وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان سے پرامید تھے کہ دہشتگردی کی عفریت سے قوم کو نجات مل جائے گی،لیکن حکومت نے سازش کر کے نیشنل ایکشن پلان کا رخ عزاداری سید الشہداءؑکی جانب موڑ کر ایک بار پھر دہشت گردوں کیخلاف آواز بلندکرنے والوں کیخلاف کاروائیاں شروع کر دیں،انہوں نے کہا کہ 35سالوں میں جو کام دہشت گرد نہیں کرسکے وہ وفاقی حکومت سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہماری مذہبی آزادی کو سلب کر کے کردیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ کل سے ہماری مجالس احتجاجی مجالس میں تبدیل ہو جائیں گی اور پورے پاکستان میں کل سے احتجاجی جلوس نکالے جائیں گےاور دھرنے دیئے جائیں گے،پنجاب کے تمام اضلاع بشمول لاہور میں مقامی پولیس کے ذریعے حکومت عزاداروں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں، ذاکرین کو دوران مجلس گرفتار کرکے مجلس عزا اور امام بارگاہ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،پاکستان میں بسنے والے پانچ کڑور سے زائد ملت جعفریہ کی آبادی کو غزہ کی طرح محسور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، عزاداری سید شہدا  ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اپنے اس حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹیں گے،پنجاب پولیس عزاداری کیخلاف غیر قانونی و غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، جس طرح انڈین آرمی کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ برتاو کر رہی ہے ویسے ہی پنجاب پولیس ملت تشیع کے خلاف صف آرا ہے ،شہباز شریف قوم پر واضح کریں ان کو یہ ایجنڈا کس نے دیا ہے؟ہمارے چوبیس ہزار سے زائد پیارے اس مادر وطن سے وفا کی جرم میں شہید کیے ،پنجاب میں ہمارے شہدا کے قاتلوں کو شہباز شریف اور رانا ثنااللہ وظائف دیتے رہے ،ہم پنجاب حکومت کی اس متعصبانہ طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم پرامن اور اس مادر وطن کے باوفا بیٹے ہیں ،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ن لیگ ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کاروائی کر رہی ہے،ہم قائد اعظم کے پاکستان کو الباکستان نہیں بننے دینگے ،،عزاداری نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے،علما و ذاکرین پر ضلع بندیاں ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ذکر محمد وآل محمدپر پابندیوں کوہم آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی اور ریاستی جبر سمجھتے ہیں،ایمپلی فائر ایکٹ کو پنجاب حکومت عزاداری اور دورد و سلام پڑھنے والوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے،نفرت ،انتہا پسندی اور کفر کے فتوے جاری کرنے والوں کے خلاف حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،وہ مدارس اور گروہ جن کے ہاتھوں وطن عزیز کے ہزاروں افراد کے خون بہے اور ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ،،را،،سے مل کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہے وہ آج بھی نفرتیں پھیلانے اور مسلمانوں اور افواج پاکستان کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے،جنوبی پنجاب میں دہشت گرد تکفیری گروہ منظم ہو رہے ہیں اورعالمی سفاک دہشت گرد خارجی گروہ داعش کی بیعت کرکے ملک میں پھر سے خونریزی کی منصوبہ بندیاں جاری ہے،پنجاب حکومت ان دہشت گردوں کو لگام دینے کے بجائے دہشت گرد مخالف اور محب وطن قوتوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں،اسی طرح سندھ حکومت بھی کالعدم اور دہشت گرد جماعتوں کی مسلسل سرپرستی کر رہی ہے،امن کمیٹیوں میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو بٹھانا نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے،ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت سندھ گورنمنٹ عزاداری کو محدود کرنا چاہتی ہے،ہم اس حربے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگرصوبوں میں بھی ملت جعفریہ کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت لائوڈاسپیکرایکٹ کی آڑمیں عزاداری سید الشہداع کومحدودکرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، ہم بارہا اس بات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور یہ بات اظہرمن الشمس بھی ہے کہ مجالس عزااور ذکر امام حسین ع وشہدائے کربلاع دلوں کو توڑنے کا نہیں بلکہ جوڑنے کا باعث بنتا ہے،مجالس کے ممبرارض پاک کے دشمنوں کو للکارنے اور وطن دوستی  کا پیغام دینے کا مرکز ہیں ،ہمارے ممبروں سےشیعہ سنی وحدت کا پیغام نشر ہواہے،جس کی واضح دلیل اہلسنت اکابرین ومشائخ کی مجالس عزامیں بھر پور شرکت ہے۔نیشنل ایکشن پلان ملک دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے تشکیل دیا گیا تھا لیکن  نا عاقبت اندیشن حکمرانوں نے اپنی سابقہ بیلنس پالیسی کو ترجیح دیتے ہوئے وطن دوست قوتوں کے خلاف اس کا رخ موڑدیا،ظالم ومظلوم اور قاتل ومقتول کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی پالیسی ملت تشیع پاکستان مزید برداشت نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئٹہ میں سیکیورٹی کے نام پر ہزاروں زائرین کو کھلے آسمان تلے بے یار مدد گار بیٹھے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد ہیں،زائرین کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار وفاق اور بلوچستان کے حکمران ہونگے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے محرم الحرام میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ملتان کے مختلف مقامات پر مجالس کو رکوانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک اندھا قانون ہے اپنے گھر میں محفل رقص وسرور منعقد کرنے کی اجازت تو ہے لیکن سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں محرم الحرام کی پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینیئر سخاوت علی، زاہد حسین قریشی، فخر نسیم اور جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا ثقلین نقوی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداری خلاف کسی قسم کا قدغن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب پولیس مختلف اضلاع میں چادراور چاردیواری کاتقدس پامال کر رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، آر پی او اور ڈی سی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ ڈویژن بھر میں سیکیورٹی فول پروف انتظامات کیے جائیں اور مجالس عزا کو رکوانے سے شرمناک عمل سے باز رہا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) عزاداری سید شہداء  ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اپنے اس حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹیں گے، سندھ  اور پنجاب کی حکومت   عزاداری کیخلاف غیر قانونی و غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور  کالعدم   دہشت گرد جماعتوں کی مسلسل سرپرستی کر رہی ہے، کل بروز اتوار ملک گیر احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات  مہدی عابدی نے کراچی میں عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، حسن ہاشمی، میثم عابدی،علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، رضا نقوی، آصف صفوی، علی احمر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے تشکیل دیا گیا تھا لیکن  نا عاقبت اندیشن حکمرانوں نے اپنی سابقہ بیلنس پالیسی کو ترجیح دیتے ہوئے وطن دوست قوتوں کے خلاف اس کا رخ موڑدیا،ظالم ومظلوم اور قاتل ومقتول کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی پالیسی ملت تشیع پاکستان مزید برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ   سندھ حکومت کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ میں ترمیم کے آرڈر جاری خوش آئند ہے تاہم  صوبائی وزراء کی جانب سے ہزاروں شہداء کی قاتل کالعدم جماعتوں کی سپرستی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کا مقابلہ کریں گے، عزاداری امام حسین ہمارا آئینی حق ہے ، عزاداری کو روکنے کے اقدامات سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کی آئین پاکستان سے غداری ہے، عدالت عالیہ اس کا نوٹس لے۔ مہدی عابدی نے اعلان کیا کہ عزاداری شہداء کے خلاف کی جانے والی سازشوں کیخلاف کل بروز اتوار ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور اگر انتظامیہ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو انشاء اللہ عاشقان حسین اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

وحدت نیو(لاہور) زینت ممبر خطیب اہلبیت علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین کی مظلومانہ شہادات مکتب تشیع کے لئے ایک بڑا دھچکہ ہے ان کے علمی میدان کو کوئی اور پور نہیں کرسکتا، علامہ فخرالدین ایک بہادر ،نڈر ،شجاع اور باتقوی علم تھا ان کی اور شہداء منی کی شہادت آل سعود کی ایک منظم سازش کے تحت واقع پزیدہوا، ہم ان کے مظلومانہ شہادت کو رائگا ہونے نہیں دینگے اور انشاء اللہ بے گناہ حاجیوں کی خون آل سعود کی حکومت کو لے ڈوبے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے لاہور، نیلم ٹاؤن میں عشرہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، یاد رہے کہ یہ وہ عشرہ ہے جس سے شہید مظلوم علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین نے خطاب کرنا تھا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ مکتب تشیع کے پاس دو نہریں ہے جس کی وجہ سے مکتب تشیع ہر ظالم و جابر دور میں سر خرو رہے ہیں ایک نہر ولایت ہے دوسرا نہر شہادت ہے، جب تک ہم زندہ ہیں ہم اس نہر سے سیراب ہوتے رہیں گے۔اور اگر کوئی ان نہروں کو روکنے کی کوشش کرے گا تو وہ خود تباہ و برباد ہو جائے گا، عزاداری سید شہداء نہ کبھی روکا ہے اور نہ کبھی روکے گا، عزاداری کو محدود کرنے والے یا سوچنے والے یہ بات سن لے کہ نہ کل کا یزید روک سکا ہے نہ آج کے یزیدی روک سکیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویڑن کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی آڑ میں عزاداری سید الشہداء امام حسین ؑ پر لگائی جانے والی تمام پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں،عزاداری مظلوم کربلا ہماری شہ رگ حیات ہے، اپنی شہ رگ کی حفاظت کریں گے، سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کی ایماء پر عزاداری کو محدود کرنے کے درپے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، رضا نقوی، سبط اصغر، احسن عباس سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب میں علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہر دور کے ظالم نے عزائے حسین کو دبانے کی کوشش کی لیکن حسینی پیروکاروں نے ظالموں کی تمام سازشوں کو خاک میں ملایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سن لے، لاوڈ اسپیکر ایکٹ کا احترام کرتے ہیں مگر یزیدی ضابطہ اخلاق کو مسترد کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ سندھ بھر میں مجالس کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا استعمال عزادران سید الشہدا کی سماعتوں تک خطاب پہنچانے کا اہتمام جاری رہے گا، سندھ حکومت فی الفور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ ریلکسیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرے وگرنہ عاشقان حسین (ع) ایسے کسی بھی قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو کہ عزائے حسین کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ دو روز قبل چیف منسٹر ہاؤس سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ نے شیعہ عمائدین سے دوران ملاقات اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ مجالس اور جلوس کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے بارے میں وہ ریلکسیشن کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے مگر تاحال ایسا نہ ہوسکا ، اگر سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو پھر ہم سندھ بھر میں احتجاج شروع کریں گے۔

وحدت نیوز (قم )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ڈاکٹر علامہ غلام محمد فخرالدین کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یزیدان عصر نے ملت کو ایک عظیم مجاہد سے محروم کر دیا ہے۔ اس سال کربلائے منی میں یزیدان عصر کے ہاتھوں شہید ضیوف الرحمن کی شہادت پر پوری قوم کو ہدیہ تعزیت عرض ہے۔ آج ہمارے عزیز بھائی خطیب ممبر حسینی ، ولایت و کربلا کا مخلص ترجمان اور علوم قرآن و اہل البیت کی اعلی درجہ پر فائز عالم باعمل سے ہماری قوم محروم ہو چکی ہے ۔ ضعیف ماں اور کمسن بچوں کا سہارا ٹوٹا ہے اور عالم غربت میں ہزاروں شہداء کے ساتھ دفن ہوا لیکن " لا یوم کیومک یا اباعبداللہ " یابن الزہرا ہماری لاکھوں جانیں آپ پر قربان ہوں۔ خداوند متعال خانوادہ شہید اور ان کے احباء و اصدقاء اور ملت مظلوم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایک قومی سرمایہ اور فخر ملت کی شہادت پر ولی امرمسلمین ، مراجع عظام اور علماء پاکستان بالخصوص ناصر ملت کو تعزیت و تسلیت عرض ہے۔ خداوند بحق محمد و آل محمد شہید سعید اور تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور شہید کو کربلا کے شہداء کے ساتھ محشور فرمائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree