ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے ہزاروں افراد قومی تحفظ پاکستان کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہونگے، علامہ اقتدار حسین نقوی

05 اگست 2016

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی انسانیت کے علمبردار اور امن کے حقیقی داعی تھے، اُنہوں نے اپنے کردار کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا، ملک دشمن عناصر نے اُنہیں پانچ اگست کو شہید کر کے ایک عظیم انسان کو قوم اور ملت سے جدا کردیا، مجلس وحدت مسلمین ہر سال کی طرح کی اس سال بھی 7اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان برسی منارہی ہے۔ جس میں ملک بھر سے تقریبا ایک لاکھ کے قریب فرزندان حسینی شریک ہوں گے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے بسوں کے قافلے آج رات علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں روانہ ہوں گے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 85دنوں سے دس مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر تھے ، بیماری، کمزوری اور نقاہت کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں، ملت جعفریہ کا نمائندہ اجتماع اسلام آباد میں حکومت وقت سے اپنے مطالبات منوائے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑھ،علی پور،ڈیرہ غازیخان،لیہ،بہاولپور،لودھراں،رحیم یارخان،وہاڑی اور ملتان کے قافلے اجتماعی طور پر روانہ ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree