وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت و بقا ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔جو قوتوں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں انہیں بہت جلد اپنے انجام سے دوچار ہو نا پڑے گا۔وطن عزیزکو کرپشن اور بدحالی سے نجات دلانے کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی قوتوں کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔بد دیانت حکمرانوں نے وطن عزیز کو بے دردی سے لوٹا ہے۔جب تک ان خیانت کاروں سے نجات حاصل نہیں ہوتی تب تک قوم اضطراب ،بے یقینی اور معاشی بد حالی کا شکار رہے گی۔پاکستان میں امریکی اور عرب حکمرانوں کی مداخلت نے ہمارے امن و امان کو سخت نقصان پہنچایا ہے، نواز حکومت نے عوامی خواہش کے برعکس اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر صرف اور صرف امریکا و عرب بادشاہتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے راحیل شریف کو متنازعہ ترین فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے بھیج دیا، جبکہ واضح ہے کہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور راحیل شریف کو این او سی دینے کے اس فیصلے پر پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کو شدید تحفظات تھے، اور وہ بھی ایک ایسے حساس ترین وقت میں جب وطن عزیز پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، ملک و قوم پہلے ہی آمر ضیاء کی بدترین پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی کی فاش غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے امریکا نواز حکمران مزید ایسی غلطیوں کے مرتکب ہورہے ہیں، جس سے وطن عزیز دہشتگردی و عدم استحکام کی ایسی دلدل میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو سکے، ، نواز حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک افواج کو ایک بار پھر امریکی ایماء پر تیزی سے زوال پزیر عرب بادشاہتوں کی بقاء کی ناکام جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے، امید ہے کہ ہماری پاک افواج کرپٹ نواز حکومت کے ان ناپاک عزائم کا شکار نہیں ہونگے اور اپنی تمام تر توجہ پاکستان کو دہشتگردی کے بحران سے نکالنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے، دہشتگردوں کے علمی ،نظریاتی اور صحافتی سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردا لفساد کے تحت قانون کے شکنجے میں جکڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ محب وطن شیعہ علمائے کرام و شخصیات کو امریکا اور اسکی غلام عرب بادشاہتوں کی ایماء اورمداخلت کے باعث ماورائے عدالت اغواء کیا جا چکا ہے، اگر جلد بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی توپانچ کروڑ شیعہ مسلمان سڑکوں پر نکل کر ظلم جابر حکمرنوں کا اقتداربہا لے جائیں گے، محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداء دینے کے باوجود پاکستان کو امریکا اور اسکی ہمنوا عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ماضی کی طرح آج بھی امریکا ، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے، ۔آل سعود اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے یہود و نصاری سے مدد مانگ رہے ہیں۔اسرائیل اور امریکہ مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ۔ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا عالم اسلام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اس وقت امت مسلمہ اور وطن عزیز دونوں ہی استعماری طاقتوں کے نشانے پر ہیں۔دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کو انتہا پسند قوتوں اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے ذریعے مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کیا جا سکے۔ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے منحرف کرنے کے لیے عقیدے پر ضرب لگانا چاہتی ہیں۔امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پرمسلمانون کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے۔ قرب قیامت کی علامات میں امام مہدی علیہ السلام کا ظہور مستند کتابوں میں مذکور ہے۔امام برحق کے خلاف بات کرنا احادیث نبوی ﷺ کو صریحاََ جھٹلانے کے مترادف ہے جو توہین رسالت ہے۔سعودی وزیر دفاع محمد بن سلیمان نے امام مہدی علیہ السلام سے جنگ کرنے کا ارادہ ظاہر کر کے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیاہے۔انہوں نے 21مئی کو نشتر پارک کراچی میں استحکام پاکستان وامام مہدی ؑ کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ا

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس مختلف مذہبی جماعتوں کاعظیم الشان اجتماع ہو گا اور پاکستان کے استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے افغانستان کی جانب سے چمن بارڈ پر حملہ سمیت مردان یو نیورسٹی میں مشعل خان کے قتل کی شدید مذمت کی ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عصرانے میں ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ کانفرنس ایم ڈبلیو ایم کے رہنماعلامہ احمد اقبال رضو ی ،علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ اظہرنقوی،علامہ علی انور جعفری،علی حسین نقوی،علامہ مبشر حسن ،آصفوی صفوی سمیت دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے چمن کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہریوں کی شہادت اور درجنوں زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خود مختاری کو آئے روز چیلنج کیا جا رہا ہے، موجودہ نواز حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کے سرحدی ممالک کے ساتھ تعلقات سنگین صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں علی حسین نقوی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سرحدی خلاف ورزی عالمی قوانین کے منافی اور سفارتی اصولوں کے برعکس ہے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں الجھاؤ پیدا کرنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ موقع پرست اور پاکستان دشمن قوتیں فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات باہمی تعاون اور باوقار گفت و شنید سے مشروط ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی کاروباری تعلقات کو وسعت دینے کی بجائے قومی سلامتی کے امور کو مقدم رکھے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت سے اس واقعہ کا بھرپور احتجاج کیا جانا چاہیے، قیمتی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، افغان حکومت کی طرف سے سیکورٹی کی مکمل یقین دہانی تک چمن بارڈر کو آمدورفت کیلئے بند رکھا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن باڈر پر افغانیوں کی اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ہمارے خلاف دشمن کی منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے، قوم دشمن کے ہر قسم کی سازش کیخلاف متحد ہے، ہم اس جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بغیر کسی مصلحت پسندی کے دشمن ممالک خواہ کوئی بھی ہوں منہ توڑ جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے بانی امریکہ اسرائیل اور اس کے عرب اتحادی مشرقی وسطیٰ سے بدترین شکست کے بعد ان کرایے کے قاتلوں کو افغانستان منتقل کرنے میں مصروف ہیں، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف کے اعتراف کہ مشرق وسطیٰ میں ہم اور ہمارے اتحادی اپنے مرضی کی تبدیلی لانے میں ناکام ہوئے، یہ بیان ہمارے حکمرانوں اور خارجہ پالیسی سازروں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات ملکی سلامتی سے زیادہ اپنے تعلقات اور کاروباری روابط کا مضبوط بنانا ہے، اب بھی وقت ہے ہمیں اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور مفاد میں فیصلے کریں، بصورت دیگر دوست نما دشمن ہمیں ایک اور مشکل سے دوچار کرنے میں کامیاب نظر آرہے ہیں۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام کوٹلی امام حسین ؑ میں منعقدہ برسی شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے سلسلے میں عظیم الشان  اجتماع  منعقد کیا گیا ،اس موقع پر شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے اہل خانہ سمیت جوانوں ، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصرعباس شیرازی  نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام تاحال حکومت کی جانب سے انصاف کے منتظر ہیں  ، درجنوں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سینکڑوں شہریوں کے ورثاءآج بھی اپنے پیاروں کے قاتلوں کو سولی چڑھتا دیکھنے کے منتظر ہیں ، ایک جانب ہماری نسل کشی جاری ہے تو دوسری جانب ہمارے ہی بے گناہ جوانوں کو ماورائے عدالت اغوا کیا جارہاہے، جو کہ سراسر ریاستی جبر اور نا انصافی ہے، انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت اس وقت وطن عزیز کیلئے سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا سب سے زیادہ شکار صوبہ خیبر  پختونخوا ہے جہاں ایک مذہبی جماعت ایک فرقہ پرست اسلامی ملک کے حکومتی وزراء کو عوامی اجتماعات میں دعوت دے کر قومی سلامتی کو دائو پر لگا رہی ہے ،وہ بھی ایسے ملک کے وزراء جن کے ہاں خود مذہبی اجتماعات کے انعقاد پر سخت پابندی ہے ، جو دوسرے ممالک میں باخوشی سیاسی اجتماعات میں فخریہ شرکت کرتے ہیں ، ریاستی ادارے دوغلی پالیسی ترک کریں اگر اس انتہا پسند ملک کے وزراءکا ایک مذہبی جماعت کے اجتماعات میں شرکت کرنا قانونی اور آئینی اقدام ہے تو پھر عالم اسلام کے حقیقی ہیروز امام خمینی ؒ،رہبر معظم امام خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ کے امت مسلمہ کی ترقی اور خدمات پر مبنی  کارہائے نمایاں بیان کرنے پر بھی تکلیف نہیں ہو نی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی امام حسین ؑ کی وقف املاک امام حسین ؑ کی ملکیت ہے، جس کی جانب اٹھنے والی ہر گندہ آنکھ پھوڑ ڈالی جائے گی، ہم کسی صورت کوٹلی امام حسین ؑ کی زمین پر محکمہ اوفات کے  غیر قانونی قبضے کی کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے، صوبائی حکومت ہو ش کے ناخن لے اور متعلقہ قابض افسران کو لگام دے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ان دنوں سرزمین شہداء ڈیرہ اسماعیل خان کے دوروزہ دورے پر ہیں ، اپنے دورے کے پہلے روز انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ شہدائے ڈی آئی خان بار ایسوسی ایشن کی یاد میں پہلی بار منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خصوصی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم نے ہمیشہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلوموں کے حق میں موثر آواز اٹھائی ہے او ر آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ اگر بار کونسل اپنے شہید اراکین کے اہلخانہ کو انصاف نہیں دلا سکتی اور اپنے شہیدوں کے حق  کیلئے حکومت پر دبائو نہیں ڈال سکتی تو اس کا مطلب بار عدل وانصاف کے قیام کی بات ہی نہیں کرسکتی ،لہذٰا بار ایسوسی ایشن کو شہید وکلاء سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام شہداء  کو انصاف دلانے کے لیئے ٹھوس  حکمت عملی مرتب  کرنی ہو گی، انہوں نے بار ایسوسی ایشن کو پہلی مرتبہ اس بامقصد پروگرام کے انعقاد اور شہداء کی یاد آوری پر تمام اراکین بار کونسل کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور اراکین بھی موجود تھے جنہوں نے سید ناصرعباس جعفری کا تعزیتی ریفرنس میں آمد پر استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) اسلامی اقدار اور اصولوں کیمطابق تربیت یافتہ نوجوان ہی معاشرے میں بہتر تبدیلی لا سکتے ہیں،مغرب ہم سے ہمارے اقدار اور اصول چھینے کے لئے نت نئے حربے استعمال کر رہا ہے،اگر ہم اسلامی اقدار اور اسلامی معاشرہ سازی کے لئے کوشش نہیں کرینگے تو ظالمانہ نظام ہم پر مسلط رہینگے،کرپٹ حکمرانوں کا ہمارے اوپر مسلط ہونا ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم لاہور کے زیر اہتمام ماہانہ دعائے کمیل کے اجتماع میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کی بحالی اور استحصالی نظام کا خاتمہ صرف اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے،اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت،علاقیت،لسانیت کے ذریعے تفریق پیدا کر کے اپنے ظالمانہ استحصالی نظام کو طول دینا چاہتے ہیں،ایسے میں ہمیں بحثیت امت رسول اعظمﷺ اسلامی اقدار کی ترویج اور احیاء کے لئے کوشش کرکے اتحاد و وحدت کیساتھ اس ظالمانہ نظام کی راہ میں دیوار بننا ہوگا،دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کے پیچھے ہمارے کرپٹ اور مغرب پرست حکمرانوں کا ہاتھ ہے،جو یہود نصاریٰ کے غلام بنے ہوئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree