ایم ڈبلیوایم ضلع ملتان کی کابینہ کا اعلان، علامہ اقتدار حسین نقوی نے اراکین سے حلف لیا

05 ستمبر 2016

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا، ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے نامزد ضلعی کابینہ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا، نامزد کابینہ میں مولانا عمران ظفر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، سید وسیم عباس زیدی فنانس سیکرٹری، سید دلاور عباس زیدی سیکرٹری فلاح وبہبود، سید علی رضا بخاری سیکرٹری تعلیم ، زاہد حسین سوری سیکرٹری شماریات، مولانا قاری سلمان علی سیکرٹری روابط اور مرزاوجاہت علی بطور سیکرٹری تنظیم سازی شامل ہیں۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 2ستمبر کو لاہور میںدیے جانے والے دھرنے کو حکومت کی یقین دہانی کے بعد موخر کیا ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو تو دوبارہ دھرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پرضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی متنبہ کرتے ہیں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس میں کوئی رُکاوٹ نہ ڈالے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے ملت تشیع کا نمائندہ بہت جلد ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا اور عزاداروں ، بانیان مجالس اور لائسنسداروں کے مسائل کو حل کرایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree