The Latest

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے دہشت گردی کے خلاف جاری مجموعی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ان کا کسی دین و مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔یہ ملک دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں اور مذہب کے نام پر قتل و غارت کر کے دین اسلام کے احکامات کی صریحاََ نفی کر رہے ہیں۔پوری قوم کا یہ مطالبہ ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے اور ان کی کمین گاہوں کو ملیامیٹ کرنے تک آپریشن کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہیے ۔ مظفر گڑھ میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز اور پولیس کی کامیاب کاروائی قابل ستائش ہے۔کالعدم تنظیم کے ان دہشت گردوں کے ہاتھ سینکڑوں بے گناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے تھے۔ان مذموم عناصر کی ہلاکت وطن عزیز کے امن کے لیے نیک شگون ہے۔دہشت گردوں کی مالی و فکری معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی بھرپوراور فوری ایکشن کی اشد ضرورت ہے۔جب تک دہشت گرد ساز فیکٹریاں بند نہیں ہوتیں تب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔

علامہ مختار امامی نے حکومت اور افواج پاک سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کریں تاکہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو اور ارض پاک پر بسنے والے پُر امن زندگی گزار سکیں، ان کا کہناتھا سندھ حکومت بھی دہشتگردو کے خلاف اپنی رفتار میں تیزی لائے،ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ہم نے بارہا سندھ حکومت کی توجہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود کالعدم جماعتوں کے تکفیری مراکز اور ان کی ہاتھوں قبضہ کی گئی سرکاری اراضی کی جانب مبذول کروائی لیکن سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس کے خلاف کوئی ٹھوس اور موثرکاروائی اب تک دیکھنے میں نہیں آئی،ہم کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہیں وہ سندھ کے امن پسند عوام کو دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ؒ

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضاکے خصوصی فنڈ سے حلقہ نمبر15کے محلہ صاحب الزمان (عج)میں میٹھے پانی کی فراہمی منصوبے پر کام آغا ز کردیا گیاہے ، ترقیاتی کام کی نگرانی ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کے رہنما سید یوسف آغا کررہے ہیں ، اس سلسلے میں پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے پر کام کے آغاز کے بعد علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، علاقہ مکینوں نے ان کے دیرینہ پانی کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ اور عملی اقدامات کرنے پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے ۹ اگست برشی شہید قائد کے حوالے سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی باتقویٰ اور مجاہد انسان تھے جنہوں نے اپنے وجود سے دین کی حفاظت کی اور ملت تشیع پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ شہید قائدپاکستان کے مظلوم عوام کے سیاسی اور اجتماعی مسائل حل کرنے میں میں اس قدر آگے جاچکے تھے کہ انکی مینار پاکستان کی خطاب سے عالم کفر میں زلزلہ آیا، امریکہ اور اسرائیل سمیت ہر طاغوت انکے طاغوت شکن دورس اور خطاب سے اس قدر خوف زدہ تھے کہ انھوں نے علامہ عارف حسین کو شہید کیا، دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان کو شہید کرکے ان کے فکر کو ختم کر دینگے مگر عالم اسلام کے دشمن یہ سن لیں ابھی فرزند حسینی زندہ ہے اور وہ شہید کے مشن کو اپنے خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ۹ اگست کو انکے روح سے تجدید عہد کرنا، حقیقت میں شہادت کے درجے پر فائز ہونے کے برابر ہے، لہذا تمام عاشقان راہ ولایت کو چاہیے کہ وہ شہید قائد کے فکر کو زندہ رکھیں اور ان کی روح سے تجدید عہد کے لئے ۹ اگست کے بیداری امت کنونشن کو کامیاب بنائیں۔

وحدت نیوز (کراچی) الیکشن کور کمیٹی کراچی ڈویژن کےممبراور سیکریٹری امور سیاسیات  سید علی حسین کا سکریٹری امورسیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ عبداللہ مطہری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے ایوب گوٹھ کا دورہ جہاں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے پروگرام سیاسی شعور آگاہی کی دوسری نشست کا اہتمام کیا گیا تھا. اس موقع پر سکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ سینٹرل برادر زین رضا اور سکریٹری سیاسیات ڈسٹرکٹ سینٹرل ثمر زیدی کے علاوہ ضلعی رہنماوں اور کارکنان کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی، معزز مہمانان گرامی نے کارکنان و عوام سے اجتماعی وسیاسی شعور کی بلندی اور آگہی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی بعد ازاں شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے شیعہ، سنی کو متحد ہونا ہوگا، خوشنودی خدا حاصل کرکے ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں، سیرت محمد (ص) و آل محمد (ص) پر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنماء سید اقبال حسین شاہ کی رسم قل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں درپیش مسائل کی اصل وجہ احکامات خداوندی سے دوری ہے، اسلام ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے، رسول خدا (ص) کی شفاعت حاصل کرنے کیلئے ہمیں پہلے اپنے گھروں میں حقیقی اسلام نافذ کرنا ہوگا، دشمن نے شیعہ، سنی کو تقسیم کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن علمائے حق نے دشمن کی ان تمام تر سازشوں کو اتحاد و وحدت کا درس دیتے ہوئے ناکام بنادیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم شیعہ، سنی وحدت کو فروغ دیں، گلی، محلوں میں ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں، اسی وحدت کے ذریعے ہی ہم ملک کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور سینیئر رہنماء علامہ شبیر میثمی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید حسنین گردیزی اور مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں طرفین میں طے پایا ہے کہ توہین آمیز اور منفی باتوں سے مکمل طور پر اظہار لاتعلقی کرتے ہیں، صرف آفیشل آئی ڈیز اور پیجز ہی جماعتی موقف کہلائے گا۔ ایسی تمام سوشل میڈیا آئی ڈیز اور پیجز جو باہمی وحدت کو ختم کرنے میں مصروف ہیں، سے اظہار لاتعلقی کرتے ہیں اور منفی باتوں کی مذمت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں استحکام پاکستان، اتحاد بین المسلمین اور تشیع کی داخلی وحدت کو ترجیح دی جائیگی۔ دونوں جماعتوں کے اداروں کی تائید سے دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور مشترکہ نکات پر کام کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر عید کی مناسبت سے اہم ملاقات کی تھی، یہ ملاقات اسی کا تسلسل ہے۔

وحدت نیوز (بیروت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سربراہ امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اتحاد علماء مقاومت کے زیر اہتمام ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی اور کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ 28، 29 جولائی کو ہونے والی اس کانفرنس میں ایشیاء ، افریقہ اور یورپ سمیت 55 ممالک کے سنی شیعہ علماء نے شرکت کی۔ پاکستان سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے کی ان کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی ، جماعت اسلامی کے سابق ممبر پارلیمنٹ جناب مظفر احمد ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری برادر صابر کربلائی نے شرکت کی۔

کانفرس کی افتتاحی تقریب سے اتحاد علماء مقاومت کے رئیس علامہ مفتی شیخ ماہر حمود، مجمع تقریب بین المذاہب اسلامیہ کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ شیخ محسن الاراکی اور حزب اللہ کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے "صیہونی ایجنڈے کی تکمیل میں فتنہ تکفیریت کا کردار" کے موضوع پر مکالمہ پیشن کیا ۔ جس کا اردو ترجمہ بعد میں نشر کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ اعجاز بہشتی نے سرگودھامیں ضلعی شوریٰ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے ملک کے کونے کونے میں لبیک یا حسین ؑ کے نعرے کو اس انداز میں بلند کیا کہ زمانے کے طاغوت جنرل ذضیاء الحق کی نیند اڑ گئی۔ وہ عارف زمان، وہ بابصیرت ، وہ شجاع، وہ جذبہ شہادت سے سر شار، وہ مجاہد ، وہ وارث کربلا تھے، جس نے پاکستان کے مظلوم عوام کی قیادت کی اور اسی راستے میں جام شہادت نوش کیا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ ۹ اگست کو اسلام آباد میں انکی برسی منانا حقیقت میں فریضہ حج و عمرہ ہے اس لیے روایات میں شہید کے قبر پر جانا اور انکی مقصد کو زندہ رکھنے والوں کو حج اور عمرے کا ثواب بیان کیا ہے اور قیامت کے دن شہداء کے ساتھ محشور ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین حقیقت میں شہید عارف حسین الحسینی کی خواب ہے جو اس مظلوم قائد کے مقصد کی تکمیل کرے گی، لہذا تمام ذمہ داران اور کارنوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور شہید قائد کے مشن کو جاری رکھیں۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت سید انیس عباس زیدی منعقد ہوا اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کی بناء پر بھارے کے ساتھ دو اور دو چار کی طرح دو ٹوک الفاظ میں بات نہیں کررہے اور آئے روز بھارت کی ریاستی دہشت گردی آبی جارحیت اور کنٹرول لائن پر بدمعاشی بڑھتی جارہی ہے عوام حکمرانوں کی غفلت کے سبب بھارتی جارحیت کا شکار ہورہے ہیں ہمیں انڈیا کے ساتھ دوٹوک موقف اپنا کر اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا اسی طرح کشمیر کے ایشو پر بھی ہمارا عالمی رائے کو ہموار کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوچکا ہے ہمیں اقوام متحدہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی سفارتی تعلقات کی بناء پر کشمیر کے معاملہ کو حل کروانا چاہتے ہیں اور انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمیں آبی جارحیت کے حوالے سے بھی بھارت کے ساتھ بات کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی حوالے سے بھارت سیلابی شکل میں پانی کو جاری نہ کرے اگر حکمران ان نکات کی طرف متوجہ نہ ہوئے تو پاکستان کے عوام کو بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بدنام زمانہ دھشت گردملک اسحاق کی۱۳ ساتھیوں سمیت ہلاکت پر پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ، جنہوں نے معصوم انسانوں کا خون بہایااور ریاستی اداروں پر حملے کئے، اعلیٰ عدالتوں کے ججز کو دھمکیاں دیں۔ ان مجرموں کے خلاف آپریشن پوری قوم کا متفقہ مطالبہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب کا آغاز کرکے جنرل راحیل شریف نے ملک و قوم کو فتنہ خوارج سے بچالیا ہے۔ قومی تنصیبات اور بچوں کے اسکولوں پر حملہ کرنے والے دھشت گردوں کے خلاف آپریشن پرآج پوری قوم متحد ہے۔ مجرموں کا عبرتناک انجام دیکھ کر یہ ثابت ہو گیا کہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جبکہ دھشت گردوں کے وکیل اور حامی سر عام نفرت انگیز سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،ان کے خلاف بھی فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ نسل کشی میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے۔ ملک کو دھشت گردی اور منافرت سے پاک کرنے کی مہم میں پوری قوم ،حکومت اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہی دھشت گردوں کے ہاتھوں اب تلک ستر ہزار معصوم شہری قتل ہوچکے ہیں، جن کا قصاص لئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree