The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے چنیوٹ کی معروف دینی درسگاہ جامع بعثت اورجھنگ میں شیعہ درسگاہ پر پولیس کے چھاپوں اور قصور میں ملکی تاریخ کے بدترین جنسی زیادتی کے سانحات منظرعام پر آنے کی سخت مذمت کرتے ہوئےاسے قانون و انصاف کی پامالی قرار دیا ہے۔تلاشی کے دوران شیعہ مراکز سے کسی بھی قسم کا غیر قانونی مواد نہ ملنا اس امر کی دلیل ہے کہ یہ محب وطن قوتوں اور امن کی تشہیر کے مراکز ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں پنجاب کے ضلع قصورمیں غیر انسانی اور غیر اخلاقی جرائم کے اندھوناک سانحات نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا ہے، قصور میں جنسی زیادتی کی المناک داستانیں وطن عزیزکے ماتھے پر بدنما داغ بن کر ابھری ہیں ،ملک میں عدل وانصاف کے ناپید ہوجانے کے باعث اس طرح کے سنگین جرائم عام ہوتے جا رہے ہیں جو کہ عالمی سطح پر ملک وقوم کی بدنامی کا باعث ہیں، ان واقعات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور ناقص اطلاعات عیاں ہو گئی ہیں،وفاقی حکومت تعصب کا عینک اتار کرمجرموں اور محب وطن شہریوں میں فرق کرنا سیکھے اور قصور میں حیوانی درندگی کا نشانہ بننے والے بچے اور بچیوں کے اہل خانہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا جانبدارانہ رویہ تعصب پر مبنی ہے۔صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ پنجاب پولیس کو لگام دے۔ملت تشیع کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی بجائے ان عناصر کے خلاف آپریشن کی رفتار کو بڑھایا جائے جو پاکستان کی سلامتی و بقا کے دشمن ہیں۔مذہب کی خدمت کرنے والے دینی اداروں اور کالعدم تنظیموں کے مقاصد کو پروان چڑھانے والے مدارس کو ترازو کے ایک ہی پرلے میں نہ تولا جائے۔دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو ملک دشمن مذموم عناصر تک محدود رہنے دیا جانا چاہیے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے توازن کی پالیسی اختیار کرنا قانونی تقاضوں کے برعکس ہے۔ ملا عمر جیسے دہشت گرد کی ہلاکت کے دو سال بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کے لیے طالبانی فکر کی تشہیر و ترویج کرنے والے اداروں کی نشاندہی کا یہ بہترین موقعہ ہے۔اسلام آباد جیسے حساس شہر میں دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کرنے والے مدارس کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جو داعش کی وحشیانہ کاروائیوں کو برملا اسلام کا نام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملت تشیع کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا یہ سلسلہ فوری بند کیا جائے۔پوری دنیا جانتی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہر پلیٹ فارم پر نظریہ پاکستان کا دفاع کرنے والی ایک محب وطن جماعت ہے ۔تکفیری گروہوں کی ایما پر محب وطن دینی مراکز پر چھاپے مارنے محب وطن طاقتوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے جسے دانشمندی اور سیاسی بصیرت سے ناکام بنایا جائے۔
وحدت نیوز (سیالکوٹ) مجلس وحدت مسلمین سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے زیرِ اہتمام پہلا دیّان امامیہ امتحان منعقدہوا جس میں طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بعد از نماز جمعہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو شیلڈ، سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کے آرگنائزر ایڈووکیٹ ارتضیٰ شیرازی (سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ،پسرور) کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اس مشن کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیالکوٹ کابینہ کے سیکرٹری جنرل آغا قیصر نواز، سید عامر علی نقوی (سیکرٹری میڈیا ) اور سید صدا حسین شاہ صاحب نے خصوصی شرکت کی۔آغا قیصر نواز نے اختتامیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے جو کہ باب العلم کے پیروکار ہیں یہی ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ہمیشہ کی طرح مجلس وحدت مسلمین دیگر قومعماری کے کاموں کی طرح تعلیم کے شعبہ میں بھی ہر طرح کے وسائل کا استعمال بھر پور بروئے کار لاتے ہوئے ان بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے تحت بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)پیر انصرفرید چشتی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئےمعتدل شیعہ سنی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، وطن عزیز تاریخ کے ناذک ترین دور سے گزر رہا ہے، شیعہ سنی عوام متحد ہوکرافواج پاکستان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں،اس سرزمین پر شیعہ بھی مظلوم ہیں اور سنی بھی ، علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں استعمار مخالف قائد تھے، انہوں نے ضیائی آمریت کا مقابلہ جواں مردی اور شجاعت سے کیا،علامہ عارف حسین الحسینی اور مولانا عبدالستارخان نیازی کے نیک مشن کی تکمیل کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور جمیعت علمائے پاکستان متحد ہیں ۔
وحدت نیوز(گلگت) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں غیر تسلی بخش ہیں، حکومت سلیکٹڈ علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کو مکمل نظر انداز کر رہی ہے۔ تقریباً تمام علاقوں میں واٹر چینلز سیلابی ریلی کی وجہ سے متاثر ہوچکے ہیں اور فصلوں کی تباہی کے خوف سے زمیندار اپنی مدد آپ کے تحت واٹر چینلز کی بحالی کے کام میں لگے ہیں۔ بروقت حکومتی اقدامات نہ ہوئے تو غریب زمینداروں کی فصلیں تباہ ہوسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے متاثرہ علاقوں کے تفصیلی دورے کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو دیئے گئے راشن کو بھی صحیح تقسیم کرنے سے قاصر رہی ہے اور بہت سے علاقوں کے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ بلاتفریق تمام متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم اور امدادی کارروائیوں کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کہیں پر بھی کسی قسم کی امدادی کارروائی نظر نہیں آ رہی ہے اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے 100 دنوں میں تبدیلی تبدیلی کا نعرہ سوائے فریب کے کچھ نہیں، لیگی حکومت کے پاس کوئی جامع حکمت عملی موجود نہیں، صرف زبانی جمع خرچ پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور اگر مخصوص علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں رہنماوُں اور علمائے کرام نے پرہجوم پریس کانفرنس کی، جس میں علامہ سید حسین نجفی سربراہ مدارس جعفریہ پاکستان اور رہنما ایم ڈبلیوایم ، علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ ملک مظہر، علامہ حسنین عارف، علامہ ناظم رضا عترتی، علامہ حسن ہمدانی، سید اسد عباس نقوی، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی، شیخ عمران علی اور آغا نقی مہدی شریک ہوئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور مدارس جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید حسین نجفی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید قائد کی ستائیسویں برسی کل اسلام آباد میں بھرپور طریقہ سے منائی جائے گی، جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ برسی میں شرکت کے لئے ابھی سے محبان اہلبیت کا دارالحکومت پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ لاہور سے درجنوں بسوں پر مشتمل قافلے آج اس اہم کانفرنس اور برسی میں شرکت کے لئے روانہ ہون گے، اس دن کو منانے کا مقصد جہاں شہید عارف حسینی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، وہیں ان کی سوچ، فکر اور ان کے فلسفہ کو زندہ رکھنا بھی ہے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے دفتر تشریف لائے۔ وفد میں جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان و رکن پنجاب اسمبلی آغا سید مشہدی، حافظ احمد رضا اور سردار محمد خان لغاری شامل تھے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے اتحاد بین المسلمین پر بات ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ شیعہ سنی متحد ہوکر اسلام اور پاکستان کی نجات کیلئے اقدامات کریں۔ مزید یہ کہ عوامی جدوجہد کہ ذریعے دہشتگردی کی روک تهام اور دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن علامہ ولایت حسین جعفری اور ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات کامران حیدر بهی موجود تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کا اجلاس اسلام آباد میں علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی زیرصدارت ہوا، جس میں شوریٰ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ شبیر بخاری سمیت چاروں صوبوں سے سیکرٹری جنرل شریک تھے۔ اجلاس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر تہور حیدری بھی شریک تھے۔ اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ شوریٰ عالی کے اجلاس میں سابق تنظیمی فیصلوں کی روشنی میں مرکزی کابینہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وحدت نیوز(کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے رہنماء ڈاکٹر کاظم سلیم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی فوٹو سیشن سے نہیں بلکہ عملی اقدام سے ممکن ہوگا، پورا کھرمنگ اس وقت شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے ابتک سینکڑون ایکڑ زمینیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں لیکن حکمران طبقہ فوٹو سیشن کے علاوہ متاثرین کی بحالی میں ابتک عملی طور پر ناکام ہیں۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ڈاکٹر کاظم سلیم نے طولتی میں سیلاب سے متائثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہون نے مزید کہا حکمرانون نے سیلابی نقصانات کے حوالے سے بحالی کی کوششوں کو صرف چند مخصوص علاقوں تک محدود کر کے اپنا کردار مشکوک بنا لیا ہے کیونکہ وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلٰی سمیت تمام سرکاری شخصیات نے صرف مخصوص علاقون کا دورہ کر کے ان شکوک و شبہاب کو تقویت دی ہے کہ نون لیگ صرف ایک خاص طبقہ فکر کی جماعت ہے اور شاید اسی وجہ سے کھرمنگ کا علاقہ حکومت کی ترجیحات میں بھی شامل نہیں ہے۔ ڈاکٹر کاظم سلیم نے مقامی انتظامیہ پر زور دیا کہ سیلاب کے متائثرین تک ریلیف کی تقسیم کیلئے مقامی عمائدین پر مشتمل قابل عمل میکانیزم ترتیب دیں کیونکہ ماضی میں ایسے تمام امدادی ریلیف مسحقین کی بجائے سیاسی کارندے ھڑپ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مشکلات کی اس گھڑی میں قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور ہم اپنی تابندہ روایات کے مطابق مشکل وقتون میں قوم کو کبھی تنھا نہیں چھوڑے گی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی، چیئرمین محمدحسن پروانہ، پی ٹی آئی کھرمنگ کے رہنما راجہ علیشاہ اور چیرمین محمد رضا بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مجلس وحدت ،مسلمین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا، وہ قوتیں جو اسلام ناب سے خائف تھیں، انہوں نے ہمارے عظیم قائد کو ہم سے چھین لیا، شہید قائد نے اس امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایا۔ تہور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں، ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ ظہیر الحسن نقوی، سربراہ ولایت ٹی وی اور چیئرمین المصطفیٰ ٹرسٹ امریکہ نے مجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستائیسویں برسی کے لئے آئے عاشقان شہید قائد کو سلام پیش کرتا ہوں، لوگ سوشل میڈیا اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے اپنے بزرگوں کو بھول جاتے ہیں لیکن ستائیس سال بعد بھی ہمارے جوانوں سے شہید قائد کو یاد رکھا۔ آج شہید قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے بیداری امت کانفرنس میں امت مسلمہ کو بیدار کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ وحدت المومنین شہید کی خواہش تھی، آج شہید کی خواہش کو علامہ ناصر عباس نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ ہماری قوم نے ریاست پاکستان کے خلاف آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا، مظلومیت کے باوجود ہم اپنی مظلومیت کا اظہار نہ کر سکے۔ یوم القدس کے موقع پر تین تین جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ آج ہمیں وحدت کی ضرورت ہے۔ اس پاک سرزمین سے ناپاک لوگوں کا خاتمہ شروع ہو گیا ہے اسے روکا نہ جائے۔ جو دہشت گرد ہے جس لباس میں بھی ہے اس کے خلاف آپریشن کیا جائے، خبردار دہشت گردوں کے آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ہماری قوم کے خلاف اقدامات نہ کئے جائیں۔ ہم کبھی بھی اپنے حق کے لئے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ چونکہ دہشت گردی کے خلاف پہلا اقدام حسین ابن علی (ع) نے کیا، حسین کے ننھے اصغر (ع) نے کیا۔