مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی دوروزہ ورکشاپ کا آغاز جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں ہوگیا

28 جنوری 2017

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی دورہ روزہ ورکشاپ کا آغاز جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں ہوگیا، ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع کے نمائندے اور رہنما شریک ہیں، کانفرنس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سیدمہدی عابدی، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، علامہ محمد اصغر عسکری، سید حسن رضا کاظمی، ایڈووکیٹ آصف رضا نے شرکت کی۔

 ورکشاپ کے ابتداء میں خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہ ملک میں ہر شعبہ میں کرپشن ہے، یہاں تک کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ کو ایک آمر کیلئے دھاندلی کرکے ہروا دیا گیا، پاکستان کی کمزوری کی وجہ جمہوریت کا خون ہے، یہاں قدم قدم پر جمہوریت کا گلہ گھونٹا گیا۔ مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی شفاف الیکشن نہیں ہوتے، حکمرانوں کا کرپشن زدہ ہونا تشویشناک ہے، جن کے بینک بیلنس باہر ہوں وہ ملک کیساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں، تشویشناک بات یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی تعیناتی کے فیصلے بھی ملک سے باہر ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین یہ کہتا ہے کہ ملک میں حاکمیت اعلی اللہ تعالی کی ذات ہے اور عوام کے منتخب نمائندے اسے بطور امانت استعمال کریں گے، لیکن یہاں حکمران آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے، انہوں نے اپنی اولادیں تیار کی ہوئی ہیں کہ وہ ان کے بعد اقتدار سنبھالیں گی۔ورکشاپ میں ملتان، بہاولپور،رحیم یارخان،لودھراں، خانیوال،مظفرگڑھ،لیہ، بھکر،راجن پور،علی پور،میانوالی سے رہنما شریک ہیں ، ورکشاپ آج بھی جاری رہے گی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آج خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree