The Latest

00 hasan zafar newsوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی 4 روزہ دورے پر شہداء کی سرزمین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے موقع پر وہ مجالس عزا و دیگر محافل سے خطاب کریں گے جبکہ علمائے کرام اور عمائدینِ کوئٹہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کے دورے کی مناسبت سے پہلی رات کو ماہ شعبان کی فضیلت کے مناسبت سے امام بارگاہ ہزارہ نیچاری میں ایک پر نور مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مجلس 18,19,20,21 کو بھی منعقد ہوگی۔ مومنین و مومنات اس پر نورمجلس میں بھر پور شرکت کریں۔

00 Shafqat newsوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں تسلسل کے ساتھ عراق میں ہونے والے دھماکے کہ جس میں درجنوں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، ان  سے معلوم ہوتا ہے کہ سامراج اس خطے میں اپنی شیطانی کارستانیوں میں تیزی دکھا رہا ہے اور اس کی پوری کوشش ہے کہ مشرق وسطی میں اپنے دیرینہ شیطانی خواب کو جلد از جلد پورا کرے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتوں معصوم بچوں اور عورتوں کے انتہائی مظلومانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دنیا بھر سے اکھٹے کئے گئے دہشتگردوں نے نہ صرف شامی عوام کی اصلاحات کی خواہش کو پس و پشت ڈالا ہے بلکہ خطے میں ظلم اور بربریت کی نئی تاریخ بھی رقم کردی ہے کہ انسانیت جس کے سامنے شرماتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تبدیلی یا اصلاحات کی خواہش اور کوشش اس ملک کی عوام کی جانب سے ہوا کرتی ہے لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اسلامی ممالک میں سامراج اپنی مرضی کی تبدیلیاں لاتا اور لانے کی کوشش کرتا ہے اور اگر عوام ایسے سامراجی ایجنڈوں کے آگے جب دیوار بنتی ہے تو بیرونی کرائے کے قاتلوں کو دنیا بھر سے اکھٹا کرکے اس پرملک حملہ آور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں زائرین پر ہونے والے حملوں اور اسی طرح شام میں امت مسلمہ یہاں تک کہ دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس شیطانی کھیل کے پیچھے خونخوار اسرائیلی ایجنڈے پوشیدہ ہیں اور اسرائیل مقدسات کی توہین کو ایک ایسا عام مسئلہ بنانا چاہتا ہے کہ جس کے بعد خدانخواستہ قبلہ اول کو گرانے کی اس کی خواہش کے لئے آسانیاں پیدا ہوں۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے آج تکفیری سوچ کے پیچھے پوشیدہ سامراجی ایجنڈے اصلی اور بڑے خطرات ہیں جس کا مقابلہ باہمی اتحاد و وحدت اور بھائی چارگی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں مزید وحدت اور بھائی چارگی ایجاد کرنے ضرورت ہے، جس کے لئے ضروری ہے کہ فروعی اختلافات کو ہوا دیئے بغیر مشترکہ دشمن کے سامنے جسد واحد ہوکر عقل و منطق اور سمجھ داری کے ساتھ ثابت قدمی دکھائی جائے۔

allama zakaryaوحدت نیوز (مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (مظفرگڑھ) کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے ضلعی شوری کا اجلاس مقامی امام بارگا ہ مظفرگڑھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعع بھر کے تمام یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کی۔

 اجلاس کے آغاز میں سابقہ سیکرٹری جنرل نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی مکمل کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ بعدازاں یونٹس اور ضلع کی جانب سے تین اُمیدواروں کو ضلعی سیکرٹری جنرل کا الیکشن لڑنے کا موقع ملا جن میں سابق سیکرٹری جنرل علی رضا طوری، غلام حسین اور علامہ زکریا ترابی شامل تھے۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے اور باقاعدہ طور پر اُمیدواروں کی جانب کسی حد تک کمپین چلائی گئی۔ جس کے نتیجے مقابلہ کانٹے دار ہوگیا۔ باالاخر علامہ زکریا ترابی کو آئندہ تین سال کے لیے نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ جن سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے حلف لیا۔

allama iqtedarوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس 22 جون کو جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ملتان ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ''اسلام ٹائمز ''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کے دعوت ناموں کی تقسیم کا مرحلہ جاری ہے اور اس موقع پر تین سال کے لیے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اُنہوں نے بتایا کنونشن کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں اس کنونشن میں ملتان کی اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ather imranوحدت نیوز (لاہور)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے قائداعظم کی ریذیڈنسی، سردار بہادر ویمن یونیورسٹی، بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ حملے اسلام، وطن اور علم دشمن قوتوں کی گھناونی سازش ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے عوام میں خوف و ہراس اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں مگر پاکستان کی محب وطن عوام کے حوصلے بلند اور عزائم پختہ ہیں، ہم اپنے وطن کے چپہ چپہ کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔

 اطہر عمران طاہر نے کہا کہ قائداعظم کے آخری دورِ حیات کی آرامگاہ قائداعظم ہاؤس زیارت پر حملہ اصلاً وجودِ پاکستان پر حملہ ہے اور یہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے سے زیادہ اہم نوعیت کا حامل ایک سنگین ترین معاملہ ہے، جس پر ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیارت ریزیڈنسی سانحہ المناک تاریخی اور قوم کو ہلا دینے والا واقعہ ہے جس پر پوری قوم کو نوٹس لینا چاہئے۔

fida baaltiوحدت نیوز( بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے کوئٹہ میں طالبات کی بس پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ نے جس میں ایک درجن سے زائد طالبات کی جانیں چلی گئیں زمانہ جہالت کی یاد تازہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر حملہ کے بعد بولان میڈیکل ہسپتال میں حملہ صرف غیر اسلامی ہی نہیں بلکہ غیر انسانی فعل ہے۔ یہ فعل عرب زمانہ جہالت کے ابوجہلوں کے وارثوں کی کارستانی ہے کہ ان دنوں عورتوں کو زندہ در گور کرتے تھے اور آج دھماکوں میں ریزہ ریزہ کر رہے ہیں۔ یہ حملہ علم پر حملہ ہے، معرفت پر حملہ ہے، دانش پر حملہ ہے، عقل پر حملہ ہے، خرد پر حملہ ہے اور حکمت پر حملہ ہے۔

فدا حسین نے کہا کہ علم و جہالت کا مقابلہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا، ظلم و جہالت کے خداوں کی یہ بھول ہے کہ دھماکوں سے چراغ علم کو گل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان علم دشمنوں، جہالت کے خداوں اور زمانے کے ابوجہلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نہ یہ بھی کہا کہ اس دھماکے اور زیارت حملہ کے پیچھے ایک ہی ہاتھ نظر آتا ہے اور ہدف وطن عزیز کو کمزور کرنا ہے اور اس معاملے میں بیرونی طاقتوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

amir sheraziوحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور قائمقام سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بے گناہ طالبات کا قتل عام اور زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ کو نذر آتش کرنا ظلم کی انتہاء اور دہشتگردوں کی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے زیراہتمام منعقدہ افکار خمینی (رح) کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالموں نے جس طرح کوئٹہ میں بے گناہ طالبات کو دھماکہ میں قتل کیا وہ انسانیت کو شرما دینے والا عمل ہے۔ ان بچیوں کے چہرے بھی پہچاننے کے قابل نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ظلم کی انتہاء ہے۔ آج تمام مسلمانوں کو درندہ صفت دہشتگردوں کیخلاف میدان عمل میں آنا ہوگا۔ دہشتگرد ملک اور اسلام کے بہت بڑے دشمن ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسی طرح زیارت میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ کو شرپسندوں نے نذر آتش کرکے ثابت کر دیا کہ وہ جس طرح قائد اعظم کے پاکستان کے دشمن ہیں اسی طرح وہ قائد اعظم کی ذات کے بھی دشمن ہیں۔ بانیان پاکستان کا پاکستان تو جل ہی رہا تھا، اب تو ان کے گھر بھی محفوظ نہیں رہے۔ یہ صورتحال تمام محب وطن قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

blitistan aghaaliوحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نےزیارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آرام گاہ پر ہونے والے حملے اور وطن عزیز پاکستان کے پرچم کو اتارنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل خفیہ اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

 ریاستی ادارے وطن عزیز کے مقدسات کی توہین نہ ہونے دیں اور مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی آرام گاہ پر حملہ پاکستان دشمنوں، اسلام دشمنوں، انسانیت دشمنوں اور زمانے کے ابوجہلوں کی سیاہ کاری ہے۔ اس طرح کی ذہنیت رکھنے والے فتنہ پروروں اور دشمنان پاکستان سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کی ضرورت ہے، ان سے ذرہ برابر بھی ہمدردی اور نرم گوشہ رکھنا وطن عزیز سے غداری کے مترادف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب تک فتنہ پروروں، دہشت گردوں اور پاکستان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا اور آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جاتا وطن عزیز میں امن قائم ہونا مشکل ہے۔

allama asadiوحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھپڑ پر سوموٹو لینے والی عدلیہ اب کہاں ہے؟ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس دہشت گردی کا بیج آمر ضیاءالحق نے بویا تھا جو آج ایک تناور درخت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ ہماری برسراقتدار جماعتیں اور سکیورٹی ادارے بھی ملک دشمن عناصر کے ہاتھ ملک کی تباہی و بربادی کے مناظر دلچسپی کیساتھ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرزمین پاکستان پر ہر روز بہنے والا بے گناہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کا خون ہمارے سول اور ملٹری اداروں کے سربراہوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کو جہاں لوڈشیڈنگ کے باعث ووٹ نہیں ملے تو دوسرا بڑا فیکٹر دہشت گردی تھا جس کی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کر دیا، اب موجودہ حکومت نے بھی اگر گذشتہ حکومت کی طرح غفلت کا مظاہرہ کیا تو اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی۔

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی ذمہ داری بن چکی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی موثر اور فوجی کارروائی کے احکامات جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ، سانحہ عباس ٹاؤن کراچی پر بھی لئے گئے سوموٹو ایکشن بھی سرد خانے میں ڈال دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں نہ فقط سیاسی جماعتوں کے ذریعے بلکہ عدلیہ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود وطن فروشوں کو ڈالروں میں تنخواہیں بانٹ کر وطن عزیز کی جڑیں کھوکھلی کروا رہی ہیں۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ کوئٹہ میں قائداعظم محمد علی جناح کی ریذیڈنسی، یونیورسٹی بس اور بولان میڈیکل کالج پر مقامی اور اسرائیلی ایجنٹوں کے راکٹ اور بم حملے نہ صرف قابل مذمت ہیں بلکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر ذلت آمیز طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ یونیورسٹی طالبات کا خون کس کی گردن پر ہے، یہ بہت جلد واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ہاتھ ہے جو ملک میں امن اور چین و ایران کیساتھ پاکستان کی دوستی کو برداشت نہیں کر رہے۔

malir electionوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع ملیر کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سید سجاد اکبر زیدی کودوبارہ آئندہ تین سال کیلئے نیا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ''افکار امام خمینی (رح)'' کنونشن مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے اراکین نے شرکت کی۔

جبکے تقریب سے خصوصی خطاب سابق ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے بزرگ رہنما ڈاکٹر سید حسن جعفررضوی بھی موجود تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی ، سیکریٹری امورتنظیم سازی میثم عابدی اور رابطہ سیکریٹری مولانا علی انور نے  نے الیکشن کی نگرانی کی۔پہلے مرحلے کی رائے شماری کے بعد سجاد اکبر زیدی ، احسن عباس رضوی اور ثمر عباس زیدی کے نام سامنے آئے جب کے دوسرے اور حتمی انتخابی مرحلے کے بعدضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے سید سجاد اکبر زیدی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکا نیا میر کاررواں منتخب کرلیا۔ ڈویژنل رابطہ سیکریٹری علامہ علی انور جعفری نے نومنتخب سیکریٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا، جبکےڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سید سجاد اکبر زیدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

آخر میں نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سید سجاد اکبر زیدی تمام مہمانوں ،شرکاء کنونشن اور اراکین ضلعی شوریٰ کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree