The Latest

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم آفس میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین نے کی۔ اجلاس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء اور طلاب نے شرکت کی۔ علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین نے علماء اور فضلاء کے مشورے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی نئی کابینہ کا اعلان کیا اور آئندہ فعالیت کے لئے تین کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا، تعلیم و تحقیق کمیٹی، ثقافت و تعلقات عامہ کمیٹی، میڈیا اور سیاست کمیٹی۔ اس اہم اجلاس سے خطاب میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کے قومی پلیٹ فارم مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان، قم المقدس اور دیگر ممالک اور شہروں میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے علماء اور طلاب کو نئے عزم و خلوص کے ساتھ ملت تشیع کی خدمت اور طلاب کی علمی و فکری مدد کی دعوت دی۔ آخر میں دعا امام زمان کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

وحدت نیوز (مشہدمقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام  علامہ عقیل حسین خان نے فرانسیسی  میگزین چارلی ہیبڈو  کی طرف سے پیامبر اسلام حضرت محمد مصطفے ﷺ کی شان میں گستاخی کرنےکی پر زور مذمت کی  اور کہا کہ  امریکہ اور یورپ  میں اسلام کے پھیلاوکی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں خوف زدہ ہو گئی ہیں کیونکہ وہ دن دور نہیں جب اسلام یورپ کا سب سے بڑا مذہب ہو گا جس کو روکنے کے لئے یہ لوگ آئے روز سازشیں اور بہانے تلاش کررہے ہیں اور نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں ۔کبھی ورلڈٹریٹ سنٹر میں دھماکہ کر وا کر اسلام  اور مسلمانوں کے خلاف جارحیت کی جاتی ہے ۔کبھی اپنے پالتو ایجنٹوں  القاعدہ ،طالبان ،اور داعش کے ہاتھوں  لاکھوں لوگوں کا قتل عام کروا   کر اسلام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے  کی  ناکام کوشش کی جاتی ہے  اور اب چند  گستاخ لوگوں کے مرنے پر پورے عالم اسلام کی دل آزاری کی گئی ہے  جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ پیامبر اعظم ﷺ کی عزت و توقیر کی خاطر ہم سب  اپنی جانوں کی قربانی دینے سے  بھی ہرگز گریز نہیں کریں گے۔

 

سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس نے کہا آج اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کی نا اتفاقی سے فائدہ اور ہمارے مقدسات کی  توہین کی جراٗت کر رہی ہیں۔ اور اگر ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں پیامبر اکرمﷺ کی تعلیمات کو اپنا کر آپس میں اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا چاہیے جسکے بعدکوئی دشمن ،اسلام اور ہمارے مقدسات کی طرف میلی آنکھ اٹھانے کی بھی جراٗت نہیں  کر سکتا۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے نگراں کابینہ کے انتخاب سے محسوس ہورہا ہے کہ موصوف نجم سیٹھی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور وفاقی حکومت نگران وزیراعلیٰ اور اس کی کابینہ کے ذریعے گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے ذریعے تخت گلگت بلتستان پر قبضہ جمانا چاہتی ہے۔نگران کابینہ کے چناؤ میں ضلع غذر، ضلع ہنزہ نگر اور ضلع گانچھے کو مکمل نظرانداز کرنے کے ساتھ ساتھ میرٹ کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا اور میٹرک فیل کو بھی وزارت کیلئے منتخب کیا گیاہے۔

 

ان خیالات کاا ظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری سیاسیات غلام عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کابینہ کی تشکیل کو مسترد کرتی ہے جس میں گلگت بلتستان کے عوام پر نااہل اور چاپلوس قسم کے افراد کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اگر نگران وزیر اعلیٰ کو کابینہ کے چناؤ میں اعتماد میں نہیں لیا گیا تو انہیں چاہئے کو مستعفی ہوجائیں۔ نگران حکومت میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا ہے جو موجودہ پیکیج کے مخالف رہے ہیں، گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ گردانتے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جدوجہد کی مخالفت میں کمربستہ رہے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ جس طرح ایک عرصے تک قراقرم بنک کے مطلق العنان بادشاہ بنے رہے ہیں اور اسی طرز پر یہ حکومت چلانے چاہتے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ ان کے دور اقتدارمیں گلگت بلتستان سے نیشنل بنک کے ریجنل دفتر کو ختم کردیا گیا ہے جو کہ اس علاقے کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ اور اس کی منتخب کردہ کابینہ کے زیر انتظام شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، دھاندلی کے پیداوار نواز حکومت ملکی حالات سے سبق سیکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش نہ کرے اور اگر ایسا ہوا تو حکمرانوں کو اس کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔صاف اور شفاف انتخابات نگران حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے اور اگران نگران حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکام ہوجاتی ہے تو گلگت بلتستان کے عوام ڈی چوک اسلام آباد کا رخ کرسکتے ہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ اُنہیں جو حکمران ملے ہیں وہ نہ صرف بزدل ہیں بلکہ بے غیرت بھی ہیں جس کا واضح ثبوت گستاخان رسول کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی گئی۔ اگر مسلمان ممالک کے سربراہان متحد ہوتے تو آج مغرب کو یہ گستاخی کرنے کا موقع نہ ملتا۔ اگر فرانس میں اخبار کے دفتر پر حملے کے بعد مغرب ممالک کے سربراہان یکجا ہو سکتے ہیں تو اس سے بڑی اسلام اور مسلمان کی کتنی بڑی توہین ہو گی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ او آئی سی مسلمانوں کی ترجمان تنظیم نہیں بلکہ یورپ اور مغرب کی ترجمان بن چکی ہے اگر فرانس میں چالیس ممالک کے لیڈر اکٹھے ہو کر ہلاک ہونے والوں کی لیے مارچ کر سکتے ہیں تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔ آخر میں رہنمائوں نے استحکام پاکستان اسلامی ممالک کے نام نہاد حکمرانوں کی بیداری کے لیے دعا کرائی گئی۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری گذشتہ رات راولپنڈی کے علاقے صادق آباد چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےشہید ہونے والے فیاض حسین شاہ ایڈووکیٹ اور ان کے دو بھانجوں  غازی علی شیرازی اور حمزہ صفدر کے قتل کی خبر ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہداء کے جسد خاکی کی زیارت کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال اور ایم ڈبلیوایم راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی دیگر کارکنان سمیت  ایس ایس پی راولپنڈی کرامت اللہ بھی موجود تھے، علامہ ناصرعباس جعفری نے موقع پر موجود پولیس حکام سے شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ چٹیاں ہٹیاں کے شہداء کی قبر کی مٹی خشک بھی نہ ہونے پائی تھی کے شیعیان راولپنڈی پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی ہے،فوجی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ حکومت ، فوج اور سیاسی جماعتوں کے تشکیل کردہ قومی ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں مسلسل جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے جو کہ اب تک کہیں نظر نہیں آرہے،شیعہ کلاء، تاجر، متولیاں اس وقت سفاک دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کوئی موثر کاروائی انجام نہ دی تو اہلیان راولپنڈی سمیت پورا ملک ان تکفیری دہشت گردوں اور نا اہل پولیس حکام کے خلاف سراپا احتجاج ہو گا۔

وحدت نیوز (کراچی) ناموس رسالت ﷺ پر حملے کرنے والی مغربی قوتوں کے ہر حربے کو ناکام بنا دیں گے ۔امت مسلمہ آج وحدت کی فضا قائم کر کے استعماری قوتوں کو بتا دیں کہ ذات نبیؐ پر ہم سب ایک ہیں۔ان خیالات کا اظہار علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن ،مولانا احسان دانش ،علی حسین نقوی ، نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جمعہ کے دن یوم تحفظ  ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے خوجہ مسجد کھارادر بعدنماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا، احتجاجی مظاہرے میں سیکٹروں افراد نے شان رسالت مﷺ میں گستاخی کرنے والے زرائع ابلاغ اور ان ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی جہاں سے ہر دفعہ امت مسلمہ کی دل آزاری کی جاتی ہے مظاہرین نے فرانس ،ڈنمارک ،امریکہ ،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فرانس سمیت دیگر مغربی ذرائع ابلاغ میں توہین رسالت پر مبنی کارٹون کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہے کہ اس بلاجواز سیکولر لبرل انتہاپسندی اور نفرتیں پھیلانے والی صحافتی جارحیت میں ملوث تمام افراد کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی جائے ایسے سارے ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کردی جائے جنہوں نے یہ خبیث عمل انجام دیا ہے۔

 

 رہنماؤں کا کہا کہ سیکولر انتہاپسند لبرل دہشت گردوں اور اسلامی ممالک میں دہشت گردی کرنے والے تکفیریوں کا جنرل ہیڈ کوارٹر ایک ہی ہے یہ عالمی صہیونیت اور سرمایہ دارانہ نظام کے استعماری ایجنڈا کے تحت کیا جارہا ہے منافق مغربی حکمران اور ذرائع ابلاغ میں ان کے نوکر مغرب میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے ایسا ڈرامہ اسٹیج کرتے ہیں تاکہ ایک تیر سے دوشکار کریں۔ایک جانب وہ تکفیریوں کو عالم اسلام میں ہیرو بنانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی مغربی رائے عامہ کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ یہ رد عمل تو متشدد انتہاپسند مسلمانوں کا ہے عالم اسلام کو معلوم ہے کہ پاکستان میں چٹیاں ہٹیاں ، یمن کے شہر ایب اور عراق کے شہر بصرہ سمیت مختلف علاقوں میں القاعدہ سمیت اور ان کے اتحادی دہشت گردوں نے خود کش حملے، بم دھماکے اور فائرنگ کرکے جشن عید میلاد النبی (ص) منانے والے سنی شیعہ مسلمانوں کا خون ناحق بہایا ہے عالم اسلام اس مکروہ کھیل سے ہشیار ہے اور تکفیریوں اور چارلی ہیبڈو کے آقاؤں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوپائے گی۔

 

 رہنماؤں نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت سارے بین الاقوامی اداروں میں اس قابل مذمت فعل کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اورمسلم ممالک کے دفاتر خارجہ میں فرانس اور دیگر ممالک کے سفیروں کو بلا کر احتجاج کیا جائے عرب لیگ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ رکن ممالک کو توہین رسالت میں ملوث ممالک سے سفارتی روبط منقطع کرنے اور ان کا بائیکاٹ کرنے کے لئے پالیسی وضع کریں رہنماؤں نے عالم اسلام کے جید علمائے کرام اور روشن فکر دانشوروں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیکولر لبرل دہشت گردی کرنے والے مغرب اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بیک وقت اپنی رائے بیان کریں اور ان کے سوشل بائیکاٹ کی پالیسی وضع کریں رہنماؤں کہنا تھا کہ ہم اسلام دشمنوں کو پیغام دیں گے کہ ذات نبی ؐ اقدس پر تمام مسلمان متحد ہیں اور دفاع ناموس رسالتؐ کے لئے میدان عمل میں حاضر ہیں۔امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں وہ مسلمانان عالم کو نقصان پہنچانے اور دل آزاری کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں۔ ہم تمام مسلمانون کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور ملکر اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کر یں اور استعماری اور صہیونی طاقتوں کو بتا دیں کہ محمد عربیؐ کے ماننے والے کل بھی ایک بھی تھے اور آج بھی ایک ہیں۔ دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے شہر بھر کی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (ٹنڈو محمد خان) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھرمیں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺمنایاگیا،اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے بھی فرانس کی ہفتہ وار میگزین چارلی ہیبڈو میں رسول اکرم ﷺ کے توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جامعہ مسجد علی ؑ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکائے ریلی سے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل محب علی بھٹواور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد چوک کمہارانوالہ پر فرانس میں توہین رسالت (ص) پر مبنی خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت، سید دلاور عباس زیدی، مولانا عمران ظفر، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا غلام جعفر انصاری، ملک غلام حسن سمیت دیگر نے۔ مظاہرین نے توہین آمیز جریدے کے ایڈیٹر اور فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پرچم اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ رسول (ص) کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمرانوں کی بزدلی، انتشار اور منافقت کی وجہ سے توہین رسالت کے واقعات رونما ہوتے ہیں، جس کے ذمہ دار بے غیرت مسلمان حکمران ہیں

وحدت نیوز (اسلام آباد/کراچی/لاہور/کوئٹہ/گلگت/بلتستان/مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں'' یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ '' مناتے ہوئے  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرسمیت چاروں صوبوں میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرےاور ریلیاں منعقد کی گئیں ،مسلم ممالک کے گستاخ مغربی ممالک  سے سفارتی تعلقات  منقطع کرنے ،عرب ممالک کی گستاخ ممالک کو تیل کی سپلائی بند کرنے اورفرانس اور اس کے حمایت یافتہ مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدرکر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جی سکس ٹو سے گستاخا نہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ اصغر عسکری اور علامہ شیر علی انصاری نے کی ،لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ کے سامنے مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نےکی، خوجہ جامع مسجد کراچی کھارادر پر احتجاجی مظاہرےکی قیاد ت علامہ انور جعفری،علامہ احسان دانش، مبشر حسن اور سید علی حسین نقوی نے کی ،کوئٹہ میں علمدار روڈ پرہونیوالے مظاہر ے کی قیادت علامہ ہاشم موسوی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کی گلگت میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف نکلنے والی ریلی کی قیادت علامہ نیئر مصطفوی نے کی ،اسکردو میں بھی احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس کی قیادت علامہ سید علی رضوی نے کی ، مظفرآبادمیں احتجاجی ریلی علامہ تصور حسین جوادی کی زیر قیادت نکالی گئی،جبکہ مظاہر ین سے خطاب کرتے قائدین نے کہا کہ ہم فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں ،توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور چارلی ہیبڈو پر حملہ عالمی صیہونی سازش کا حصہ ہے'ایک طرف دین دشمن تکفیریت مسلمانان عالم کا خون بہا رہی ہے تو دوسری طرف اسلام دشمن صیہونی طاقتیں اور ان کے حواری انسانیت کو کمال تک پہنچانے والی ہستی حضرت محمد مصطفی ﷺکی توہین میں مصروف ہیں ۔

 

 انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جسے امت کو سمجھنے کی ضرورت ہے' آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہ تو اسلام دیتا ہے، نہ ہی عیسائیت اور ہی دنیا کا کوئی مذہب اس کا قائل ہے، مقدسات کی توہین کرنے والے اسرائیل کے دوست اور عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں گستاخی شان رسالت ۖکے ذمہ دار امریکہ ،برطانیہ اور اسرائیل ہے پیغمبر اعظم ۖ کی حرمت کے لئے جان دے دیں گے کسی گستاخ کو برداشت نہیں کریں گے او آئی سی،اور مسلم ممالک مغرب سے سفارتی ذرائع منقطع کرے'عرب ممالک مغرب کو تیل کی سپلائی بند کرے' فرانس اور اس کے حمایت یافتہ مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے محاذ پر موجود ہیں کہ عالمی صیہونزم کی ایماء پر جہاں مذہب کے نام پر جاہل متعصب تکفیری ٹولے دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے مسلم امت کے جگر گوشوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں وہیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے بھی امت کے قلب پر خنجر چلا رہے ہیں، ہمیں عالمی صیہونزم کی اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے، جاہل متعصب تکفیریت اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے عالمی صیہونزم کے ایجنٹوں کا ہیڈ کواٹرایک ہی ہے' ہم ان واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور امت مسلمہ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے خلاف بھرپورآواز بلند کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریڑی جنرل کوئٹہ ڈویژن سید عباس علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انسانیت کے خلاف ہے ۔ حکومت ، مسلم ممالک اور خصوصاً او آئی سی کو اس معاملے میں اپنا بھر بور سفارتی کردار ادا کرکے شعائر اسلام کی توہین کے سلسلے کو بند کروانا چاہیے ۔ پیغمبر اسلام کی مسلسل توہین پر عالمی انسانی اداروں کی خاموشی ان کے کردار کو مشکوک بنا رہی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے کے قائل ہے لیکن اسے دیگر مذاہب و اقوام کے مقدسات کی توہین کا جواز ہرگز نہیں بنانا چاہیے اور اپنی رائے کا اظہار انسانیت کے دائرہ حدود میں رہ کر ہی کرنی چاہیے۔ ورنہ دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ پیغمبر اسلام کی توہین در حقیقت پورے انسانیت کی توہین ہے۔ جسے کسی صورت پرداشت نہیں کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree