ڈی سی او ملتان نادرچٹھہ کی سی پی او کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات کےسلسلے میں علامہ اقتدار حسین نقوی سے ملاقات

07 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(ملتان) ڈ ی سی او نادرچٹھہ نے گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسر احسن یونس کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور ممبر امن کمیٹی علامہ اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر محرم کمیٹی کے کنوینر محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، مہر سخاوت ، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، سید قمر عباس زیدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ اقتدار حسین نقوی نے نئے سی پی او ملتان احسن یونس کی تعیناتی کو خوش آئند قراردیا، ڈی سی او ملتان نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں جہاں مسائل باقی ہیں ان شاء اللہ آپ جیسے علماء کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گے، نادر چٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں، ملتان کے امن کو قائم رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، علمائے کرام اپنے اپنے خطابات میں اتحاد وحدت کے حوالے سے گفتگو کریں ۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے مختلف مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈی سی او ملتان کو یقین دلایا کہ ہم ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ امن وامان قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ شہر کے بعض علاقوں میں سڑکوں، سیوریج اور لائٹس کے مسائل باقی ہیں جنہیں فوری حل کرنے کی ضرورت ہے جس پر ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ان شاء اللہ یہ مسائل بھی جلدحل کرلیے جائیں گے۔ اس موقع پر سید وسیم عباس زیدی، ملک عاشق حسین، مرزاوجاہت علی، سید گلشن عباس زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree