The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی فنانس کمیٹی کی میٹنگ جس کی صدارت فنانس سیکرٹری پنجاب سید فصاحت علی بخاری نے کی۔ جس میں ضلعی صدر لاھور نجم خان جنرل سیکرٹری برادر نقی مہدی برادر شیخ عمران علی سیکرٹری فلاح و بہبود پنجاب اور سید فضل کاظمی فنانس سیکرٹری لاہور ، برادر خاور اقبال ، خرم زیدی ، ضیغم صفدر، علامہ مستنصر کاظمی برادر باقر معزز ممبران لاہور نے شرکت کی ۔

جس میں سید فضل کاظمی کی مشاورت سے فنانس کمیٹی لاہور کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا اور تمام معزز ممبران نے باکسز، ڈونرز اور ماہانہ چندہ اور فنڈ ز کی کولیکشن کے اور فنانس کمیٹی کے طریقہ کار کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق ھوا۔پنجاب اور ضلعی فنانس سیکرٹری کو اختیار دیا گیا کہ وہ اس سلسلے میٹنگ کی تجاویز اور کمیٹی کی تشکیل کو مشاورت سے ختم شکل دے۔ اللّٰہ حامی و ناصر ھو ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)پارہ چنار یوتھ ضلع راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام 4 مئی 2023ء پارہ چنار تری مینگل اسکول میں ہونے والے دل خراش سانحے کو ایک سال گزر چکا، قاتلین کی عدم گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہید ہونے والے اساتذہ کے بچوں سمیت کثیر تعداد میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارہ چنار یوتھ کے رہنما پروفیسر شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پورا ہو چکا مگر آج تک تری مینگل اساتذہ کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، سانحہ 4 مئی تری منگل سکول میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ہم بارہا احتجاج کر چکے ہیں، مگر وہ کونسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے مٹھی بھر دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ہمارا حکومت وقت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ اندوہناک واقعے میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر حسین نے کہا کہ ضلع کرم پارہ چنار کے باشعور و محب وطن شہریوں کو سالہاسال سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا، اس عدم توجہی اور ناکامی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، آج اس احتجاج میں واقعے میں شہید ہونے والے اساتذہ کے یتیم بچے بھی سراپا احتجاج ہیں اور ریاست سے انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے کاظم حسین، زین حسین و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)تحریک تحفظ آٸین پاکستان کا اجلاس پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان منعقد ہوا۔اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الرحیم زیارت وال سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکریٹری کبیر افغان بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر غلام نبی مری پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ صوبائی جنرل سیکریٹری جہانگیر رند و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں چمن پرلت پر ایف سی کے ناروا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گٸی۔اور فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز اتوار 5 مٸی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی رہنما چمن پرلت اور ڈی سی آفس چمن کے سامنے دھرنے میں شرکت کرکے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور چمن پرلت کے مطالبات کی بھرپور تاٸید و حمایت کی تجدید کریں گے۔اور بروز سوموار 6 مٸی کو کوٸٹہ میں دن 3 بجے تمام پارٹیوں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کوٸٹہ پریس کلب پر منعقد ہوگا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چمن دھرنے کے مظاہرین گذشتہ چھ ماہ سے مکمل طور پر پر امن احتجاج کر رہے ہیں ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی گئی ریاست کو شہریوں کے لئے ماں کی طرح شفیق ہونا چاہئے مگر یہاں ریاست سوتیلی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن جماعتوں کا اہم اجلاس پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی دفتر میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الرحیم زیارت وال بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر غلام نبی مری پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ سردار خادم وردگ مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ شیخ ولایت حسین جعفری حاجی غلام حسین اخلاقی و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان کے حالات اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس نے پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کو ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اجلاس نے پی ٹی آئی اور بی این پی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بھی مذمت کی۔

اجلاس میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل شہید کے قتل اور دکی و خضدار میں دھشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے عوامی مینڈیٹ اور آئین کی بے احترامی کسی صورت قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ فلسطین کے معصوم شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے۔ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارت وال نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کے محافظ ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملکی آئین کو پامال کیا انہیں قوم کو جواب دینا ہوگا۔ جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق بنی ہوئی ہے۔ کوئٹہ شہر کھنڈرات بن چکا ہے۔ عوام کے پاس نا پانی ہے نا ہی گیس و بجلی
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر میر غلام نبی مری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے عالمی دن ہر خضدار پریس کلب کے صدر کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اس سے قبل دکی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا عوام کو دھشت گردوں اور چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ عمران خان ملکی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ڈٹا ہوا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اقتدار کے حصول کے لئے نہیں بلکہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ کراچی اور فیصل آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جلسوں میں رکاوٹ ڈالنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ مارا گیا اسے قوم تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قراقرم پر چلاس کے قریب پریشو کھل داس کے مقام پر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکرتےہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں بھی کی۔

صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب نےکہا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی افراد کو جلد صحت یاب فرمائے۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب عمران علی شیخ کی زیر صدارت ضلع لاہور کی فلاح وبہبود کونسل ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد  یکم مئی 2024 ء کو صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میں صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی کی زیر صدارت ضلع لاہور کے ساتھ فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم میٹنگ کی گئ جس میں صوبائی سیکرٹری فنانس مجلس وحدت مسلمین پنجاب  جناب  فصاحت علی بخاری صاحب  ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید حسین زیدی صاحب ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، ضلعی سیکرٹری فنانس جناب سید فضل کاظمی صاحب ، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مہدی، باقر قزلباش،ضیغم صفدر اور خاور اقبال صاحب  نے اس اہم میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں ضلع لاہور کے ضلعی رہنما باقر قزلباش کو فلاح و بہبود کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئ۔ صوبے بھر میں خصوصا لاہور میں شعبہ فلاح وبہبود کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ آگے بھی اس شعبے کی فعالیت کو اہمیت دے کر آگے بڑھنے کا عزم کیا گیا ۔ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئی ایسا ادارہ نہیں کی فنڈز جنریٹ کرے بلکہ عوام کی رہنمائی کی جاسکتی تعلیم اور صحت کے معاملے میں ضرورتمند افراد کو رہنمائی دی جاسکتی ہے ۔ اپنی توان کے مطابق لاہور میں اور صوبے بھر میں اضلاع نے اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ اضلاع کے صدور کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ۔


وحدت نیوز(سکردو)صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی،ممبر گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری ،اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم،رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی ،رکن اسمبلی کنیز فاطمہ،صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم حاجی غلام عباس،سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی اور رکن شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم کاچو زاھد علی خان نے کہا کہ چلاس بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا،اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے مسافرین کی لواحقین کو تسلیت عرض کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی طبی امداد کے لیے حکومت کسی قسم کی غفلت نہ کرے،حکومت جان لیوا واقعات کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس کے قریب بس حادثہ میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع المناک سانحہ ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت  زخمیوں کو بہترین اور مطلوبہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کرے۔ راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان ہر سال  ٹریفک حادثات کے متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں جن کی بنیادی وجہ مرکزی شاہراہِ اور گاڑیوں کی غیر تسلی بخش حالت ہے۔ ذمہ دار اداروں کی چشم پوشی ایسے دل سوز واقعات کی بنیاد بنتی ہے۔ راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر کو محفوظ بنانے کے لیے گاڑیوں کی تکنیکی جانچ پڑتال کو یقینی اور سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کے خدشات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری عیوض علی ہزارہ ضلعی صدر کوئٹہ سٹی ارباب لیاقت علی ہزارہ جنرل سیکریٹری حاجی غلام حسین اخلاقی نائب صدر آقا ضیاء ٹھیکدار حسن حاجی عباس یاسین امینی شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے چوری ڈاکے کی وارداتوں پر قابو پانا ضروری ہے۔ خصوصاً ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ میں بدامنی کے واقعات پر تشویش ہے مجرموں کا تعاقب کر کے عوام کو پر امن ماحول دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے بیوپاری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں منشیات کے بیوپاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 15 مئی بروز بدھ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے حکومت منشیات کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن اہم معاشرتی مسائل کی آپ نے نشاندھی کی ہے ان پر اقدام ہوگا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر کو ڈاکٹر در شہوار احمد زئی کی کتاب سیرت امام حسین علیہ السلام اور مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول سید محسن نقوی نے نجفیہ ہاسٹل میں نئے داخلہ لینے والے طلبا کے ساتھ ایک نشست رکھی۔اصفہان میں نئے آنے والے طلبا کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ انہیں  درپیش مسائل میں رہنمائی کے لئے ہاسٹل میں موجود نمائندے کا بھی تعارف کروایا۔

اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے صدر  سید محسن رضا نقوی صاحب نے نئے آنے والے طلبا کو مختلف موضوعات پر بریفنگ کیا۔آخر میں حاضرین کی طرف سے سوال و جواب کا سلسلہ بھی چلا۔ پروگرام کا اختتام مہمانوں کی تواضع اور دعای خیر سے  کیا گیا۔

Page 5 of 1464

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree