The Latest

Rehbar editedعالم اسلام کے عظیم رہنماء اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی سرکردگی میں اسلام دشمن مورچہ ماضی کی نسبت کہیں زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی بیرونی دباو کے تحت اپنے موقف میں تبدیلی نہیں لائے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کی شام تہران میں اعلی سطحی حکومتی عہدیداروں سے اپنی ملاقات کے دوران خطاب میں کہی۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی سرکردگی میں بعض استکباری قوتیں ایران کے اسلامی نظام کی مخالف ہیں لیکن وہ ایسا ظاہر کرتی ہیں کہ انکا اصل مسئلہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور انسانی حقوق کی صورتحال ہے، یہ ممالک اپنی سیاسی، اقتصادی اور میڈیا توانائیوں کی بدولت وسیع پیمانے پر منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں اور ایسا تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گویا ساری عالمی برادری انہیں چند ممالک تک محدود ہے۔رہبر معظم کا کہنا تھا کہ انکا اصل مسئلہ یہ ہے کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب کے ذریعے اپنے ملک کو انکے استعماری تسلط سے نجات دلائی ہے اور عالم اسلام میں بیداری اور انقلاب کی روح پھونک دی ہے، اسی وجہ سے استکباری قوتیں چاہتی ہیں کہ ایران پر کاری ضرب لگا کر اسے دوسروں کیلئے عبرت کا نشان بنا دیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں انقلابات کے بعد اسرائیل کو درپیش خطرات میں اضافہ، لبنان کی 33 روزہ جنگ اور غزہ کی 22 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست، عراق میں امریکہ کی ناکامی، افغانستان میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی اور ختم نہ ہونے والی مشکلات اور مشرق وسطی میں امریکی خارجہ سیاست کا بری طرح ناکام ہو جانا اس کمزوری کے بعض واضح نمونے ہیں۔ قائد انقلاب اسلامی ایران نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا مغربی ہتھکنڈہ غیرموثر اور ناکارہ ہو چکا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران انشااللہ بہت جلد موجودہ اقتصادی مشکلات اور دباو سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا اور لمبی مدت کیلئے ہمارے خلاف اقتصادی پابندیاں خود مغربی ممالک کے نقصان میں ہیں۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ملت ایران آج ترقی کی منازل انتہائی تیزی سے طے کر رہی ہے، جیسا کہ ایک وقت وہ تھا جب پورے ملک میں صرف تین سنٹری فیوج کام کر رہے تھے اور مغربی ممالک کا اصرار تھا کہ انہیں بھی بند کر دیا جائے لیکن آج خدا کی نصرت اور مدد سے ملک بھر میں گیارہ ہزار سے زائد سنٹری فیوجز دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک اس وقت انتہائی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جن میں یورپی یونین اور یورو کے خطے میں شدید مالی بحران، بعض یورپی ممالک میں معاشی عدم استحکام اور اسکے نتیجے میں حکومت کی سرنگونی، امریکہ میں بجٹ کا شدید خسارہ اور 99 فیصد تحریک کا معرض وجود میں آنا شامل ہیں۔

nasirjafri5مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں معروف ذاکر اہلبیت ریاض حسین شاہ آف رتوال کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری اور ان کے قافلے کا شیخوپورہ انٹر چینج پر سیکرٹری جنرل ضلع شیخوپورہ علامہ حسن ہمدانی اور دیگر مومنین نے استقبال کیا اور وہاں سے جنڈیالہ شیر خان روانہ ہوئے۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یکم جولائی کو قرآن سنت کانفرنس میں شیعہ قوم کی بیداری، یکجہتی، عزم و جرات دیکھ کر شرکا اور مختلف ممالک میں ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھے مومنین کی آنکھیں خوشی سے پرنم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی پچاس سالہ سرمایہ کاری اس غیور ملت نے خاک میں ملا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ قوم کی وحدت اور بیداری کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کریں گے۔افطار ڈنر سے میزبان ذاکر اہلبیت ریاض حسین شاہ آف رتوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاکرین عظام پہلے بھی علما حقہ کے حامی تھے اور آج بھی ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے جو وحدت اور تشیع پاکستان کی سربلندی کے لئے کام کئے ہیں، انہیں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ افطار ڈنر سے معروف شیعہ رہنما و چیئرمین عزاداری سیل پنجاب الحاج حیدر علی مرزا نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم اب ملک بھر میں علامہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں، اب اس قوم کو کوئی بھی سازشی طاقت تقسیم کرنے کی جرات نہیں کر سکے گی۔افطار ڈنر میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ ابوذر مہدوی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، مولانا باقر شیرازی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب اسد عباس نقوی، ناصر عباس شیرازی، استاد ذوالفقار علی اسدی، جھنگ کے خضر خان اور حاجی امیر عباس مرزا نے بھی خصوصی شرکت کی۔

shamifouj editedعرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے وابستہ القاعدہ کے ایک اعلی کمانڈر ابراہیم غازی الحامدی شام میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے وابستہ القاعدہ کے ایک اعلی کمانڈر ابراہیم غازی الحامدی اپنے تمام مسلح دہشت گردوں کے ساتھ شام میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔سعودی عرب کے اس کمانڈر کو شامی فوجیوں نے دیر الزور علاقہ میں ہلاک کیا ہے ذرائع کے مطابق بندر بن سلطان کا سعودی عرب کی انٹیلیجنس کا سربراہ منتخب ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب نے شام میں بشاراسد کی حکومت کو گرانے کی اپنی کوشش تیز کردی ہے۔ یادرہے کہ سعودی خفیہ ایجنسی سربراہ بندر بن سلطان کے القاعدہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جنھیں سعودی حکومت وقتاً فوقتاً اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کرتا رہتا ہے۔

shamifouj editedشام کی فوج نے دمشق اور دیگر شہروں میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب ، قطر اور ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف وسیع کارروائی کرکے 4 ہزار دہشت گردوں کو ہلاک اور 7ہزار کو گرفتار کرلیا ہے ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں القاعدہ کی بڑی تعداد شامل ہے گرفتار ہونے والوں میں مغربی اور عربی ممالک کے 18 انٹیلیجنس افسر بھی شامل ہیں۔ النشرہ کے نامہ نگارماہر الخطیب اس وقت دمشق میں موجود ہیں اس کے مطابق  شام کے وزیر دفاع ، نائب وزیر دفاع اور دو دیگر اعلی فوجیوں کی بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد دمشق میں دہشت گردوں نے بلوے شروع کردیئے لیکن شامی فوج نے فوری طور پر وارد ہوکر دہشت گردوں کا دمشق سے صفایا کردیا اور اس وقت دمشق کی سڑکوں پر آرام  وسکون کا ماحول برقرار ہوگیا ہے۔ ماہر الخطیب کا کہنا ہے دمشق کے تمام محلوں میں اب امن ہی امن ہے اور لوگ شامی فوج کو دعائیں دے رہے ہیں جنھوں نے بے رحم دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے شامی عوام کو دہشت گردوں کے شر سے محفوظ رکھا۔

ماہرین طب کہتے ہیں کہ انسانی جسم کو افطاری کے وقت پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں سگریٹ کے ایک کش سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوتی، خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اسکے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن بے ربط ہو جاتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتا ہے ، جس سیدل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

nisarfaiziمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار علی فیضی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے اپنے خلاف عوامی جذبات کے اظہار کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ انتقامی کاروائیوں پر اتر آئے ہیں ۔ 49 سرکاری ملازمین کی انتقاماً برطرفی مہدی شاہ کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلتستان کے دورے سے واپسی پر مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہدی شاہ حکومت نے جن بے گناہ افراد کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا ہے ان میںسے زیادہ تر کا تعلق محکمہ تعلیم، پی ڈبلیو ڈی اور ایگریکلچر سے ہے۔ مہدی شاہ حکومت کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جن سرکاری ملازمین نے مہدی شاہ کے خطاب کوسنااور وہاں پر اسلحہ کی نمائش کی ان پر کسی قانون کااطلاق نہ ہونا افسوسناک امر ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو متوجہ کرتے ہوئے نثار فیضی نے کہا کہ مہدی شاہ ایسے نااہل شخص کی بوکھلاہٹ اور عوام دشمن پالیسیاں پی پی پی کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں پی پی پی کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ نثار فیضی نے ایس پی اور ڈی سی سکردوسمیت مقامی انتظامیہ کی جانبدارانہ پالیسیوں کوغیرآئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیورو کریسی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کا کردار اداکر رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کے پیش نظر غیرعوامی نمائندے عوامی جذبات کو کچلنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی عوامی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بننے والے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کے خلاف فوری طور پر کاروائی کریں۔ نثا ر فیضی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموںکی آواز بن چکی ہے۔

mwmflagمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ حافظ نوری کی سربراہی میں جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر سکردو سے ملاقات کی ۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان علامہ اعجاز بہشتی، سکردو کی ہر دلعزیز شخصیت علامہ سید علی رضوی، علامہ عبدالکریم قاسمی اور صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان فدا حسین شامل تھے۔ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں علامہ حافظ نوری نے اسد عاشورہ کے پروگرامز اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پروگرامز میں شرکت کرنے والے 48 سرکاری ملازمین کی برطرفی کے آڈر کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علامہ حافظ نوری نے ڈی سی سکردو کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے جلسے میں سرکاری ملازمین اور سول کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کی شرکت ہوئی جنھوںنے وہاں پر پابندی کے باوجود اسلحہ کی بھرپور نمائش کی اس پر جی بی انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا جبکہ عشرہ اسد عاشورہ کی مجالس عزامیں عزاداری کے لئے آئے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے جلسے میں شرکت پر معطلی کے آڈر جا کردینا کہاںکا انصاف ہے۔ علامہ نوری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سیاسی دباؤ پر فیصلے کرنے کی بجائے آئین و قانون کو مشعل راہ بنائے۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کو یقین دلایا کہ مسئلے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی ۔عدل و انصاف کے تمام تقاضوں کو آئین کی روشنی میں مد نظر رکھا جائے گا۔ ڈی سی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ یوم القدس سے قبل ہی تمام معاملات کو مثبت انداز میں حل کر لیا جائے گا۔ ملاقات کے بعد علامہ حافظ نوری نے سکردو کے عوام اور سرکاری ملازمین کے نام اپنے پیغام میںکہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی  ہے اور عوامی حقوق کی پامالی کو عوامی طاقت سے ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل  سید مقاومت سید حسن نصر اللہ نے شہداءیونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے اسٹوڈینس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہم آج ایک اور قسم کی جنگ سے دوچار ہیں جسے رہبر مسلمین (حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای )نے نرم جنگ کا نام دیا ہے

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے ایک نئے نوٹیفیکیشن میں ان ملازمین کو معطل یا کاروائی کا حکم دیا ہے جنہوں نے گذشتہ دنوں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حق میں نکلنے والے جلوس میں شرکت کی تھی
ہزاروں کی تعداد میں عوام اس وقت سکردو اور مضافاتی علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے

امریکہ دھشت گردی کی حمایت کررہاہے۔ روس

روس کے وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں حکومت کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کو جائز قرار دے رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے مغربی ملکوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ان ملکوں نے شام میں ان خود کش حملوں کی مذمت نہیں کی جن میں شام

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree