The Latest

nasirjafri5ہم یہاں گیاری سیکٹر کے شہداء کو سلام پیش کرنے آئے ہیں۔ اپنے قومی سپوت اور ہیروز کو مادر وطن پر قربان ہو جانے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے خپلو میں گیاری سیکٹر میں شہداء کی قبور پر کھڑے ہو کر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ شہداء وطن ہمارے پیشرو ہیں۔ انکے حوصلے اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے سبز ہلالی پرچم کو سربلندرکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

maqsood domki123جشن میلاد امام حسن محبتی ع کے سلسلے میں کوئٹہ میں شہید سید اعجاز حسین شاہ کی رہائشگاہ پر تقریب جشن منعقد ہوئی۔تقریب میں شعرا ء کرام اور منقبت خوان حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا.اس تقریب میں معروف منقبت خوان اور شاعر اہلبیت ع جناب فدا حسین نوشاد نے خصوصی طور پر اپنا کلام بارگاہ امامت میں پیش کیا.اس موقعہ پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نظام امامت عالم انسانیت کے لئے خیر و صلاح اور نجات کا راستہ ہے. انسانوں کے خودساختہ نظام اور رہبر اسے کامیاب اور سرافراز نہیں کرسکتے مغربی جمہوریت ایک سراب ہے. مغربی طرز جمہوریت کے آئیڈیل حکمرانوں کے پاس انسانیت کے کسی درد کی دوا نہیں. دنیا میں جاری دہشت گردی انہی کا دیا ہوا تحفہ ہے. الہی نظام امامت آج ولایت فقیہ کی صورت میں جلوہ گر ہے. انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان بہار قرآن کا مہینہ ہے. قرآن کریم کی تلاوت ثواب اس میں تدبر باعث ہدایت اور اس پر عمل باعث نجات ہے. تقریب میں تمام شہدا اسلام خصوصا کوئٹہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.

phelistine editedپاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر دور میں پاکستانی عوام نے فلسطینی حقوق کے لئے بھرپور آواز بلند کی ہے۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے فلسطین فانڈیشن پاکستان نے 29 جولائی 2012 کو اسلام آباد میں عالمی یکجہتی فلسطین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی سامراج اور صیہونیت کا گٹھ جوڑ پوری انسانیت کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہے۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ دنیا کے ان خطوں میں شامل ہیں، جنہیں صیہونیت اور سامراج کے ہاتھوں بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی سامراج کی اتحادی، اسرائیل کی صیہونی حکومت 1948 کے بعد سے اب تک براہ راست اور بالواسطہ طور پر پورے فلسطین پر قابض ہے۔ تب سے لیکر آج تک فلسطینیوں کے حقوق کو بری طرح غصب کیا جا رہا ہے۔ لاکھوں فلسطینیوں کو شہید اور ان کی آبائی سرزمین سے جبری طور پر بے دخل کیا گیا۔ ہزاروں فلسطینیوں کو اپنا حق مانگنے کے جرم میں اسرائیلی جیلوں میں قید کر دیا گیا۔ غزہ اور ویسٹ بینک کے علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں پر حاشیہ زندگی تنگ کیا گیا اور بھوک اور افلاس ان پر مسلط کی گئیں۔ غزہ کے علاقے کو 2007 سے محاصرے میں رکھا گیا اور وہاں کے باسیوں کو سخت ترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا۔ اسرائیل بربریت کا مظاہرے کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر میزائل برساتا ہے، جس کی وجہ سے اپنی ہی سرزمین پر ہر فلسطینی کی زندگی کو ہمہ وقت خطرات لاحق رہتے ہیں۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے مسئلہ فلسطین پر روز اول سے ہی واضح موقف اختیار کیا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اب تک فلسطین کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کو پاکستان نے آج تک تسلیم نہیں کیا۔ پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر دور میں پاکستانی عوام نے فلسطینی حقوق کے لئے بھرپور آواز بلند کی ہے۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے فلسطین فانڈیشن پاکستان نے 29 جولائی 2012 کو عالمی یکجہتی فلسطین  کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کریں گے۔ شرکت کرنے والے ممالک میں فلسطین، شام، ایران، لبنان، مصر، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ جن شرکا کو فلسطین کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ان میں فلسطین کاز کے لئے کام کرنے والی این جی اووز، مذہبی سکالرز، شرکائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم 2012، شرکائے ایشیا ٹو غزہ کاروان 2012، فریڈم فلوٹیلا 2010 اور دیگر شامل ہیں۔

hashimmosavi23مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفتر الحجت ہائوس کوئٹہ سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے بے گناہ، مخلص اور ذمہ دار ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز سید ابرار حسین اور انکے ساتھی علی اکبر پر دہشتگردوں کے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور صوبائی و وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ لہذا دہشتگردانہ واقعات کی تمام تر ذمہ داری حکومت، انتظامیہ اور دیگر اداروں پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ انہوں نے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جس کا ثبوت آئے روز کوئٹہ شہر میں دہشتگردانہ واقعات کا رونما ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں مکمل آگاہی ہے، لیکن پھر بھی اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی قسم کا آپریشن یا گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی، جس کی وجہ سے دن بدن پاکستان اور خصوصا بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ بدامنی کاشکار ہو کر تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں سے پرزور اپیل کی کہ کوئٹہ شہر میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے نفرت انگیزی پھیلانے والے بدمعاش دہشتگرد ٹولہ کو مسترد کرکے اس کا بائیکاٹ کریں۔ تاکہ کوئٹہ شہر مزید تباہی سے محفوظ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلئے اسلام اور پاکستان دشمن دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کرکے ان کا خاتمہ کیا جائے۔

sestani editedشیعہ مسلمانوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ علی حسینی سیستانی کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام کے خلاف مغرب اور اسکے پیروکار ممالک کے دبا کا اصل ہدف صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کو نقصان پہنچانا ہے.آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام "سید جواد شہرستانی" نے ایران کے شہرقم  میں گذشتہ منگل کی رات کوشام کی صورتحال اور صہیونی ریاست مخالف مزاحمت کے خلاف مغرب کی تشہیراتی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،شام اور حزب اللہ صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کے سبب مغرب اور اسکے اتحادیوں کے نشانے پرہیں انہوں نے کہا کہ شام میں بدامنی اوراس وقت جو حالات ہیں اس کا اصل ہدف صہیونی ریاست کے مخالف محاذ کے خاتمے کے مکروہ عزائم ہیں۔

mwmflagمنگل کی شام بعداجماعت نماز مغربین مولانا اسد عباس آہیر کی اقتدا میں ادا کی گئ.بعداز نماز مغربین برادر مجتبی مومنی نے دعائے توسل کی تلاوت کی۔ دعائے توسل کی نورانی محفل میں جوان ہاوس کے تمام برادران نے شرکت کی۔دعائے توسل کے اختتام پر جوان ہاوس کے برادران نے ماہ مبارک رمضان کی تمام مناسبات جس میں شب جمعہ دعائے کمیل،ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام،شہادت امام علی علیہ السلام اور شبہائے قدرکے پروگرامز کو ترتیب دیاگیا۔

iran editedامریکی مخالفت کے باوجود ایران نے پاکستان کو خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے جسے صاف کرنے کیلئے گوادر میں آئل ریفائنری قائم کی جائیگی۔ڈیڑھ سال پہلے دو پاکستانی آئل ریفائنریز ایران سے تین ماہ کی موخر ادائیگی پر خام تیل خرید کر صاف کر رہی تھیں لیکن اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باعث بینکوں نے ایران کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کھولنا بند کر دیئے جس کے نتیجے میں ایران سے ادھار تیل کی خریداری بند ہوگئی۔ تاہم پاکستان سے تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے ایران نے پاکستان کو ایک بار پھر خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے بھی پاکستان کو تکنیکی اور مالی تعاون کی پیشکش کرچکا ہے۔

bahrain editedامریکی وزارت دفاع کے ایک سابق عہدے دار مائیکل مالوف نے زور دے کر کہا ہے کہ وائٹ ہاس نے بحرین اور سعودی عرب کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔مائیکل مالوف نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے نہ صرف بحرین کی صورتحال بلکہ سعودی عرب کی صورتحال کے بارے میں بھی چپ سادھ رکھی ہے۔ مائیکل مالوف نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ اور بحرین کے عوام شدید ظلم و ستم کا شکار ہیں۔مائیکل مالوف نے مزید کہا ہے کہ سعودی حکام وائٹ ہاس کے ایک اہم اتحاد حسنی مبارک کی سرنگونی کی وجہ سے سلامتی کی ضمانت کے سلسلے میں اب امریکہ پر مکمل طور پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ مائیکل مالوف نے سعودی عرب کے سیاسی ڈھانچے میں اصلاحات کو ضروری قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مظاہرین اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے تشدد آمیز اقدامات کے باوجود ریاض کی پرتشدد پالیسیوں کے خلاف اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دنیا کے ایک ارب سے زائد مسلمان اسلامی و قرآنی احکام کی روشنی میں روزہ رکھتے ہیں تاہم روحانی تسکین کے ساتھ ساتھ روزہ رکھنے سے جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔دنیا بھر کے طبی ماہرین اور جدید سائنس نے ہزاروں کلینیکل ٹرائلز سے تسلیم کیا ہے روزہ شوگر لیول، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اعتدال لاتا ہے۔ سٹریس و اعصابی اور ذہنی تنائو ختم کرکے بیشتر نفسیاتی امراض سے چھٹکارا دلاتا ہے۔ روزہ رکھنے سے جسم میں خون بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور جسم کی تطہیر ہوجاتی ہے۔ روزہ انسانی جسم سے فضلات اور تیزابی مادوں کا اخراج کرتا ہے۔ روزہ رکھنے سے دماغی خلیات بھی فاضل مادوں سے نجات پاتے ہیں جس سے نہ صرف نفسیاتی و روحانی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس سے دماغی صلاحیتوں کو جلا مل کر انسانی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں۔

amin shaheedi23شہید عارف حسین الحسینی سرزمین وطن پر رہبر کبیر بانی انقلاب امام خمینی رہ کے سپاہی اور مبلغ انقلاب تھے۔ عارف حسین الحسینی شخص نہیں شخصیت اور فکرکا نام ہے جو آج بھی ملت جعفریہ میں حسینی عزم کے پیکر جوان معاشرے کو فراہم کر رہی ہے۔ یہ الفاظ تھے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کے جو اپنے شہید قائد کو ان کی ملی و اسلامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد سے اورکزئی ایجنسی شہید کی برسی میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ شہید عارف حسین الحسینی رہ کو پاکستان و اسلام کے دشمن اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل میں ایک بڑی رکاوٹ تصور کرتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ فرزند خمینی عارف حسین کو استعماری و استکباری ایجنٹوں نے شہید کر کے ملت جعفریہ کو اپنے جہاندیدہ و زیرک ،شفیق اور ہمدرد قائد سے محروم کر دیا۔ برسی کے اس پروگرام میں ان کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی اور ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل سبیل حسن نے شپہید کی قومی و ملی خدمات اور فکر پر روشنی ڈالی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree