The Latest

وحدت نیوز(اٹک) صوبائی مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کا اپنے وفد کے ہمراہ اٹک سٹی کا دورہ۔ صوبائی صدر جناب سید علی اکبر کاظمی نے عزاداری ونگ ضلع اٹک کے زیر اہتمام  کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب فرمایا ۔ عزاداری کانفرنس میں اٹک شہر کی  سیاسی ،سماجی اور سرکاری شخصیات کی شرکت عزاداری کانفرنس کے بعد مختلف افراد کو عزاداری امن ایوارڈز دیئے گئے ۔

 صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے اپنےوفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک سے ملاقاتیں بھی کیں  ۔ سید تحسین حیدر نقوی ضلعی صدر عزاداری ونگ  اٹک اور جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید نیاز حسین بخاری ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع اٹک ودیگران بھی ان ملاقاتوں میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی مقامات اور عوامی اراضی پر قبضے کے لیے غیرآئینی حکومت لائی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کسی کی ملکیت نہیں ہے۔ یہاں کے عوام اپنی زمینوں کی حفاظت کے لیے سنجیدہ ہیں ایک ایک انچ کی حفاظت یہاں کے عوام کریں گے۔ عوام احتجاج کی تیاری کریں کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔

آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی سیاحتی مقامات پر کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں ہر قسم کی جبر اور سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ پورے خطے میں عوام دشمن فیصلے ہو رہے ہیں اور یہی صورتحال رہی تو احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگا۔ گورنمنٹ گیسٹ ہاوسز کے حوالے سے بھی عوامی تحفظات کو دور کئے جائیں ایک ایک گیسٹ ہاوس پر اسمبلی میں بحث کرکے فیصلہ لیں۔ رات اندھیرے میں بند کمروں میں کوئی بھی فیصلہ قبول ہے۔ مانتا ہوں حکومت زبردستی کی ہے لیکن حکومت نے ختم ہونا ہے اور عوام نے ہمیشہ رہنا ہے اس عوام اور ریاست کے درمیاں ایسے فیصلوں سے دوریاں پیدا ہو رہی ہے اور اعتماد ختم ہو رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کیا اس لیے ہوتے ہیں کہ عوام سے چھین کر جنگلات کو دیں اور اسے ہوٹل بنائیں۔ کسی بھی جنگلات والے مقامات پر کسی سرمایہ کار کو 30 سالوں کے لیے نوازنے کی کوشش نہ کریں۔ اب تک فیصلے تھوپ رہے ہیں مزید کسی قسم کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔ 30 سالوں کے لیے ان مقامات کو لیز پی دینا اس خطے کو بیچنے کی مترادف ہے۔ آج دس بیس کنال 30 سالوں کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے دیں گے اور کل اس سے بھی کٹھ پتلی حکومت آئے تو یہ بھی ممکن ہے پورا گلگت بلتستان کسی بڑی طاقت کو کرایہ پہ دے دیں۔ جون میں گندم میزائیل گرانے تیاریاں ہو رہی ہے، اس پہ بھی میدان سجے گا، ٹیکس ایشو ابھی تک حل نہیں ہوا ہے اس پہ بھی عوام تیار رہیں۔ ہم عوامی حقوق کے لیے ہر صورت میدان میں رہیں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام دشمن فیصلوں سے باز آئیں۔

وحدت نیوز(پشاور)صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ شبیر حسین ساجدی نے میڈیاء سیل  سے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 75   برسوں سے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت ایک سیاہ و خونی تاریخ ہی ۔ لیکن حالیہ دنوں میں پاگل صیحونی ریاست نے  تمام  عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی اور  انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال رقم کردی ہے۔نہتے  شہریوں بالخصوص معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام،اسپتالوں اور اسکولوں جیسے مقامات پر بے تحاشہ بمباری اور اس جیسی دیگر مسلسل ظالمانہ کارروائیوں کا یہ تقاضہ ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پر بین الاقوامی عدالت  کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جائے۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت نے صہیونیت، امریکہ اور بعض یورپی ممالک اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں  کو بے نقاب کردیا ہے۔ فلسطینی عوام نے اسرائیل کی اس جارحیت کی جس جرات و ہمت کے ساتھ  مزاحمت کی اوراس کے مقابلے میں جس غیر متزلزل  صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ  نہایت قابل قدر ہے۔  جنرل سیکرٹری نے اسرائیل کے اس ظالمانہ رویے کی شدید  الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہئےکہ وہ اسرائیل کی ان وحشیانہ کارروائیوں پر قدغن لگاتے ہوئےمستقل جنگ بندی کو فوری نافذ کرائے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے  حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے نیزخودمختار فلسطینی ریاست  کی بحالی کو یقینی بنائے۔

انہوںنے مزید کہا کہ عالمی برادری تباہ شدہ  فلسطین  کی تعمیر نو اور ضروریات زندگی کی بحالی کے لیے بھر پور اقدامات کرے۔اس نازک موقع پر مختلف ممالک اور ساری دنیا کے انصاف پسند عوام کی ایک بڑی تعداد نے اسرائیلی  جارحیت کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے،نیزہمیشہ کی طرح ہمارے ملک کے عام لوگوں ، این جی اوز اورحق و صداقت کے علم بردار متعدد میڈیا اداروں نے بھی فلسطینی عوام کی بھرپور تائید و حمایت کی ہے۔

 جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان  سے مطالبہ کرتا ہوں  کہ وہ  فلسطین سے متعلق ملک کے دیرینہ  موقف پر قائم رہتے ہوئے اپنی بین الاقوامی سفارتی صلاحیتوں کے ذریعے فلسطینی ریاست کے قیام میں بھر پور کردار اداکرے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ مسئلہ ہے۔ تحریک آزادی فلسطین سے خیانت کرنے والے کبھی بھی تحریک آزادی کشمیر کے ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دعا انبیا کرام علیہم السلام کا اسلحہ ہے۔ لہذا مومنین مشکل حالات میں اللہ تعالی کی نصرت کے لئے دعا کا سہارا لیتے ہیں۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو اپنی  دعاں میں ضرور یاد رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض حکام منظم طریقے سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کر رہے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی جائیدادوں کی چوری ضبط کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔ نام نہاد مسلم ریاستوں کے سربراہ اللہ اور رسول ص کے خوشنودی کے خاطر اسراییل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کردیں ۔ نہہیں تو عوامی غیض و غضب ان بے حس حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج پر بیٹھے ہوئے زمینداروں کے دھرنے میں شریک ہو کر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی ضلعی سیکرٹری سیاسیات فرید احمد غلام محمد و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر زمینداروں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کی اسی فیصد آبادی زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے۔ مگر جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کسان اور زمیندار ملک بھر میں اپنی سونے جیسی گندم رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مگر حکومت ان کی گندم خریدنے کے لئے تیار نہیں۔ ملک و قوم سے خیانت کرتے ہوئے یوکرین سے اربوں روپے کی خراب گندم خرید کر کرپشن کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا سفید ہاتھی بن کر عوام کو لوٹ رہا ہے بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں میں زرعی ٹیوب ویل کو فقط دو گھنٹے بجلی دے کر زراعت اور باغات کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کیسکو حکام زمینداروں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں۔بلوچستان کے زمیندار گذشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مگر حکومت ان کے مسائل حل نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی اور ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج پر بیٹھے زمینداروں کے مطالبات تسلیم کئے جائیںاور اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ وہ کون ہیں جو دانستہ طور پر ملک بھر میں زراعت کے شعبے کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل سندھ کے نو منتخب صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کو مبارکباد دی۔ علامہ سید اسد اقبال سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی ذمہ داران کی جانب سے آپ پر دوسری مرتبہ اعتماد کا اظہار خوش آیند ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مذہب و ملت اور سندھ کے عوام کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مبارک باد دینے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی کی دیگر صوبائی رہنماؤںاپوزیشن لیڈر کاظم میثم، ممبر جی بی کونسل احمد علی نوری، عارف حسین قنبری اور علامہ مشتاق حکیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کی عوام کی حمایت میں ہے، آزاد کشمیر بھی گلگت بلتستان کی طرح رجیم چینج کے نتیجے میں مسائلستان بن چکا ہے، ہم پورے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا چاہتے ہیں اور بغل میں موجود کشمیر سے لا پرواہ ہیں، ایف سی اور رینجر کو فوری واپس بلایا جائے، تشدد کے زریعے عوامی احتجاج کو دبانے کی مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام سے کہیں گے نوٹیفیکشن پر نہیں عملی اقدامات پر  احتجاج کو ختم کریں، گلگت بلتستان کو ایک دفعہ پھر تختہ مشق بنانے۔کی کوشش ہو رہی ہے، ایس آئی ایف سی کے نام پر گلگت بلتستان کے وسائل پر قبضہ کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ایسے ہھتکنڈے گلگت بلتستان کی عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے، کشمیری عوام کے مطالبات جائز ہیں، کشمیر ی عوام پہلے بھی پر امن رہی عوام پر امن رہے اور اپنے حقوق لے کر گھروں کو جائیں۔

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا کہ آج کشمیر کس طرف جا رہا ہے، جو ڈرٹی پریکٹس وفاق میں ہوئی اس کی ایکسٹینشن کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہوئی، غیر مقبول قیادت کو مسلط کیا گیا اور توقع کی گی کہ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہوں، تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہو ٹیبل پر آئیں اور مسئلوں کو حل کریں، ہمارے دشمن ملک نے کارگل لداخ اور مقبوضہ کشمیر میں چھبیس چیزوں پر سبسٹڈی دے رکھی ہے، گلگت بلتستان میں بیڈ گورنس عروج پر ہے، امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے دہشتگردوں کے ساتھ جرگہ کر رہے ہیں، خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں، بے شک آپ آپ ہمیں آئینی حصہ نا بنائیں لیکن کشمیر کے مسئلے کے حل تک ہمارے جائز حقوق دئیے جائیں، سینٹ اور پارلیمنٹ میں ہمیں نمائندگی اور این ایف سی میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے۔

وحدت نیوز(اٹک) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب اپنے وفد کے ہمراہ اٹک پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے سید یاور حسین بخاری اور موجودہ ایم پی اے جناب سید اعجاز حسین بخاری جوکہ سید ذوالفقار عباس بخاری کے چچا ہیں اور پی ٹی آئی کے اس وقت ایم پی اے ہیں سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی اور مذہبی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس ملاقات میں کئی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا ۔ملاقات کے آخر میں سید تحسین حیدر شاہ نقوی کو اتفاق رائے سے ضلع اٹک کا عزاداری ونگ کا صدر منتخب کیا گیا جن سے علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے حلف لیا ۔ اس طرح سید تحسین حیدر نقوی ضلع اٹک کے ضلعی صدر عزاداری ونگ منتخب ہو گئے ۔ حلف برداری کی تقریب میں کافی لوگ موجود تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور) معروف شیعہ رہنما مرحوم حیدر علی مرزا کے فرزند ارجمند جناب امیر عباس مرزا نے اپنے بیٹے شجاع عباس مرزا کے ہمراہ قائد وحدت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سنیٹر حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں سنیٹر بننے پر مبارک باد پیش کی اس موقعہ پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امیر عباس مرزا اور ان کے فرزند شجاع عباس مرزا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی طور پر لاہور سے اسلام آباد آکر انہیں سنیٹر بننے کی مبارک باد دی ۔سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم حیدر علی مرزا کی ملت کے لئے گران قدر خدمات کو یاد کیا اور سراہا ۔

ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ امیر عباس مرزا نے قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا ملاقات کے لئے خصوصی وقت دینے کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز (بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے دورہ جات کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر ضلعی صدر سید سکندر شاہ۔ سینئر نائب صدر ڈاکٹر نوید محسن چوہان جنرل سیکریٹری بلال حسین جعفری سیکرٹری روابط احسان حیدر لیگل ایڈوائزر جاوید حسین کلاچی ایڈووکیٹ پروفیسر ملک عابد سیکرٹری تعلیم نے مرکزی رہنما کا استقبال کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلاء سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ انہوں نے شیعہ جامع مسجد بہاولپور میں مومنین کرام اور کارکنوں سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الہی جماعت ہے جو انبیاء کرام اور آئمہ ھدی علیہم السلام کے نقش قدم پر چل کر ملک و ملت کی خدمت کر رہی ہے۔ متنازعہ تکفیری نصاب تعلیم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جدوجہد کرتے ہوئے ایسے نصاب تعلیم کا مطالبہ کیا ہے جو تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لئے یکساں طور پر قابل قبول ہو۔ تاریخ کی وہ متنازعہ شخصیات جن کی اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عداوت شک و شبہ سے بالاتر ہو اسے نصاب تعلیم میں سرچشمہ ہدایت قرار دینا ظلم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے اور نتن یاہو پوری دنیا میں ایک جنگی مجرم کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ اور دنیا امریکہ کو فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم سمجھنی ہے۔اس موقع پر شاہد اعوان ایڈووکیٹ صادق جعفری افضل ہاشمی سید فرخ نقوی ایڈووکیٹ ملک محمد ظفر ایڈوکیٹ و دیگر وکلاء موجود تھے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) صوبائی مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کا  اپنے وفد کے ہمراہ سرگودھا ڈویژن کا وزٹ ، صوبائی صدر نے اپنے وزٹ کے دوسرے مرحلہ میں ضلع سرگودھا میں تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ صوبائی صدر نے برادر سجاد حسین مھدوی کا صوبائی سیکرٹری تبلیغات کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا۔

 علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل دارالعلوم محمدیہ، علامہ سید ملازم حسین نقوی صوبائی نائب صدر ،ذوالفقار اسدی ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع سرگودھا ، سید وسیم بخاری سابقہ ضلعی صدر مجلس وحدت ضلع سرگودھا ، برادر شجاعت علی ضلعی صدر عزاداری ونگ ضلع سرگودھا ، برادر کمیل حیدر ضلعی صدر وحدت یوتھ ونگ ضلع سرگودھا کے علاؤہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔

Page 3 of 1464

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree