نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونا سانحہ کوئٹہ کا موجب بنا ہے ،سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ

10 اگست 2016

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی سلامتی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضرب عضب پر مکمل طور پر عملدرآمد بہت ضروری ہے ۔ اگر بڑے ریاستی ادارے دہشت گردوں کے خلاف زبر دست کاروائیاں جاری رکھتے تو آج کوئٹہ میں اتنے معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔ اتنے بچے یتیم نہ ہوتے اور نہ گھر اجڑتے ۔ کیا پاکستان کے بڑے دفاعی ادارے ذمہ داریاں قبول کرنے والے عناصر کی پناہ گاہوں تک نہیں پہنچ سکتے اور ان کو کیفر کردار تک کیوں نہیں پہنچاتے؟ یہ ایک اپنی جگہ سوالیہ نشان ہے ۔ جس کا جواب قوم کا ہر امن پسند شہری حکمرانوں سے مانگ رہاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان برابر کی شریک ہے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے اور دہشت گردوں کی درندہ صفت کاروائیوں کے خلاف ہر فورم پرآواز بلند کرتی رہے گی۔ حکومت وقت صفاک درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف زبردست کاروائی کرے تاکہ غریب عوام کے جانوں مال کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے ملک کے بڑے سیکورٹی ادارے بے بس نظر آتے ہیں ۔ ہزاروں قیمتی جانوں کے قاتل سفاک کاروائیوں کے بعد کھلے دل سے دہشت گردانہ اقدام ، خودکش حملے اور ٹارگٹ کلنگ کو قبول کر لیتے ہیں مگر سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ سیکورٹی اداروں کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردوں اور امن پسند شہریوں کے درمیان فرق کو سمجھیں ۔ ظالم اور مظلوم کو ایک لاٹھی سے مت ہانکیں مظلوم کو مظلوم اور ظالم کو ظالم کی نظر سے دیکھیں اور امن پسند شہریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں بند کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree