The Latest

indo embsdrایران میں تعینات انڈنیشیا کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں سے بحران کا شکار عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ بدھ کے روزاسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پابندیاں لگانے سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی حل نہیں نکل سکے گا کیوں کہ پابندیاں ایک غیر انسانی فعل ہے جو عام انسان کی زندگی کو متاثر کرتاہے،انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اب تک تمام پابندیوں کا مقابلہ کرتا رہا ہے اورکہا کہ اس بار بھی ایران اس مسئلے سے خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹ لے گا۔انڈنیشیا کے سابق سفیر نے مزید کہا کہ صرف یورپی ممالک کی ایران سے تیل نہیں خریدتے بلکہ بھارت اور چین جیسے بڑی معیشت رکھنے والے ملک بھی ایران سے تیل خریدتے ہیں اور وہ ایران کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی تجارتی سرگرمیوں کو پابندیوں سے حدود کرنے کا مقصد مغرب کی عالمی منڈی میں اپنی اجارہ داری برقرار رکھنا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے بڑی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھا کر دنیا کی معیشت کو مزید کمزور نہ کریں۔

iqrarhussainمرکزی سیکرٹری روابط اور مسئول مرکزی آفس مجلس وحدت مسلمین ملک اقرارحسین اورمرکز ی سیکرٹری فلاح و بہبود برادر نثار فیضی نے آج جوانان ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا، وہاں پر انہوں نے جوانان ہائوس کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ جوانان ملت تشیع کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہےاگر یہ مضبوط ہو تو پوری ملت کے مسائل حل ہوجائیں گے ۔انہوں نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہید عارف حسین الحسینی (رح)اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو آئیڈیل تصور کریںاور کہا جوانوں کو چاہیے کہ وہ دن رات زحمت اور محنت ومشقت سے کام کریں تا کہ مستقبل روشن ہو،انہوں نے یکم جولائی کو مینارپاکستان میں ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں شعبہ جوان کی محنت اور خلوص کو سراہا اورشعبہ جوان کی جانب سے بنائی گئی ویب سائٹ کی تعریف کی جو کم عرصہ میں چار مختلف زبانوںاردو، عربی، فارسی اور انگلش میں نشر کی جا چکی ہے۔

russianaboutiran1ماسکو روس کے نیشنل گلوری سینٹر کے سربراہ ولادیمر یاکونین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سطح پر ایک تعمیری اور اہم کردار ادا کر رہا ہے،روسی عہدے دار نے یہ بات جمعے کے روز عالمی تقریب بین المذاھب کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محمد علی تسخیری کی سربراہی میں ایک ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔یاکونین نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی سطح پر مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تہران اور ماسکو کے درمیان ثقافتی اور سیاسی خوشگوار تعلقات کا حوالہ دیتے ہویے انہوں نے تمام شعبوں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے زور دیا،آیت اللہ تسخیری نے ماسکو میں روسی آرتھوڈوکس چرچ کے لیڈر پیٹرآرک کرل سے ملاقات بھی کی،ایرانی وفد ماسکو میں ایران اور آرتھوڈوکس چرچ کے درمیان مذہب اور انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے آٹھویں راؤنڈ میں شرکت کرنے کے لیے آیا ہے۔

us aidsمجلس وحدت مسلمین بلتستان کے ترجمان فدا حسین کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ فتنوں کی جڑ ہے، جہاں جہاں یہ تنظیم پہنچتی ہے وہاں بدامنی، فسادات، قتل و غارت، جنسی بے راہ روی اور دیگر اخلاقی مسائل جنم لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سانحہ چلاس جیسے افسوسناک واقعات کی کڑیاں بھی یو ایس ایڈ سے ہی ملتی ہیں۔ سانحہ چلاس، امریکہ کی بلاواسطہ اور بلواسطہ ایجنسیوں کی کارستانی ہے۔ ان واقعات میں حکومت کا رویہ افسوسناک رہا ہے، اور حکومت کا دست شفقت قاتلوں کے سر پر ہی رہا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا آج سے کئی سال پہلے AKRSP جیسی مغربی ثقافت کی نمائندہ تنظیم نے جب یو ایس ایڈ کے سامنے اپنی جھولی پھیلائی تو انہوں نے امداد دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت یہ تنظیم خیبر پختونخوا میں عوام کی خدمات میں مصروف تھی اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی تھی۔ آپ دیکھتے ہیں کہ انہیں تباہ و برباد کرنے کے بعد آج اس تنظیم نے گلگت بلتستان کا رخ کیا ہے۔ یہاں پر ہونیوالے فرقہ وارانہ فسادات میں امریکہ سرمایہ گزاری کر رہا ہے۔ سانحہ چلاس امریکہ کی ہی کارستانی ہے۔ اس جیسے واقعات کو رونما کراکے امریکہ، پاکستانی ایجنسیوں اور چائنہ کو خبردار کرنا چاہتا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں ہمارا غیر معمولی کنٹرول ہے اور ہم جب چاہیں ملکی سالمیت پر حملے کراسکتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ یو ایس ایڈ کی چھتری تلے گلگت بلتستان سے گراس روٹ لیول پر معلومات اکھٹا کرنا چاہتا ہے۔ یہاں کے قدرتی اور معدنی وسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جیو اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل اس خطے میں ٹھوس بنیادوں پر عوام میں اثر نفوس چاہتا ہے۔ تاکہ اس خطے پر قابض ہو کر پاکستان، اسلام اور چائینہ کو آسانی سے کونٹر کرسکے، اور ظاہر ہے اس سلسلے میں آنے والی مشکلات سے نبرد آما ہونے کے لیے ڈالرز، دھمکی اور قتل تک کا سہارا لے سکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں تو یہ سمجھتا ہوں امریکہ نے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو پہلے ہی ڈالروں کے بل بوتے خاموش کرایا ہے۔ جہاں تک ہماری تنظیم کا موقف ہے ہم اپنا شرعی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے شیطان بزرگ کے اس آلہ کار کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، اور مشکلات تو حق والوں کو ہی پیش آتی ہیں۔

abdulkhaliqasadi21مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخا لق اسدی نے صوبائی آفس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دنیا بھر میں سامراجیوں اور ظالموں کے خلاف اٹھنے والی ہر تحریک کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہمارا منشور ہے کہ ظالموں اور جابروں کے خلاف صدائے حق بلند کریں اورمظلوموں کا ہمیشہ حامی و مددگار بنیں انہوں نے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں پر شدیدتحفضات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی با غیرت پاکستانی ان سامراج کے لے پالک حکمرانوں کا ساتھ دینے کو تیار نہیںیہ سامراجی قوتیںبھیڑے کی مانند ہیںان کو معمر قذافی ، حسنی مبارک ، صدام کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ جیسا کہ قرآن میں بھی ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ یہود و نصریٰ کبھی تمھارے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔

lhrishaiya12مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے کامیاب قرآن و سنت کانفرنس کے انعقاد میں معاونت کرنے والے کارکنوں اور اہم شخصیات کے اعزاز میں  7جولائی کو قومی مرکز خواجگان شاہ جمال میں ایک عظیم الشان عشائیہ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی تھے۔ شرکائے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تفصیلی تعارف کروایا اور بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا قیام کیوں عمل میں لایا گیا اور مستقبل میں اس کے کیا مقاصد ہیں۔ شرکائے عشائیہ کو ولادت منجی بشریت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ زمانہ دور نہیں کہ جب عدل کی حکومت ہوگی اور دنیائے انسانیت اپنی حقیقی تشنگی کو جام ولایت و معرفت خدا سے بجھائے گی، انہوں نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ ہمارے لئے اس دور میں سب سے بڑی نعمت اور دیگر اقوام کے مقابلے میں ہمارا طرئہ امتیاز ہےاور یہی وہ نظام ہے جو غیبت امام عصر (عج) میں انسانوں کو امام وقت سے متصل کرتا ہے۔ عشائیہ سے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے تمام کارکنان اور ذمہ داران کی شبانہ روز محنتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام میں ضلعی سیکرٹری جنرل لاہور مولانا محمد اقبال کامرانی، ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع شیخوپورہ مولانا سید حسن رضا ہمدانی، مرکزی و صوبائی کابینہ کے اراکین،لاہور سے متعدد علمائے کرام ، سیاسی اور مذہبی رہنمائوں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔آخر میں قرآن و سنت کانفر نس کے میزبان ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے کانفرنس کی کامیابی اور انتظامات میں معاونت کرنے پر تمام ماتمی سنگتوں ، انجمنوں اور تنظیموں اور اہلیان لاہور کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ nato supply123مینار پاکستان پر قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ قوم بیدار اور متحد ہے ، روزنامہ جنگ اور نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک میں سکول ،ڈسپنسری اور فلاحی امور کو انجام دینے کےلئےحکمت عملی وضع کی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکی مداخلت، ڈرون حملےاور نیٹو سپلائی لائن کی بحالی پاکستانی خودمختاری کےخلاف ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پر قوم نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انشااللہ ہم اس معاشرے اور ریاست کی اصلاح کے عملی انقلاب میں پیش پیش ہوں گے۔

quranconfمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی طرف سے قرآن و سنت کانفرنس میں مختلف ذمہ داریوں کو رضا کارانہ طور پر سرانجام دینے والوں کے اعزاز میں اظہار تشکر کے طور پر قومی مرکز شاہ جمال میں عشائیہ کا اہتمام کیا جا رہاہے۔ ہفتے کی شام کو دیے جانے والے اس عشائیے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،  علامہ ابوذر مہدوی ،مقامی علمائ، زعماء سمیت ضلع لاہور کے تمام یونٹس کے سیکرٹری جنرلز شرکت کر رہے ہیں۔

qwsunnatconfایم ڈبلیو ایم گلگت کے رہنما اور ممتاز عالم دین شیخ عاشق حسین نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی برسی کی مناسبت سے مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس کے دوران ملت تشیع نے وحدت ملی کا فقید المثال مظاہرہ کیا۔ اس تاریخی اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ اب شیعیان حیدر کرار کی مظلومیت کے دن ختم ہو چکے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک بڑے قافلہ کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد گلگت واپس آنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ملت تشیع کے لیے امید جانفزا بن گئی اب انشاء اللہ کو ئی بھی علی والوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی نہیں کر سکے گا۔ شیخ عاشق حسین نے ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کی جانب سے پیش کیے گئے روڈ میپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس پر عمل درآمد کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

chilas23مجلس وحدت مسلمین گلگت  بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ جب تک سانحہ چلاس کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار نہیں کیا جاتا علاقے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں اور شاہراہ ریشم پر سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیاں خطرات میں گھری رہیں گی۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحہ کے ویڈیو کلپس میں ملزمان کی مکمل نشاندہی ہو چکی ہے اور ملزما ن کے نام بھی قانون پر عمل داری کے ذمہ داران سے پوشیدہ نہیں ہیں اس کے باوجود انہیں گرفتار نہ کرنے کی پالیسی ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا یہ المناک سانحہ پولیس چیک پوسٹ کے نزیک پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں رونما ہوا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اس لیے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی ضروری ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree