذموم مقاصد کو واضح کر رہی ہے،گزشتہ روزپاکستانی علاقے میں انڈیا کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں قیمتی جان کے ضیاع پر شدید مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو پہنچنے پر عمائدین اور مذہبی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے گلت بلتستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،نون لیگ کی حکومت کے جو ذمہ دارن گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرنے میں پس و پیش کر رہے ہیں وہ قیام پاکستان کے مخالفین کی زبان بول رہے ہیںانہیں ایوان میں بیٹھنا زیب نہیں دیتا،ہم پاکستان کے سرحدی و نظریاتی محافظ ہیں ،وطن عزیز کی حفاظت اور گلگت بلتستان و کشمیر سمیت تمام صوبوں کی عوام کے یکساں بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہماری کوششیں ہمیشہ جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا ہم نے گلگت بلتستان میں رفائے عامہ اور سیاسی استحکام کے لیے ہماری انتھک کاوشیں روز روشن کی طرح آشکار ہیں۔یہ سرزمین قدرتی وسائل کے اعتبار سے جنت سے کم نہیں۔یہاں کے نوجوانوں کو خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہو گا۔نوجوانوں کی صلاحیتوں اور یہاں کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر گلگت بلتستان کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیاجا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اپنے تنظیمی دورہ پر آج اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ اسکردو میں مختلف تنظیمی پروگرامات کے بعد گلگت کا بھی دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری آج اپنے تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے ہیں، انکے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اسکردو میں تنظیمی پروگرامات میں شرکت اور اہم دورہ جات کے بعد گلگت بھی جائیں گے جہاں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ علامہ ناصر عباس جعفری بلتستان میں ڈویژن کابینہ اراکین کے علاوہ اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے اور اپنے دورہ کے دوران اہم پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری (حفظ اللہ)کااتحادبین المومنین کی راہ میں ایک عظیم کارنامہ ،امام بارگاہ قصر بتول میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی سربراہی میں  منعقدہ ملک بھر کے جید ذاکرین عظام کے نمائندہ اجتماع کے اختتام پر  آٹھ نکاتی ضابطہ اخلاق عزاداری  جاری کردیا گیا،اس اجتماع کے انعقاد میں سید اختر عباس بخاری،مخدوم سید ابوذر بخاری اور سید اسد عباس نقوی نے تعاون فرمایا ، اجلاس میں شریک تمام ذاکرین عظام نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے تشکیل کردہ ضابطہ اخلاق عزاداری پر دستخط کردیئے ہیں ، سرفہرست ذاکرین عظام میں شوکت رضا شوکت، ریاض حسین شاہ رتوال، سید مشتاق حسین شاہ، کرامت عباس حیدری،سید ذریت عمران شیرازی،وسیم عباس بلوچ،جواد عاشق بی اے،حامد رضا سلطانی ودیگر شامل تھے، یہ ضابطہ اخلاق عزاداری سید الشہداءعلیہ السلام کے انعقادمیں اختلافی اور انتشاری مباحث کے خاتمے، مجتہدین کرام کی احترام واکرام کی برقراری اور شیعہ سنی وحدت سمیت اتحاد بین المومنین کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، انشاءاللہ

اس اجلاس کا مقصد عزاداری کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا، جس میں شرکاءنے درجہ ذیل نکات پرمتفقہ طور پر دستخط کیئے

۱: مجلس و عزاداری ایک عظیم عبادت ہے جس کو ریاکاری سے پاک ہونا چاہیے


۲: مکتب تشیع (اثنا عشری) کا مسلمہ عقیدہ (لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ علی ولی اللہ وصی رسول اللہ و خلیفہ بلافضل) اس سے مراد ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (ص) اللہ کے رسول اور آخری بنی ہیں اور علی (ع) اللہ کے ولی ہیں اور نیابت ختمی مرتبت میں اس سلسلے امامت کے پہلے امام ہیںجس کے آخری امام حضرت امام مہدی (ع) ہیں اور یہ کہ بارہ آئمہ کی نسبت سے ہم سب اثناءعشری ہیں۔

اخلاقیات منبر مجلس عزا اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ تمام دیگر مسالک کا احترام کیا جائے اور منبر سے طعن و تشنیع سے اجتناب برتا جائے نیز خطباء،ذاکرین شیعہ مقدسات یعنی علماءمجتہدین ،سادات عظام اور ذاکرین کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے

۴:شرکاءاجلاس اس بات پر متفق ہیں کہ جو خطیب اور ذاکر عزاداروں میں گروبندی پیدا کرنے کی کوشیش کرے یا منبر سے کسی کے خلاف بھی نازیباالفاظ استعمال کرے وہ قابل مواخذہ ہے۔

اجلاس کے تمام شرکاءاس بات پر متفق ہیں کہ ہم ہر اس کوشیش اور کاوش کی حوصلہ شکنی کریں گے جو اشارة یا کنایتہ بھی ملکی سالمیت کے خلاف ہو۔

۵:اتحاد بین المومنین اور اتحادی بین المسلمین ہماری میراث جسکی ہر صورت میں حفاظت کی جائے گی۔

۷:ملکی سالمیت اور وطن عزیز پاکستان کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گااور مجالس عزا میں ملک عزیز کودرپیش چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ حب الوطنی کو فروغ دیا جائے گا۔

۸:نمائندہ اجلاس دہشتگردوں کے شکار شہدائے ملت باالخصوص فوج اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور آپریشن ضرب عضب کی مکمل تائید و حمایت کرتا ہے

01

 

IMG 5013

 

IMG 5014۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنے والے مذموم عناصر اپنے عزائم میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف ملک کی سیاسی و عسکری قوتوں کی دانشمندانہ حکمت عملی حوصلہ افزا نتائج کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا منفی طاقتوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔پاکستان کی جرات مند افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقا ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔انہوں نے کہا ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے افواج پاک کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوام کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتاخیر کاروائی کرے لیکن اس قانون کو مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہم ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی کے خواہاں ہیں اور اس کے لیے ہماری طرف سے ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا۔لیکن قانون کی آڑ میں زیادتی ناقابل قبول ہے ۔اختیارات کا غیر منصفانہ استعمال معاشرے اور اداروں کو تصادم کی راہ کی طرف لے جاتا ہے۔ہم اس نازک ترین دور میں کسی تصادم کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ حکومت ملک دشمن اور محب وطن قوتوں میں امتیاز کرے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو سیاسی و مذہبی تنظیمیں اس عمل کی حامی ہیں ان کی حب الوطنی ہر طرح کے شکوک و شبہات سے بالاتر ہے۔حکومت دہشت گرد قوتوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قومی اداروں کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت ہر گز نہ دے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج کے طرز عمل میں یکسانیت دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے شرط اول ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک دشمن قوتوں کی سرکوبی کے لیے پوری دیانتداری کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قبلہ اول مسجد الاقصٰی کئی روز سے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنی ہوئی ہے، مسجد کا کمپاؤنڈ میدان جنگ کا سماء پیش کررہاہے، جہاں پر اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شیلنگ اور ربڑکی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اور جس سے کئی فلسطینی مسلمان بچے ، بزرگ اور خواتین زخمی ہو چکے ہیں لیکن عالم اسلام اور اسلام کے ٹھیکیداروں کو کوئی خبر نہیں، قبلہ اول کی بے حرمتی پر عالم اسلام کی یہ بے حسی نہایت ہی افسوسناک ہے،ہمیں چاہیے کی ہم شیعہ سنی سے بالا تر ہو کر قبلہ اول کی حفاظت کے لئے متحد ہوں تاکہ صہونیوں کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے وحدت میڈیا سیل کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان ممالک اگر متحد ہوجائیں تو نہ صرف غاصب صہونیوں کو فلسطین سے باہر نکالا جاسکتا ہے بلکہ اسرائیل کے ناپاک وجود کا بھی باآسانی خاتمہ ممکن ہے۔ لیکن افسوس کی مسلم ممالک خصوصا عرب ممالک آپس میں دست و گریباں ہیں اور مشرق وسطٰی میں موساد اور سی آئی اے کے ایجنڈوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

اگر مسلم ممالک عراق اور شام میں داعش جیسے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوتے اور ان کو کچل دیتے تو آج مشرق وسطٰی میں مسلمانوں کی حالت بہتر ہوتی اور امریکہ و اسرائیل کے عزائم خاک میں مل جاتے جنہوں نے اپنے سیاسی اور اقتصادی مفادات کی تکمیل کے لئے ان دہشت گردوں کو استعمال کر رہے ہیں۔مسلم ممالک کے اختلافات کی اصل جڑ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حوارین ہے لہذٰ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد اور بھائی چارگی کو قائم رکھیں اور آپس میں اختلافات پھیلانے والوں کے چہرہ کو بے نقاب کریں۔

وحدت نیوز (کراچی ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سےبانئِ پاکستان، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ  کی برسی کی مناسبت سےمزارِ قائدؒ پہ ایک وفد کی صورت میں حاضری دی گئی،جسمیں ڈویژنل ممبران، ضلعی انچارج اور یونٹ ممبر خواہران کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی،بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ تحسین و خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور  فاتحہ خوانی کی. جسکے بعد دیگر مزارت، جن میں مادرِ ملت و ہمشیرہِ قائدِ اعظم محترمہ فاطمہ جناحؒ ، شہید ملت لیاقت علی خان و محترمہ رعنا لیاقت علی خان،محترم سردار عبدالرب نشترؒ اورمحترم منورالزماں کے مزار پہ بھی حاضری دی گئی اور تمام شہدائےملت ، بلخصوص بانئِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree