The Latest

وحدت نیوز(لاہور) سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی طرف سے آئی او لاہور ریجن کے ناظم سید نسیم عباس کاظمی کے انتخاب کا خیر مقدم ۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برادر نسیم عباس کاظمی کو آئی او لاہور ریجن کے ناظم منتخب ہونے پر امامیہ آرگنائزیشن کے تمام معزز ممبران کی خدمت میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں  اور نسیم عباس کاظمی نومنتخب ریجنل ناظم کی صحت و سلامتی اور کامیابی و کامرانی کیلئے خصوصی طور پر دعا گو ہیں ۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا کہنا تھا کہ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ایک الہی تنظیم ہے جو اپنے الہیٰ اہداف کے حصول کیلئے مصروف عمل ہے، اور یہ سفر کامیابی سے جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نسیم عباس کاظمی صاحب  اپنی الہی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان کے معروف خطیب ذاکر اہل بیتؑ جناب علی ناصر تلہاڑا کی سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سے لاہور میں ملاقات ۔

معروف خطیب مبلغ اسلام عالم دین جناب علی ناصر تلہاڑا کی سید اسد عباس تقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں لاہور کی معروف سماجی شخصیت سابقہ ممبر بیت المال حکومت پنجاب وفرزند مرحوم حیدر علی مرزا ، جناب امیر عباس مرزا بھی موجود تھے ۔ علامہ ناصر علی تلہاڑا صاحب نے سید عباس نقوی کو چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سنیٹر بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی درازی عمر کی دعا بھی کی ۔

 علامہ ناصر علی تلہاڑا  لاہور میں کسی پروگرام میں مدعو تھے اس پروگرام بعد ان کی ملاقات مرکزی سیکرٹری سیاسیات سے ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں نے قومی وملی اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملک کو درپیش چلنجز سے نپٹنے کے لئے قومی وحدت اور بین المذاھب ہم آہنگی پر زور دیا گیا ۔

علامہ ناصر علی تلہاڑا نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان اب ایک پارلیمانی جماعت بن چکی ہے ۔ تمام قوتیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مثبت کردار کی معترف ہیں۔ تمام پارٹیوں کے سربراہان سینیٹر قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی ذات پر متفق نظر آتے ہیں ۔
 
وہ ہر فورم پر برملا کہتے ہیں کہ ہمیں مسلم پاکستان چاہئیے ہمیں مسلکی پاکستان نہیں چاہیئے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) اور علامہ محمد اقبال (رہ) نے ہمیں مسلم پاکستان دیا تھا ۔ مگر پاکستان کے دشمنوں نے اسے مسلکی پاکستان بنادیا ۔ ہم ان شاءاللہ اس وطن عزیز کو جس میں ہمارا خون شامل ہے مسلکی پاکستان نہیں بننے دیں گے ۔

سید اسد عباس تقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے علامہ ناصر علی تلہاڑا کے احساسات وجذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کی سلامتی کی دعا بھی کی ۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی کی وفد کے ہمراہ اٹک میں مرحوم سید ہادی شاہ نقوی کی رہائش گاہ آمد صوبائی صدر مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور ان کے بیٹوں سے تعزیت پیش کی ۔ صوبائی صدر ایک روزہ دورے پر اٹک تشریف لائے جہاں انہوں اپنے تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ اٹک شہر کی فعال سماجی شخصیت مرحوم ہادی شاہ کی رحلت پرمرحوم کی رہائش گاہ جاکر ان کے فرزندوں سے تنظیمی ساتھیوں سمیت اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ ہادی شاہ مرحوم کے فرزندوں نے صوبائی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آکر فاتحہ خوانی کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم جناب رائے ناصر علی کے بھائی رائے یاسر علی کی نماز جنازہ خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کی اقتداء میں ادا کردی گئی ۔ مرکزی ،صوبائی اور ضلعی مسئولین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علاؤہ جنازہ میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت ۔  لاہور میں صوبائی سیکرٹری روابط جناب رائے ناصر علی کے بھائی رائے یاسر علی گذشتہ روز اچانک انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی رحلت کی خبر جیسے ہی نشر ہوئی تو سینکڑوں لوگ اور کئی اہم سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور حکومتی شخصیات ان کی رہائش گاہ رائے ہاؤس واقع مانگا منڈی لاہور جمع ہونا شروع ہوگئے ۔

نماز ظہرین کے بعد خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی صدر اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے ممبر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے بھی جنازہ میں شرکت اور رائے ناصر علی سے تعزیت کی ۔ رائے فیملی مانگا منڈی ملتان روڈ لاہور کی مذہبی ،سیاسی بااثر فیملی ہے ان کا اپنا امام بارگاہ ۔ ڈیرہ اور رہائش گاہ بھی ہے ۔ رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے مجلس وحدت مسلمین میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ کافی عرصہ صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب بھی رہے ہیں ۔

وحدت نیوز(اٹک)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ضلع اٹک کا تنظیمی دورہ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید نیاز حسین بخاری اٹک کے باقاعدہ دستوری صدر منتخب ہوگئے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے اٹک کا تنظیمی دورہ کیا ہے ۔ جہاں انہوں ضلع اٹک کی ضلعی کابینہ کی نشست میں شرکت کی اور ضلع اٹک کے ضلعی آرگنائزر جناب علامہ سید نیاز حسین بخاری کی فعالیت کو سراہا ۔ اور کہا کچھ عرصہ قبل قبلہ نیاز حسین بخاری کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس کی وجہ وہ علیل رہے ان کی علالت کے باعث ضلع اٹک کی فعالیت بھی متاثر رہی ۔

اب الحمد للہ وہ روبصحت ہیں اور ماشاءاللہ جذبہ ایمانی کے تحت دوبارہ ضلع اٹک میں باقاعدہ فعال ہوچکے ہیں ۔ ضلعی کابینہ ضلع اٹک کے معزز اراکین نے علامہ سید نیاز حسین بخاری پر مکمل اعتماد کیا اور انہیں مجلس وحدت مسلمین ضلع اٹک کا دستوری صدر منتخب کرلیا ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے ان سے اور انکی نئی کابینہ سے حلف لیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی ماہانہ میٹنگ صوبائی سیکرٹریٹ ۔لاہور میں منعقد ہوئی ۔صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کی خصوصی شرکت ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کا سیٹ اپ اپنے تمام کابینہ ممبران کے ہمراہ ایک ماہانہ میٹنگ باقاعدگی سے  منعقد کرتا ہے ۔ ماہ اپریل کی ماہانہ میٹنگ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں منعقد کی گئی جس میں ضلع لاہور کی تمام کابینہ کی معزز اراکین نے شرکت ۔میٹنگ مین کئی اہم فیصلے کیے گئے میٹنگ میں تنظیم سازی اور سیاست کا موضوع سرفہرست رہا ۔ دیگر کئی ایشوز پر بھی بحث کی گئی ۔ضلعی میٹنگ میں سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی خصوصی شرکت ۔ میٹنگ کئی گھنٹے جارہی ۔

ضلعی صدر نجم عباس خان نے لاہور کے مختلف ٹاؤنزمیں فعالیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا ۔ اور اپنی کابینہ کے مسئولین کو مزید فعالیت بڑھانے اور آپس میں ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تاکید کی ۔ آنے والے دنوں میں صوبائی صدر کے مختلف ٹاؤنز میں وزٹ کو میٹنگ میں ڈسکس کیا گیا ۔ اسی طرح  آنے والے شوری عمومی کے اجلاس میں شرکت اور دیگر کئی اہم امور بھی میٹنگ میں زیر بحث آئے اور کئے فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی ۔

وحدت نیوز(کبیروالا) وحدت یوتھ ملتان ڈویژن تحصیل کبیروالا کا منجی بشریت کنونشن مسجد عبد المطلب میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن کا شرف راشد عباس نے حاصل کیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت راشد کربلائی(ضلعی مسئول ضلع خانیوال) نے حاصل کی۔ مولانا کلیم عباس ترابی نے نوجوان کا معاشرے میں کردار کے موضوع پر گفتگو کی۔

بعدازاں ڈویژنل صدر وحدت یوتھ تیمور حسن نے انتخابی عمل کی وضاحت کی۔ جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ جس کے نتیجے میں شاہد عباس لنگاہ کو کثرت رائے سے تحصیل کبیروالا کا صدر منتخب کردیا گیا۔ ڈویژنل صدر تیمور حسن نے تحصیل صدر، جنرل سیکرٹری ذوالقرنین اور نائب صدر ثقلین رضا سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل نمائندگان ارتضی نقوی اور حسن رضا حیدری بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کی جانب سے دعائیہ پروگرام برادر نقی حیدر (صدر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن)کے گھر میں منعقد ہوا۔جس میں حدیث کساء کی تلاوت کی گئی،بعد از دعا مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی نے خصوصی خطاب کیا،اور لاہور ڈویژن میں ہر 15 دن بعد دعائیہ پروگرام اور میٹنگ کے انعقاد کو سراہا، اور وحدت یوتھ کو لاہور میں مزید فعال اور تربیتی پروگرامات کرنے کی تاکید کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور سینئر سیاستدان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکے خلاف جھوٹے مقدمے میں جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات سے آئین وقانون کی بالادستی کی تحریک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، ملک میں سیاسی قیادت پر بلاجواز اور جھوٹے مقدمات نے عدالتی نظام، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار پر بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

غیر آئینی وغیرقانونی اقدامات سے سیاسی قیادت کو ہراساں کرنے کا کھیل بند ہونا چاہیے، عوامی رائے کو روندتے ہوئے کھلم کھلا قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی معمول بن چکا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے تمام طبقات کی وحدت اور تحفظ آئین پاکستان کی تحریک کو سبوثاز نہیں کیا جاسکتا، اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ آصف محسود اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کوآرڈینیٹر حسین آخونزادہ بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علما مکتب اہلیبتؑ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد جامعۃ الرضا میں منعقد ہوا مرکزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیر صدرت اجلاس کی پہلی نشست میںابتدائی کلمات  مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ محمد اصغر عسکری  نے ادا کئے  ۔

اجلاس میں پنجاب ،سندھ، کے پی کے، جنوبی پنجاب،آزاد جموں کشمیر، بلتستان اور بلوچستان کےصوبائی  صدور اور ذمہ دارن نے شرکت کی پہلی نشست میں سات صوبوں کے نمائندگان نے اپنی صوبائی کارکردگی رپورٹ مرکزی کابینہ کے سامنے پیش کیں مرکزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اجلاس سے غزہ اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جہان اسلام کا سب سے سلگتا ہوا مسئلہ غزہ و فلسطین کا قضیہ ہے اور گزشتہ چھ ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت کے مقابلے میں نہتے مظلوم فلسطینیوں کی استقامت نے قوت اور فوج رکھنے والے اسلامی ممالک پر واضع کر دیا ہے کہ جنگیں حوصلوں کے ساتھ لڑی جاتی ہیں ۔ اس وقت اسرائیل اپنے اتحادیوں کی مدد سے غزہ کی پٹی کو ہزاورں ٹن بارود سے ملیامٹ کرچکا ہے  اور مسلسل غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے تیس ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں لیکن سوائے ایران اور یمن کے یا مقاومت کے گروہوں کے سوا کوئی مظلومین غزہ کی مدد کو نہیں کھڑا ہوا۔

انہوں نے مذید کہا کہ اسرائیل دنیا میں بیانئے کی جنگ ہار چکا ہے اور وہ طاقت اور بربریت کے ساتھ جنگ کو جتنا چاہتا ہے دنیا بھر میں اسرائیلی بربریت کے خلاف با ضمیر عوام کا احتجاج جاری ہے ۔ اسرائیل کی نابودی کا وقت قریب ہے اور اسرائیل اپنے ظلم کی تاریکی میں خود تباہ ہو جائے گا اور جلد فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

 اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکائے اجلاس سے موجودہ سیاسی اور علاقائی صوتحال  پر گفتگو کی۔اجلاس کی دوسری نشت سے علامہ سید نجم الحسن نقوی نے یوکے( برطانیہ) سے مدریت اسلامی کے موضوع پر  بذریعہ زووم خطاب کیا .لیکچر کے اختتام پر شرکائے اجلاس نے سوالات بھی کئے ۔

 اجلاس میں مجلس علما مکتب اہلبیت کے شعبہ فلاح و بہبود کی اب تک کی کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اور مولانا نعیم الحسن نقوی نے شعبہ فلاح بہبود کے کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضع کیا۔اجلاس کی دوسرے روز پہلی نشت میں مجلس علما مکتب اہلبیت کے شعبہ جات کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی اور مرکزی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے پیش کی علامہ سید ثمر عباس نقوی نے  شعبہ تبلیغات کے حوالے سے اپنا پروگرام پیش کیا ۔

 وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکائے اجلاس سے مختصر خطاب بھی کیا ۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ سے علامہ ثمر عباس نقوی ، علامہ اقبال بہشتی ،علامہ نعیم الحسن نقوی ، علامہ اصغر عسکری اور علامہ عیسٰی امینی اجلاس میں موجود رہے ۔

Page 7 of 1464

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree