The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی شوری عمومی کا اجلاس بعنوان ,اسوہ شبیری تنظیمی و تربیتی اجلاس10، 11 ،12 مئی بروز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو جامعہ امام صادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں ھو گا ۔

اجلاس کے کوآرڈینیٹر آصف رضا ایڈوکیٹ نے وحدت نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر کے تمام اضلاع اور صوبے بشمول ریاست آزاد جموں و کشمیر شامل ھوں گے ۔اجلاس کے آخری روز حمایت مطلومین جہاں کانفرنس ھو گی ۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ملک اقرارحسن علوی صاحب کو چیئرمین کنونشن مقرر کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے شہر ہرات مسجد میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے سفاک قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، واقعے میں دہشت گردوں کے حملے میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع عالم دین شیخ جاوید کو ان کے بچوں اور سات افراد سمیت بے دردی سے شہید کر دیا گیا، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ان شہداء میں 3 سالہ کمسن بچہ بھی شامل ہے جسے درندہ صفت دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوناک اور قابل مذمت ہے، دہشت گردوں نے ہزارہ قبیلہ کو مدت سے تختہ مشق بنایا ہوا ہے، افغانستان حکومت سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ افغانستان میں بسنے والے ہر شہری کو بلا تخصیص مذہب و مسلک مکمل تحفظ فراہم کرے، شیعہ بالخصوص ہزارہ قبائل کی منظم نسل کشی افغانستان کی تاریخ کا حصہ رہی ہے، موجودہ حکومت اس داغ کو دھونے میں اپنا کردار ادا کرے، میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔

وحدت نیوز (لالیاں) چنیوٹ لالیاں یونٹ مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی،غلام عباس انصاری یونٹ صدر ایم ڈبلیو ایم منتخب ۔  مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ تحصیل لالیاں کے یونٹ احمد نگر کی تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر برادر خرم حسنین بخاری نے شرکت کی جس میں غلام عباس انصاری کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا برادر میثم نے مجلس وحدت مسلمین کی افادیت،ضرورت اور اہمیت پر دوستوں سے گفتگو کی۔

وحدت نیوز(لاہور) اقبال ٹاؤن بھوبتیاں میں یونٹ سازی کی تقریب حلف برداری ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم خان صاحب ، ضلعی رہنما مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب سید علمدار حسین زیدی ، ضلعی نائب صدر رانا کاظم علی اور اقبال ٹاؤن ایم ڈبلیو ایم کے صدر سید یاسر زیدی ،یونٹ نائب صدر اقبال ٹاؤن جناب سید معظم نقوی نے شرکت کی ۔  سید ذر عباس صاحب کو مجلس وحدت مسلمین یونٹ بھوبتیاں کا  یونٹ صدر منتخب کر لیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے محض یکم مئی کی سرکاری چھٹی کے اعلان یا مزدوروں کے حق میں حکومتی بیانات سے اس پسے ہوئے طبقے کی مشکلات کم نہیں ہوں گی بلکہ اس کے لیے انقلابی اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے، وطن عزیز کی معاشی بدحالی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، مہنگائی کی شرح میں تسلسل کے ساتھ اضافے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، معاشی مشکلات سے تنگ دیہاڑی دار طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی خودسوزی جیسے المناک واقعات آئے دن سننے کو مل رہے ہیں اور سفید پوش افراد بھی خودکشیاں کر رہے ہیں، ایسی صورتحال میں حکومتی بے حسی افسوسناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ماں کا کردار ادا کرتی ہوئی کہیں نظر نہیں آتی، سوائے کرپشن کرنے اور سیاسی رسی کشی میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض زبانی دعووں اور دلفریب وعدوں سے عوام کی قسمت بدلی نہیں جا سکتی، اس کے لیے نیک نیتی، خلوص اور پوری لگن کے ساتھ عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، کم سے کم اجرت میں برائے نام اضافہ کرکے عوامی مقبولیت کے خواب دیکھنا عوام اور خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے مطابق جو عام آدمی کا گھریلو بجٹ بنتا ہے اس کے مطابق اجرت ہونی چاہیئے، حکومت سو یونٹ سے کم بجلی کے استعمال کو مفت قرار اور کھانے پینے کی اشیاء پر مستقل ریلیف پیکج دے کر مزدور طبقے کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی کر سکتی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ مزدوروں کا استحصال کرنیوالی حکومت کا یکم مئی پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کرنا شرمناک ہے۔ صنعت کار و جاگیر دار مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل سے ناواقف ہیں اور جی بھر کے اِن کا استحصال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محنت کش دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں لیکن حکمران اُن سے لاتعلق ہیں، حالانکہ سفید پوش طبقے اور امرا کے لئے اشیائے خورونوش اور ضروریات کے الگ الگ نرخ ہونے چاہئیں تھے۔ مگر حکمران کبھی اپنے مفادات کے خلاف سودا نہیں کرتے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں سے ملاقات کی اور انہیں یوم مزدور کی مناسبت سے گفٹ پیش کئے۔ اور ان کی جدوجہد و محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج  دنیا بھر میں محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن  منایا جارہا ہے، آج کا دن ہمیں محنت کشوں کی محنت اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی محنت کی وجہ سے دنیا کا یہ پہیہ چل رہا ہے انکی حرکت سے آج دنیا میں بسنے والا ہر شخص آسائش کی زندگی بسر کر رہا ہے۔ آج آگر محنت کش طبقہ کام کرنا چھوڑ دیے تو دنیا کا یہ پہیہ جام ہو جائے گا۔ آج کے دن ہم محنت کشوں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کرتے ہیں تاکہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزدور کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔ دین اسلام نے مزدور کی اہمیت کے پیش نظر اس کی قدر و منزلت اور حقوق کے بارے میں احکامات دئیے ہیں۔ حدیث نبوی میں مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسکی اجرت کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔ مزدور اپنا پسینہ بہا کر رزق حلال کماتا ہے۔ اور یہ پاکیزہ رزق خوش نصیب انسانوں کو نصیب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مزدور اور کسان پریشان ہیں۔ کسان کو ان کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا ہے۔ ملک بھر میں کسان اور مزدور حکومت کی غریب دشمن اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کسانوں کے جائز مطالبات سننے اور ان مسائل کو حل کرنے کی بجائے کسانوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی تمام تر توجہ کا مرکز و محور حکمران طبقے اور حکمران خاندانوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔ معاشی طور پر کمزور طبقات مزدور اور کسان کو مہنگائی، غربت افلاس اور بد حالی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے آستان قدس رضوی اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے اشتراک سے (فلسطین پر قبضے کے 75 سال) کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔بین الاقوامی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے (فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی تاریخ اور تحریک آزادی فلسطین) کے موضوع پر خطاب کیا جبکہ افغانستان کی وزارت حج و اوقاف کے مسؤل مولوی نظام الدین نعمانی نے (اسرائیلی قبضے کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد)اور رضویہ اسلامک یونیورسٹی مشہد مقدس کے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ مرتضوی نے (اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے حوالے سے عالم اسلام کی اقتصادی حکمت عملی) کے موضوع پر خطاب کیا۔

کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے پانچ مقامات پر سر زمین فلسطین کو برکتوں والی دھرتی بتاتے ہوئے اسے عالمین کے لئے باعث برکت قرار دیا ہے۔ حضرت ابراہیم خلیل اللہ حضرت یعقوب علیہ السلام اور بنی اسرائیل کے انبیاء کرام علیہم السلام دین اسلام کے مبلغ اور محافظ تھے اور انہوں نے اپنی آخری وصیت میں بھی اپنی اولاد کو دین اسلام پر پابند رہنے اور مسلمان مرنے کی تاکید کی۔ انبیاء کرام کی نافرمانی کرتے ہوئے اسرائیلیوں نے انبیاء کرام کی تعلیمات سے بغاوت کی وہ فرعون اور فرعونیوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں گذشتہ ایک صدی سے جاری فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم نے فرعونی مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہما نے برطانیہ اور استکباری قوتوں کی سازشوں کے نتیجے میں اس وقت فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی شدید مخالفت کی تھی۔ قائد اعظم کی ہدایت پر آل انڈیا مسلم لیگ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی سازشوں کے خلاف ایک ہزار سے زائد مقامات پر تاریخی احتجاج کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے اور مظلوم فلسطینی عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ اقوام عالم اب اسرائیل کو ایک غاصب اور قابض ریاست تسلیم کر رہے ہیں ان شاءاللہ فلسطین جلد آزاد ہوگا۔

وحدت نیوز(سکردو) کچورا پڑنگ /غلچو پوندس کے لیے ڈسپنسری کا سنگ بنیاد ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر آغا علی رضوی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم، ایم ڈبلیو ایم سکردو کے صدر شیخ ذیشان کے ہاتھوں علاقے کے عمائدین اور سرکردگان کے ہمراہ رکھا گیا۔

 تینوں علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولت موجود تھی اور یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ آغا علی رضوی نے لینڈ ڈونر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد بنیادی طبی سہولت علاقے کے لیے میسر ہوگی۔

 اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجنئرنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر نے اس اہم منصوبے کو رواں سال ہی مکمل کرنے پر زور دیا جسے کنٹریکٹر اور محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(لاہور) علاقے کے نوجوانوں سے مشاورت کے بعد وحدت یوتھ شالیمار ٹاؤن کے صدر امیر کاظمی صاحب اور نائب صدر فہد بھٹی صاحب کو نامزد کردیا گیا ہے،آج  بمقام امام بارگاہ قائم آل محمد المعروف بھولے شاہ امن پارک شالیمار لاہور میں تقریب حلف برداری کی تقریب رکھی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے صدر نجم عباس خان, نائب صدر رانا کاظم علی اور وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر نقی حیدر، جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور دیگر مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی اور علاقے کے جوانوں سے مختصر خطاب بھی کیا گیا اس کے بعد صدر اور نائب صدر سے حلف لیا گیا ۔

Page 6 of 1464

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree