The Latest

وحدت نیوز (سکردو) سیلاب سے تنگ گلگت بلتستان کے عوام پر گندم کی قیمتوں میں اضافہ بڑا ظلم ہے،گندم پر سبسڈی وفاقی حکومت یا کسی جماعت کااحسان نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کا جائز حق ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے وحدت ہاوس میں ڈویژنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے منہ کا نوالہ چھینے کی کوشش میں ہے، ہمارے خدشات درست ثابت ہو گئےہیں ،ن لیگ کی پالیسیاں ہمیشہ ہی انسان کش رہی ہیں،ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات  پر ترجیح دی ہے، گلگت بلتستان کی نو منتخب ن لیگی حکومت گندم کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا گلا کھونٹنے کی کوشش میں مصروف ہے،مجلس وحدت مسلمین کسی صورت اس عوام دشمن سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دے گی،پارٹی کے تینوں اراکین اسمبلی گندم کی قیمتوں میں اضافےکے خلاف شدید احتجاج کریں گےاور عوامی حقوق کا دفاع کریں گے۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری نے حسن ہاوس سکھرمیں ملاقات کیلئے آنےوالے پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے عوام کو ان کے غصب شدہ حقوق دلوانے کیلئے بلدیاتی انتحابات کے میدان کو خالی نہیں چھوڑے گی، سندھ کے محروم عوام کو بااختیار بنانے کیلئے ایم ڈبلیوایم ہم خیال سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے آمادہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ دین دار، با تقویٰ اور قابل امیدوار میدان میں اتارے جائیں تاکہ سندھ کے عوام کوانکے جائز حقوق دلوانے میں معاون ثابت ہو سکیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سے مطلوبہ نتائج اور فیصلہ کن اہداف تب ہی حاصل ہو سکیں گے جب اس قانوں کو سیاسی ضرورتوں سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف دہشت گرد قوتوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔اگر اس قانون کو انتقامی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا تو بہت جلد اس کی افادیت زائل ہو جائے گی۔کراچی سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں جہاں جہاں فوج کی نگرانی میں آپریشن جاری ہیں وہاں وہاں حوصلہ افزا کامیابیاں ہو رہی ہیں لیکن پنجاب کے مختلف اضلاع میں میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی آڑ میں بیلنس پالیسی زور پکڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔حکومت پنجاب دہشت گردوں کے سرپرستوں کو خوش کرنے کے لیے ملت تشیع کے محب وطن گناہ افراد کو گرفتا ر کرنے میں مصروف ہے جو سراسر زیادتی اور پنجاب میں دانستہ طور پر فرقہ واریت پھیلانے کی ایک منظم سازش ہے۔محرم سے قبل ملت تشیع کے افراد کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ عزاداری کو محدود کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں لیکن قانون پر عمل درآمد کے نام پر کسی غیر منصفانہ طرز عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) ن لیگ پنجاب اور گلگت بلتستان میں ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کاروائیوں حد سے آگے نکل چکی ہے،بلدیاتی انتخابات کو محرالحرام میں کرانان لیگ کی بدنیتیاور متعصبانہ سوچ کی عکاسی ہے،مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹکل کونسل کے اجلاس رواں ماہ لاہور میں ہوگا،جس میں اپوزشن جماعتوں سے ہونے والی مذکرات پر غور کیا جائے گا،بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،ہم مظلوموں کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کےسیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ہی پاکستان کی سلامتی و بقا کا ضامن ہے،دشمن قوتیں اس آپریشن کے خلاف اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے متحرک ہیں،پنجاب میں دہشت گردوں کے سہولت کار اور ہمدروں کیخلاف آپریشن کی بجائے دہشت گرد مخالف قوتوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹے ایف آئی آرمیں نام پنجاب کابینہ میں شامل تکفیریوں کے ہمدرد وزیر کے ایماء پر شامل کیا گیا،اس کا ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں،انہوں نے کہا پاک چائنہ اقتصادی راہ داری منصوبہ ملکی ترقی میں شہ رگ کے مانند ہے،اس کے خلاف اندرونی یا بیرونی ہر سازش کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے قوم کا ہر فرد آمدہ و تیار ہیں،ریاستی اداروں کی تقدس کے خلاف بولنے والوں کا بروقت محاسبہ ضروری ہے،کراچی میں قیام امن کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں تاہم کالعدم شدت پسند جماعتوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

وحدت نیوز (سرگودھا) مسلم لیگ نواز کی پنجاب حکومت کی جانب سے ملت جعفریہ بالخصوص مجلس وحدت مسلمین کے خلاف ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال جاری ہے،گذشتہ دنوں پنجاب پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے رہنما راجہ امجد کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، بلاجواز گرفتاری کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے راجہ امجد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ایم ڈبلیوایم سرگودھا میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پنجاب حکومت کی ایماءپر بے گناہ رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے علامہ باقر شیرازی نے تنظیمی عہدیداران اور معززین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ ایم پی اے آغارضا جیسے باصلاحیت افراد کے مطالعاتی دورہ امریکہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم و دیگر برادارن کیلئے انتہائی مفید و بارآور ثابت ہوگی۔جس طرح مثبت انداز میں آغا رضا نے امریکہ میں کوئٹہ کے مسائل کو وہاں کے پاکستانی عوام اور مومنین کیلئے اجاگرکیا اس کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ آغا رضا نے ویڈیوکانفرنسز سمیت دیگر مٹینگوں میں اپنے کارکردگی اور لوگوں کے مسائل کو وہاں مقیم پاکستانیوں کیلئے احسن طریقے سے پیش کیا ۔ جس کو امریکی عوام اور وہاں مقیم پاکستانی عوام میں کافی پذیرائی ملی ہے،جس کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں، کوئٹہ کے مومنین کے مسائل کے حل میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دہانیاں کراچکے ہیں اور وہاں مقیم پاکستانی عوام آغا رضا پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مختلف علاقوں ، شہروں میں کوئٹہ کے عوام مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے مدعو کررہے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین آغارضا کے دن رات کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آغارضا کوئٹہ عوام کے مسائل کی حل کیلئے اپنی کاوشوں کو دن رات جاری رکھتے ہوئے عوام کی بہتری ، ترقی کیلئے کام کرتے رہینگے۔

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان کا دفاع عزیز تر ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔دفاع پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پاک جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کی عزت و ناموس پر کوئی آنچ آنے نہیں دیا۔آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اور ہماری مسلح افواج پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے روندنے کی اہلیت رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار رکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک غیرت مندوں کا ہے اور ہمارے غیرت مند جوان دملک کے اندر اور سرحدوں پر دہشت گردوں کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار ہے۔یوم دفاع کے موقع پر ہم تمام اہل وطن کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ استحکام پاکستان اور دفاع پاکستان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور دہشت گردوں اور سرحد پار سے دراندازی کرنے والے لومڑیوں کو بھرپور جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کے خانوادوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کے پاک لہو نے اس سرزمین کی آبیاری کرکے ملک و قوم کا مستقبل روشن و تابناک اور اس ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) شاہراہ قراقرم اور لالو سر کے بعد ضلع غذ ر میں سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس دہشت گرد وں کا پولیس چوکی پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔گلگت چترال شاہراہ جس پر سفر پرامن تھا اب دہشت گردوں کے حملے نے اس شاہراہ کو بھی غیر محفوظ بنادیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حساس نوعیت کے واقعے کے بعد انتظامیہ کی آنکھیں کھلنی چاہئیں اور ضلع غذر میں فوری آپریشن شروع کیا جائے۔ ضلع غذر میں اس سے پہلے بھی اغوا اور قتل کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے اور آج سیکورٹی فورسز کی وردی میں خود پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ایسا لگ رہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد وں نے اس علاقے کا رخ کیا ہوا ہے جس کا ہم عرصہ دراز سے حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن حکومت ہمارے ان خدشات کو مسلسل نظر انداز کرتی رہی ہے۔حالیہ واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم دہشت گردی ہے جس نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس کو یرغمال کرکے سرکاری اسلحہ چھین لیا جو کہ ایک خطرناک سگنل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعے کو سنجیدہ لیکر کاروائی کرے اور ملحقہ علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کرے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ میڈکس انٹرنیشنل (آئی ایم آئی )کے اشتراک سے ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی فری ویکسینیشن مہم کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل کرلیا گیاہے، ضلعی سیکریٹری فلاح وبہبود سید اسد علی زیدی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ جعفرطیار سوسائٹی ، کھرکھراپار اور بن قاسم ٹاون میں 1000سے زائد افراد کو بلاتفریق رنگ ونسل ، مسلک وزبان ومکان ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی فری ویکسینیشن لگائی گئی،واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس سے بچائو کی ویکسینیشن تین مراحل میں لگائی جاتی ہے اس حوالے سے پہلی ڈوزماہ مارچ دوسری ماہ مئی اور تیسری اورآخری ماہ اگست کے اختتام پر لگائی گئی ہے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) وحدت ہائوس حیدرآباد سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمیں ضلع حیدرآباد مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ 6 ستمبر بہادری اور شجاعت کا دن ہے جس نے ملک ور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور دشمن کے ناکام عزائم کو خاک میں ملادیا،6ستمبریومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال اِن شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جا تا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لئے عظیم قربانیاں دیں ۔یومِ دفاعِ پاکستان اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ اگر ہم ایمان ،اتحاد اور نظم جیسی اعلیٰ خصوصیات اپنے اندر سمو لیں جو بانیء پاکستان قائد اعظم کے رہنما اصول تھے تو کوئی بھی جارح ہمارے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ستمبر 1965ء وہ دن ہے جب عددی برتری کے زعم میں مبتلا ہمارے دشمن نے پاکستان کو محکوم بنانے کی کوشش کی اور پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کے عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اسکے منصوبے خاک میں ملا دئیے۔دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کو دیکھ کر یومِ دفاع کے موقع پر ستمبر 1965کے اْنہی جذبوں اور ولولوں کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree