The Latest

وحدت نیوز (صحبت پور) مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان ضلع صحبت پور کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح مرکزی سیکریٹری تنظیم برادر یعقوب حسینی نے کیا ۔جبکہ تقریب کے مہمان خاص صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برادر یعقوب حسینی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم کے کارکن لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔کیونکہ یہی انبیائے کرام ؑ کی سیرت رہی ہے انہوں نے کہا کہ صحبت پور ضلعی ہیڈ کواٹر ہے مگر اسکے باوجود یہاں کے عوام کو صحت کی سہولیات حاصل نہیں۔ انہوں نے صحبت پور اسپتال کے انچارج ڈاکٹر برکت علی ، ڈاکٹر محمد عارف اور ڈاکٹر غلام یاسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ،جنہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے سلسلے میں بھر پور تعاون کیا ۔ اس موقع پر دوسوچھیالیس مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت دوائیاں دی گئیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا ہے اور ملتان جلسے میں ہونے والی کارکنان کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ علامہ ناصرعباس جعفری نے ملتان انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی کی بھی شدید مذمت کی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف کی جانب سے ملتان میں تاریخ ساز جلسہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملک کو جلد غیر مقبول وزیراعظم سے نجات ملے گی، موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے علامہ ناصر عباس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ملتان میں پنجاب انتظامیہ کی طرف سے ہونے والے ظلم کیخلاف عوامی سطح پر آواز اٹھائے گی۔ وائس چئیرمین تحریک انصاف نے پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی طرف فیصل آباد میں ہونے والے جلسے کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان, پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل، مسلم لیگ قاف کے رہنماوں نے چنیوٹ میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ اکتوبر کو فیصل آباد کا جلسہ ثابت کریگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، حکومت ناکام ہو چکی اور بادشاہوں کیخلاف عوامی نفرت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب کوئی وزیر عوامی اجتماعات میں شرکت تک نہیں کرتا۔ رہنماوں نے کہا کہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے، پہلے حکمرانوں نے سیلاب میں نااہلی دکھائی اور اب بھارتی دھمکیوں پر وزیر اعظم خاموش ہیں، موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، گو نواز گو کا نعرہ اب پاکستانی عوام کا ہر دل عزیز نعرہ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر عباس شیرازی، حامد رضا اور دیگر رہنماوں نے چنیوٹ میں عوامی رابطہ مہم کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

 

 ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ جلسہ کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اس موقع پر حامد رضا کا کہنا تھا کہ دھوبی گھاٹ میں عوام کا سمندر ہوگا اور گراونڈ کو لوگوں سے بھر دیں گے۔ اس اجتماع میں شیعہ سنی سب موجود ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ اکتوبر ثابت کریگا کہ فیصل آباد میں عوام کی اکثریت انقلاب کے ساتھ ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ یہ اجتماع فقط فیصل آباد اور چنیوٹ کے لوگوں پر مشتمل ہوگا۔ آئندہ کا لائحہ عمل اتوار کے روز جلسہ عام میں کرینگے۔ حکمرانوں کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ استعفیٰ دیکر ملک کی جان چھوڑ دیں۔ رہنماوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی فیصل آباد اور چنیوٹ میں داخلے پر پابندی کی بھی مذمت کی اور اسے حکومت کی بھکلاہٹ قرار دیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ علامہ ناصر عباس جعفری کو دنیا کی کوئی طاقت اتوار کے روز جلسے میں شرکت سے نہیں روک سکتی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی فیصل آباد اور چنیوٹ میں داخلے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پابندی کالعدم اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی الیاس چنیوٹی کے کہنے پر لگائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اتوار کے روز دھوبی گھاٹ ہونے والے جلسے عام میں شرکت کرنی ہے، جلسے عام سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین حامد رضا نے بھی خطاب کرنا ہے۔ یہ جلسہ تینوں جماعتوں کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ پابندی نقص امن کا بہانہ بنا کر عائد کی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب بھر میں حکومت مخالف ہونے والے جلسوں سے خوفزدہ ہے، اس لئے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب علامہ ناصر عباس جعفری نے ہر صورت فیصل آباد جلسہ میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس کی کال پر ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے عنوان سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج سے علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ اشفاق مطہری اور ایڈوکیٹ رحمان رضا نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھارت مردہ باد کے نعرے بلند کئے اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور پاکستانی حدود میں گولہ باری کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جارحیت پر نواز حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، جس ملک کے حکمران اپنے ملک کی سلامتی کیلئے اپنے لب ہلانا تک گوارہ نہ کریں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر نریندر مودی کی والدہ کو ساڑھی کا تحفہ بھیجنے کے بجائے ہزاروں کشمیری شہداء کی ماؤں اور بہنوں کے دکھوں کا مداوا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا، ایسا شخص جسے اپنے ملک سے زیادہ اپنے تجارتی مراسم کی فکر ہو اسے اس ملک کے اقتدار سے الگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) ہراموش روڈ پر مسافر گاڑی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے اسے حادثہ قرار دینا دہشت گردوں کے آگے حکومت کا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔وزارت داخلہ سے بار بار پیشگی اطلاع کے باوجود مقامی انتظامیہ سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات سے قاصر رہی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے اور ملامت سے بچنے کی خاطر دہشت گردی کی اس واردات کو حادثہ قرار دے رہی ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی اور غلام عباس سیکرٹری سیاسیات نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو واقعے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے مقام سے راتوں رات تمام شواہد کو مٹایا گیااور عجلت میں رات کے تیسرے پہر پریس کانفرنس کرکے اسے حادثہ قرار دینے سے علاقے کے عوام میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے اور انتظامیہ کے اس اقدام سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے ذمہ داران کی طرف سے جس جانبداری مظاہر ہ کیا جارہا ہے اس سے یوں لگ رہا ہے کہ انہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ کے ذمہ دار میڈیا پر آکر شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے معافی مانگ لیں اور ان کے زخموں پر نمک پاشی کی بجائے اس بردلانہ کاروائی کے میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کر دہ بیان کے مطا بق ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمدر ضا نے ایک وفد کے ہمراہ ارباب عمر فاروق کاسی سے اُن کے رہا ئش گاہ ارباب ہاوس میں ملاقات کی وفد میں سیکریٹری جنرل کوئٹہ عبا س علی ، کونسلر کربلائی رجب علی اور دوسرے اراکین شامل تھے وفد نے اربا ب عبدالظاہرکاسی کی واپسی پر اُن کے بیٹے کو مبا رک با د پیش کی ایم پی اے سید محمد رضا نے اُن سے با ت کر تے ہوئے کہایہ خبر سُن کر ہمیں بہت خو شی ہوئی اور یہ ہمارے لئے بھی بہت خوشی کی با ت ہے کہ ہما رے صو بے کی ایک بزرگ سیا سی اور قبا ئلی شخصیت اغوا ء ہونے کے ایک سا ل بات با حفاظت اپنے گھر واپس آگئے ہیں ۔

 

انہوں نے مذید کہاکہ اربا ب عبدل الظا ہر کی با حفا ظت گھر واپسی کیلئے جن جن لوگو ں نے کوششیں کی ہے وہ قابل ستا ئش ہے لیکن ٖضر ورت اس امر کی کہ ایسے اقدامات کئے جا ئے کہ آئندہ اس طر ح کاکوئی وا قعہ رونما نا ہوسکے اور اسکی روک تھام کیلئے حکومت کو ایک مر بود حکمت عملی پر کام کرنے کی ضر ورت ہے کیونکہ یہ اللہ تعالی کا بڑا کرم ہے کہ اربا ب صاحب بخیر و عا فیت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہے ورنہ اس شہر میں ایسے بے شما ر واقعات پیش آئے ہے جس میں اغوا ء کاروں نے مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اغوا ء کرنے کے بعد اُن سے تا وان کی رقم کی وصولی کے بعد اُن کی زندگی کا بھی خا تمہ کیا جس میں ہزارہ اور شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدا د موجود ہے جن کو اغواء کاروں نے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا اور اُن کی لاش کسی صحرا میں پھینک کر خود آرام سے فرا ر ہوتے رہیں۔ حکومت کو چا ہےئے کہ ایسے اغوا ء کار گروپس کا سراغ لگا کر اُن کے نیٹ ورک کا مکمل صفا یا کیا جا ئے تاکہ مستقبل میں کسی بھی شخص اور اس کی فیملی کو اس کرب کی صورت حا ل سے نا گزرنا پڑے جس سے پچھلے ایک سا ل سے اربا ب عبد الظا ہر اور اُن کی فیملی گزر رہی تھی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہیئے کہ جنگی جنون خطے کی عوام کے مفاد میں نہیں ۔ بھارت اور پاکستان کی عوام کے درمیان جنگ اور عداوت کے بجائے ایک دوسرے کے احترام اور برابری پر مبنی تعلقات ہوں تو بہتر ہے۔ ستر سالہ عداوت کا بھارت کو کیا فائدہ ملا؟ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ بھارتی جارحیت نواز حکومت کی قومی سیاسی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی مضموم سازش ہے،انہوں نے عید کے روز پاکستان کے حدود میں امریکی ڈرون حملوں کوا فسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ کی جارحیت کسی طور قبول نہیں۔پاکستان کو امریکہ کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ حکمران امریکہ کی غلامی کا طوق اپنی گردن سے اتاردیں۔

 

انہوں نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں شیعہ ، سنی ، دیوبندی،بریلوی غرض ہر کوئی ماراجا رہا ہے۔ہم رنگ ، نسل اور فرقے کی تفریق سے بالاتر ہو کر کراچی میں دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ڈیڑھ سال تک آپریشن کے نام پر کراچی میں ڈرامہ رچایا گیا۔ مگر آج بھی کراچی پر دہشت گردوں کا راج ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے آخر دہشت گردوں کے سامنے اتنے بے بس کیوں ہیں ؟ مصلحتوں سے بالاتر ہو کر دہشت گردوں کے خلاف اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام پہ یہ واضح کیا جائے کہ یہ دہشت گرد کون ہیں ؟ اور انہیں کون سے مقتدر افراد یا اداروں کی سرپرستی حاصل ہے؟اور انہیں سرمایہ کہا ں سے ملتا ہے ؟

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر میں روز جمعہ کو ،یوم دفاع وطن ،کے طور پر منا یاملک بھر کی مساجد میں علمائے کرام نے جمعہ کے خطبوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور پاکستان میں ملی وحدت پر گفتگو کی لاہور میں جامعہ مسجد سمن آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید امتیاز کاظمی نے کہا کہ مادر وطن کاتحفظ ہم پر فرض ہے اس مشکل گھڑی میں ہمیں وطن کے دفاع اور دشمن کیخلاف میدان میں نکلنے کو تیار رہنا ہو گا دشمن کی سازش ہے کہ ہمیں آپس میں لڑا کر وہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپیں لیکن ہمیں تمام اختلافات بھلا کر ہمارے اصل دشمن کیخلاف متحد رہنا ہے انشااللہ ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کیخلاف لڑینگے اور ارض پاک کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے ویلنشیا ٹاوُن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا موثر جواب دینا ہوگا نریندر مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اوراس دشمن سے خیر کی توقع نہیں انشااللہ ہمارے شہداء کے خون کا حساب بھارتیوں کو دینا ہوگا ہم دفاع وطن کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئمہ کرام نے جمعہ کے خطبوں میں دفاع وطن ایک ملی قومی اور دینی فریضہ پر گفتگو کی۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاک فوج کے صبر کا مزید امتحان نہ لے، حکومت پاکستان فوری طور پر اس سلسلے کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کرے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر حکومت پاکستان کا کوئی ٹھوس ایکشن نہ لینا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کئی روز سے مسلسل پاکستانیوں کو شہید کر رہا ہے جبکہ نواز شریف نریندر مودی کیلئے تحائف بھجوانے میں مصروف ہیں، نواز حکومت اپنی تمام تر توانائیاں اپنی بادشاہت بچانے میں صرف کر رہی ہے، اسے ملکی و قومی ایشوز میں کوئی دلچسپی نہیں، عدیل عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطہ کا تھانیدار بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، نواز شریف اپنی بادشاہت کو بچانے سے توجہ ہٹا کر بھارتی جارحیت کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree