The Latest
نوشہرو فیروز مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کےسیکریٹری تربیت سید شہاب الدین نے عشرہ ناموس رسالتکے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالت ایمانی معاملہ ہےاس میں کسی قسم کی نرمی اور رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،
دہشتگردی کے زہر قاتل اور ناسور کے خاتمے کے لئے قوم نے فیصلہ کردیا ہے . مخصوس طبقے کا پیش کردہ خود ساختہ دین دنیا بھر کے مسلمان مسترد کر چکے ہیں ،اسلحہ ،خوف و دہشت ،دھونس و دھمکی اور دولت و دباؤ کے ذریعے منفی نظریات کسی پر بھی مسلط نہیں کیے جا سکتے - اسلامی جمہوریہ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز و محور ہے اس کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ کاٹ کر اس سازش کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ناکام بناینگے انہوں نے ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عشرہ ناموس رسالت کا اعلان کر کے ملت جعفریہ کو دنیا میں حقیقی مسلمان اور مومن کی پہچان کروائی ہے اور عشق رسول کی نئی شمع روشن کی ہے جس سے امن ، آتشی و استحکام کے اجالے پھیلے ینگے
نوشہرو فیروز :مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کی جانب سے ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں یوم عرفہ کے دن امام مظلوم سید شہدا امام حسین (ع) کی تعلیم دی گئی دعا کی اجتماعی تلاوت کا اہتمام کیا گیا - نوشہرو فیروز میں مولانا سید شہاب الدین شہیدی، ٹھاروشاہ میں مولانا سید شفقت بخاری ، پدعیدن میں مولانا انصار الحسن رضائی ، بھریا روڈ میں مولانا یاسین کمیلی ، محراب پور میں مولانا امداد شجائی ، مٹھیانی میں مولانا ضمیر الحسنین شاہ ، مٹھا خان مری میں مولانا محب علی مری ، بھریا سٹی میں مولانا ثمر حسین مری ، پھل سٹی میں مولانا محمد علی بلوچ نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جہاں ایم ڈبلیو ایم کے اراکین ، عہدیداران اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی
لاہور میں مختلف شیعہ تنظیموں کی طرف سے نماز عید کے بعد ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ نماز عید کے بعد مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی طرف سے ناصر باغ کے باہر لوئر مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت حافظ کاظم رضا نقوی اور حیدر علی مرزا نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے مگر حکومتی اداروں اور نہ ہی عدلیہ نے توجہ دی ہے۔ انہوں نے ٹارگٹ کلنگ نہ رکنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کی دھمکی دی۔ بیرون بھاٹی چوک کربلا گامے شاہ کے باہر نماز عید کے بعد تنظیم شیعہ شہریان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا۔ مظاہرین نے سینئیر وکیل شاکر علی رضوی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کا الزام بھی عائد کیا۔
انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے برما کے مغربی علاقوں میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی کے مبینہ تصویری ثبوت پیش کیے ہیں۔
مغربی برما میں راخائن کے علاقے میں مقامی بودھ آبادی کے روہنگیا مسلمانوں پر حملوں اور تشدد کے دوران ایک ہفتے میں کم از کم سڑسٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ آزاد زرائع ہلاکتوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ بتاتے ہیں
ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے برما کی حکومت سے رخائن میں تشدد روکنے کے مزید کوششیں کرنے کے لیے کہا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں کیاک پیو نامی ساحلی قصبے میں پینتیس ایکڑ کے علاقے کو جلا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس تازہ تشدد کے دوران آٹھ سو سے زائد مکانات اور ہاؤس بوٹس نذرِ آتش کی گئی ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں زیادہ تر روہنگیا مسلمان آباد تھے جو کہ بودھ آبادی کے حملوں کا نشانہ بنے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مقامی آبادی میں سے بیشتر جان بچانے کے لیے سمندر کے راستے نقل مکانی کر گئی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ایشیا فل رابرٹسن کا کہنا ہے کہ ’برما کی حکومت کو راخائن کے علاقے میں حملوں اور تشدد کا سامنا کرنے والی روہنگیا آبادی کو فوراً تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے دفتر سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں اشتعال انگیز تقاریر، دھمکیوں اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ فوری طور پر رک جانا چاہیے۔
راخائن کے علاقے میں رواں برس جون میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد مسلمانوں پر حملوں کے یہ تازہ واقعات ہیں۔ ہنگامی حالت کے نفاذ سے قبل اس علاقے درجنوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا جبکہ بڑے پیمانے پر روہنگیا مسلم آبادی کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
علاقے کی غیر مسلم آبادی کے مطابق تازہ جھڑپوں کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے ان پر بھی فائرنگ کی جس سے جانی نقصان بھی ہوا۔
ادھر بنگلہ دیش کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ کئی کشتیوں پر سوار روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد برما سے دریا عبور کر کے بنگلہ دیش میں داخلے کی اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔
ایک اہلکار کے مطابق گزشتہ چند دن کے دوران باون روہنگیا مسلمانوں کو واپس برما بھیجا گیا ہے۔
انھی حالات کی وجہ سے اس سال برما بھر کے مسلمانوں نے عید الاضحٰی یعنی قربانی کی عید نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رخائن میں بدھ مت اور مسلمانوں کا طویل عرصے سے اختلاف رہا ہے۔ اس ریاست میں رہنے والے زیادہ تر مسلمانوں میں روہنگیا کہلاتے ہیں اور برمی حکومت روہنگیا لوگوں کو غیر قانونی طور پر نقل مکانی کر کے آنے والے قرار دیتی ہے
ملک کی تمام بڑی مذہبی جماعتوں کے قائدین نے قرار دیا ہے کہ آئندہ قومی انتخابات میں مذہبی جماعتوں کا کردار انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوگا۔ موجودہ برسر اقتدار دونوں بڑی جماعتوں کی کارکردگی سے عوام مایوس ہوچکے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں باہم الزام تراشی چھوڑ کر ملک میں نظام مصطفٰی (ص) کے نفاذ کیلئے یکسو ہو جائیں،
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی جانب سے یوم عرفہ اور یوم شہادت حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی مناسبت سے دعائے عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی میں کیا گیا۔ دعائے عرفہ کی تلاوت مولانا ناظر الحسنین جعفری نے کی جبکہ اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب معروف عالم دین مولانا محمد علی الحسینی نے کیا۔ اس موقع پر مومنین و مومنات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد علی الحسینی نے
کہا کہ آج حزب اللہ لبنان مادی وسائل سے نہیں بلکہ معصومین کے فرمان دعا مومن کا ہتھیار ہے پر عملی طور پر عمل کرکے بتا رہی ہے کہ دشمن کو زیر کرنے کیلئے دعا سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روز عرفہ کے دن انسان جس مقام ہر بھی موجود ہو پروردگار سے خالص ہو کر مخاطب ہو اور تصور میں میدان عرفات میں اپنی ذات کو موجود پائے تو خدا اس کی عبادات کو وہ ہی درجہ دے گا جو میدان عرفات میں موجود عازم حج کا ہوگا
کوئٹہ میں دعائے عرفہ کا اجتماع بہشت زینب گنج شہداء قبرستان میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی اور اللہ کے حضورنواسہ رسول اللہ حضرت امام حسین کی تعلیم کردہ دعا دعائے عرفہ کی تلاوت کی اور انتہائی خضوع اور خشوع سے اپنے گناہوں کی مغفرت مانگی
دعاکی تلاوت علامہ ہاشم موسوی سمیت متعدد دیگر علمائے کرام نے کی آخر میں علامہ ہاشم موسوی نے دعامانگی انہوں نے عالم اسلام کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعا کی اور وطن عزیز کی سالمیت کی دعامانگی اور دہشت گردوں اور سامراجی ایجنٹوں کی نابودی کے لئے بھی اللہ کے حضور دعا کی گئی
اس اجتماع کے آخر میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور عزاداری بھی گئی
مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام دعائے عرفہ کا اجتماع بیکھے وال موڑ گلشن زہراؑ میں منعقد ہوا جس میں لاہور بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ دعائیہ اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے دعائے عرفہ کی تلاوت کی۔ اجتماع کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہر مسلمان اشک بار آنکھوں سے اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی بخشش اور وطن عزیز پاکستان اور مسلمانوں خصوصاَکشمیر اور فلسطین کے حق میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
دعائیہ اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہید ی نے کہا کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات کا حل صرف اور صرف خدا بزرگ و برتر سے مضبوط روابط اور اس رب کریم کے سامنے جھکنے سے ہی ہو گا۔ استعماری طاقتیں مسلمانوں سے خوف زدہ ہی اسی لئے ہیں کہ مسلمان خدا کے سوا کسی کے محتاج نہیں ہوتے۔ وہ ہم سے یہی طاقت یعنی دعا اور مناجات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم میں سے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ایسے اجتماعات زیادہ سے زیادہ منعقد کریں اور لوگوں کو قرب الہیٰ کی دعوت دی
ایران نے اپنے صوبے آذربائجان سے دیگر شہروں اور دیہاتوں کے لئے ائیرٹیکسی کا آغاز کیا یہ ائیر ٹیکسی دن میں کئی بار انتہائی سستے کرائے پر مختلف شہروں اور دیہاتوں کے درمیان رفت وآمد کرے گی
ایرانی آذربائجان صوبے کے گورنر کا کہنا تھا کہ عنقریب اس ائیر ٹیکسی کے دائرہ کار کو بڑھادیا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ائیرٹیکسی میں پرائیوٹ سیکٹر کے لئے سرمایہ کاری کا مواقع موجود ہیں اور ان کے تعاون سے اس انتہائی سستی ائیرٹیکسی کو دیگر شہروں اور دیہاتوں تک پھیلانے میں مدد ملے گی
یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد سرویس ہوگی جو اس وقت کسی بھی ایشائی ملک میں موجود نہیں جبکہ کے صرف چند ایک ممالک میں محدود پیمانے پر ائیرٹیکسی اور چاٹر طیاروں کا روحجان موجود ہے
افغانستان میں نماز عید کے اجتماع میں خودکش حملے میں کم از کم 37 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صوبائی پولیس چیف عبدالخالق اقصائی بھی شامل ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے فریاب کے شہر میمنہ میں خودکش حملہ آور نے نماز عید کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 37 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ صوبہ فریاب کے ڈپٹی گورنر عبدالستار باریز کے مطابق شہر کی مرکزی مسجد میں جیسے ہی نماز عید ختم ہوئی نامعلوم خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
ہلاک ہونے والوں میں عام شہری، پولیس و انٹیلی جنس اہلکار شامل ہیں۔ فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 2001ء میں افغانستان میں امریکی جارحیت اور طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان نے ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر توجہ مرکوز کرلی تھی اور شمالی علاقہ نسبتاً پرامن تصور کیا جاتا تھا، تاہم انہوں نے اب شمالی علاقوں میں بھی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔