سردار قیصر عباس ایم ڈبلیو ایم خانیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد، علامہ قاضی نادر علوی نے حلف لیا

15 مارچ 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع خانیوال کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت خانیوال کے مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف لاہور موڑ میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما اسد عباس نوناری اور مولانا غدیر عباس شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ضلع بھر کی اہم شخصیات، عزادار، عمائدین اور مختلف امام بارگاہوں کے متولیوں نے شرکت کی، اجلاس میں سردار قیصر عباس ڈب کو خانیوال کا ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔

اس موقع پر اُستاد غلام عباس، غلام عباس کھوکھر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے سردار قیصر عباس ڈب سے حلف لیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار قیصر عباس ڈب کا کہنا تھا کہ ضلع میں عزاداری اور عزاداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اہلیان علاقہ اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی جانب سے نامزد کرنے پر ان کا مشکور ہوں، سردار قیصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ضلع بھر کا تفصیلی دورہ کروں گا اور تمام تحصیلوں میں موجود کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree