The Latest
وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کا پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 19-2016،مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی آغامنور جعفری سمیت اراکین ضلعی شوریٰ اجلاس میں شریک تھے، اراکین شوریٰ نے حق رائے استعمال کرتے ہوئےآئندہ تین سال کیلئے مولانا سیف علی ڈومکی کو ایم ڈبلیوایم ضلع جیکب آبادکا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سیدعلی حسین نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ سولجر بازار میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں Kالیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ایک طرف تو شہر پہلے ہی پانی بحران کا شکار ہے تو ساتھ ساتھ Kالیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا دیا ہے شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے اوپر سے Kالیکٹرک رہی سہی کثر بھی نکال رہی ہے، اور کراچی کے مختلف آبادی پر مشتمل علاقوں جن میں شاہ فیصل کالونی ،ملیر، لانڈھی ،کورنگی، سرجانی، نار تھ کراچی ،محمود آباد ، گولیمارو دیگر شامل ہیں جن میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ Kالیکٹرک کی من مانیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں بجلی نہ دینے پربھی صارفین پر اضافی بلز تھوپنا Kالیکٹرک کی جانب سے شہر میں بھتہ خوری کاجدید انداز متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے پیچھے سیاسی مفادات کی بھی بڑی وابسطگی شامل ہے اگر رمضان المبارک میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جار ی رہا توشدید احتجاج کریں گے علی حسین نقوی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ Kالیکٹرک کی بے جا زیادتیوں سے عوام کو نجات دلائیں اور کراچی میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت اضافی بللنگ کا سختی سے نوٹس لیں۔وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کرے تاکہ حقیقی جہوریت اور ملکی ترقی کا پیہ چل پڑے ۔
وحدت نیوز (لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے استقبال ماہ مبارک رمضان اور ہفتہ تکریم مساجد کے عنوان سے اسلام پورہ مسجد میں پروگرام منعقد ہوا جس میں مرکزی رہنماؤں سمیت یوتھ اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی. حجتہ السلام و المسلمین مبارک موسوی نے اسلام پورہ لاہور کے مومنین کو بھوک ہڑتال تحریک کے اسباب اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور ناصر ملت کا پیغام مومنین تک پہنچایا. ان کے ہمراہ مرکزی یوتھ سیکرٹریم مولانا ڈاکٹر محمد یونس بھی موجود تھے. پروگرام کے اختتام پر مرکزی رہنماؤں کی سرپرستی میں یوتھ کے جوانوں اور مومنین کی مدد سے پوری مسجد کی صفائی کی گئی. مومنین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے. اسے ہر مسجد میں اجراء ہونا چاہئے. بچوں بوڑھوں جوانوں اور علماء کی اس مہم میں شرکت دیدنی تھی. اس مہم کے دوران ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جنہیں اگر صحیح معنوں میں ہائی لائٹ کیا جائے تو پاکستان کے اندر ایک ثقافتی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار ہو سکتا ہے. اس موقع پر مرکزی سیکرٹری یوتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بھر میں یوتھ کے جوانوں کو چاہئے کہ اس ثقافت کو عام کریں. اپنے اپنے محلوں کی مسجدوں کو آباد کریں اور اس طرح کی اکٹوٹیز کے ذریعے مساجد کی آبادکاری میں اپنا حصہ ڈالیں اور فرصتوں کو ہاتھ سے جانے نہ دیں.
وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کا پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 19-2016،مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی سلیم صدیقی سمیت اراکین ضلعی شوریٰ اجلاس میں شریک تھے، اراکین شوریٰ نے حق رائے استعمال کرتے ہوئےآئندہ تین سال کیلئے سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ کو ایم ڈبلیوایم ضلع بھکر کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع ہٹیاں بالا کا تنظیمی اجلاس ، اجلاس میں ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور ریاستی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے خصوصی شرکت کی ، علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین ہٹیاں بالا کے عہدیداران اور اراکین ضلعی شوریٰ اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے اختتام پر اراکین شوریٰ نے کثرت رائے سے سید افتخار حسین کاظمی کو آئندہ تین سال کے لیے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا، ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مملکت خداداد میں امن و سکون کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، مظلومیت کی حمایتی جماعت کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے ، کیوں کہ اس کا ایجنڈا مظلوم کی نصرت ہے ، جس کا عملی ثبوت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی 13مئی سے تاحال جاری بھوک ہڑتال ہے ، قیادت خود میدان میں اتری اور ظالم کو للکارا، دہشتگردوں کا پاکستان نہیں قائد اعظم کا پاکستان چاہیے ، وہ پاکستان کہ جس میں قتل غارت گری عام ہو ، لوٹ کا بازار گرم ہو ، وحشی درندے آزاد ہوں ، اور مظلوم پر جبر کی انتہاء کر دی جائے ، ایسا پاکستان نہیں چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم و اقبال کا پاکستان چاہیے کہ جس میں شیعہ، سنی، ہندو ، سکھ ، عیسائی سب امن و سکون سے رہتے ہیں ، ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر شہری کے جان و مال کی حفاظت کرے ، اگر نہیں کر سکتی تو کوئی اخلاقی ، قانونی و آئینی جواز نہیں کہ وہ حکمرانی کریں ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ آل شیعہ پارٹیز نے 22دن بھوک ہڑتال جاری رہنے کے باوجود حکومت کے متوجہ نہ ہونے کی بنا پر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ، ملک کے کونے کونے سے قافلے اسلام آباد کی جانب جائیں گے ، ہم شیعان حیدر کرار ظلم کے خلاف آگے بڑھیں گے ، اس وقت گھروں کو نہیں لوٹیں گے جب تک کہ ظالموں سے حساب نہ لے لیں ، حکومت کو اب قاتلوں کی گرفتاری ، پنجاب میں بانیان مجالس پر ایف آئی آرز کے خاتمے ، عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں ، زمینوں پر ناجائز قبضوں سمیت اپنی بے حسی کا حساب بھی دینا ہو گا، ہمیں نہ ڈرایا جا سکتا ہے نہ دھمکایا جا سکتا ہے ، نہ خریدا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے ، میدان میں ہیں مطالبات پر عملدرآمد ہونے کے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے ، مطالبات جائز اور قابل عمل ہیں ، ہر باشعور جو پاکستان کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتا ہے اس نے مانا ہے ۔
وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید فرمان شاہ کا پلیجانی کا دورہ جہاں خاصخیلی برادری کے طرف سے ان کا استقبال کیا گیا اوران کے اعزازمیں تقریب منعقد کی گئی،اہل سنت برداران کے زمینوں پرمخالفین کے طرف سےقبضہ کیا گیا تھا ، اس معاملے میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علام اختر حسین شریعتی، سید فرمان شاہ ودیگر ساتھیوں نے مصالحانہ کردار ادا کیا اور اہل سنت برادارن کے حق میں فیصلہ محفوظ ہوا، فیصلے میں کامیابی کی خوشی میں اہل سنت براداران کی جانب سے ایم ڈبلیوایم رہنمائوں نے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید فرمان شاہ کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد وبھائ چارے کی خواہاں ہے، اسلام آباد میں قائد وحدت علامہ ناصرعباس جعفری کی ایک ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کسی ایک خاص مسلک کے حقوق کی بحالی کیلئے نہیں بلکہ بیس کروڑ پاکستانیوں کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیئے ہے ، ہم اپنے قائدین کے حکم پر عید کے بعد لانگ مارچ کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، کارکنان بھرپور تیاری کریں ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے 25 ویں روز بھی احتجاجی کیمپ میں مختلف جماعتوں کے وفود اورعمائدین کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری رہا۔احتجاجی کیمپ کے شرکا ء نے علامہ ناصر عباس جعفری کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کے وقار اور سربلندی کے لیے ان کے جدوجہد کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری لفظوں سے لکھا جائے گا۔علامہ ناصرعباس نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کو بچانے کے لیے ظلم کے خلاف جدوجہد کا درس ہمیں دین اسلام سے ملتا ہے۔ظلم کے خلاف خاموش رہنا غیر اسلامی اور دین محمد ی سے متصادم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں دو طاقتیں برسرپیکار ہیں ۔ایک طاقتیں ظالموں کی اور دوسری مظلوموں کی ہے۔ ہم نے ظالم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہنا ہے۔دنیا بھر میں جو جو حکومتیں ظالمین کی تائید کرتی ہیں وہ ظلم کی حکومتیں ہیں۔ان کے خلاف قیام کرنا واجب ہے۔وطن عزیز کو گزشتہ تین دہائیوں سے قاتلوں، ظالموں اور لٹیروں نے یرغمال بنایا ہو ا ہے۔ اس مادر وطن کو ان کے شکنجے سے چھڑانا ہے۔وطن کے ہر وفادار بیٹے اورباشعور شخص کو ایسے عناصر کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی جو قومی مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔اگر آج ہم نے مل کر آواز بلند نہ کی تو آنے والی نسلوں کے مستقبل پر سنگین خطرات منڈلاتے رہیں گے۔یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری کے بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد پاکستان اور یورپ سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں قائدمجلس وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت ملک بھر میں پچاس سے زائد مقامات پر بھوک ہڑتال کیمپ لگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی ریاستوں، ڈیلاس، ہوسٹن اور سیاٹل میں بھی علامہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے دنیا نیوز کے پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کسی بھی سے سیاسی جماعت کے خلاف نہیں اور نہ ہی کسی جماعت کے خلاف پروپیگنڈے پر یقین رکھتی ہے ۔ فاروق ستار کی مجلس وحدت پر بے بنیاد الزام تراشی دراصل اپنے اندر کے چور کو چھپانے کی کوشش ہے ،مجلس وحدت پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کے مطابق انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتی ہے ۔ ہماری جدوجہد پرامن و خوشحال پاکستان کیلئے ہے جس میں محبت ، رواداری اور بھائی چارہ ہو ۔ جہاں نفرت، تشدد ، بھتہ خوری اور قتل عام نہ ہو ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت کے قائدین نے کئی بار ملاقاتوں کیلئے آنیوالے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کو واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اپنی جماعت میں موجود شیعہ مخالف عناصر اور شیعہ قتل عام میں ملوث گروپس کو پارٹی سے نکلیں جس پر ان رہنماوں نے رضامندی کا اظہار بھی کیا تھا ۔مجلس وحدت کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید خرم ذکی کے جنازہ میں متحدہ مخالف نعرہ بازی کا مجلس وحدت سے کوئی تعلق نہیں اور انکی جماعت اسطرح کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرتی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ماہ صیام تذکیہ نفس کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے۔ محض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جا سکتا بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبرو تحمل رواداری، اخوت ،عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔روزہ جسمانی مشقت کانام نہیں ہے بلکہ نفس کی تربیت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔یہ ہمیں تمام اخلاقی و جسمانی برائیوں سے دور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی مناسبت سے دعائیہ محافل اور دیگر تقریبات میں وطن عزیز کے استحکام و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ پاکستان کی خوشحالی کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے تمام ضلعی و صوبائی دفاتر میں ماہ رمضان کے دوران خصوصی تقریب ’’شب دعا‘‘منعقد کرے گی۔جس میں پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے ، قومی سلامتی اور ملک کے استحکام کے لیے نوافل ،تلاوت ،اذکار اور مناجات رات بھر جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران انتظامیہ گراں فروشوں پر بھی کڑی نظر رکھے تاکہ عام آدمی اشیائے خوردو نوش کے حصول میں دشواری سے بچ سکے۔ناجائز منافع خوروں کے لیے فوری طور پر کڑی سزاؤں کا جگہ پر تعین کیا جائے تو عام گزر بسر کرنے والے افراد کو اس ماہ میں جن مشکلات کا سامنا رہتا ہے اس میں یقینی طور پر کمی واقعہ ہو گی۔علامہ احمد اقبال رضوی نے کہ امن و امان کے قیام کے ذمہ دار اداروں کو ملک دشمن عناصر پر بھی گہری نظر رکھنا ہو گی تاکہ وہ شر پسندانہ عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔مساجد ،امام بارگاہوں سمیت تمام مقدسات اور عبادت گاہوں کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔اس سلسلہ میں ذرا بھر غفلت کا مظاہرہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ماہ رمضان کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ قیادت کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دہشت گردی ،حکمرانوں کی رعونت اور لاقانونیت کے خلاف یہ لانگ مارچ وطن عزیز میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ملک میں بسنے والے دیگر مذاہب اور مسالک کے لوگ بھی اس لانگ مارچ کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی 24 بڑی شیعہ تنظیموں کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد بیشتر دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے تاکہ لانگ مارچ کی تیاری موثر اور بھرپور انداز سے کی جائے۔مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی کیمپ اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ہونے والی آل شیعہ کانفرنس میں کراچی ،لاہور،آزاد کشمیر، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان،پارہ چنار، گلت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں علما، شیعہ رہنماوں اور عمائدین کی شرکت نے یہ ثابت کیا ہے کہ شیعہ قوم متحد اور یک زبان ہے۔ ملک میں جاری دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ریاستی جبر اور ظلم و بربریت کے خلاف علامہ ناصر عباس جعفری کے پر امن احتجاج پر حکومت کی طرف سے مکمل بے حسی کے بعد ہمارے پاس لانگ مارچ کے علاوہ کو ئی آپشن موجود نہیں۔اس وقت ملک بھر میں حکومتی ایما پر ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو ملت تشیع کے بے گناہ افراد کے خلاف استعمال کیا جارہا ۔ہمارے علما و ذاکرین پر پابندیاں لگا کر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پارہ چنار اور گلگت بلتستان میں ہمارے لوگوں کو ملکیتی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔پارہ چنار کے محب وطن افراد کی ایف سی کے ہاتھوں شہادت ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔مختلف شعبوں میں موجود ہمارے ماہرین کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں حکومت کی ناک کے نیچے کالعدم جماعتیں اپنی ملک دشمن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن قومی سلامتی کے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ملک میں جاری اس ظلم و بربریت کے خلاف جنگ میں علامہ ناصر عباس تنہا نہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کی ایک بڑی سیاسی و مذہبی تنظیم کے قائد کی بھوک ہڑتال کو آج 24 روزگزر چکے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ملت تشیع کے ساتھ حکومت کا یہ جارحانہ رویہ حکومت کی سیاسی ساکھ کو تباہ کر کے رکھ دے گا۔ملت تشیع کا یہ مشترکہ فیصلہ ہے کہ رمضان کے بعد پاکستان کے ہر شہر میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔ ہمارا یہ لانگ مارچ پاکستان کے اسی ہزار شہدا کے لیے ہے جو حکومتی نا اہلیوں کے باعث دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ہم پاکستان کے بیس کرور عوام کے مستقبل کے تحفظ اور ملک کی سالمیت و بقا کے لیے میدان میں نکلیں گے۔ہم نے دہشت گردوں گروہ سے قائد اقبال کے پاکستان کو آزاد کرانا ہے۔حکومت اورقومی اداروں میں موجود دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے اخراج تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ہماری اس تحریک میں ملت تشیع کے علاوہ شہدا کے خاندان ، سنی اتحاد کونسل کے کارکنان اور دیگر بریلوی جماعتیں بھی شریک ہوں گے۔علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ہمار ے ساتھ اس اس لانگ مارچ میں شیعہ ایکشن کمیٹی پاکستان ،آئی ایس اوپاکستان، ا نجمن دعائے زہرا،انجمن ذوالفقارحیدری،امامیہ جرگہ،تحفظ عزاداری پاکستان،وحدت کونسل پاکستان،تحفظ حقوق جعفریہ پاکستان،شیعہ پولٹیکل پارٹی،جعفریہ سپریم کونسل کشمیر ،امامیہ علما کونسل،شیعہ کانفرنس بلوچستان ،،امامیہ جرگہ کوہاٹ،تحریک القائم،انصار الحسینؑ ،شیعہ شہریان پاکستان سمیت متعدد دیگر مذہبی و سیاسی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔