The Latest

mwm flag 300x200وحدت نیوز (لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں علامہ عبدالخالق اسدی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں صوبائی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سید اسد عباس نقوی ڈپٹی سیکرٹری پنجاب،سید مْسرت حسین کاظمی سیکرٹری فلاح بہبود پنجاب،سید انیس عباس زیدی سیکرٹری تعلیم پنجاب،مظاہر شگری سیکرٹری اطلاعات پنجاب کا اعلان کیا گیا باقی شعبوں کے مسؤلین کا اعلان ضلعی تنظیم نو کے مکمل ہونے پر کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب میں علامہ عبدالخالق اسدی نے کراچی اور خیبر پختونخواہ میں امن عامہ کی روز بہ روز بگڑتی ہوئی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرودں کے سامنے بانگ وبلند دعوں سے اقتدار حاصل کرنے والے صوبائی و وفاقی حکمران بے بس اور لاچار دکھائی دے رہے ہیں۔عوام پر ایک طرف مہنگائی کا پہاڑ توڑا گیا ہے تو دوسری طرف دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔

پاکستان کے مخلص ہمسایہ ممالک ایران،اور چین کو چھوڑ کر ملک دشمن شیطانی طاقتوں امریکہ اور اْس کے حواریوں کے خوشنودی کیلئے بھارت جیسے دشمن ملک سے بجلی درآمد کرنے کا معاہدہ ملکی غیرت کا سودا کرنے کے مترادف ہے جس کا ہر فورم پر مذمت اوراحتجاج کیا جائے گا۔

00 muqtadaوحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے معروف شیعہ انقلابی رہنما سید مقتدیٰ الصدر نے شام میں دہشت گردوں کی ہرزہ سرائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے القاعدہ کے تکفیری دہشت گردوں کے سرغنہ ایمن الظواہری کو خبردار کرتے ہوئے نتیجہ خیز وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد شام میں دہشت گردانہ کاروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کریں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ مخالف مجاہد شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے القاعدہ کے تکفیری دہشت گردوں کے سربراہ ایمن الظواہری کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں سنی مسلمانوں اور علویوں کا قتل عام بند کریں اور ان کو پہلے کی طرح آپس میں پر امن طریقے سے زندگیاں بسر کرنے دیں۔

 

سید مقتدیٰ الصدر نے القاعدہ کی جانب سے شام میں معصوم شہریوں کے قتل عام پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہیں اور القاعدہ کے تکفیری دہشت گرد اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں القاعدہ کے تکفیری دہشت گرد ایمن الظواہری نے بیان میں کہا تھا کہ شام میں موجود النصرۃ فرنٹ القاعدہ کی ایک آزاد شاخ ہے، جو کہ شام میں معصوم انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

pc hassan quettaوحدت نیوز (کوئٹہ) ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاوس کوئٹہ میں پر حجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہم  اُن مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرنا چاہتے ہیں جو مسلسل دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ۔خاص طور پر ویمن یونیورسٹی میں قوم کی بیٹیوں پر ہونے والا شرمناک حملہ اور اسکے بعد ہسپتال میں دہشت گردی کی کاروائی ان سانحات میں شہید اور زخمی ہونے والی ویمن یونیورسٹی بے گناہ طالبات ،ایف ،سی اور پولیس کے بہادر سپاہیوں کے شہادت ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی شہادت اور انسانیت کی خدمت گزار مظلوم نرسیزکی شہادت اور پوری قوم خاص طور پر ان کے ورثاء کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اس سانحہ میں زخمی ہونے والے صحافی اور تمام دیگر افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور سانحہ کے زخمیوں کے جلد از جلد شفا یابی کیلئے دعا گو ہے۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ ہاشم موسوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور دہگر بھی موجود تھے ۔

 اس وقت ملک عزیز پاکستان کا ہرشہر با لخصوص کوئٹہ ،کراچی اور پشاور استعماری قوتوں کے سازشوں کے نشانے پر ہے جسے شکست دینے میں اتحاد ،اتفاق اور عمل کی ضرورت ہے دہشت گردی جہاں کسی اور جس شکل میں ہوں اسکی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ عملاً اسکے خلاف برسر پیکار میدان عمل میں سب کو مل کر آنا چاہئے ورنہ قلیل دہشت گرد گروہ سب کو نقصان پہچائے گا۔

 حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے لہذا ان اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے میں دہشت گردوں کو تلاش کر کے انکے بلوں میں اسے مارنا ہوگا یا قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا بہ صورت دیگر وہ اپنے اوپر اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہے۔

مجلس وحدت مسلمین ملک عزیز پاکستان اور اس میں بسنے والے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والی عوام کی سلامتی کیلئے ہر طبقے کے محب وطن اور درد مند رہنماؤں اور جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گی اور بھائی چارے اور اخوت کا پیغام دے گی۔

 بلوچستان کے عوام جو برسوں سے محرومیوں کا شکار ہیں یہاں کے بے شمار لوگ لاپتہ ہیں اور اب تک ایک بڑی تعداد میں مسخ شدہ لاشیں یہاں کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہیں ۔تمام حکومتیں زبانی دعوئے تو کرتی ہیں مگر امن و امان دینے میں مکمل ناکام رہی ہیں۔جب تک عوام کو امن ا نصاف عملی طور پر نظر نہیں آئیگا ہماری سلامتی کو خطرات لا حق رہینگے۔ ہمارا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جو نہایت ذمہ داری سے حقائق عوام تک پہچا رہا ہے۔ہمیں امید ہے کو وہ دہشتگرد عناصر کی حوصلہ شکنی کرے گااور انہیں بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہماری تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل ہے کہ وہ اشتعال انگیز تقریریں کرنے کے بجائے لوگوں کو صحراب اور منبر سے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیں۔ اور اس بحران کے دور میں اپنی تاریخی ذمہ داری ادا کریں۔

 bahadurوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ ضلع بدین کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مولانا بہادر علی میمن کودوبارہ آئندہ تین سال کیلئے نیا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس ضلعی دفتر  میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے اراکین نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا مختار احمد امامی اورصوبائی سیکریٹری امورتنظیم سازی یعقوب حسینی نے الیکشن کی نگرانی کی۔پہلے مرحلے کی رائے شماری کے بعد زہیر عباس حیدری، مولانا بہادر علی میمن کے نام سامنے آئے جب کے دوسرے اور حتمی انتخابی مرحلے کے بعدضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سےمولانا بہادر علی میمن کو مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کا نیا میر کاررواں منتخب کرلیا۔

صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا مختار امامی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا بہادر علی میمن سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

quetta visitوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی اور ضلعی سیکرٹری محمد یونس جعفری نے کوئٹہ میں ہزارہ قبائل کے عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کوئٹہ کے حالات اور ہزارہ اہل تشیع کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 علامہ حسن ظفر نقوی نے کوئٹہ میں گزشتہ دونوں طالبات کی بس اور اسپتال میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے دورے کے دوسرے روز مجلس عزاء سے بھی خطاب کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

mwm pak flagوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ترجمان نے مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں ہونے والے خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں اراکین اسمبلی محفوظ نہ ہوں، وہاں عوام کو جان و مال کا تحفظ کیسے حاصل ہوسکتا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مردان خودکش حملہ نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشتگرد جب چاہیں اور جسے چاہیں نشانہ بناسکتے ہیں۔

 ترجمان نے ایم پی عمران مہمند سمیت 28 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشتگردوں کے ہاتھوں کوئی بھی محفوظ نہیں، اب ملک کے تمام طبقات کو یک زباں ہوکر دہشتگردوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی صوبائی حکومت امن و امان کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کرے۔ تحریک انصاف کی سربراہی میں قائم مخلوط حکومت کو الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

mwm logoوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و مرکزی سیاسی کونسل کے رکن سید اسد عباس نقوی نے خیبر پختونخواہ میں پے درپے محب وطن عوام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کو محب وطن قوتوں کا آگے آنا قبول نہیں، دہشت گردی پر واضح مؤقف اختیار کئے بغیر امن کی باتیں کرنا عوام کو بیوقوف بنانا ہے، نام نہاد بھاری مینڈیٹ پر فخر کرنے کی بجائے عملی کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وطن دشمن دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے والے پاکستان کے سول اور فوجی شہداء کے پاک خون اور ان کے لواحقین سے بھی پوچھا جائے کیا وہ ان دہشت گردوں کو معاف کرتے ہیں، جو قوم اپنے شہداء کو فراموش کرے گی اس کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا آئین پاکستان کیا ہمیں غداروں سے مذاکرات کی اجازت دیتا ہے۔؟

سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں بے گناہ شہدا کا خون آج حکمرانوں سے یہ سوال کر رہا ہے کیا وہ اس وطن کے سپوت نہیں کیا ؟دہشت گردوں کے سامنے حکمراں بے بس ہیں؟آج ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم نے دہشت گردوں کا تحفظ کرنا ہے یا عوام کا، انہوں نے کہا کہ یہ المناک واقعہ اْن سیاست دانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو دہشت گردوں سے مذاکرات کے حامی ہیں۔

khanam sakina mehdaviوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے پنجاب اسمبلی کی رکن نگہت شیخ کے بس ہوسٹس پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا وحیدہ شاہ اور نگہت شیخ میں فرق صرف پارٹی کا ہے، وحیدہ شاہ کے تھیٹر پر سوموٹو ایکشن لینے والے منصف آج قوم کی ایک بیٹی پر رکن صوبائی اسمبلی کے تشدد اور بھیرہ پولیس کی جانب سے بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے پر خاموش کیوں ہے؟ سوموٹو ایکشن لینے والا قاضی اس واقعے پر کیوں سو رہا ہے؟ اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ یہاں انصاف صرف مخصوص پارٹی اور طبقے کو ہی ملتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مولائے متقیان کا قول ہے کہ اقتدار اور دولت ملنے سے لوگ بدلتے نہیں بلکہ بے نقاب ہوتے ہیں اور یاد رکھیں حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔

ill raja nasirوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری مستقل تنظیمی امور میں مصروفیات اور سفر کی ذیادتی کی وجہ سے ٹائفوائڈ کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ، مرکزی میڈیا سیل کے نمائندے کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنی تمام تر تنظیمی مصروفیات وسرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے ، اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں ۔ مرکزی میڈیا سیل تمام مومنین سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مکمل صیحت یابی کی دعا کی اپیل کرتا ہے ۔ 

واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی تاسیس کے بعد سے مستقل سفر کی حالت میں ہیں ، تسلسل کے ساتھ تنظیمی پروگرامات اور دوروں کے سبب روز بروز ان کی طبعی اورجسمانی ساخت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، اور شوگر جیسے موضی مرض بھی مبتلا ہو چکے ہیں ۔

nasir politicوحدت نیوز (اسلام آباد) اگر دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نا نمٹا گیا تو دنیا پاکستان میں بھی جلد ایک شام (سوریا) دیکھے گی ، ملک دشمن ، درندہ صفت گروہوں سے مذاکرات کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں ، وطن عزیز کو کھنڈر بنانے والے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات ریاست کی کمزوری کی دلیل ہو نگے۔کراچی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آگ و خون میں دھکیلا جا رہا ہے ، کراچی میں شہید عمران عباس کا قتل قابل مذمت ہے ،پاکستان تحریک انصاف کو ایم پی اے کی شہادت پر تعزیت پیش کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکریٹری برائے امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس اسلام آبادسے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایماء پر قطر میں طالبان دہشت گردوں کے دفتر کے افتتاح پر پاکستانی سیاسی رہنماؤں کی مسرت ان کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان ہے ، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں خداکی ذات پر توکل کے بجائے معصوم بچوں ، بیگناہ خواتین ، بزرگوں اور خون میں غلطاں جوانوں کے قاتل طالبان پر بھرسہ کر بیٹھے ہیں ،بجائے ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے انہیں سیاسی شناخت فراہم کت نے کی کوششیں جاری ہیں ، عدلیہ اور فوج اپنا آئینی اور قانونی کردار کیوں ادا نہیں کر رہی ؟ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو Good Talban اور Bad Talban کی اصطلاح سے باہر نکلنا ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے ، سول اور فوجی اسٹیبلشمنٹ اپنی فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہو ئے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے ٹھوس پالیسی اختیار کرے اور بغیر کسی مصلحت پسندی اور تفریق کے بھر پو ر آپریشن کلین اَپ کا آغاز کرے ۔ اگر وقت پڑا تو دنیا دیکھے گی کہ پاکستا ن کے محب وطن شہری کس طرح اپنی مادر وطن کا دفاع کر نے اور اس پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک شکنجے سے آزاد کروانے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں نکلتے ہیں ۔

انہوں نے 15دن کے اندر اندر 2نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کے قتل پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جن دہشت گردوں سے مذاکرات کے لیئے ہمارے حکمران بے قرار دکھائی دیتے ہیں انہیں اپنے ساتھ ایوان میں بیٹھنے والے ان ساتھوں کے جنازے کیوں نظر نہیں آتے ، پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان صاحب کو رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند کی شہادت پر تعزیت پیش کر تے ہیں ، قتل چاہے کسی سیاسی کارکن کا ہو یا کسی شیعہ سنی کا قابل مذمت و نفرت فعل ہے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ، اسکول وین ڈرائیور سید عمران عباس زیدی کی شہادت پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree