وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عالمی یوم استھما دمہ کے موقعے پہ ٹنڈومحمد خان میں بھی آگہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے سرکاری اسپتال سے پریس کلب تک  دمہ کی آگاہی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لیاقت قمبرانی ،ڈاکٹر امیر علی چنا اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل محمودالحسن  نے خطاب کیا جبکہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی طرف سے 15 روزہ معارف اسلامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع لاہور وحدت یوتھ کے تمام ٹاون سکریٹریز، ضلعی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ عباس شیرازی اور ڈپٹی سکریٹری جنرل بردار سجیل شمسی نے شرکت کی. معارف اسلامی پروگرام کا سلسلہ باقاعدہ طور پر لاہور میں شروع کیا جا چکا ہے جبکہ وحدت یوتھ لاہور اس پروگرام کے انتظامی امور کی زمہ داریاں انجام دے گی،گوپال نگر امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ میں منعقد کیے گئے معارف اسلامی کے پہلے پروگرام میں ضلعی ڈپٹی سکریٹری جرنل علامہ عباس شیرازی نے خطاب کیا جبکہ انکے خطاب کا موضوع اخلاقیات اور حالات حاضرہ تھا اپنے خطاب میں انہوں کہاکہ اس وقت نوجوانوں کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ دشمن شناسی اور مقصد کربلا کو سمجھنا ہے، بعد از خطاب وحدت یوتھ کے جوانوں نے قصیدہ خوانی کی اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے حضور گلدستہ عقیدت پیش کیا جبکہ پروگرام کے اختتام پر امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت ضلع لاہور علامہ سید عباس شیرازی نے سیکرٹری یوتھ برادر سجاد نقوی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی اس ہی طرح بہترین انداز میں معارف اسلامی پروگرام کو جاری و ساری رکھنے کی ہدایت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قومی وبین الاقوامی حالات سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں ، ویسٹرن ایشیاء میں تبدیل ہو تا سیاسی منظر نامہ پاکستان پر بھی منفی اثرات  مرتب کررہا ہے ، امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی مداخلت کے باعث پاکستان داخلی و خارجی سازشوں کا شکار ہو رہا ہے، نواز حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک افواج کو ایک بار پھر امریکی ایماء پر تیزی سے زوال پذیر عرب بادشاہتوں کی بقاء کی ناکام جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے، امید ہے کہ ہماری پاک افواج کرپٹ نواز حکومت کے ان ناپاک عزائم کا شکار نہیں ہونگے اور اپنی تمام تر توجہ پاکستان کو دہشتگردی کے بحران سے نکالنے پر  مرکوز رکھیں گے، دہشتگردوں کے علمی ،نظریاتی اور صحافتی سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردا لفساد کے تحت قانون کے شکنجے میں جکڑیں گے، آج ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ محب وطن شیعہ علمائے کرام و شخصیات کو امریکا اور اسکی غلام عرب بادشاہتوں کی ایماء اورمداخلت کے باعث ماورائے عدالت اغواء کیا جا چکا ہے، اگر جلد بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی توپانچ کروڑ شیعہ مسلمان سڑکوں پر نکل کر ظلم جابر حکمرنوں کا اقتداربہا لے جائیں گے، محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداء دینے کے باوجود پاکستان کو امریکا اور اسکی ہمنوا عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ماضی کی طرح آج بھی امریکا ، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 21 مئی کوکراچی کے نشتر پارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہاکہ رمضان سے قبل ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی، ملک میں بیرونی مداخلت ، عزاداری میں بے جا حکومتی رکاوٹوں اور ملکی مسائل کے حل کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشن اقبال میں ’’قومی و بین الاقوامی صورتحال اور ہماری ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی، صوبائی و ڈویژنل عہدیداران، کارکنان اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتیں مداخلت کے باعث پاکستان داخلی و خارجی سازشوں کا شکار ہو رہا ہے، نواز حکومت نے عوامی خواہش کے برعکس اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر صرف اور صرف امریکا و عرب بادشاہتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے راحیل شریف کو متنازعہ ترین فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے بھیج دیا، جبکہ واضح ہے کہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور راحیل شریف کو این او سی دینے کے اس فیصلے پر پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کو شدید تحفظات تھےاور وہ بھی ایک ایسے حساس ترین وقت میں جب وطن عزیز پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، ملک و قوم پہلے ہی آمر ضیاء کی بدترین پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی کی فاش غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے امریکا نواز حکمران مزید ایسی غلطیوں کے مرتکب ہورہے ہیں، جس سے وطن عزیز دہشتگردی و عدم استحکام کی ایسی دلدل میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو سکے، ملک و قوم امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی خوشنودی کی خاطر پہلے ہی نام نہاد جہاد کے ناقابل تلافی نقصانات سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر پائے تھے کہ ایسے میں ایک اور نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کے نام سے نئے امریکی اسرائیلی ڈرامے میں شامل ہو کر پہلے سے زیادہ وطن عزیز کو مشکلات سے دو چار کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، موجودہ کرپٹ نواز حکومت عرب بادشاہتوں کے اشارے پر امریکا اور اسرائیل کے بنائے ہوئے نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ بن کر ملک و قوم کو نئے بحرانوں میں دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افواج پاکستان دہشتگردوں کے علمی ،نظریاتی اور صحافتی سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردا لفساد کے تحت قانون کے شکنجے میں جکڑیں گے، ملت تشیع دہشتگردی کے خلاف جاری پاک افواج کے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاک افواج کے شانہ بشانہ امریکی و عرب بادشاہت نواز تکفیری دہشتگرد عناصر کے خلاف میدان میں حاضر ہیں، لہٰذا انتہائی حساس ملکی و عالمی صورتحال کے پیش نظر حکمرانوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر ملک میں امریکی و عرب بادشاہتوں کی مداخلت کو فی الفور ختم کرنا ہوگا، کیونکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کے تمام تر بحرانوں و مشکلات کی اصل وجہ امریکا اور عرب بادشاہتوں کی مداخلت ہی ہے اور ہمارے کرپٹ اور نااہل حکمران ملکی سلامتی کو چند ڈالر، ریال اور درہم کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ محب وطن شیعہ علمائے کرام اور شخصیات کو امریکا اور اسی غلام عرب بادشاہتوں کی ایماء اور ملک میں مداخلت کے باعث ماورائے عدالت اغواء کیا جا چکا ہے، امریکی و عرب بادشاہتوں کی ہی ایماء پر محب وطن ملت تشیع کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، اگر ہمارے محب وطن شیعہ علمائے کرام اور شخصیات کی جلد بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی تو بے گناہ اغوا کئے گئے علماء و شخصیات کی رہائی کیلئے پانچ کروڑ شیعہ مسلمان سڑکوں پر نکلیں گے، جو کرپٹ نااہل نواز حکومت کے ظلم و جبر پر مبنی اقتدار کو بہا لے جائیگا۔ محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم و اسیری سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداء دینے کے باوجود پاکستان کو امریکا اور اسکی ہمنوا عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پانچ کروڑ محب وطن شیعہ مسلمان اپنے لہو کے آخری قطرے تک ملکی بقاء و سلامتی کی خاطر ماضی کی طرح اب بھی میدان میں حاضر رہینگے، ماضی کی طرح آج بھی امریکا ، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) کیپٹن محمد شفیع کو اختلاف رائے کے اظہار پرانتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھانا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔اختلاف رائے جمہوری حق ہے اور اختلاف رائے کو جواز بناکر کیپٹن محمد شفیع کو سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانا اور پی اے سی کی رکنیت ختم کرنا بد ترین آمریت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رکن قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا طرز حکومت آمرانہ ہے اپوزیشن کو حق حاصل ہے کہ وہ حکومت پر جائز تنقید کرے اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے لیکن کیپٹن محمد شفیع کو اختلاف رائے کا اظہار کرنے پر حکومت کی برہمی اور سٹنیڈنگ کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت جمہوری روایات کو فروغ دینے کی بجائے آمرانہ طرز حکومت کا احیاء کررہی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار نواز لیگ نے آمریت کو بھی شکست دی ہے ، اپوزیشن اراکین اور ٹیکنوکریٹس کوترقیاتی فنڈز سے محروم کرنے کے بعد جائز تنقید کی بنیاد پر انہیں انتقام کا نشانہ بناکر صوبائی حکومت نے جمہورت کو داغدار کیا ہے،پاکستان کی کسی صوبائی اسمبلی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔سٹینڈنگ کمیٹیوں میں اپوزیشن ارکان کو اسی لئے شامل کیا جاتا ہے کہ چیک ایند بیلنس کا نظام برقرار رہے محض اختلاف رائے پر سٹینڈنگ کمیٹیوں سے اراکین کو فارغ کیا جائے تو چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہی ختم ہوکر رہے گا جبکہ سابقہ حکومت میں لاکھ خامیوں کے باوجود کسی کو انتقامی کاروائی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔اگر یہی روش برقرار رہی تو مستقبل میں انتقامی سیاست کو فروغ ملے گا جس کی تمام تر ذمہ داری نواز لیگ پر عائد ہوگی۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور رکن اسلامی تحریک کیپٹن محمد شفیع کو اپنے عہدے پر بحال کرے اور سپیکر اس ناروا سلوک پر کیپٹن شفیع سے معافی مانگ لے۔

وحدت نیوز(لاہور) اشرافیہ کی حکمرانی میں مزدوری طبقہ ہمیشہ سے ناانصافیوں کا شکار رہا،مزدوروں کے عالمی دن پر بیانات دینے والوں سے پوچھا جائے کہ اسی کے بنائے استحصالی نظام میں کتنے محنت کش فاقہ کشی پر مجبور ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما رائے ناصر علی نے عالمی یوم مزدور پر صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ غریبوں کو استحصالی نظام سے نجات دلانے کے لئے محنت کش طبقے کو متحد ہو کر اشرافیہ کو شکست دینا ہوگی ،بصورت دیگر اس استحصالی نظام میں اشرافیہ ہی غریبوں پر مسلط رہیگا،ہمیں اسوہ نبویﷺپر عمل کرتے ہوئے الہی نظام عدل کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے،تاکہ معاشرے میں عدل انصاف کا بول بالا ہو،انہوں نے کہا کہ ہم انشااللہ مزدوروں کی فلاح بہبود اور ملک سے اس استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ’’مزدوروں کے عالمی دن‘‘ کے موقعہ پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے ملک میں مزدور کی سرکاری طور پر طے شدہ اجرت شرمناک ہے۔موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ایک مزدور کی تنخواہ کم سے کم ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر کی جانی چاہیے۔ مزدوری اور مشقت کرنے والے ضعیف العمر افراد کا حکومت کی طرف سے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے۔معصوم بچوں سے جبری مشقت کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ کردار ان محنت کشوں کا ہے جو مشقت کر کے رزق حلال سے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہی طبقہ زوال کا شکار ہے۔زندگی کے تمام شعبوں میں ایسے محنت کش موجود ہیں جن کی محنت سب سے زیادہ اور اجرت سب سے کم ہے۔ یہی سرمایہ دارنہ جبر معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں منائے جانے والے’’یوم مزدور‘‘ میں روایتی تقریبات کا انعقادمزدور کی مشکلات کا حل نہیں ہے۔درد دل رکھنے والی با اختیار شخصیات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کو سرمایہ دارانہ جبر سے نجات دلانے کے لیے کوئی مضبوط لائحہ عمل پیش کریں۔پاکستان میں مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔حکومت کی طرف سے مزدور کے لیے جو تنخواہ طے کی گئی ہے اس سے بجلی گیس کے بل بھی پورے نہیں ہوتے۔مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت کم از کم پچاس ہزار جب تک طے نہیں کی جاتی تب تک اس نظام کو منصفانہ نظام قرار نہیں دیا جا سکتا۔وطن عزیز کے پسماندہ علاقوں میں محنت کش نہ صرف غربت کی چکی میں پس رہے ہیں بلکہ سرمایہ داروں کے ہاتھوں آئے دن ان کے ناموس کے جنازے نکالے جاتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree