مجلس وحدت مسلمین آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتی ہے، سفیر شہانی

24 فروری 2017

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے بعد آپریشن ردالفساد ملکی سلامتی، عوام کے جان مال کے تحفظ اور بدامنی ختم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہو گا۔ پہلی بار اس بڑے آپریشن میں بری فوج، پاک فضائیہ، بحریہ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شامل ہونا ایک بہترین حکمت عملی ہے، مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے کہ آپریشن کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور بلاتفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہو نا چاہیے، دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سب سے پہلے پنجاب میں آپریشن کیلئے آواز بلند کی اور ہر فورم پر مظلوم کی حمایت کا علان کیا، چاہیے ظالم کتنا طاقتور کیوں نہ ہو اسکو کیفر کردار تک پہنچانے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ردالفساد جیسا آپریشن معانی خیز ہے۔ وطن عزیز کو دہشت گردی، بارود و اسلحہ سے بالکل پاک کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں امن اور سکون سے زندگی بسر کر سکیں، پاک فوج کی جرات و بہادری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان سے باہر سکونت رکنے والے کروڑوں کارکنان خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہر فورم پر دہشت گردوں کو بے نقاب کیا ہے اور ہر جگہ پر وطن کی حفاظت کے لیے خون کا نذرانہ دیا ہے، اب خدا کا انتقام ہے کہ دہشت گردوں کے سروں پر موت آن پہنچی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree