وحدت نیوز(مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے پاراچنار میں حالیہ دہشتگردی پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں ہونے والے دھماکے اور سیکیورٹی کے اداروں کی جانب سے نہتے مظاہرین پر فائرینگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ہم ایک طرف سے دہشتگردوں کے حملوں کے شکار ہیں تو دوسری طرف اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانے پرسیکیورٹی اداروں کے نشانے پر ہیں۔ پچھلے ایک مہینے سے سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا گیا تھا۔ لیکن وہ صرف عوام کو مختلف بہانوں سے کرنے پر تل ہوئی ہے۔ ہم دوسرے ملکوں کو دفاع کے لئے تیار رہتے ہیں لیکن اپنی عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رنگپور میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی گئی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے جو اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے اور حکومت کوبیحرمتی کے دانستہ و نادانستہ بیحرمتی کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔کیوں کہ ہر اخبار، رسالے پر قرآن کی آیات اور احادیث لکھی ہوتی ہیں جو کے مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے کہیں زمیں پر اور کہیں گند کے دھیروں مین اخبار پڑے ہوتے ہیں، لہٰذا اسکو روکا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کے یہ جنگی اتحاد جس کی سربراہی جنرل راحیل شریف کر رہے ہیں اس سے مسلکی و فرقہ وارانہ تعصب کی بُو آتی ہے جنرل راحیل شریف جس سعودی اتحاد کی قیادت کرنے چلے ہیں و? اک مسلکی و فرقہ وارانہ تعصب کی بنیاد پے بنایا گیا ہے ۔ پاکستان جو کے خود دہستگردی کا شکار ہے اور پاک فوج کے جوان جو اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اس ملک کو ہر قسمی دہستگردی سے پاک کرنے میں مصروف ہیں اس صورت حال میں پاکستان میں فرقہ واریت اور دشستگردی کی یہ نئی لہر ملک کے امن کو خراب کرنے میں کارگر ثابت ہو گا، کیوں کے یہ اس جنگی اتحاد کی کاروایاں اک اسلامی ملک یمن کے مسلمانوں کے خلاف ہیں ۔ہم اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوے راحیل شریف سے امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے مفاد کو اول رکھیں گے ۔