The Latest

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین ملت کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے کوہاٹ کے بے گناہ اسیروں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھے گی، اور کوہاٹ کے اسیروں کی رہائی کے لئے تمام قانونی راستوں پر چل کر لواحقین اور قوم بنگش کو ان کا جائز حق دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے چکر کوٹ کوہاٹ میں علماء اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شروع دن سے اس سلسلہ میں ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔ علماء اور عمائدین قوم بنگش کے بھی بہت مشکور ہیں جنہوں نے اس سلسلہ میں ہر ممکنہ تعاون کیا۔ انتظامیہ سے بھی یہ توقع ہے کہ پولیس جھوٹی ایف آئی آر واپس لے اور پر امن شہریوں کو قید و تنگ کرنے کی بجائے دہشت گردوں کو لگام دیں اور کوہاٹ کے امن کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں کا مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما شیخ زاہد فیاض و دیگر رہنماوُں سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی نوجوانوں کی جدوجہد انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابات میں دھاندلی کے اعتراف کے بعد اب یہ حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے شہداء ماڈل ٹاوُن کی دیت کی باتیں پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، کبھی بھی شہداء کے خون سے یہ قوم غداری نہیں کریگی، قاتلوں کو آئین اور قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلومین کے حامی جماعت ہے، پاکستان کے غریب عوام نے ان حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے اور انشااللہ بہت جلد اس فرسودہ نظام کا خاتمہ اور عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا۔ اس موقعے پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما سید حسین زیدی، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی اور شیخ عمران علی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ شیخ باقر النمر کی اسلام اور شیعہ و سنی وحدت کے لئے عظیم خدمات ہیں اور وہ ایک علمی شخصیت اور حقیقی عارف و زاہد انسان ہیں۔ سعودی عرب میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا وہ اپنا دینی اور شرعی وظیفہ سمجھتے تھے اور اختلاف رائے اور آزاد اظہار رائے کے لئے عالمی تسلیم شدہ حق سے علامہ باقر النمر کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔ وہ سعودی عرب سمیت لاکھوں مسلمانوں کے روحانی اور مذہبی پیشوا ہیں۔ سعودی حکمران عالمی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے باقرالنمر کو رہا کریں۔ ان کا ٹرائل جانبدرانہ اور انتہائی غیر منصفانہ ہوا ہے، جس کی کوئی آئینی حقیقت نہیں، ان کو سزائے موت سنانا دراصل انسانی حقوق کا قتل ہے۔ شیخ باقر النمر نے ہمیشہ تشدد کو حرام قرار دیا ہے لیکن آمر حکمران انہیں جینے کا حق دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں۔ ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اگر شیخ باقر النمر کو عدالتی قتل کا شکار کیا گیا تو سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں شدید عوامی ردعمل سامنے آئیگا۔ سعودی حکمران اپنے لئے گہرا گڑھا کھود رہے ہیں، جس میں ہرحال میں ان کو گرنا ہوگا۔ شیخ باقرالنمر کا قتل صرف اسرائیل اور امریکہ کی ضرورت پر ہوسکتا ہے جو سعودی عرب پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے عالمی اثرات سے سعودی عرب محفوظ نہیں رہ سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین اقوام متحدہ سے لے کر تمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دستیاب فورمز تک اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرے گی۔

وحد ت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے آیت اللہ باقرالنمر کو پھانسی کی سزا افسوسناک اور حددرجہ تکلیف دہ ہے۔ سعودی حکومت ہمیشہ سے اسلام دشمنی اور امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی کے لیے فعال رہی ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہوں کی سیاہ کاریاں ناقابل بیان حد تک شرمناک ہیں۔ یہ حکومت کبھی لبنان کے مظلوموں کے خلاف اسرائیل کی حمایت کے لیے کمر بستہ ہوتا ہے تو کبھی فلسطینی مظلوموں کے خلاف اور کبھی بدنام زمانہ تنظیم داعش کے لیے پشتی بان ثابت ہوتا ہے۔ اس حکومت سے نیک اور خیر کی توقع عبث ہے۔ آیت اللہ باقرالنمر کو حق گوئی اور حقوق مانگنے کی سزا دی جا رہی ہے، انکا جرم حقیقی اسلام کی اتباع اور امریکی اسلام کی مخالفت کرنا ہے۔ انہیں کم و بیش دو سال سے پابند سلاسل کیا گیا انہیں اذیتیں دی گئیں اور اب پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ سعودی عرب میں ان ظالم بادشاہوں کے نظریئے کے علاوہ کوئی اور نظریہ رکھنا اور کسی اور مسلک کی اتباع جرم ہے۔ ہزاروں شیعہ افراد مختلف جیلوں میں اس لیے پابند سلاسل ہیں کیونکہ وہ انکے مسلک سے تعلق نہیں رکھتے اور متشدد امریکائی اسلام کے تابع نہیں۔ سعودی حکومت آیت اللہ نمر کو پھانسی دے کر عوامی بیداری کو روکنا چاہتی ہے جو کہ ان کی بھول ہے کیونکہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں، ظالم سعودی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انکی حکومت کے ٹوٹنے اور بکھرنے کی آوازیں سعودی عرب کی جیلوں میں موجود ہزاروں بے گناہوں کی ہتھکڑیوں سے آرہی ہیں۔ سعودی عرب میں عوامی بیداری کو کوئی بھی نہیں روک سکتی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کردہ ایک بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ صو بے اور خصو صا کوئٹہ شہر میں ایک منظم سا زش کے تحت فر قہ واریت کو ہو ا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ عوام کے درمیان فر قے اور مسلک کی بنیا د پر کوئی تفریق نہیں اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور روا داری سے رہنا چا ہتے ہیں جو ان شر پسند عنا صر سے ہضم نہیں ہو رہی اور وہ مختلف طریقوں سے عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوششوں میں مصر وف ہیں جس کی حا لیہ مثا ل شہر کے مختلف علاقوں میں ایک خا ص مسلک کو نشا نہ بناتے ہوئے تکفیری نعروں پر مبنی وال چا کنگ ہے جبکہ حکومت اور انتظا میہ ان سا رے چیزوں کو آرام سے بیٹھ کر دیکھ رہی ہے اور سا زشی عنا صر شہر کی دیوا روں کو اس طر ح کی وال چا کنگ سے بھر رہی ہیں۔ یہاں یہ با ت قا بل ستا ئش ہے کہ کچھ علاقوں کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت وال چاکنگ کو مٹایا ہے جو اس با ت کی نشا ندہی کر تی ہے کہ شہر کے عوام کسی طر ح بھی فر قہ وا ریت پھیلانے والے ان سازشی اور انتہا پسند عنا صر کے حق میں نہیں ہے اور تما م مسالک اور مذا ہب کا احترام کرتے ہوئے امن اور بھائی چا رے کے ساتھ زند گی گزا رنا چا ہتے ہیں ۔انہوں نے  حکومت سے مطا لبہ کیا گیا ہے کہ شہر کی دیواروں کو اس طر ح کی وال چا کنگ سے پاک کرتے ہوئے ایسے عنا صر کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے تاکہ شہر میں امن اور بھائی چا رے کی فضا ء کو فر وغ دیا جا سکے ۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) دربار شاہ حسین شیرازی تحصیل پرو آ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید غدیر سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ رسول خدا(ص) نے اپنی ملکوتی لسان اور وحی الہی کی زبان سے ہر مناسب لمحہ و لحظہ میں عظمت و حقانیت اہل بیت (ع) کے ساتھ ساتھ امیر مومنان (ع) کی امامت کی تلقین کی۔ اسلامی معاشرے اور صحابہ کے جھرمٹ میں امیر مومنان (ع) کی حقانیت کی تاکید فرماتے رہے اور رسول خدا(ص) کے اہل بیت (ع) عصمت کے بارے میں دستورات ذاتی نہیں بلکہ الہی تھے۔ تحریک کربلا کی طرف اشارہ اور زمین و زمان کی دشمنی کے باوجود کربلا کی نہضت کا زندہ و جاوید ہونا حقانیت امام مظلوم (ع) کی دلیل ہے۔ اللہ کی رضا اور اس کے دین کو بچانے کی خاطر اس قربانی کے فلسفہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اور ان اہداف کی جانب توجہ ضروری ہے کہ جن کی خاطر گھرانہ اہل بیت نے عصر کے پست ترین انسانوں کے ہاتھوں مصائب برداشت کیں۔

وحدت نیوز (لاہور) آج لاہور میں شاہ جہاں ہوٹل میں 40 سے زائد شیعہ جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھر میں شیعہ نسل کشی کے واقعات اور پنجاب میں شیعیان حیدر کرار کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ان تمام جماعتوں پر مشتمل ایک غیر سیاسی اور پاکستان میں اہل تشیع کے حقوق کے تحفظ کے لئے فورم ’’متحدہ شیعہ محاذ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سید شاکر حسین نقوی کو تمام جماعتوں کے اتفاق سے کنویئنر منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں علامہ مشتاق جعفری، علامہ وقارالحسنین نقوی، سید شاکر حسین، سید خرم عباس نقوی، سید پیر نوبہار شاہ، الحاج حیدر علی مرزا، آغا زاہد حسین سمیت دیگر رہنماوُں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب اور ضلعی مساجد کمیٹی میں اہل تشیع کی تعداد کو بریلوی اور دیوبندی مسالک کے مقابلے میں نصف کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور محکمہ اوقاف کے اس عمل کو اہل تشیع کو دوسرے درجے کا شہری قرار دینے کی سازش سے تعبیر کیا گیا۔

 

متحدہ شیعہ محاذ نے مطالبہ کیا کہ محکمہ اوقاف اپنے اس غیر منصفانہ اقدام کو فوراً واپس لے بصورت دیگر عدالتی، عوامی احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آنیوالے محرم الحرام میں کسی قسم کی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور علما ء و ذاکرین پر بے جا پابندیوں کو بھی موجودہ حکمرانوں کی شیعہ دشمنی سمجھتے ہوئے مسترد کر دینگے۔ عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرینگے۔ اجلاس میں صوبائی و وفاقی حکومت سمیت ریاستی اداروں، افواج پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کالعدم جماعتوں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روکے۔ پنجاب، کراچی، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شیعہ نسل کشی میں ملوث جماعت لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ جواب نئے نام اہل سنت والجماعت یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جو مذہب کے نام پر داعش عالمی دہشت گردوں کے ایجنڈے پر نفرت اور فرقہ واریت پھیلا کر فسادات اور قتال کرانے میں مصروف ہیں ان کی پشت پناہی حکومت کے کچھ سابق اور موجودہ وزراء کر رہے ہیں ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ معاشرے کو ان شدت پسندوں سے پاک کیا جائے۔

 

اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ معروف شیعہ عالم دین علامہ غلام رضا نقوی کے مقدمات کی سماعت فوری شروع کرے اور اُن کیخلاف بے بنیاد مقدمات کو فوری طور پر ختم کر کے اُنہیں فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں ریاستی اداروں، افواج پاکستان، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ان دہشت گردوں کی سرپرست جماعتوں اور ان کے سربراہان، مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق اور وفاق المدارس کے رہنما حنیف جالندھری جو کہ قیام پاکستان کے وقت علمائے ہند کیساتھ مل کر قیام پاکستان کی مخالفت کرتے رہے کو انڈر آبزرویشن رکھا جائے یہی شخصیات ان دہشت گردوں کی سیاسی، مالی پشت پناہی کرتے ہیں جو امت مسلمہ میں نفاق کا باعث بن رہا ہے، ہم آج متنبہ کرتے ہیں کہ انہی شخصیات کے ایما پر انہی دہشت گرد جماعتوں کے دہشت گرد ایک گروہ جو جلد ہی خوارج کی جماعت ’’داعش‘‘ کے قیام کا اعلان پاکستان میں بھی کرنے والے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) این اے 149ملتان کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے آزاد اُمیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو ٹیلی فون کامیاب کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ ملک محمد عامر ڈاگر کا کہنا تھا کہ میری جیت سے واضح ہو گیا ہے کہ داغی کون ہے اور باغی کون؟ میری جیت میں ملت جعفریہ کا ایک اہم کردار ہے۔ میرے حلقہ میں موجود ملت جعفریہ نے مجھے سپورٹ کیا جس کا میں ہمیشہ مشکور وممنون رہوں گا۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ میرے دروازے پہلے بھی آپ کے لیے کھلے تھے اور اب کھلے ہوں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے اس موقع پر ملک عامر ڈوگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ آپ اس حلقے کی عوام کی آواز بنیں گے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں تعمیری کاموں کے فروغ سے معاشرے میں پیدا ہونے والے بے شمار مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور اجتماعی شادیوں جیسے پروگراموں کے انعقاد کا براہ راست فائدہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو ہوگا۔ اجتماعی شادیوں کی کاوش بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس سے معاشرے میں تیزی سے فروغ پانے والی بےجا رسم و رواج اور ایسے رجحانات جسکا ہماری ثقافت اور روایات سے کوئی تعلق نہیں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں جوانوں کیلئے شادی بہت دشوار بنا دی گئی ہے۔ ان بےجا رسومات کیلئے امکانات کی جمع آوری کرتے کرتے عمریں گزر جاتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہےکہ رسول (ص) کی سُنت کو اس قدر آسان اور سادہ بنایا جائے تاکہ ہر جوان بغیر کسی مشکل کے اس سُنت پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے ایک ذمے دار فرد کی صورت میں سامنے آئے۔ معاشرے کو ایسے برائیوں سے پاک رکھا جا سکے جو جوانوں کی بروقت شادیاں نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن آج چھٹی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرنے میں کامیاب ہوئی، جس میں اہل سنت برادران کے جوڑے بھی شامل تھے، شیعہ سنی جوڑوں کی اجتماعی شادیوں نے اتحاد بین المسلمین کی اعلیٰ  مثال قائم کردی ہے۔

 

تقریب میں نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ اتنی پروقار شادیوں کی تقریب میں شریک ہوئی ہوں۔ جس میں شیعہ سُنی مسلک سے تعلق رکھنے والے جوڑے موجود ہے اور مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ حقیقی رشتہ ہے جو کوئٹہ میں بسنے والی اقوام کے درمیان سالوں سے موجود رہا ہے۔ جسکا عملی مظاہرہ آج کی اس اجتماعی شادی کی تقریب میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس پر میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں، اراکین اور خصوصاً ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا صاحب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت یہاں کے عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کو ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ شادی رسول (ص) گرامی اسلام کی سُنت ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی نسل کی بقاء کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے معاشرے کے ہر فرد کو دعوت دی کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالے تاکہ ہم معاشرے میں مزید مثبت اور تعمیری کام کرسکیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت کی جانب سے ’’ شہدائے راہ ولایت کانفرنس ‘‘ سادات کالونی انچولی کے امروہہ گراؤنڈ میں 18اکتوبر 2014ع بروز ہفتہ بعد نمازمغربین منعقد ہوگی اوراس یادگارعوامی اجتماع سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،دیگر علمائے کرام و ذاکرین عظام کے علاوہ شہداء کے خانوادگان کے افراد بھی خطاب فرمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت شیعہ نسل کشی کے خلاف اپنی پالیسی اور حکمت عملی کا اعلان بھی کرے گی۔ کراچی پریس کلب میں اس پریس کانفرنس میں مولانا علی انور،اصغر زیدی ا وردیگررہنما بھی موجود تھے۔

 

 علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ یہ کانفرنس ایام عید سعید غدیر اور عید مباہلہ کے ایام میں منعقد کی جارہی ہے جس کی تاریخی اہمیت ہے۔ جنہوں نے پیغام غدیر و مباہلہ کی راہ میں جان دی وہ شہدائے راہ غدیر و مباہلہ ہیں یعنی شہدائے را ہ ولایت۔نجران کے عیسائیوں نے مباہلہ کے انجام سے ڈر کر حق کا اعتراف کرلیا تھا۔لیکن آج راہ ولایت کے دشمن تکفیری دہشت گرد مباہلہ کے قائل ہی نہیں حالانکہ یہ سنت رسول اکرم (ص) ہے۔اور تکفیریوں کی جانب سے شیعہ نسل کشی راہ ولایت کے پیروکاروں ملت پاکستان کو جس راہ پر چلنے کی سزا دی جارہی ہے۔اسلام کے اصولوں کے مطابق صاحبان ولایت بندوں یعنی یعنی اولیائے خدا میں سر فہرست انبیاء و اہلبیت اطہار علیہم السلام ہیں۔پھر دیگر بزرگان جو ان کی نیابت کی وجہ سے اولیائے خدا ہیں۔ان اولیائے خدا کی سیرت عملی کو ہی ہم راہ ولایت قرار دیتے ہیں۔رضائے خدا اور الہی پیغام کی تبلیغ و ترویج کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نار نمرود میں جانے پر بھی خوف نہیں کھاتے۔بدر و احد و خندق سمیت کتنے ہی محاذوں پہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی امت کے لئے ایک راہ متعین کی۔یہی راہ ولایت جس کی اگلی سمت یوم غدیر خم خود پیامبر اعظم (ص) نے متعین کی اور پھر یہی راہ مدینہ و کوفہ و کربلا و خراسان سمیت پوری دنیا میں پھیلتی چلی گئی۔ہم اسی عظیم راہ ولایت کے راہی ہیں۔کلمہ توحید کی دنیا پر حکمرانی کے ہدف تک پہنچنے کی الٰہی راہ ہی راہ ولایت ہے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ راہ ولایت کے عاشقان،جو وقت سے پہلے ہم سے چھین لئے گئے، آج بھی ہم انہیں اپنے درمیان زندہ پاتے ہیں۔ہم ایک قدردان ملت ہیں۔بے مثل سالار علامہ عارف حسین الحسینی سے لے کرڈاکٹر محمد علی نقوی شہید تک، شہید مظفر کرمانی و علامہ حسن ترابی سے لے کر سبط جعفر، علامہ آفتاب حیدر جعفری اور سعید حیدر زیدی تک ، ان کے درمیان اور بعد میں اب تک شیعہ نسل کشی کے اس جاری سلسلے کا ہدف راہ ولایت کے پیروکاروں کو اس مقدس راہ پر چلتے رہنے کی آخری سزا ہے تاکہ وہ اس راہ پر چلنے کے لئے زندہ ہی نہیں رہے۔لیکن دشمنان خدا کو معلوم نہیں کہ شہدائے اسلام ناب محمدی، کشتہ راہ ولایت ، کے مقدس لہو کے ہر قطرے سے مزید اہل ولایت جنم لیتے ہیں اور شہداء کی سیرت عملی ان میں منعکس ہوتی ہے اور وہ مجسم شہداء بن کر اس راہ پر اپنا سفر جاری رکھتے ہیں۔ آپ دیکھیں کہ پاراچنار سے کوئٹہ تک راہ ولایت کے پیروکاروں کو امام رضا علیہ السلام و بی بی معصومہ قم کے حرمین مطہر کی زیارت پر جاتے ہوئے یا آتے ہوئے شہید کردیا جاتا ہے لیکن عشاق کا یہ قافلہ آج بھی بے خطر آتش نمرود میں کود پڑنے والے عشق ولایت کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔مساجد و امام بارگاہوں کو ہمارے خون سے رنگین کردیا گیا ، خود کش بمباروں کے ذریعے ہمارے پرخچے اڑا دیئے گئے لیکن سیرت میثم تمار زندہ رہی ، ہمارے سوختہ و پامال لاشوں نے بھی عشق اہلبیت نبوۃ کی گواہی دی۔ ہم ہی وہ امت ہیں کہ جس نے مدینہ منورہ میں سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مٹی کے کچے گھر میں قائم مرکز ولایت سے تمسک رکھا۔اور یہ تمسک آج تک قائم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ اسی تمسک کا صدقہ ہے کہ عدیل عباس اور حیدر عباس جیسے نوجوان یہ کہہ کر اس راہ ولایت پر ثابت قدم رہے کہ کیا ہماری جان فرزند سیدہ امام حسین(ع) سے زیادہ اہم ہے کہ جان جانے کے خوف سے ڈریں۔ معصوم بچے اور خواتین آج بھی رسم اصغر و سکینہ و اہل حرم کی استقامت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔اہل ولایت کی اس بے مثال و لازوال حیات ابدی کا حق ہے کہ ان کی یاد معاشرے میں زندہ رکھی جائے۔کیونکہ شہدائے راہ خدا شہدائے راہ ولایت کی یاد کو زندہ رکھنا بھی شہادت سے کمتر نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے غدیر و مباہلہ کے ایام میں ان مقدس ہستیوں کو یاد رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree