The Latest

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے ذیلی فلاحی ادارے خیر العمل فاونڈیشن کے تحت عمار یاسر سوسائٹی فیز ون کے رہائشیوں کی سہولت کے لئے واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے رہنماوں مولانا غلام محمد فاضلی، ثمر عباس ،عارف رضا، اسد زیدی اور نیاز کاچو نے گذشتہ اتوار اس واٹر پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع پر علاقہ مکینوں نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کا دیرانہ مسئلہ پانی کا تھا اس مسئلہ کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ایم ڈبلیو ایم نے حل کروایاہم انکے شکر گذار ہیں۔
 
 واضح رہے کہ عمار یاسر سوسائٹی شیعہ و سنی مسلمانوں کی سیکڑوں گھر وں پر مشتمل آباد ی ہے ، جہاں پر فراہی آب کا مسئلہ کئی عرصہ سے درکار تھا، علاقہ مکین دور دراز سے استعمال کا پانی اپنے گھر میں لاتے تھے، عوامی خدمت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے علاقہ مکینوں کی درخواست پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے فلاحی شعبہ خیر العمل فاونڈیشن نے لوگوں کی ضرورت پورا کرنے کے لئے وائٹر پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔

وحدت نیوز (لاڑکانہ) شاہ لطیف اسکاؤٹس اوپن گروپ لاڑکانہ کی جانب سے سالانہ پروگرام جشنِ لطیف کے عنوان سے سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری لاڑکانہ میں سیمینار منعقد کیا گیا. جس میں وحدت اسکاؤٹس سمیت لاڑکانہ کی دیگر اسکاؤٹس تنظیموں کے عہدیداران کو مدعو کیا گیا. بہترین کارکردگی اور بے لوث خدمت پر سیکریٹری وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ لاڑکانہ برادر محبوب علی سومرو کو شیلڈ پیش کی گئی۔

وحدت نیوز (گلگت) وحدت یوتھ پاکستان ضلع گلگت کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری وحدت یوتھ عمران حسین کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہائوس گلگت بلتستان  میں منعقد ہواجس میں ضلع بھر سے یوتھ نے شرکت کی، اس موقع پر عمران حسین نے اعلان کیا کہ آئندہ چند روز میں وحدت یوتھ گلگت کی تنظیم سازی مکمل کردی جائے گی اور باقائدہ یوتھ ممبر شپ کا آغاز کیا جائے گا، ضلع ہنزہ اور نگر میں علیحدہ علیحدہ یوتھ سیٹ اپ مکمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گلگت اور ہنزہ نگر سے دس ہزار یوتھ کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے جسے انشا ءاللہ ہر صورت حاصل کریں گے، اجلاس کے آخر میں  اگلے جمعہ کو آغا راحت حُسین الُحسینی کے اعلان پر جو احتجاج کی کال دی گئی ہے اس میں بھر پور شرکت اور عوامی مہم چلانے کا فیصلہ ہوا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی و سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد مرکزی سیکریٹریٹ میں کیا گیا جس میں ملک بھرسے تنظیمی خواہران نے شرکت کی،ورکشاپ سے مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خانم سیدہ زہرا نقوی نے تاریخی حوالے سے خواتین کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالی،ڈاکٹر محمد یونس سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان نےحالات حاضرہ،خواہر ام البنین زہراء نے میڈیا رپورٹس اور اس کی افادیت کے موضوع پر لیکچر دیا، برادر شجاعت نے ورکشاپ میں سوشل میڈیا کے استعمالات،گرافکس ڈیزائنگ اور فوٹوگرافی کے موضوع پربذریعہ ملٹی میڈیا لکچر دیا۔تربیتی و سوشل میڈیا ورکشاپ کے آخری مقرر علامہ اعجاز حسین بہشتی تھے جنہوں نے غیبت کبریٰ میں شیعوں کی ذمہ داریاور امام حسن عسکری ؑ کا ابن بابویہ اور شیعوں کے نام پیغام پر روشنی ڈالی۔

 خواہر سیدہ زہرا نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ  ہر دور میں خو اتین نے  معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور تاریخ گواہ ہے کہ خواتین اس مثبت کردارکے بغیر کسی قوم نے ترقی نہیں کی لہذا ہمیں  اپنی  ذمہ داری کو سمجھنا اورنبھانا ہو گا۔ہماری خواتین میں بہت زیادہ توانائیاں موجود ہیں جنہیں بروکارلا کر معاشریہ سازی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

خواہر ام البنین زہراء نے میڈیا ایورنس پر لکچر دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دور میڈیا پروپگنڈے کا دور ہے ہم نے فتنے کے خلاف اپنا کردا کرنا ہے اور سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کرنا ہے تاکہ ہم اس کے منفی اثرات سے نا صرف خود کو محفوظ رکھ سکیں بلکہ اپنی آنے والی نسل کو اس کے برے اثرات سے بچا سکیں۔وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جس میں مثبت تبلغات کا رواج پایا جاتا ہو۔ہمیں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور افادیت سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیے۔ورکشاپ کے آخر میں محترمہ  نرگس سجاد نقوی  سیکرٹری تربیت شعبہ خواتین ایم ڈبلیو ایم نے شرکائے ورکشاپ کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی  مرکزی کابینہ نے مرکزی سیکریٹری جنرل خواہر سیدہ زہرانقوی کی سربراہی میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں قائدوحدت نے خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواہران کی فعالیت پر مکمل اعتماد ہے خانم زہراء نقوی کی سربراہی میں شعبہ خواتین اپنی فعالیت جاری وساری رکھے گا۔اہم ڈبلیو ایم کا شعبہ خواتین ایک فعال ترین شعبہ ہے ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں حاضر رہیں گئی ہمیں اپنا حق اب حاصل کرنا ہو گا یہ وطن ہم نے ملکر بنایا تھا اور اسے اہلسنت کے ساتھ ملکر بچائیں گے ہم معاشرے میں خواتین کی شرکت کے  بغیر تکفیری فکر کو شکست دینے کی تحریک کو کامیاب نہیں کر سکتے لہذا شعبہ خواتیں کی فعالیت ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہور کے زیر اہتمام یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،بعد ازآں وحدت یوتھ ونگ کے زیر اہتمام شادمان سے مزار علامہ اقبال تک امن ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری یوتھ لاہور سجاد نقوی نے کی،ریلی میں شہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چاردر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،ریلی کی شرکاء سے مزار اقبال پر خطاب سے سید سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم بابائے قوم اور علامہ اقبال کے پاک ارواح سے آج یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو امن و محبت کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے،پاکستان میں بسنے والے ہر پاکستان مسلمان،مسیحی،ہندو سکھ ہمارے بھائی ہیں،اور ہمارے اقلیتی برادری کو اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو ہے،اسلام امن و رواداری کا مذہب ہے،فرقہ واریت اور انتہا پسندی پھیلانے والے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے بھی دشمن ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اقبال اور قائد اعظم سے آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ارض پاک کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے،کرپشن اقربا پروری اور میرٹ کی پامالی کیخلاف ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے،ہم نوجوانوں میں پاکستانیت اور وطن سے محبت اجاگر کرنے کیلئے گلی گلی قریہ قریہ امن و محبت اور وطن دوستی کا پیغام لے کر جائیں گے،آخر میں شرکاء نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے افواج پاکستان،پولیس رینجرز اور سوئلین شہداء کی درجات کی بلندی اور ملک میں امن و استحکام کے لئے دعا کیساتھ ریلی کا اختتام کیا۔

وحدت نیوز (اٹک / تلہ گنگ) خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری مرکزی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سیکرٹری روابط خواہر لبانہ کاظمی کا تلہ گنگ اور ضلع اٹک کا دورہ ، تنظیمی خواتین سے ملاقات اور اجلاس کی صدارت کی  اجلاس میں تنظیم سازی میں پیش رفت سمیت دیگر امور زیر بحث آئے اجلاس میں تلہ گنگ کو تنظیمی ضلع کا درجہ دیکر خانم  ساقیہ کو عبوری جنرل سیکرٹری مقررہ کردیا گیا اور انھیں تنظیم سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،اٹک کے دورہ کے میں ضلعی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی خانم نرگس سجاد نے اپنے  خطاب میں ضلع میں تنظیم سازی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔خواتین کی مقامی انجمنوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر خواہر تغزل شاداب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہورکے زیر اہتمام یوم ولادت باسعادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اوربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر خصوصی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوگا جس میں مختلف مکاتب فکر اور مسیحی برادری کے رہنما بھی شریک ہونگے،بعد ازآں وحدت یوتھ ونگ کا ایک وفد علماء کی قیادت میں مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کے لئے حاضری دینگے،وحدت یوتھ ونگ لاہور کے سیکرٹری سید سجاد نقوی نے یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوم ولادت باسعادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے لاہور کے مختلف چرچز کا دورہ کرکے مسیحی برادری کو مبارکباد بھی دینگے،انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء علیھم السلام نے دنیا میں بنی نوع انسان کو امن محب اور بھائی چارے کا پیغام دیا،ہمیں اللہ کے ان برگزیدہ ہستیوں کی تعلیمات پر عمل کرکے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینا ہوگا۔

وحدت نیوز (حیدر آباد) لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت ایک تربیتی ورکشاپ کا  امام بارگاہ معصومین ؑمیں خواہر عظمیٰ تقوی اور خواہر صغیر فاطمہ کی سربراہی میں انعقادکیا گیا جس میں ضلع بھر سے خواتین عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25 دسمبرکی لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس سندھ میں شیعہ سنی اتحاد کو مظہر اور تکفیریت کی شکست ثابت ہو گی، تمام خواتین کارکنان مرد کارکنان کے شانہ بشانہ اس اجتماع کی کامیابی کے لئے فعالیت کریں ، قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ہی وہ شخصیت ہیں جو پاکستان کو انتہاپسندی او ر تکفیریت سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) تحریک منہاج القران کے زیراہتمام منہاج ماڈل کالج کرور ضلع راولپنڈی  میں جشن میلادالنبی کے سلسلہ میں پروگرام منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور آئ ایس او پاکستان شعبہ طالبات راولپنڈی کو مدعو کیا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری کو بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی گئ۔

 سیدہ نرگس سجاد جعفری نے خطاب کرتےہوئے رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی طرف سے امت کے اتحاد و یکجہتی کےلئے کئےگئے اقدامات خصوصا میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسبت سے 12تا17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت قرار دینا اور دیگر اقدامات کو خراج عقیدت پیش کیا انھوں کہا کہ اگر اس وقت امام امت اور علماء حق کی صداء اتحدو پر لبیک کہا جاتا تو حالات مختلف ہوتے امام خمینی  نے آج سے تیس سال پہلے فرمایا تھا تم ہاتھ کھولنے اور باندھنے کے جھگڑوں میں پڑے ہو اور دشمن تمہارے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہے نائب امام رہبر  معظم سید علی خامنہ ای  نے ایک قدم اور آگے بڑھا کر تمام مسالک کے جید علماء کو مدعو کر کے اتحاد امت اور اسلام ناب محمدی کی نشاط ثانیہ کے لیے ایک پلیٹ  فارم مہیا کیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں عراق و شام پاکستان اور دیگر ممالک میں شیعہ سنی مسلمانوں نے باہمی اتحاد سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا پاکستان میں شیعہ سنی علماء حق نے اپنی فہم فراست سے فرقہ واریت کے جن کو بحر عرب میں غرق کر دیا اور  تکفیری غیرملکی فنڈڈ دہشت گرد  قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کے جیسے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے 47ء میں باہمی اتحاد سے ہندو انگریزوں اور ان کے ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر اللہ تعالی کی مدد سے یہ ملک بنایا تھا انشاءاللہ  اس کی تعمیر بھی ہم ہی کریں گے گذشتہ 70 سالہ دور آپ نے دیکھ لیا کہ کرپٹ سیاست دانوں غیرملکی ایجنٹ فرقہ پرست جاہل ملاوں اور کرپشن مافیا نے اس مملکت خداد کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اب انشاءاللہ صاحب ذادہ حامد رضا، شیخ الاسلام پروفیسر علامہ طاہر القادری اور  قائد وحدت مرد میدان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسے علماء کی قیادت میں ہم اس مملکت خداداد سے فرقہ پرستی کرپشن اور اقربا پروری کو ختم کر کے دم لیں گے علماء کی قیادت میں اقبال اور جناح کے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنا کر عوام کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے آخر میں انھوں نے منہاج ماڈل کالج کے پرنسپل اور دیگر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی عوام کی سطح پر ایسے مشترکہ پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا اور 25 ربیع الاول کو جامعہ آمنہ بنت الھدی کے زیراہتمام ہونےوالے سمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree